RSI and Moving Average Strategy - Exponential and Linear Weighted

60۔ آر ایس آئی اور موونگ ایوریج حکمت عملی

0 0 Vote
Instructor

60۔ آر ایس آئی اور موونگ ایوریج حکمت عملی

فاریکس تربیتی پروگرام کی ساٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم آر ایس آئی اور موونگ ایوریج حکمت عملی کو زیر بحث لائیں گے۔

آر ایس آئی اور موونگ ایوریج حکمت عملی

آر ایس آئی اوور بوٹ اور اوور سولڈ ریجنوں کو ظاہر کرتا ہے جس میں تاجروں کی طرف سے کم امداد کے باوجود مارکیٹ پرائس ایک سمت میں سفر جاری رکھتی ہے پس ریورسل پوائنٹ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ ان ریجنوں کی تخصیص پرائس ایکشن حکمت عملی کے ذریعے کی جا سکتی ہے جس میں تاجر ایم 30 اور ایچ 1 میں شارپ گریڈینٹ کے ساتھ ریورسل پوائنٹس کو تلاش کر سکتا ہے۔ پس آر ایس آئی ویلیو کو 8 پر سیٹ ہونا چاہیے۔ آر ایس آئی کے ساتھ ساتھ تاجر کو موونگ ایوریج پیٹرن سے مستفید ہونا پڑتا ہے پس ای ایم اے 3 اور ایس ایم اے 15 کو داخل کیا جا سکتا ہے۔ تاجر دیگر پیٹرنز جیسا کہ آر ایس آئی 8 کی جگہ سٹاکسٹک 3.3.14 یا ایم اے سی ڈی کو استعمال کر سکتا ہے۔

جب کبھی آر ایس آئی یا اس کے متبادل پیٹرنز ڈائورجنس کو شناخت کرتے ہیں، سگنل سپاٹ پر پیدا ہوں گے جب کہ موونگ ایوریج لائنیں ایک دوسرے کو پار کرتی ہیں۔

RSI and Moving Average Strategy - Forex Market Trading Strategy and Trading Signal

قابل تجارت سمبلز

اس حکمت عملی کے ذریعے تمام سمبلز بالخصوص ای یو آر یو ایس ڈی اور جی بی پی یو ایس ڈی کے حوالے سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔

دورانیہ ہائے وقت

اگرچہ اس حکمت عملی کو تمام دورانیہ ہائے وقت میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم بہترین نتیجہ ایم 30 اور ایچ 1 سے کشید کیا جا سکتا ہے۔

خریداری یا فروختی سگنل

ایک خریداری سگنل تب پیدا ہو گا جب کبھی ای ایم اے 3 ڈائورجنس کے بعد اوپری طرف سے ایس ایم اے 15 کو پار کرے گا۔ ایک فروختی سگنل تب پیدا ہو گا جب کبھی ای ایم اے 3 ڈائورجنس کے بعد نچلی طرف سے ایس ایم اے 15 کو پار کرے گا۔

RSI and Moving Average Strategy - Take Profit and Stop Loss of Buy and Sell Signals on Price Trend

ٹی پی اور ایس ایل کی حد

پہلی ٹی پی پرائس 15 پپس تا 23 پپس ہو سکتی ہے جب کہ ٹی پی پرائس 27 پپس تا 30 پپس ہو سکتی ہے۔ کسی خریداری آرڈر میں ایس ایل پرائس استعمال شدہ کینڈل پیٹرن کی کم قیمت سے بھی کم ہو سکتی ہے یا فروختی آرڈر میں زائد قیمت سے بھی زائد ہو سکتی ہے وگرنہ دوسری صورت میں تاجر ایس ایل ویلیو کا تعین انٹری پرائس سے 14 تا 23 پپس کے فاصلے پر کر سکتا ہے۔

ایچ 1 دورانیہ وقت میں جی بی پی یو اسی ڈی چارٹ پر تاجر آر ایس آئی پیٹرن کے ذریعے پیدا شدہ ڈائورجنس کی شناخت کر سکتا ہے جو ظاہر کرتی ہے کہ نیچے جاتے رجحان کے باوجود بیشتر تاجروں نے اپنے فروختی آرڈرز بند کیے اور چھوٹے تارجوں نے نیچے جاتے رجحان کو سپورٹ کیا۔ ای ایم اے 3 نے اس کینڈل کے حوالے سے اوپری طرف سے ایس ایم اے 15 کو پار کیا ہے پس تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ ایک اور مثال میں رجحان اوپری طرف کو چلا گیا جب کہ آر ایس آئی نے اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے کم سپورٹ دکھائی پس دو ڈائورجنسیں وجود میں آ جاتی ہیں۔ ان دونوں ڈآئورجنسوں کے بعد ای ایم اے 3 نے اوپری طرف سے ایس ایم اے 15 کو پار کیا ہے جہاں تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا۔

RSI and Moving Average Strategy - Moving Average Convergence Divergence Indicator - Reversal Signal

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates