Relative Strength Index-RSI Indicator - Forex Market Analysis

آر ایس آئی انڈیکیٹر

10 1 Vote
Instructor

آر ایس آئی انڈیکیٹر

فاریکس تربیتی پروگرام کی انتالیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں آر ایس آئی اوور بوٹ اور اوور سولڈ کے تصورات کو زیر بحث لایا جائے گا۔

آر ایس آئی

آر ایس آئی ریلاٹو سٹرینتھ انڈیکس ایک بہت زیادہ پھیلا ہوا اوسیلیٹر ہے جو کہ مومینٹم اوسیلیٹر پر اپنی بنیاد رکھتا ہے۔ آر آیس آئی مارکیٹ میں خرید و فروخت کے انجذاب کی نشان دہی کرتا ہے۔ آر آیس آئی مارکیٹ پرائس کے حوالے سے مستقبل کی حرکات کے متعلق پیشگوئی کرتا ہے۔ پس آر آیس آئی تاجروں میں سب سے زیادہ مقبول اوسیلیٹرز میں سے ایک کی حیثیت رکھتا ہے۔ اووربوٹ وہ وقت ہوتا ہے جب کسی سمبل کے حوالے سے خریداری آرڈرز کثرت سے دیکھے جاتے ہیں اور قابل ذکر تعداد میں تاجر اپنے خریداری آرڈرز کو بند کر رہے ہوتے ہیں۔

اووربوٹ کا عمل تب واقع ہوتا ہے جب آر ایس آئی کے حوالے سے کوئی رجحان اوپری طرف سے 70 درجے پار کر جائے۔ جب کبھی نچلی طرف سے قیمت 70 درجے پار کر جائے تو فروختی آرڈر فائدہ مند ثابت ہو گا پس ایک تاجر کو اس لمحے کا انتظار کرنا چاہیے جب کہ وہ فروختی آرڈر رکھوا سکے۔

Relative Strength Index-RSI Indicator - Leading Indicator of Forex Market Trend - Overbought and Oversold

اوور سولڈ وہ وقت ہوتا ہے جب کسی سمبل کے حوالے سے فروختی آرڈرز کثرت سے موجود ہوں اور ایک بڑی تعداد میں تاجر اپنے فروختی آرڈرز بند کروا رہے ہوں۔ اوور سولڈ تب واقع ہوتا ہے جب کوئی آر ایس آئی میں کوئی رجحان نچلی طرف سے 30 درجے پار کر جائے۔ جب کبھی قیمت اوپری طرف سے 30 درجے پار کرتی ہے تو خریداری آرڈر مفید ثابت ہو سکتا ہے۔

جب آر آیس آئی رجحان 70 اور 50 کے مابین ہو تو مارکیٹ کی قیمت اوپر کی طرف سمت جاتی ہے اور تاجر خریداری آرڈرز رکھوا سکتے ہیں۔ جب آر آیس آئی رجحان 30 اور 50 کے مابین ہو تو مارکیٹ پرائس نیچے جا سکتی ہے اور تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتے ہیں۔

آر آیس آئی کا اطلاق درج ذیل مقاصد کے لیے کیا جا سکتا ہے:

1۔ رجحانات کے پلٹاؤ پوائنٹ کے حوالے سے پہلے سے پیشگوئی کرنا

2۔ ڈائیورجنس اور کونورجنس کی وضاحت کرنا

3۔ اوور بوٹ اور اوور سولڈ مقامات کی نشان دہی کرنا

پیٹرنز یا نمونہ جات اوسیلیٹر کے رجحانات کے حوالے سے بھی منطبق کیے جا سکتے ہیں۔ مزید مطالعے کے لیے بعض مفید مثالوں کا جائزہ بھی لیا جا سکتا ہے۔ انڈیکیٹر مینو کے اوسیلیٹرز آپشن سے آر ایس آئی کو داخل کیا جا سکتا ہے۔ موڈیفیکیشن ونڈو میں جا کر تاجر ایک اور لیول کو شامل کر سکتے ہیں جس کی ویلیو 50 ہو آر ایس آئی ٹرینڈ یا رجحان اور مارکیٹ ٹرینڈ کے مابین ایک خاص فاصلہ ہوتا ہے۔ مارکیٹ ٹرینڈ آر ایس آئی ٹرینڈ کی بہ نسبت تیز تر رویے سے کام کرتا ہے۔ آر ایس آئی ٹرینڈ 70 درجے تک پہنچ جاتا ہے اور اس لیول کو پار کر لیتا ہے۔ جب آر ایس آئی ٹرینڈ یا رجحان 70 لیول پار کر جائے تو مارکیٹ اووربوٹ کنڈیشن میں ہوتی ہے۔ آر ایس آئی ٹرینڈ نیچے جاتے رجحان کی پیش گوئی کرے تو تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ رجحان نیچے کی طرف سے 30 کو پار کر گیا اور اس کے بعد اوپر جاتا رجحان دیکھا گیا۔ جب یہ 30 لیول کو پار کر جائے تو تاجر اس سمبل کے حوالے سے خریداری آرڈر رکھوا سکنے کا مجاز تھا۔ ایک اور اوور بوٹ کنڈیشن جو آر ایس آئی رجحان کے حوالے سے ہوتی ہے اس کے بعد لیول 70 کے قریب اتار چڑھاؤ ہوتا ہے۔ جب آر ایس آئی رجحان 70 نچلی طرف سے 70 درجے یا لیول پار کر جائے تو فروختی آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے۔ اوور سولڈ کنڈیشن کے حوالے سے ایک اور مثال یہ ہے کہ جس میں آر ایس آئی رجحان لیول 30 سے کم تھا۔ جب آر ایس آئی رجحان 30 لیول پار کر جائے اور اوپر کی طرف جانے لگے تو تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ آر ایس آئی اوور بوٹ اور اوور سولڈ صورت حال کو ظاہر کرتا ہے۔ جب آر ایس آئی رجحان لیول 50 سے اوپر ہو جائے تو اس بات کا امکان غالب ہوتا ہے کہ رجحان نیچے کی بجائے اوپر کی طرف جائے گا۔ اگر آر ایس آئی ٹرینڈ 50 لیول سے کم ہو جائے تو یہ سفارش کی جاتی ہے کہ فروختی آرڈر رکھوا دیا جائے۔ آر ایس آئی چارٹ پر معاونتی اور مزاحمتی لکیریں کھینچی جا سکتی ہیں۔ مثال کے طور پر اگر آر ایس آئی پر معاونتی لائن موجود ہو تو مارکیٹ رجحان یا ٹرینڈ کے پیش نظر معاونتی لائن کھینچی جا سکتی ہے۔ مارکیٹ کے حوالے سے نیچے جاتے رجحان کی نسبت سے وقت کے دورانیوں کا تقابل کیا جائے تو آر ایس آئی نیچے جاتے رجحان کی پیشگوئی کرتا ہے اس سے قبل کہ نیچے جاتا رجحان شروع ہو مارکیٹ رجحان کے حوالے سے اینگلفنگ کینڈل پیٹرن بھی وجود میں آ جاتا ہے۔ یہ اینگلفنگ پیٹرن پچھلی کینڈل سٹک کو بھی مکمل طور پر گھیرتا ہے پس یہ ایک مثالی اینگلفنگ پیٹرن ہوتا ہے۔ تاجروں کی طرف سے فروختی آرڈر رکھوانے کے لیے یہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے حتی کہ پچھلی اوور سولڈ مثال کو دیکھا جائے تو تاجر ایک ایسےلیول کو شناخت کر سکتے ہیں جس کا مارکیٹ کی قیمت کے تعین کے حوالے سے نمایاں اثر رکھتا ہو مارکیٹ رجحان کا جائزہ آر ای آئی اوسیلیٹرز استعمال کر کے لیا جا سکتا ہے۔ آر ایس آئی کے حوالے سے نیچے جاتے رجحان کو تشکیل دیا جا سکتا ہے۔ ساتھ ساتھ مارکیٹ پرائس بھی نیچے جاتی ہے۔ جب آر آیس آئی رجحان مارکیٹ کی سب سے اوپری قیمت کو پار کر جاتا ہے تو قیمت تقریباً 1600 پپس بڑھ جاتی ہے۔ ہیمر پیٹرن یا نمونے نے اس دورانیہء وقت کے حوالے سے اوپر جاتے رجحان کی تصدیق کی ہے۔

Relative Strength Index-RSI Indicator - Reversal Trading Signals on Uptrend or Downtrend Price

Relative Strength Index-RSI Indicator - Over bought ad Oversold Levels - Saturation in Financial Market

Relative Strength Index-RSI Indicator - MetaTrader 4, Engulfing Candlestick - Bullish and Bearish

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates