Triple Top and Triple Bottom patterns - Take Profit Stop Loss

32۔ ٹرپل ٹاپ اور ٹرپل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات

0 0 Vote
Instructor

32۔ ٹرپل ٹاپ اور ٹرپل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات

فاریکس تربیتی پروگرام کی بتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم ٹرپل ٹاپ اور ٹرپل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات کا مطالعہ کریں گے۔

ٹرپل ٹاپ پیٹرنز یا نمونہ جات

اوپر جاتے رجحان میں تین مسلسل چوٹیوں کی وساطت سے ایک ٹرپل ٹاپ پیٹرن وجود میں آتا ہے۔ جس کی لمبائی اور چوڑائی ایک سی نہیں ہوتی جو کہ پلٹاؤ سمت یا ریورس ڈائریکشن کو ظاہر کرتی ہے۔ نیک لائن یا تصدیقی لائن سب سے نچلی ویلی سے متعلقہ لیول لائن ہے۔ جب مارکیٹ کی قیمت نیک لائن کو پار کرتی ہے تو بریک آؤٹ پوائنٹ وجود میں آ جاتا ہے۔ اگر ہر ویلی اوپر جاتے رجحان سے کشید کرتا فائبونیکی پیٹرنکا 38.2٪ لیول پار کر جاتی ہے تو دیا گیا ٹرپل ٹاپ پیٹرن مزید ویلڈ یا درست نہ رہےگا۔ ایچ بلند ترین چوٹی اور نیک لائن کے مابین موجود افقی لائن ہے۔ ٹی پی بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ پپس کے فاصلے پر ہو گی جب کہ ایس ایل بلند ترین لہر کے بلند ترین مقام سے زائد ہو گی۔

ٹرپل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات

نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے تین مسلسل ویلیوں کی مدد سے ٹرپل باٹم پیٹرن وجود میں آتا ہے اور اس کی لمبائی اور چوڑائی مختلف یا ایک سی ہو سکتی ہے۔ نیک لائن یا تصدیقی لائن وہ لیول لائن ہے جو کہ سب سے بلند چوٹی پر ہوتی ہے اور بریک آؤٹ پوائنٹ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اگر پیک پوائنٹ فائبونیکی پیٹرن کے حوالے سے 38.2٪ لیول کو پار کر جائے جو کہ رجحان کے ابتدائی پوائنٹ سے ویلی کے سب سے نچلے حصے تک کھینچا جا سکتا ہے۔ ٹرپل باٹم پیٹرن قابل اعتبار نہیں ہو گا۔ ایچ طویل ترین ویلی کے نچلے حصے اور نیک لائن کے مابین افقی فاصلہ ہوتا ہے۔ ٹی پی کی قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ پپ کے فاصلے پر ہوتی ہے جب کہ ایس ایل کی قیمت زیادہ تر باٹم ویلی کی نسبت کم ہوتی ہے۔

Triple Top and Triple Bottom patterns - Three Peaks and Two Valleys-Speculated Downward Trend Bearish

بعض مفید مثالیں ایم ٹی 4 کے حوالے سے مطالعہ کی جائیں گی۔ ایک نیچے جاتا رجحان جس کے بعد تین لہریں پیدا ہوتی ہیں جو کہ ٹرپل باٹم پیٹرن کو وجود میں لاتی ہیں۔ مختلف بلندیوں کی نسبت سے 3 مسلسل ویلیز ہوتی ہیں جس میں بلند ترین چوٹی پر نیک لائن کھینچی جا سکتی ہے اور اور سب سے نچلی ویلی پر مددگار لیول رکھوایا جا سکتا ہے۔

Triple Top and Triple Bottom patterns - Neckline Slope and Height of Take Profit and Stop Loss Price

فائبونیکی پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ پیک پوائنٹ 38.2٪ لیول پار نہیں کرتے پس یہ درست ٹرپل باٹم پیٹرن ہے۔ فائبونیکی پیٹرن کے ذریعے ایچ اور ایچ/2 پوائنٹس کو شناخت کیا جا سکتا ہے۔ ایک اور ٹرپل باٹم جو کہ نیچے جاتے رجحان کی ذیل میں بنایا جا سکتا ہے جس میں سب سے بلند ترین چوٹی پر نیک لائن کو رکھوایا جا سکتا ہے۔ تاجر بریک آؤٹ پوائنٹ پر فروختی آرڈر کو رکھوا سکتا ہے۔ فائبونیکی پیٹرن یا نمونہ ظاہر کرتا ہے کہ یہ پیٹرن قابل اعتبار ہے۔ مزید یہ کہ کچھ اتار چڑھاؤ کے بعد بریک آؤٹ پوائنٹس سے ایچ/2 اور ایچ زائد پپس کو چھوا جا چکا ہے۔ قیمت فائبونیکی کے 50٪ تک کم ہوتی ہے تاہم ٹی پی قیمت مارکیٹ پرائس کو چھو چکی ہوتی ہے۔

Triple Top and Triple Bottom patterns - Three Valleys and Two Peaks-Speculated Upward Trend Bullish

ایک اور ٹرپل باٹم ٹرینڈ لائن کی مدد سے بآسانی بنایا یا کھینچا جا سکتا ہے۔ اوپر جاتے رجحان کے تناظر میں ٹرپل ٹاپ تین مسلسل پیکس یا چوٹیوں پر مشتمل ہوتا ہے۔ بریک آؤٹ پوائنٹس پار کرنے کے بعد ایچ اور ایچ/2 سے متعلق ٹی پی پرائس کو مارکیٹ پرائس پار کر دیتی ہے۔ چوٹی کی 3 مختلف بلندیوں کے ساتھ ایک کھلا رجحان یا وائیڈ ٹرینڈ بحوالہ ٹرپل ٹاپ پیٹرن۔ جب قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ تک پہنچ جائے تو اس کی رسائی ٹی پی قیمتوں تک ہو جاتی ہے۔

Triple Top and Triple Bottom patterns - Forex Market Price Chart - MetaTrader MT4

ٹرپل ٹاپ اور ٹرپل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات شاذ و نادر ہی وجود میں آتے ہیں۔ وہ رجحان کی سمت میں طاقت ور اثر کے ساتھ جس کو خصوصی کینڈل سٹکس یا آر پیٹرنز کے ساتھ استعمال کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates