Shooting Star and Hammer Candlestick Patterns - Open Close Price

25۔ نمونہ جات برائے شوٹنگ سٹار اور ہیمر کینڈل سٹک

0 0 Vote
Instructor

25۔ نمونہ جات برائے شوٹنگ سٹار اور ہیمر کینڈل سٹک

فاریکس تربیتی پروگرام کی پچیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔اس نشست میں ہم شوٹنگ سٹار اور ہیمر کینڈلز کے بارے میں معاملات زیر بحث لائیں گے

شوٹنگ سٹار کینڈل

شوٹنگ سٹار کینڈل تب وجود میں آتی ہے جب اوپر کی طرف جاتا رجحان اوپر جاتے جاتے پلٹاؤ کا رجحان دکھانے لگ جاتا ہے۔ شوٹنگ سٹار سیاہ یا سفید کینڈل ہوتا ہے جس کا مرکزی جسامت تلے چھوٹا سایہ ہوتا ہے۔ اوپری سایہ قابل ذکر حد تک لمبا ہوتا ہے جو کہ اوپر جاتے رجحان کی عکاسی کرتا ہے اور جس کے پیچھے ایک پلٹاؤ حرکت ہوتی ہے جو مارکیٹ میں کسی نمایاں خبر یا واقعے سے جنم لیتی ہے۔ نیچے آتا ماڈل جس میں کلوز پرائس اوپن پرائس نمبر 3 اور 4کے مقابلے میں کم ہوتی ہے۔ اس کے نمایاں اثرات قیمت کی حرکت پر بمقابلہ ماڈل نمبر 1 اور 2 کے مرتب ہوتے ہیں۔ زیادہ طاقت ور کینڈل کا نچلی طرف سایہ نہیں ہوتا۔ عام طور پر اوپری سایہ مرکزی جسامت کی نسبت 3 گنا طویل ہوتا ہے۔ تاہم اسے زیادہ پسندیدہ تصور کیا جاتا ہے۔ اگر اوپری سایہ مرکزی جسامت سے 5 گناہ زیادہ طویل ہو۔ تاجر ایم ٹی 4 پر اس حوالے سے کئی مثالیں تلاش کر سکتے ہیں۔ اوپری رجحان کے بعد ایک نیچے آتا شوٹنگ سٹار وجود میں آتا ہے جو کہ پلٹاؤ کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ تاجر فروختی آرڈ ر کو موجود کینڈل سے کم یا قریب قریب رکھ دے اور مع ٹی پی اماؤنٹ انٹری پرائس کے تحت کینڈل کی لمبائی 16 پپس سے کم ہو۔ شوٹنگ سٹار معتبر پیٹرن ہے جس کا تکنیکی تجزیے پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ ایک اور مثال سے معلوم ہوتا ہے کہ شوٹنگ سٹار کی بڑھوتری جو کہ آگے بڑھتے ہوئے وجود میں آتی ہے تو یہ رجحان آگے چل کر اپنی سمت کھوتا چلا جاتا ہے۔ رینج ٹرینڈ میں شوٹنگ سٹار کا مارکیٹ کی قیمتوں کے رجحان پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ پس شوٹنگ سٹار پلٹاؤ اوپر جاتے رجحان سے وجود میں آ کر ازاں بعد پلٹاؤ کے رجحان کو ظاہر کرتا ہے۔ نہایت طاقت ور شوٹنگ سٹار کم ہوتا رجحان ہے جس کا کوئی نچلا سایہ نہ ہے۔

Shooting Star and Hammer Candlestick Patterns - Closing and Opening Price - Lower and Higher Shadow

Shooting Star and Hammer Candlestick Patterns - Reversal Order on Downward Market Trend

ہیمر کینڈل

ہیمر کینڈل بھی شوٹنگ سٹار کی مانند ہوتا ہے تاہم یہ نیچے جاتے رجحان سے وجود میں آتا ہے۔ یہ پلٹاؤ کا پیٹرن ہے جس کا نچلا سایہ طویل ہوتا ہے اور اوپری سایہ کم یا نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔ اس کینڈل مارکیٹ میں قیمت یک لخت بڑھ جاتی ہے جب کہ یہ کسی مخصوص کم قیمت تک پہنچ جائے۔ نچلا سایہ اہم خبروں یا واقعات سے وجود میں آتا ہے کہ جس کے باعث نیچے جاتا رجحان پلٹاؤ کا شکار ہو جائے۔ اس کا کوئی اوپری سایہ نہیں ہوتا چاہے ساخت میں اضافہ ہو یا کمی واقع ہو جائے۔ سب سے طاقت ور ہیمر وہ ہے کہ جس میں مرکزی جسامت بڑھ جائے۔ کلوز پرائس بغیر کسی اوپری سائے کے اوپن پرائس کی نسبت زیادہ ہوتی ہے۔ اگر نچلا سایہ مرکزی جسامت سے 5 گنا طویل ہو تو اس کے گہرے اثرات رجحان کی نقل و حرکت پر مرتب ہوتے ہیں۔ تاجر چارٹ پر کئی ہیمر کینڈلز تلاش کر سکتا ہے۔ مثلاً پرائس مارکیٹ میں طویل گراوٹ کے بعد ایک ہیمر کینڈل وجود میں آتا ہے اور رجحان کی سمت پلٹ کر اوپر کی طرف ہو جاتی ہے۔

Shooting Star and Hammer Candlestick Patterns - Upward Market Trend - Bullish and Bearish Price

ایک اور طاقت ور ہیمر کینڈل ظاہر کرتا ہے کہ مارکیٹ نے اپنی سمت بڑھتے ہوئے رجحان کی طرف موڑ لی ہے

تاجر کو اپنی مشق میں شدت پیدا کرنا ہوتی ہے تاکہ وہ موثر کینڈلز اور پیٹرنز کو شناخت کرنے کی اہلیت پیدا کر سکے۔ ہیمر اور شوٹنگ سٹار کینڈلز وہ دو نہایت نمایاں پیٹرن ہیں کہ جنہیں ایک تاجر کو زیر غور لانا چاہیے۔

اس کے ساتھ یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔ جلد ہی اگلی نشست کے ساتھ حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates