Triangle Pattern and its Types - Symmetrical Ascending Descending

34۔ ٹرائی اینگل پیٹرن اور اس کی اقسام

0 0 Vote
Instructor

34۔ ٹرائی اینگل پیٹرن اور اس کی اقسام

فاریکس تربیتی پروگرام کی چونتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ٹرائی اینگل نمونہ جات؛ ایسنڈنگ (بلش)، ڈیسنڈنگ (بیئرش) اور سمیٹریکل بلش ٹرائی اینگلز کے حوالے سے مطالعہ کیا جائے گا۔

تکون یا ٹرائی اینگل

ٹرائی اینگل وہ مسلسل پیٹرن یا نمونہ ہے جوموجودہ رجحان کی سمت کے حوالے سے ایک متفقہ سمت ظاہر کرتا ہے۔ اوپر جاتے رجحان کے وقت یہ موجودہ رجحان کے اوپر جانے کی تصدیق کرتا ہے جب کہ نیچے جاتے رجحان کے وقت یہ نیچے جاتے رجحان کے عمل کی تصدیق کرتا ہے۔ ٹرائی اینگل کو دو گروپس میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:بلش ٹرائی اینگل اور بیئرش ٹرائی اینگل

ایک بیئرش ٹرائی اینگل نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے تشکیل پانے والی وہ مسلسل پیٹرن ہوتی ہے جو کہ 2 تا 3 لہروں اور 4 تا 6 سوئنگس پر مشتمل ہوتی ہے۔ عام طور پر 6 سوئنگ ٹرائی اینگل پیٹرن 4 سوئنگ ٹرائی اینگل پیٹرن کے مقابلے میں چوڑی ہوتی ہے۔ لہریں دو لائنوں میں گھری ہوتی ہیں جو اوپری لائن معاون کہلاتی ہے اور نچلی لائن مزاحمت تصور کی جاتی ہے۔ سمٹریکل ٹرائی اینگل میں معاونتی اور مزاحمتی دونوں لائنیں مخالف زاویوں میں ڈھلوان نما ہوتی ہیں۔ ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل میں مزاحمتی لیول ہوتا ہے جب کہ معاونتی لائن نیچے جاتی ٹرینڈ لائن ہوتی ہے۔ ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل میں سمیٹریکل ٹرائی اینگل کے مقالبے میں زیادہ قوت اور اثرآفرینی ہوتی ہے۔ چونکہ ڈیسنڈنگ ٹرائی اینگل میں لہروں کی چوٹیوں میں نیچے جاتا رجحان دیکھا جاتا ہے جب کہ ویلیز میں مساوی لیولز ہوتے ہیں۔ ایچ ویو کی بلندی پیک اور پہلی لہر کی ویلی کے مابین فاصلہ شمار کر کے معلوم کی جا سکتی ہے۔ ہر ویلی اور پیک پر نمبر مفید ہوتا ہے۔ پس ایچ نمبر 1 اور 2 کے مابین سوئنگ ہے۔ بریک آؤٹ پوائنٹ 5 اور 7 سوئنگز کے بعد وجود میں آتا ہے جب قیمت مزاحمتی لائن کو پار کر جاتی ہے۔ ایک فروختی آرڈر بریک آؤٹ پوائنٹ پر رکھوایا جائے گا جب کہ ٹی پی پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ یا ایچ/2 پپس کم ہو جب کہ ایس ایل آخری پیک سے زیادہ ہو۔

Triangle Pattern and its Types - Support and Resistance Lines and Levels - Ascending, Descending and Symmetrical

Triangle Pattern and its Types - Continuation Pattern Confirms Agreeing Direction - Bullish and Bearish

ایک بلش ٹرائی اینگل بیئرش ٹاپ کی طرح 4 سے 6 سوئنگس پر مشتمل مسلسل پیٹرن ہوتا ہے جب کہ 2 سے 3 لہریں اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتی ہیں۔ سوئنگس کو معاونتی اور مزاحمتی لائنوں نے گھیر رکھا ہوتا ہے۔ اوپری لائن مزاحمتی لائن ہوتی ہے جب کہ نچلی لائن معاونتی ہوتی ہے۔ سمٹیریکل ٹرائی اینگل میں معاونتی اور مزاحمتی لائنیں مخالفت سمتوں میں ڈھلوان نما ہوتی ہیں۔ ایک ایسنڈنگ ٹرائی اینگل مزاحمتی لیول پر مشتمل ہوتی ہے جب کہ معاونتی لائن اوپر جاتی ٹرینڈ لائن ہوتی ہے۔ ایک ایسنڈنگ ٹرائی اینگل میں سمیٹیرکل ٹرائی اینگل کی نسبت زیادہ قوت اور اثر آفرینی ہوتی ہے۔ چونکہ ایسنڈنگ ٹرائی اینگل میں ویلیز کا رجحان اوپر کی سمت ہوتا ہے جب کہ پیکز مساوی لیولز کی ہوتی ہیں۔ ایچ ویو کی بلندی پیک اور پہلی لہر کی ویلی کے مابین فرق شمار کر کے معلوم کی جا سکتی ہے۔ یعنی کہ کہ نمبر 1 اور 2 کے مابین سوئنگ بریک آؤٹ پوائنٹ 5 یا 7 سوئنگز کے بعد وجود میں آئے گا جہاں قیمت مزاحمتی لائن کو پار کرتی ہے۔ ایک فروختی آرڈر بریک آؤٹ پوائنٹ کے حوالے سے رکھوایا جائے گا جب کہ ٹی پی پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ یا ایچ/2 پپس زیادہ ہو گی جب کہ ایس ایل کی قیمت آخری ویلی سے کم ہوتی ہے۔

Triangle Pattern and its Types - H and H/2 on Chart Take Profit and Stop Loss Prices - Trading Signals

تاجر ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کی ذیل میں چارٹ پر کئی مثالیں تلاش کر سکتا ہے۔ گولڈ سمبل پر ایک سمیٹیرکل ٹرائی اینگل کے حوالے سے 4 سوئنگس وجود میں آتی ہیں۔ نمبر 1 اور 2 کے مابین سوئنگ ایچ رقم کو ظاہر کرتی ہے جب کہ اس کے اوپر ٹرینڈ لائن کھینچی جا سکتی ہے۔ تاجر بریک آؤٹ پوائنٹ پر یہ ٹرینڈ لائن کی جگہ کا تعین پھر سے کر سکتا ہے۔ جب کہ رجحان ٹی پی قیمت پار کر چکا ہو حتیٰ کہ فائبونیکی کا استعمال ایچ اور ایچ/2 کے تعین کے حوالے سے مفید ثابت ہو گا۔ ایک اور بلش ٹرائی اینگل اپنی لیول پیکس اور اوپر جاتی ٹرینڈ ویلیز کے باعث ایسنڈنگ فارمیٹ کی نسبت سے وجود میں آئی ہے۔ اس ٹرائی اینگل پر ایچ 3460 پپس ہے نتیجے کے طور پر ٹی پی پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ کی نسبت 3460 پپس ہے جو کہ نتیجتاً مارکیٹ پرائس تک پہنچ چکی ہے۔ سب سے زیادہ حالیہ رجحان کے تناظر میں ایک بیئرش سمیٹریکل ٹرائی اینگل پیٹرن وجود میں آتا ہے۔ تاجر بریک آؤٹ پوائنٹ پر فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے جب کہ ٹی پی بریک آؤٹ پوائنٹ سے 2554 پپس کم ہو گی ایس ایل آخری پیک کے مقابلے میں زیادہ ہو گی۔ یہ لہریں ڈبل باٹم پیٹرن بھی وجود میں لا سکتی ہیں پس ایک تاجر کو انتظار کرنا چاہیے حتی کہ پیٹرن پوری طرح وجود میں آ جائے۔ ایک اور دورانیہ وقت میں تاجر مزید ٹرائی اینگل پیٹرنز یا نمونے تلاش کر سکتا ہے۔ ایک اوپر جاتے رجحان کی ذیل میں کئی ٹرائی اینگل پیٹرن وجود میں آ چکے ہیں۔ ایک اور سمبل چارٹ جیسا کہ USDJPY میں دیکھا جائے تو تاجر نیچے جاتے رجحان کی ذیل میں سمیٹیرکل ٹرائی اینگل کو شناخت کر سکتا ہے۔

Triangle Pattern and its Types - Breakout Point and Market Entry and Exit Price - Upward and Downward

ٹرائی اینگل پیٹرن کو کینڈل سٹک کے خصوصی پیٹرن کے ساتھ باہم ملا کر مزید قابل اعتبار اور موثر پیٹرن تخلیق کیا جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates