Wedge - Rising Wedge and Falling Wedge - Breakout Price

33۔ ویج رائزنگ ویج اور فالنگ ویج

10 1 Vote
Instructor

33۔ ویج رائزنگ ویج اور فالنگ ویج

فاریکس تربیتی پروگرام کی تینتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ویج رائزنگ ویج اور فالنگ ویج کا جائزہ لیا جائے گا۔

ویج

ویج پیٹرن یا نمونہ ایک جاری یا پلٹاؤ پیٹرن ہوتا ہے جس کی دو اقسام ہیں۔ رائزنگ ویج یا فالنگ ویج۔

رائزنگ ویج

رائزنگ ویج رجحان کی سمت کی بنیاد پر ایک متفقہ یا پلٹاؤ پوائنٹ کے اوپر وجود میں آتا ہے۔ اگر یہ نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آئے تو یہ جاری پیٹرن ہو گا جب کہ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے یہ پلٹاؤ یا ریورسل پیٹرن ہو گا۔ چوٹی اور پہلی لہر کی ویلی کے مابین جو فرق ہو گا وہ ہماری ٹی پی رقم ہو گی جو کہ بریک آؤٹ پوائنٹ سے کم ہو گی۔ چوٹی اور آخری لہر کی ویلی کے مابین جو فرق ہو گا وہ ہماری ایس ایل رقم ہو گی جو کہ بریک آؤٹ یا انٹری پرائس سے زیادہ ہو گی۔

Wedge- Rising Wedge and Falling Wedge - Upward Slope - Speculated Downward Trend on Reversal Price

فالنگ ویج

رجحان کی سمت کے بنیاد پر فالنگ ویج یا تو متفقہ ہو گا یا پھر پلٹاؤ یا ریورسل پیٹرن کے حوالے سے ہو گا۔ اگر یہ نیچے جاتے رجحان کے تناظر میں وجود میں آئے تو یہ پلٹاؤ یا ریورسل پیٹرن ہو گا جب کہ اوپر جاتے رجحان کے تناظر میں ہوا تو یہ جاری یا کنٹینیول پیٹرن ہو گا۔ چوٹی اور پہلی لہر کی ویلی کے مابین جو فاصلہ ہو گا۔ وہ ہماری ٹی پی کی رقم ہو گی جو کہ بریک آؤٹ پوائنٹ سے زیادہ ہو گی۔ چوٹی اور آخری لہر کی ولی کے مابین جو فاصلہ ہو گا وہ ہماری ایس ایل رقم ہو گی جو کہ بریک آؤٹ اور انٹری پرائس سے کم ہو گی۔

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے کئی مثالیں موجود ہیں۔ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے ایک فالنگ ویج کا رویہ مسلسل یا جاری یا کنٹینیول ہوتا ہے۔ زگ زیگ نقل و حرکت کے رجحان کی وضاحت کے لیے ٹرینڈ لائن کھینچی جا سکتی ہے۔ پہلی لہر 434 پپس کے تناظر میں ٹی پی رقم شمار کی جا سکتی ہے۔ جب قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ سے تجاوز کر جائے تو ایک انٹری پرائس سے 434 پپس زائد کا فروختی آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے۔ تاجر ٹی پی کو ظاہر کرکنے کے لیے ٹرینڈ لائن کھینچ سکتا ہے وگرنہ دوسری صورت میں ایک فائبونیکی پیٹرن کے ذریعے اسے ظاہر کیا جا سکتا ہے اگر اس کو بریک آؤٹ پوائنٹ میں ری لوکیٹ کیا جائے۔ ایس ایل آخری لہر کی ویلی کے نیچے ہو گی پس ٹی پی ایس ایل سے کافی زیادہ ہو گی۔ ایک اور مثال رائزنگ ویج کو اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے ظاہر کرتی ہے۔ ٹی پی کی رقم فائبونیکی نمونے یا پیٹرون کو کھینچ کر یا ڈرا کر کے شمار کی جا سکتی ہے۔ فائبونیکی پیٹرون کو ری لوکیٹ یا اس کا محل وقوع بدل کر ٹی پی رقم کو بآسانی معلوم کیا جا سکتا ہے۔ ایس ایل آخری لہر کی چوٹی سے زیادہ ہو گی۔

Wedge - Rising Wedge and Falling Wedge - Zigzag Price Trend - Reversal Trading Signal - Take Profit Stop Loss

اگر ہم EURUSD چارٹ پر دیکھیں تو ڈی 1 دورانیہ وقت کے ساتھ ایک فالنگ ویج 178 دن بعد وجود میں آتا ہے۔ رجحان کی سمت اوپر کی جانب تب ہوتی ہے جب قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ کو پار کر جائے۔ فروختی آرڈر کے تناظر میں ٹی پی انٹری پرائس سے 462 پپس زیادہ ہو گی۔ اگر AUDUSD کو ڈبلیو1 دورانیہ وقت کی ذیل میں دیکھیں تو مارکیٹ کی قیمت یک لخت گر جانے کے بعد ایک خاص مقدار میں اوپر کی طرف جاتی ہے۔ عام طور پر AUDUSD زیادہ شرح منافع کے باعث اوپر جاتے رجحان کی ذیل میں دیکھا جاتا ہے تاہم شرح منافع کے بدلنے سے تیزی سے پستی یا نیچے جاتا رجحان دیکھا جا سکتا ہے۔

Wedge - Rising Wedge and Falling Wedge - Downward Slope - Speculated Upward Trend - Take Profit

اگر USDJPY کے تناظر میں دیکھا جائے تو تاجر جاری یا کنٹینیول رائزینگ ویج تلاش کر سکتا ہے اور رجحان نیجے جاتی سمت کی طرف اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ ٹی پی رقم پہلی لہر کا فاصلہ ہوتی ہے۔ ایک اور ویج پیٹرن کو آئل چارٹ پر تلاش کیا جا سکتا ہے۔ ویج وہ نہایت قابل ذکر اور نمایاں پیٹرن ہے کہ جس کا تاجر کو مطالعہ کرنا چاہیے۔

Wedge - Rising Wedge and Falling Wedge - MetaTrader Chart - Support and Resistance Levels and Lines

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates