Tweezer Candlestick Patterns - Reversal Forex Trading Signals

66۔ ٹویزر کینڈل سٹک نمونہ جات یا پیٹرنز

0 0 Vote
Instructor

66۔ ٹویزر کینڈل سٹک نمونہ جات یا پیٹرنز

فاریکس تربیتی پروگرام کی چھیاسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم ٹویزر کینڈل پیٹرنز یا نمونہ جات کا تفصیلی مطالعہ کریں گے۔

ٹویزر ٹاپ

جب اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے دو شوٹنگ سٹار پیٹرنز یا نمونہ جات وجود میں آتے ہیں تو اس پیٹرن کو ٹویزر ٹاپ کہا جاتا ہے۔ اس پیٹرن کے حوالے سے مثالی صورت تب واقع ہوتی ہے جب دو بیئرش شوٹنگ سٹارز وجود میں آتے ہیں۔ تاجر دوسرے شوٹنگ سٹار کے حوالے سے کم انٹری پرائس کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے جب کہ ایس ایل ہائی پرائس سے زیادہ ہو۔ ٹی پی پرائس دوسری کینڈل کی طوالت کے برابر ہوتی ہے جب کہ پپس انٹری پرائس سے کم ہوں۔

Tweezer Candlestick Patterns - Two Hammer Candles on Reversal Spot of Bullish and Bearish Trend

ٹویزر باٹم

جب نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے دو ہیمر پیٹرنز یا نمونہ جات وجود میں آتے ہیں تو اس رجحان کو ٹویزر باٹم کہا جاتا ہے۔ اس پیٹرن کے حوالے سے مثالی صورت تب واقع ہوتی ہے جب دو بلش ہیمرز وجود میں آتی ہیں۔ تاجر دوسری ہیمر کینڈل کے حوالے سے زائد انٹری پرائس کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے جب کہ ایس ایل لو پرائس سے کم ہو۔ ٹی پی پرائس دوسری کینڈل کی طوالت کے برابر ہوتی ہے اور پپس انٹری پرائس کی نسبت زیادہ ہوتے ہیں۔

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے ایک نیچے جاتا رجحان دیکھا گیا کہ جس میں ٹویزر کینڈل انٹری پرائس کی بہ نسبت 90 پپس زائد ٹی پی پرائس کے ساتھ وجود میں آتی ہے۔ ایس ایل پرائس ٹویزر پیٹرن کی نسبت کم ہو سکتی تھی۔ یہ مثال ٹویزر باٹم پیٹرن کی ایک مکمل شکل کو ظاہر کرتی ہے۔ نیچے جاتے رجحان کے بعد ایک ٹویزر باٹم وجود میں آ چکا ہوتا ہے جو ایک جیس دو بیئرش اور بلش فارمیٹ کینڈل سٹکس پر مشتمل ہوتا ہے۔ تاجر انٹری پرائس کے مقابلے میں 17 پپس زائد کے ساتھ ٹی پی پرائس کے حوالے سے خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ مارکیٹ رجحان انٹری پرائس کے بہ نسبت 30 پپس زیادہ ہو جاتا ہے۔ اس رجحان کے فوری بعد ایک اور ٹویزر ٹاپ وجود میں آ چکا ہوتا ہے۔ بیئرش شوٹنگ سٹار کے فوری بعد ایک بلش شوٹنگ سٹار وجود میں آ گیا۔ تاجر انٹری پرائس کے مقابلے میں 22 پپس کم کے ساتھ ٹی پی پرائس کے حوالے سے فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ یہ رجحان ٹی پی پرائس کی نسبت سب سے نچلی طرف کی طرف تیزی سے بڑھتا رہا پس ٹویزر ٹاپ سے قبل نیچے جاتے رخ کے حوالے سے ایک ٹویزر باٹم وجود میں آ چکا تھا۔ ی

Tweezer Candlestick Patterns - Stop Loss, Take Profit, Entry and Exit Prices - Tweezer Top and Bottom Foramt

ہ پیٹرن آواز اور قابل اعتماد سگنلز پیدا کرتا ہے تاہم یہ شاذ و نادر ہی مارکیٹ رجحان کے حوالے سے وجود میں آتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates