Pennant Pattern - Bearish and Bullish pennant - Continuation

36۔ پیننٹ پیٹرن

0 0 Vote
Instructor

36۔ پیننٹ پیٹرن

فاریکس تربیتی پروگرام کی چھتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں پیننٹ بیئرش پیننٹ اور بلش پیننٹ کا مطالعہ کیا جائے گا

پیننٹ

پیننٹ فلیگ اور ٹرائی اینگل پیٹرن کا مجموعہ ہوتا ہے جو کہ ایک تسلسل کے رویے کے ساتھ چالو ہوتا ہے۔ یہ لازم ہو گا کہ فلیگ اور ٹرائی اینگل کے حوالے سے بھی مطالعہ کیا جائے تاکہ پیننٹ کے پیٹرن کی تفصیلات کو مکمل طور پر سمجھا جا سکے۔ فلیگ پیٹرن کی طرح پیننٹ کا بھی شافٹ ہوتا ہے جبکہ فلیگ کی مستطیل شکل ٹرائی اینگل یا تکون کی شکل سے بدل دی جاتی ہے۔

بیئرش پیننٹ

دائیں گراف پرظاہر ہونے والا بیئرش پیننٹ نیچے جاتے رجحان پر وجود میں آتا ہے جس کی ہموار یا اتار چڑھاؤ کا شکار معاونتی یا مزاحمتی لائنیں ہو سکتی ہیں۔ مزاحمتی لائن کا نیچے جاتا سلوپ کبھی نہیں ہوتا جب کہ معاونتی لائن کا سلوپ کبھی بھی اوپر کی سمت واقع نہیں ہوتا۔

بلش پیننٹ

بائیں گراف پر ظاہر ہونے والا بلش پیننٹ اوپر جاتے رجحان پر وجود میں آتا ہے جس کی ہموار یا اتار چڑھاؤ کا شکار معاونتی یا مزاحمتی لائنیں ہو سکتی ہیں۔ مزاحمتی لائن کا اوپر جاتا سلوپ کبھی نہیں ہوتا جب کہ معاونتی لائن کا سلوپ کبھی بھی نیچے کی سمت واقع نہیں ہوتا۔

Pennant Pattern - Bearish and Bullish pennant - Support and Resistance Levels - Breakout Point

ایچ لائن

ہائیٹ وہ افقی فاصلہ ہے جو کہ بلش پیننٹ پر پیننٹ پول کے ابتدائی پوائنٹ سے پہلی لہر کی چوٹی کے مابین ہوتا ہے یا بیئرش پیننٹ پر پہلی لہر کی ویلی کے حوالے سے ٹی پی کی قیمت بلش ٹائپ میں بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ یا ایچ/2 زیادہ ہو گی اور بیئرش ماڈل میں بریک آؤٹ پوائنٹ سے کم ہو گی۔ بلش ٹائپ میں ایس ایل پرائس آخری ویلی سے کم ہوتی ہے یہاں تک کہ فائبونیکی لیول کے 61.8٪ تک پہنچ جائے جب کہ بیئرش موڈ میں ایس ایل پرائس آخری پیک سے زائد ہو گی یہاں تک کہ فائبونیکی لیول کے 61.8٪ تک پہنچ جائے۔

مزید مشقوں کے لیے ایم ٹی 4 کے حوالے سے کئی مثالوں کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ گولڈ چارٹ کے روزانہ کے دورانیہ وقت کے لیے ایک ٹرائی اینگل پیٹرن وجود میں آ جاتی ہے اور مارکیٹ پرائس یا قیمت کے بارے میں تصور کیا جاتا ہے کہ یہ نیچے جائے گی۔ ٹی پی پرائس یا قیمت کو پہلی سوئنگ کی چوٹی سے ویلی تک فائبونیکی کو ڈرا یا کھینچ کر ظاہر کیا جا سکتا ہے۔ تاجر رجحان یا ٹرینڈ پر پول کو کھینچ سکتا ہے پس ایک بیئرش پیٹرن کو وجود میں لایا جا سکتا ہے۔ ٹی پی قیمت جو کہ 500 پپس کے قریب ہو اسے شمار کیا جا سکتا ہے اگر ایچ ٹرینڈ لائن کو بریک آؤٹ پوائنٹ کی طرف ری لوکیٹ کر دیا جائے۔ اگر ایک تاجر ٹرائی اینگل پیٹرن کا جائزہ لیتا ہے تو ٹی پی بیننٹ پیٹرن سے متعلقہ ٹی پی رقم سے کم ہو گی۔ پیننٹ پیٹرنز یا نمونہ جات باقاعدگی سے گولڈ سمبل پر وجود میں آتے ہیں۔ ایک اور پیٹرن نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے وجود آتا ہے۔ اگر تاجر اس مثال میں پیننٹ کو تصور میں لائے تو ٹی پی ایچ/2 پپس کو پار کر لے گی۔

Pennant Pattern - Bearish and Bullish pennant - Flag and Triangle - H and H/2 on MetTrader Price Chart

طویل تر دورانیہ وقت میں جیسا کہ ماہانہ دورانیے کے تناظر میں کئی پیننٹ پیٹرنز یا نمونہ جات دیکھے جا سکتے ہیں۔ بلش پیٹرن اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتا ہے۔ ایک ٹرائی اینگل پیٹرن ہمیں دکھاتا ہے کہ ٹی پی پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ سے تقریباً 2000 پپس زیادہ ہے جب کہ ایک پیننٹ پیٹرن ظاہر کرتا ہے کہ یہ بریک آؤٹ پوائنٹ سے 3222 پپس زیادہ ہے۔ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے ایک اور بلش پیننٹ پیٹرن کو شناخت کیا جا سکتا ہے۔ ٹی پی پرائس کو ایچ ٹرینڈ لائن استعمال کرتے ہوئے شناخت کیا جا سکتا ہے جو کہ بریک آؤٹ پوائنٹ کی طرف ری لوکیٹ ہونی چاہیے۔ اس پیٹرن کے حوالے سے ٹی پی تا ایس اییل تناسب قابل ذکر حد تک زیادہ ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایس ایل آخری ویلی سے کم تھی اور فائبونیکی لیول کے 61.8٪ تک تھی۔ فائبونیکی لیول کے 50٪ کی نسبت سے ایک اور قابل ذکر لیول بھی موجود ہوتا ہے جس کو اس مثال میں استعمال کیا جا سکتا ہے تاکہ ایس ایل قیمت کو ظاہر کیا جا سکے۔

Pennant Pattern - Bearish and Bullish pennant - Continuation Trading Strategy - Breakout Point

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates