Patterns - Reversal and Continuation Patterns - Bullish Bearish

ریورسل اور کنٹینویشن نمونہ جات

0 0 Vote
Instructor

ریورسل اور کنٹینویشن نمونہ جات

فاریکس تربیتی پروگرام کی انتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم نمونہ جات یعنی پیٹرنز، پلٹاؤ یعنی ریورسل اور مسلسل یعنی کنٹینیول پیٹرنز کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائیں گے۔

نمونہ جات

تکنیکی تجزیے میں پیٹرنز سب سے زیادہ پھیلاؤ والے معاملات کے حامل ہیں۔ ہر رجحان کی سمت اور مقدار کا پیٹرنز کے استعمال سے تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ اس لیے تاجر مستقبل کے رجحانات کی سمت اور ہدفی قیمت کا اندازہ لگا سکتا ہے۔ اپنی جیومیٹرک اشکال کے باعث تاجر ان کو بآسانی کھینچ سکتا ہے اور ان کا تجزیہ کر سکتا ہے۔

نمونہ جات یا پیٹرنز کی مختلف اقسام ہیں۔

ریورسل پیٹرنز یا پلٹاؤ نمونہ جات

ریورسل پیٹرنز رجحانات کے ریٹرن یا قابل واپسی پوائنٹس کے حوالے سے وجود میں آتے ہیں جب کہ خبری واقعات اور مالیاتی معاملات رجحان کی سمت بدل سکتے ہیں۔

ان پیٹرنز کے حوالے سے چند مثالیں کچھ اس طرح پیش کی جا سکتی ہیں:

1۔ ریورسل ہیڈ اینڈ شولڈر"

2۔ ڈبل ٹاپ اور ڈبل بوٹم"

3۔ ٹرپل ٹاپ اور ٹرپل بوٹم"

4۔ رائزنگ ویج اور فالنگ ویج"

Patterns - Reversal and Continuation Patterns - Rising and Falling Wedge, Flag, Pennant, and Triangle

رائزیگ یعنی ابھرتا ہوا اور فالنگ یعنی گرتا ہوا ویج یعنی کھونٹا مفید اور طاقت ور پیٹرنز میں شامل ہیں جن کو تاجر استعمال میں لا سکتا ہے۔

کنٹینیول پیٹرنز یا مسلسل نمونہ جات

ایک اور قسم کے پیٹرن کو کنٹینیول یا مسلسل پیٹرن کہا جاتا ہے جو کہ رجحان کی موجودہ سمت کی کی نشان دہی کرتا ہے۔

Patterns - Reversal and Continuation Patterns - Head and Shoulder-Double and Triple Top-Bottom

بعض مسلسل نمونہ جات یا کنٹینیول پیٹرنز کچھ اس طرح سے ہیں:

1۔ کنٹینیول یا مسلسل ہیڈ اینڈ شولڈر"

2۔ ٹرائی اینگل یا تکون"

3۔ فلیگ یا جھنڈا"

4۔ پیننٹ یا بینر"

تاجروں کے لیے کنٹینیول ہیڈ اینڈ شولڈر اور ریورسل ہیڈ اینڈ شولڈر ککے درمیان فرق کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

ہر پیٹرن یا نمونے کو اگلی نشستوں میں تفصیل کے ساتھ زیر بحث لایا جائے گا

اس کے ساتھ یہ نشست اختتام پذیر ہوئی۔ جلد ہی اگلی نشست کے ساتھ حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates