Trading Strategies and Customized Strategies - Forex Market

55۔ تجارتی حکمت عملیاں اور من پسند حکمت عملیاں

0 0 Vote
Instructor

55۔ تجارتی حکمت عملیاں اور من پسند حکمت عملیاں

فاریکس تربیتی پروگرام کی پچپنویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم تجارتی حکمت عملیوں اور من پسند حکمت عملیوں کا تفصیل سے مطالعہ کریں گے۔

حکمت عملی

تاجرانہ رویہ اساسی اور تکنیکی تجزیات کے استعمال کے ذریعے طے شدہ طریقہ کار پر اپنی بنیاد قائم کرتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ پیٹرن کینڈلز اور لائنیں مع مخصوص صورت حال کے تناظر میں بھی ایسا کیا جاتا ہے۔

پچھلی نشستوں میں مذکور تکینیکی ٹولز میں سے ہر ایک کو سیکھنے اور اس کی مشق کرنا ضروری ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی ایپلیکیشن اور طریقہ کار کا مطالعہ کرنا حکمت عملی کی تخلیق کے لیے شرائط میں شامل ہے۔

Trading Strategies and Customized Strategies - Technical and Fundamental Analysis

تمام ٹولز کو جاننے اور ان کا مطالعہ کرنے کے بعد تاجر سادہ حکمت عملی ترتیب دے سکتا ہے جس کو بعد ازاں مزید بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ تاجر سادہ حکمت عملی کو کسٹمائز کر سکتا ہے یا وہ انٹرنیٹ پر مناسب دستیاب حکمت عملیوں کو استعمال کر سکتا ہے اور ان کو اپنے اطمینان کے مطابق استعمال کر سکتا ہے۔

حکمت عملی کی اقسام

حکمت عملیوں کو درج ذیل کیٹیگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

1۔ رجحان سے متعلق حکمت عملیاں:ان حکمت عملیوں سے مارکیٹ کے رجحانات کے حساب سے مستفید ہوا جا سکتا ہے۔ پس تاجروں کو اوسیلیٹرز جیسا کہ سی سی آئی اور ان کے ساتھ ساتھ بریکنگ پیٹرنز کا اطلاق کرنا چاہیے تاکہ رجحان کے حوالے سے حکمت عملی بنائی جائے۔

2۔ رینج سے متعلق حکمت عملیاں:زیادہ تر رینج مارکیٹس میں یہ حکمت عملیاں مستعمل ہیں جن میں قیمت عمودی چینل میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے۔

3۔ ریورس حکمت عملیاں: یہ حکمت عملیاں ریورسل پوائنٹس اور مداروں میں وجود میں آتی ہیں۔ ایسے تاجر جو خواہش مند ہیں کہ رجحان کے آخر میں ریورسل پوائنٹس تلاش کریں تاکہ اوپر جاتے رجحان کے آخرمیں فروختی آرڈر یا نیچے جاتے رجحان کے آخر میں خریداری آرڈر رکھوایا جائے۔

Trading Strategies and Customized Strategies - Different Types, Trend, Range and Reverse

من پسند حکمت عملیاں

تاجر سادہ یا بنی بنائی حکمت عملی میں اپنے تجارتی رویے کی بنیاد پر انہیں من پسند یا شخصی بنا سکتا ہے تاکہ وہ من چاہا تجارتی طریقہ کار اختیار کر سکے۔ اگر تاجر بنی بنائی حکمت عملی کے تحت تجارت کرنا چاہتا ہے جو کہ کسی اور تاجر کے لیے بنائی گئی تھی تو اسے تجارتی رویے اور حکمت عملی بنانے والے کے طریقہ کار کی پیروی کرنا ہو گی وگرنہ دوسری صورت میں اسے بنائی گئی حکمت عملی کو شخصی بنانا ہو گا۔ مثلاً ایک تاجر ہے جو کہ سٹاکسٹک پیٹرن استعمال کرنے کو ترجیح دیتا ہے جب کہ دوسرا فرد آر ایس آئی استعمال کر سکتا ہے تاکہ رجحان کے حوالے سے ریورسل پوائنٹس کی شناخت کر سکے۔ دوسری طرف ایسی حکمت عملیاں بھی ہوتی ہیں جس کو تاجر کسی دوسری کے ساتھ بدل نہیں سکتا۔

Trading Strategies and Customized Strategies - RSI Relative Strength Index - Stochastic Pattern

حکمت عملی کا ٹیسٹ بھی لیا جا سکتا ہے۔ تاجر کئی آرڈرز رکھوا کر فرضی اکاؤنٹ کے حوالے سے طے شدہ حکمت عملی کا جائزہ لے سکتا ہے۔ ایک حکمت عملی کی کئی صورتیں ہو سکتی ہیں جو کہ مختلف تصدیقات اور سگنلز کو پیدا کر سکتی ہیں۔ پس تاجر حکمت عملی سے سگنلز کی بنیاد پر آرڈرز رکھوا سکتے ہیں جو کہ کئی تصدیقات کے ساتھ سگنل پیدا کر سکتے ہیں۔

کسی حکمت عملی کے کامیاب عددی سر کو کسی بھی آرڈر کے ہر استعمال کے بعد ریکارڈ کرنا چاہیے مثلاً مخصوص تعداد میں کامیابی کی شرح اور تصدیقات کی مخصوص مقدار کے ساتھ ہو۔ تاجروں کو ہر حکمت عملی کو 40 تا 60 آرڈرز پر منطبق کرنا چاہیے تاکہ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی کو پیش نظر رکھا جائے تاکہ جانچا جائے کہ کیا استعمال کردہ حکمت عملی مناسب ہے مثلاً ایک مخصوص حکمت عملی ٹیسٹ کے بعد تاجر اپنے کامیاب آرڈرز کی شرح کو کشید کر سکتا تھا۔ ناکامی کے مقابلے میں کامیابی کی شرح 70٪ کے برابر ہوتی ہے۔

Trading Strategies and Customized Strategies - Success Rate of Trading Orders by Confirmations

پہلی حالت (کم از کم تصدیقات)= 65٪

دوسری حالت =72٪

تیسری حالت =77٪

چوتھی حالت (زیادہ سے زیادہ تصدیقات)= 84٪

کسی بھی دی گئی حکمت عملی کی کارکردگی بڑھتی گئی جیسے جیسے مزید تصدیقات ہوتی چلی گئیں۔

تاجر موجودہ صورت میں بعض حکمت عملیوں کو استعمال کر سکتا ہے تاکہ ناکامی ے مقابلے میں کامیابی کی زائد شرح کے لیے مقامات کو شناخت کرے۔ ایک تنہا حکمت عملی کئی سگنلز کو پیدا کرتی ہے جب کہ 2 یا 3 حکمت عملیوں کو بیک وقت استعمال کرنے سے بہتر تصدیقات کے ساتھ مزید سگنلز پیدا ہوں گے۔ تاجر کو کو خسارہ بندش انڈیکیٹر کے بغیر حکمت عملیوں کو کبھی استعمال نہیں کرنا چاہیے کیونکہ کوئی بھی حکمت عملی غلط سگنلز پیدا کرے گی جو کہ "مارجن کال" پر منتج ہو سکتی ہے۔

Trading Strategies and Customized Strategies - Different Ration and Conditions - Confirmations of Trades

وہ حکمت عملیاں جو کہ حصول منافع کی بجائے طویل خسارہ بندش پرائس کے ساتھ ہوتی ہیں غیر منافع بخش ہوتی ہیں چونکہ ایس ایل 5 یا 6 ٹی پی پرائس کے برابر ہو گا حتٰی کہ کوئی ایسی حکمت عملی جس کی کارکردگی 90٪ ہو گی وہ غیر منافع بخش ہے اگر ایس ایل پرائس ٹی پی پرائس سے نمایاں حد تک زیادہ ہو۔

تاجر کو اطلاقی سٹریٹیجی سے اشاروں یا تصدیقات کے بغیر یا کسی حکمت عملی کے بغیر کبھی بھی آرڈر نہیں رکھوانا چاہیے۔ وہ تاجر جو حکمت عملی کے بغیر بالکل درست پوائنٹ پر آرڈر نہیں رکھتے وہ آخرکار اپنے سرمائے سے محروم ہو جائیں گے۔

حکمت عملی کے اجزا

ہر حکمت عملی درج ذیل معاملات پیدا کرتی ہے:

1۔ مناسب انٹری پرائس

2۔ حصول منافع پرائس

3۔ خسارہ بندش پرائس

4۔ مخصوص صورت حال کے تحت کسی آرڈر کی بند شدہ صورتیں؛ بعض اوقات تاجر کو پچھلی تصدیقات کے باوجود ایس ایل پرائس کی طرف بڑھنے والے کسی آرڈر کو ختم کرنا پڑتا ہے۔

Trading Strategies and Customized Strategies - Margin Call - Entry Price - Failure Signals and Analysis

5۔ کسی مقام کے حوالے سے کئی تصدیقات؛ اور ان کے ساتھ ساتھ مختلف کارکردگیوں کے حساب سے کئی صورتیں بھی دیکھی جاتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates