Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - Forex

48۔ اینڈریوز پچ فورک سے متعلقہ ذیلی معلومات

0 0 Vote
Instructor

48۔ اینڈریوز پچ فورک سے متعلقہ ذیلی معلومات

فاریکس تربیتی پروگرام کی اڑتالیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں اینڈریوز پچ فورک

فیلئر ریسپانڈ اوروارننگ لائنز کا مطالعہ کیا جائے گا۔

اینڈریوز پچ فورک میں ناکامی یا فیلئر

اینڈریوز پچ فورک پیٹرن میں اگر قیمت تیسرے مدار کی لائن کو پار کر لیتی ہے بعد اس کے کہ یہ پہلے مدار کی لائن کو چھو لے تو بلش پیٹرن میں کوئی بھی خریداری سگنل درست تصور نہ ہو گا۔

دوسری صورت میں اگر قیمت تیسرے مدار کی لائن کو پار کر لیتی ہے بعد اس کے کہ یہ پہلے مدارکی لائن کو چھو لے تو کوئی بھی فروختی سگنل ناقابل اعتبار ہو گا۔ بلش فارمیٹ میں ایک اور فیلئر صورت میں اگر قیمت تیسرے مدار کی لائن کو چھوتی ہے بعد اس کے کہ یہ پہلے مدار کی لائن کو چھوئے اور اس کے بعد ایک اور لہر تیسرے مدار کی لائن پر واقع ہوتی ہے تو تیسرے مدار کی لائن کو پار کرنے سے کوئی فروختی سگنلز پیدا نہیں ہوتے۔ بیئرش فارمیٹ میں اگر قیمت تیسرے مدار کی لائن کے قریب جاتی ہے جب کہ وہ پہلے مدار کی لائن کو چھو چکی ہو۔ بعد اس کے ایک اور لہر جو کہ تیسرے ممدار کی لائن کے نیچے ہوتی ہے پھر تیسرے مدار کی لائن کو پار کرنے سے خریداری سگنل پیدا نہیں ہوتے۔

Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - False Buy and Sell Forex Market Signals

ایم ٹی 4 کے حوالے سے بیئرش کی مثال پہلے فیلئر فارمیٹ کی وضاحت کرتی ہے۔ جب قیمت تیسرے مدار کو پار کر جائے تو اس پیٹرن کے حوالے سے کوئی فروختی سگنل پیدا نہیں ہوں گے۔ ایک اور مثال میں اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے ایک پیٹرن خریداری سگنل پیدا نہیں کر سکتا جب کہ قیمت نیچے کی طرف سے تیسرے مدار کو پار کر چکی ہو۔ تیسرا فیلئر فارمیٹ تب بنتا ہے جب قیمت تیسرے اور پہلے مدار کی لائنوں کے مابین جھولتی ہے۔ بعد اس کے ٹریگر لائن کی طرف نقل و حرکت دیکھی جاتی ہے۔ بلش ٹرینڈ میں اگر قیمت ٹریگر لائن کو پار نہیں کرتی ہے۔ اور سب سے اوپری طرف واپس آتی ہے اور تیسرے مدار کی لائن کو چھوتی ہے حتیٰ کہ اگر بالآخر قیمت نیچے کی طرف سے ٹریگر لائن کو پار کرتی ہے تو فروختی سگنل صحیح اور قابل اعتبار نہیں ہوں گے۔ بیئرش فارمیٹ میں اگر قیمت ٹریگر لائن سے پار نہیں جاتی اور نیچے کی طرف پلٹ آتی ہے اور تیسرے مدار کی لائن کو چھوتی ہے۔ گو کہ قیمت سب سے اوپری طرف سے ٹریگر لائن کو پار کرے تو خریداری سگنل صحیح یا قابل اعتبار نہیں ہوں گے۔

Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - Pivot Levels, Trading Signals - MT4

بلش مثال ظاہر کرتی ہے کہ تیسرا فیلئر ٹائپ وجود میں نہیں آیا پس فروختی سگنل تب پیدا ہوا جب قیمت ٹریگر لائن کو پار کر گئی تھی۔ اینڈریوز پچ فورک پیٹرنز میں چوتھا فیلئر تب وجود میں آتا ہے جب قیمت ٹریگر لائن کو پار کرتی ہے پھر اس کی طرف پلٹ آتی ہے۔

Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - Trigger, Pivot and Median Line

بلش ٹرینڈ یا رجحان میں اگر قیمت سب سے نچلی طرف سے ٹریگر لائن کو پار کرتی ہے اور یہ سب سے اوپری طرف سے اپنی سمت کو پلٹاتی ہے۔ بعد اس کے کہ یہ ٹریگر لائن کو پار کرے اور اس کے بعد ریورسل رجحان یا ٹرینڈ آ جائے۔ چاہے قیمت ٹریگر لائن سے بھی نیچے ہو جائے تو اس صورت میں فروختی سگنل درست تصور نہ کیے جائیں گے۔ بیئرش ٹرینڈ میں اگر قیمت ٹریگر لائن کو سب سے اوپری طرف سے پار کرتی ہے اور یہ سب سے نچلی طرف سے اپنی سمت کو پلٹاتی ہے بعد اس کے کہ یہ ٹریگر لائن کو پار کرے اور اس کے بعد ریورسل رجحان یا ٹرینڈ آ جائے۔ چاہے قیمت ٹریگر لائن سے اوپر چلی جائے تو اس صورت میں خریداری سگنل درست تصور نہ کیے جائیں گے۔ پچھلی مثال میں کینڈلز ٹریگر لائن سے اوپر وجود میں لائی جا سکتی ہیں پس فروختی سگنل درست تصور ہو گا۔

Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - Candlestick Pattern Confirmation

بنیادی نمونے یا پیٹرن کے اندر مختصر اینڈیوز پچ فورک

اگر اینڈریوز پچ فورک پیٹرن کے اندر مختصر اینڈریوز پچ فورک پیٹرن قائم ہوتا ہے تو اس کے بعض فوائد ہوں گے جیسا کہ

- ایس ایل گھٹ جائے گی

- ٹی پی بڑھ جائے گی۔

- طے شدہ سگنل کے حوالے سے ایک اور تصدیق

بنیادی بیئرش پیٹرن کے اندر مختصر بیئرش پیٹرن قائم ہوتا ہے جب کہ مختصر بلش پیٹرن بڑے بلش پیٹرن کے اندر وجود میں آتا ہے۔ مختصر دورانیہ ہائے وقت میں مختصر نمونہ جات یا پیٹرنز کو شناخت کیا جا سکتا ہے۔

ایک مثال ظاہر کرتی ہے کہ کس طرح مختصر نمونے کو تلاش کیا جائے۔ نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے خریداری سگنل پیدا ہوا تھا۔ اگر تاجر مختصر دورانیہ وقت کا انتخاب کرتا ہے تو نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے ایک مختصر اینڈریوز پچ فورک پیٹرن وجود میں آ جائے گا۔ جب سب سے اوپری طرف سے ٹریگر لائن کو پار کیا گیا تھا تو ایک خریداری سگنل پیدا ہوا اور تاجر ایک خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا جب کہ ایس ایل پرائس آخری ویلی سے نیچے ہو۔ مختصر اتار چڑھاؤ کے بعد قیمت مطلوبہ ٹی پی پرائس تک پہنچ گئی اور اس نے مرکزی پیٹرن کے حوالے سے ٹی پی پرائس کی طرف اوپر جانے کا عمل جاری رکھا۔

وارننگ لائن

اینڈریوز پچ فورک پیٹرن میں تاجر تیسرے اور پہلے مدار کی لائنوں کے درمیانی فرق کو شمار کر سکتا ہے جسے "آر" کہتے ہیں۔ بلش ٹائپ میں 3 متوازی لائنیں تیسرے مدار کی لائنوں کے نیچے کھینچی جا سکتی ہیں۔ بیئرش ٹائپ میں 3 متوازی لائنیں تیسرے مدار کے اوپر کی طرف کھینچی جا سکتی ہیں۔ ہر لائن کے مابین فرق آر کے برابر ہو گا۔ ہر لائن کے حوالے سے مارکیٹ میں قیمتوں کی نقل و حرکت پر نمایاں اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - Warning Line for Bullish and bearish Trading Signal

ریسپانڈ لائن

اگر دوسرا اور تیسرا مدار ایک لائن سے جڑا ہو تو اس لائن اور پہلے مدار کے مابین جو براہ راست فاصلہ ہو گا وہ ایل کے طور پر شمار ہو گا۔ پیٹرن کے گر دوسرے اور تیسرے مدار کے مابین واقع لائن کے ساتھ تین متوازی لائنیں کھینچی جا سکتی ہیں اور ان کے درمیان ایل فاصلہ رکھا جائے۔ یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ ان لائنوں کے گرد مارکیٹ پرائس اپنا رجحان بدل لے گی۔ ایک مثال میں ایک پیٹرون کو نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے کھینچا گیا۔

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے ایک نیچے جاتا رجحان کھینچا گیا اور تاجر پیٹرن کا کاپی فارمیٹ ان کے اوپر دھر کر وارننگ لائنز کی تخصیص کر سکتا تھا۔ مرکزی پیٹرن کی تیسری لائن کے اوپر نقل شدہ پیٹرن کی پہلی لائن جیسے ہی قیمت میں اضافہ ہوا تو نقل شدہ پیٹرون کی دوسری لائن کا کوئی نمایاں اثر نہ تھا جب کہ قیمت میں اتار چڑھاؤ دیکھا گیا جب اس نے تیسری لائن کو پار کیا۔

ایک اور مثال میں تاجر ٹرینڈ لائن کھینچ سکتا تھا تاکہ دوسرے اور تیسرے مداروں کو منسلک کرے۔ پھر اس لائن اور پہلے مدار کے مابین براہ راست ٹرینڈ لائن کھینچی جا سکتی تھی جس کو "ایل" سے جانا جاتا ہے۔ تاجر ٹرینڈ لائن "ایل" کو کاپی اور پیسٹ کر سکتا ہے اگر وہ کی بورڈ کے کنٹرول یعنی سی ٹی آر ایل بٹن کو ہولڈ کرتے ہوئے "ایل" پر ڈبل کلک کرے۔ پہلی مدار لائن کے اوپر 4 ڈپلیکیٹڈ یا نقل کردہ "ایل" لائنز کھینچی جا سکتی ہیں جب کہ دوسرے اور تیسرے مدار کو لائنوں سے جوڑا جا چکا ہو۔ ایل ا اور ایل 3 کے حوالے سے مارکیٹ پرائس میں کوئی بڑی تبدیلی نظر نہیں آتی جب کہ قیمت دوسرے مدار کی لائن کے حوالے سے اوپر جاتی ہے اور ایل 2 پر پہلے مدار کی لائن کی طرف پلٹ آتی ہے۔

وارننگ اور ریسپانڈ لائنیں اس بات کی ضمانت نہیں دیتیں کہ ٹرینڈ یا رجحان کے حوالے سے کوئی نقل و حرکت ہو گی۔ جب کہ تاجروں کو مارکیٹ کے پرائس رجحان کے حوالے سے انہیں موثر مقامات گرداننا چاہیے۔

Supplementary Information of Andrew’s Pitchfork Indicator - Respond Line Trading Strategy

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates