Order Types and Specifications - Buy Sell Stop Trade MetaTrader

20۔ اقسام آرڈر اور وضاحات

8 1 Vote
Instructor

20۔ اقسام آرڈر اور وضاحات

فاریکس تربیتی پروگرام کی بیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم آرڈر کی اقسام اور نفع و نقصان کی رقوم سے متعلق معاملات زیر بحث لائیں گے۔

فوری عمل درآمد

آرڈرز کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔ فوری عمل درآمد اور مارکیٹ عمل درآمد۔ فوری عمل درآمد کے حوالے سے دیکھا جائے تو اگر ایک بروکر فوری عمل درآمد کے آرڈر دیتا ہے یا اگر ایک تاجر چاہتا ہے کہ وہ طے شدہ قیمت کے حساب سے کسی سمبل کے حوالے سے سودے بازی کا آرڈر دے تو بروکر کے لیے لازم ہے کہ وہ تاجر کی مطلوبہ قیمت کے حساب سے طے شدہ نرخ کے مطابق آرڈر کرے۔ اگر کوئی آرڈر نہیں لیا جا سکتا تو بروکر تاجر سے استفسار کر سکتا ہے کہ آیا وہ اپنا آرڈر ترجیحی طور پر کھلا رکھے گا یا اسے متصل قیمت پر منتقل کیا جائے۔ اگر بروکر فوری آرڈرز فراہم نہیں کرتا تاہم تاجر طے شدہ قیمت کے حساب سے آرڈر رکھنے کا مطالبہ کرتا ہے تو اگر آرڈر اس مطلوبہ قیمت پر نہیں لیا جا سکتا تو بروکر کے پاس اختیار ہو گا کہ وہ اس آرڈر کو مطلوبہ قیمت کے قریب ترین نرخ پر کھولے۔ فوری عمل درآمد کے حوالے سے خرید و فروخت کو بغیر کسی تبدیلی کے، تاہم، مارکیٹ ایگزیکیوشن میں اسے خریداری بذریعہ مارکیٹ" اور "فروخت بذریعہ مارکیٹ" سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

وصولی نفع

وصولی نفع یا پرافٹ کی رقم جسے ٹی پی بھی کہا جاتا ہے کی حد آرڈر کے وقت آپ طے کر دیتے ہیں جس کو آپ تسلیم کرتے ہیں اگر بازاری نرخ آپ کی ہدفی قیمت تک پہنچ جائے۔ اگر قیمت آپ کی وصولی نفع کی حد تک پہنچ جائے تو آرڈر کو از خود ختم تصور کیا جائے گا۔ فطری طور پر خریداری آرڈر نفع وصولی پرائس موجودہ قیمت سے زیادہ ہونی چاہیے۔ اس کے الٹ یہ ہے کہ تاجر کی پوزیشن بحوالہ فروخت کی نفع وصولی قیمت  موجودہ قیمت سے کم رکھنا ضروری ہے

بندش خسارہ

بندش خسارہ یا رقم کھونے کو ایس ایل سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ یہ وہ قیمت ہے جس کو آپ خسارے کی حد کے حوالے سے مقرر کرتے ہیں۔ اگر مارکیٹ آپ کی پیشگوئی سے بحوالہ آرڈر الٹ چلنے لگ جائے تو خریداری آرڈر ایس ایل آپ کی موجودہ قیمت سے کم ہو گا۔ تاہم فروختی آرڈر ایس ایل آپ کی موجودہ قیمت سے زیادہ ہو گا۔ ایس ایل کو زیادہ رکھنے کی پرزور سفارش کی جاتی ہے خاص طور پر جب مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ہو یا ہفتے کے آخر میں جب کہ جمعہ اور سوموار کے مابین بڑا فاصلہ موجود ہو۔ حجم کا یہ فاصلہ 10 سے 200 پپس کے مابین کہیں پر بھی واقع ہو سکتا ہے۔

Order Types and Specifications - Take Profit and Stop Loss of Orders - Value, Sell and Buy by Market

ضمانت

بعض بروکرز جیسا کہ آئی سی ایم بروکرز ضمانت دے سکتے ہیں کہ وہ ایس ایل اور ٹی پی قیمتوں کو ایگزیکیوٹ کریں۔ ان دنوں میں جب کہ مارکیٹ کی فعالیت کے دن ہوں (اس فرق یا فاصلے کو شامل کیے بگیر جو کہ جمعہ سے سوموار کے درمیان ہوتا ہے) پس آپ کا آرڈر از خود ختم ہو جائے گا جیسے ہی آپ ایس ایل اور ٹی پی کے نرخ بازاری قیمت کو چھوئیں گے۔ ضمانت نہایت اہم ہوتی ہے ان پارٹیوں کے لیے جو سونے، آئل یا سٹاکس کے حوالے سے تجارت کرتے ہیں۔

انحراف

جب مارکیٹ کی قیمت بہت زیادہ  اوپر نیچے ہوتی ہے تو تاجر کسی آرڈو کو کھول یا بند نہیں کر سکتا۔ اپنی مطلوبہ حتمی قیمت کے حساب سے یہ ممکن نہیں رہتا۔ پس قیمت میں تبدیلی یا پھر سے قیمت کا طے کرنا لازم ٹھہرتا ہے تاکہ ایک بروکر کے لیے مطلوبہ قیمت کے آس پاس کسی رقم کے حساب سے کسی آرڈر کو کھولنا یا بند کرنا ممکن ہو پائے۔ ایک تاجر کے لیے ضروری ہے کہ وہ آرڈر ونڈو میں کوٹڈ پرائس کو فعال کرے یہ آپشن ان بروکرز کے لیے دستیاب ہوتا ہے جو کہ فوری عمل درآمد آرڈر فراہم کرتے ہیں۔ بروکر جو کہ مارکیٹ ایگزیکیوشن آرڈرز کی نمائندگی کرتے ہیں، وہ تمام آرڈرز کے حوالے سے اس آپشن کا پہلے ہی اطلاق کرتے ہیں۔

Order Types and Specifications - SL and TP in Volatile Market with Price Gap - Order Guarantee of Price

آرڈر ونڈو

ٹریڈر آرڈر ونڈو کو کئی طریقوں سے کھول سکتے ہیں۔ آسان ترین طریقہ یہ ہے کہ ٹول بار میں جا کر نیو آرڈر بٹن کو دبایا جائے یا ایف 9 کی بورڈ کے بٹن کو دبایا جائے۔ سمبل ٹائپ کو پہلے خانے میں جا کر منتخب کیا جا سکتا ہے۔

جب کہ صرف فعال سمبلز جو کہ بروکر کی طرف سے فراہم کیے جاتے ہیں، ان کو فہرست میں درج کیا جاتا ہے۔

مثال کے طور پر EURUSD_Ask ایف ایکس اوپن بروکر کے حوالے سے قابل تجارت نہیں ہے۔ چونکہ یہ بروکر دونوں سمبلز یعنی EURUSD اور EURUSD-Ask کی نمائندگی کرتا ہے اس لیے مارکیٹ واچ میں دونوں سمبلز کو ظاہر کیا جاتا ہے۔ اگر تاجر ہر سمبل پر بغیر کسی نقل و حرکت کے پوائنٹر کو رکھتا ہے تو ایک باکس مع مختصر تفصیلات بمتعلق سمبل ظاہر ہوتا ہے۔ اگر ٹریڈ آپشن کے سامنے "نہیں" آ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ یہ اس بروکر کے لیے قابل تجارت سمبل نہیں ہے پس EURUSD ایف ایکس اوپن کے حوالے سے  قابل تجارت سمبل ہے۔ ئی آرڈر ونڈو کھولنے کے بعد اگر صارف چارٹ کو GBPUSD سے بدل دیتا ہے اور EURUSD_Ask چارٹ کو سامنے لے آتا ہے

سمبل GBPUSD از خود سمبل باکس سے پر ہوتا ہے۔ یہ ضروری ہے کہ آرڈر ونڈو میں جا کر قابل تجارت سمبل کا انتخاب کیا جائے۔ تاجر کی طرف سے مطلوبہ حجم کو اگلے باکس میں مدنظر رکھنا ضروری ہے۔ تبصرہ باکس مستقبل کے لیے فائدہ مند ہے۔ اگر تاجر اس تجارت کے حوالے سے معلومات اور جوازات کو ازسرنو حاصل کرنا چاہتا ہے۔ چونکہ ایف ایکس اوپن فوری عمل درآمد آرڈر پیش نہیں کرتا ہے اس لیے فروخت/خرید بٹن "فروخت بذریعہ مارکیٹ" اور "خریداری بذریعہ مارکیٹ" ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بروکر اس بات کی ضمانت نہیں دیتا کہ آپ کا آرڈر آپ کی حتمی مطلوبہ قیمت کے حساب سے کھلے گا تاہم ایک دستیاب کلوز مارکیٹ پرائس کو بروکر از خود منتخب کر لے گا۔ مثال کے طور پر ایک فروختی آرڈر کو پچھلے فروختی آرڈر کے ساتھ منتخب کر لیا جاتا ہے جس کو دیکھا جا سکتا ہے اگر پچھلے ٹائم فریم کا انتخاب کیا جائے۔ تاجر بآسانی خریداری کا آپشن منتخب کر سکتا ہے اگر وہ "خریداری بذریعہ مارکیٹ" کا بٹن دبائے۔ تاجر کسی اکاؤنٹ کے لیے بروکر کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں جو کہ فوری عمل درآمد کی پیشکش کرتا ہو۔جیسا کہ ایف ایکس پرو کے حوالے سے ہوتا ہے۔ جب نئے آرڈر بٹن کا چناؤ کیا جاتا ہے تو ایس ایل اور ٹی پی کے خانے صارف کے طے کردہ ہندسوں کی صورت میں فعال ہوتے ہیں۔ تاجر ان خانوں کے اوپر/نیچے کے بٹنوں کو دبا سکتا ہے پس ایم ٹی 4 موجودہ قیمت میں از خود داخل ہو جائے گا۔

Order Types and Specifications - Deviation and Re-quote in Market Execution - New Order Window for Trading

آرڈر کی قسم ٹائپ فیلڈ میں ظاہر ہو جاتی ہے۔ تاجر اپنی پیشگوئیوں کی بنیاد پر خرید یا فروخت کے بٹنوں میں سے کوئی بٹن منتخب کر لیتا ہے۔ قیمت میں تبدیلی کو ہٹانے یا اتار چڑھاؤ رکھنے والی مارکیٹ میں  نئے سرے سے بولی دینے کے لیے صارف چیک باکس "فعال کریں۔ زیادہ سے زیادہ انحراف منجانب کوٹڈ پرائس" کو فعال کر سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ انحراف پپس کے نرخ دکھاتا ہے جس کو بروکر زیر غور لا سکتا ہے۔ اتار چڑھاؤ کی مارکیٹ میں یہ 4 بھی ہو سکتا ہے یا 10 بھی تاہم اس کے لیے تاجر کی اجازت ضروری ہے۔ سمبل EURUSD مع 0.1 کھیپ مقدار منتخب کیا جا سکتا ہے۔ اگرچہ ٹی پی کا مینول اندراج کی جا سکتا ہے یہ زیادہ مناسب ہو گا اگر اپ/ڈاؤن بٹن کے کے زریعے ٹی پی کے ہندسوں کا تعین کیا جائے۔ فروختی آرڈر ٹی پی کے لیے اس کا موجودہ قیمت سے کم ہونا ضروری ہے۔ پس اس مثال میں تاجر کو ٹی پی کی رقم کم کرنا ہو گی۔ اگلے مرحلے میں فروخت کے بٹن کو دبا کر ایک فروختی آرڈر کو EURUSD مع مخصوص ٹی پی پرائس رکھا جا سکتا ہے۔ حالیہ ایم ٹی 4 پلیٹ فارمز میں تاجر ٹی پی اور ایس ایل قیمت کو بدل سکتا ہے اور حذف بھی کر سکتا ہے۔ مزید یہ کہ ان کو چارٹ پر پھر سے نئی جگہ فراہم کر سکتا ہے۔ تاجر کو مدنظر رکھنا چاہیے کہ فرضی اور حقیقی اکاؤنٹس میں بہت بڑا فرق ہوتا ہے جو چاہے ایک بروکر کے عطا کردہ ہوں۔ اکثر بروکر کم کمیشن اور سپریڈ کی پیشکش کرتے ہیں اور تیز تر پلیٹ فارم ریسپانس سروس فراہم کرتے ہیں اگر حقیقی اکاؤنٹس کی بہ نسبت فرضی اکاؤنٹس کا معاملہ ہو۔ ڈیمو یا فرضی اکاونٹس کے حوالے سے فراہم کردہ بہترین خدمات کا مطلب یہ نہیں کہ یہ کسی بھی طور حقیقی اکاؤنٹس کا متبادل ہیں

Order Types and Specifications - Sell and Buy by Market with SL and TP of Quoted Price Symbol

زیر التوا آرڈر

زیر التوا آرڈرز کو اختتامی حد اور سٹاپ آرڈرز کے نسبت سے تقسیم کیا جا سکتا ہے

خریداری حد سے متعلقہ آرڈر کو

سامنے رکھنا چاہیے جب ایک تاجر یہ اندازے لگا رہا  ہو

کہ مارکیٹ کا رجحان بڑھ گا

اگر یہ مخصوص قیمت (انٹری پرائس)کو چھو لے گا

یا نیچے کی طرف رجحان جاتا ہے تو کیا یہ موجودہ قیمت سے کم ہو جائے گا

پس خریداری حد موجودہ قیمت سے کم پر مقرر کی جاتی ہے جب کہ مارکیٹ کا رجحان اوپر جانے کا امکان ہو۔ خریداری سٹاپ آرڈرز زیادہ قیمت پر تفویض کیے جاتے ہیں۔ جب تاجر پیشگوئی کرتا ہے کہ مارکیٹ پرائس ایک خاص حد سے اوپر جائے گی اور اس کے بعد مزید تیزی آئے گی تو خریداری سٹاپ آرڈر موجودہ قیمت سے زیادہ رکھا جاتا ہے۔ یوں بھی فروختی حد آرڈر کو مقرر کیا جانا چاہیے۔ جب کوئی تارجر پیشگوئی کرتا ہے کہ ایک مخصوص قیمت (انٹری پرائس) کے بعد مارکیٹ کا رجحان نیچے کی طرف آئے گا اور موجودہ قیمت سے بڑھا جائے گا اگر رجحان اوپر کی طرف جاتا ہے تو تاجر اس قیمت کی نسبت سے فروختی حد مقرر کر سکتا ہے۔ پس اسے موجودہ قیمت سے بڑھ کر قیمت مقرر کرنا پڑتی ہے۔ سیل سٹاپ آرڈرز تب رکھے جاتے ہیں جب کبھی تاجر یہ توقع رکھتا ہے کہ قیمت میں مزید کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جب کہ بازاری نرخ مخصوص نچلی قیمت کو چھوتے ہیں نہ کہ موجودہ قیمت کو چھوتے ہیں۔ پس ایک تاجر کو کم تر قیمت کا انتخاب کرنا چاہیے نہ کہ موجودہ قیمت کا اگر وہ سیل سٹاپ آرڈر کے حوالے سے فیصلہ کر رہا ہو۔ نتیجتاً لمٹ آرڈرز مارکیٹ میں رکھے جانے ضروری ہیں جن کی سمت کسی مخصوص قیمت کے حوالے سے بدلی جا سکے جب کہ سٹاپ آرڈرز یہ ظاہر کرتے ہیں کہ تاجر پیشگوئی کرتے ہیں کہ کوئی سمت تبدیل نہ ہو گی۔ اس مثال سے یہ معاملہ واضح ہو سکتا ہے۔ ایک تاجر سمبل EURUSD کی نسبت سے  نئی آرڈر ونڈوکو کھول سکتا ہے۔ آرڈر کی قسم کو زیر التوا آرڈر سے بدلنا چاہیے۔ آرڈر ونڈو پر ایک نیا آپشن ظاہر ہوتا ہے۔ اس مثال میں خریداری سٹآپ آرڈر کا انتخاب کیا گیا ہے۔ وہ یوں کہ ابتدائی قیمت کو موجودہ قیمت سے زیادہ ہونا چاہیے۔ ایک کمنٹ آرڈر ونڈو کی زیریں سطح پر ظاہر کیا گیا ہے۔ جو یہ بتلاتا ہے کہ ایک تاجر کم از کم کس تعداد میں پپس کو موجودہ قیمت میں شامل کر سکتا ہے تاکہ فروختی سٹاپ آرڈر کو رکھوا سکے۔ فاریکس مارکیٹ یہ 2 سے لے کر 20 پپس تک ہو سکتا ہے جب کہ کموڈٹی مارکیٹ میں پپس کی تعداد عام طور پر زیادہ ہو گی۔ یہ تصور کرتے ہوئے کہ اس مثال میں موجودہ قیمت 1.37221 ہے۔ خریداری سٹاپ آرڈر قیمت 1.37400 ہو سکتی ہے۔ پلیس بٹن کو دبائے جانے کے بعد آرڈر داخل کر دیا جائے گا اور یہ دیگر تفصیلات کے ساتھ چارٹ پر ظاہر ہو جائے گا مثلاً ایک تاجر یہ توقع رکھتا ہے کہ قیمت اوپر جائے گی تاہم اوپر کی طرف جانے کے بعد ایک مخصوص قیمت تک پہنچنے کے بعد یہ گر جائے گی تو وہ خریداری کی حد کا آرڈر اس قیمت 1.37020 کے ساتھ EURUSD پر رکھوا دے گا۔ تاجر کی پیشگوئیوں کے حساب سے مارکیٹ پرائس مخصوص درجے تک گر جائے گی۔ اوپر کی طرف جانے کے رجحان کے بعد کہ جب اس کی قیمت 1. 37400 سے متجاوز ہوئی ہو گی۔ سمبل GBPUSD پر تاجر اس کے نیچے کی طرف جانے کے حوالے سے پیشگوئی کرتا ہے تو وہ فروختی سٹاپ آرڈر موجودہ قیمت سے کم قیمت منفی 10 پپس کے ساتھ رکھوا سکتا ہے۔ پرائس باکس میں 1.6790 کی قیمت داخل کی جا سکتی ہے اور پلیس بٹن کو دبایا جا سکتا ہے۔ اگر تاجر رجحان کے نیچے آنے سے قبل مختصر وقت کے لیے اس کے اوپر جانے کی پیشگوئی کرتا ہے تو وہ فروختی حد کا آرڈر 1.6850 کی قیمت کے ساتھ مقرر کروا سکتا ہے۔ دونوں آرڈرز اس چارٹ میں دکھائے گئے ہیں۔ اگر ایکسپائری تاریخ کسی آرڈر کے ساتھ منسلک ہو تو ایک تاجر کو ترجیحی آرڈر پر دایاں کلک کرنا چاہیے۔ مینو سے موڈیفائی کا آپشن منتخب کرنا چاہیےاور آرڈر ونڈو میں جا کر ایکسپائری چیک باکس کو فعال کر دینا چاہیے۔ ایکسپائری تاریخ تب منتخب کی جا سکتی ہے جب تاجر کو کوئی نیا آرڈر رکھوانے کی ضرورت درپیش ہو اور حتی کہ موڈیفیکیشن ونڈو میں پرانے آرڈر کے ساتھ بھی یہی کچھ کیا جا سکتا ہے۔ ایکسپائری تاریخ کسی مخصوص گھنٹے، مہینے یا سال کے حساب سے مقرر کی جا سکتی ہے۔ آرڈر مع ایکسپائری تاریخ تب تک فعال رہتی ہے جب تک ایکسپائری تاریخ نہ پہنچ جائے۔

Order Types and Specifications - Volume of Sell or Buy Orders - Expiry Time of Pending Orders MetaTrader

Order Types and Specifications - Sell and Buy Limit in Forex Market Trading Platform MetaTrader MT4

ترمیم یا موڈیفائی

ترمیمی آرڈرز میں ترمیم ایس ایل یا ٹی پی میں ہو سکتی ہے یا کسی بھی آرڈر کی ایکسپائری تاریخ میں ایسا کرنا ممکن ہے۔ آرڈرز ٹرمینل ونڈو کی ٹریڈ ٹیب میں درج کیے جاتے ہیں۔ ٹی پی فیلڈ سبز رنگ کی ہو گی۔ یاد رہے کہ ایسا تب ہو گا جب آرڈر ٹی پی کی قیمت سے 10 پپس کم ہو گا۔ جب کہ آرڈرز کی ایس ایل فیلڈز میں جو کہ ایس ایل قیمت سے 10 پپس کا فاصلہ رکھتے یوں گے سرخ رنگ میں ظاہر ہوں گے۔ جن آرڈرز پر عمل درآمد ہو گا وہ ایک مخصوص زمرے میں ظاہر ہوتے ہیں۔ جب کہ زیر التوا آرڈرز کسی دوسرے گروپ میں رکھے جا سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر ایک ایگزیکیوٹڈ سیل آرڈر میں بذریعہ ترمیم یا حذف ترمیم ہو سکتی ہے۔ اس مثال میں تاجر کی طرف سے ایس ایل قیمت کا اطلاق نہ ہو گا۔ یہ زبانی طور پر بھی داخل کی جا سکتی ہے یا تاجر رقم کی مقدار میں فرق جو کہ موجودہ قیمت اور ایس ایل قیمت میں ہوتا ہے تاکہ کوئی امتیازی پن درپیش نہ آئے برابری کی سطح پر ویلیو کو پیپٹس یونٹس کے ظاہر کیا جاتا ہے۔ پس 100 پوائنٹس کا مطلب 10 پپس گیب یا فاصلہ ہو گا اس لیے ایس ایل اور ٹی پی کی قیمتیں

موڈیفیکیشن ونڈو کے ذریعے تبدیل کی جا سکتی ہیں۔ وہ اپنی رقم کے انتخاب اور اس کے بعد بیک سپیس کی بورڈ بٹن دبانے سے ہٹائی جا سکتی ہیں۔ اور یہ مخصوص آرڈر سے ہٹائی جائیں گی۔ ایک تاجر بڑی آسانی سے ایس ایل اور ٹی پی کی قیمتیں شامل کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے وہ موڈیفیکیشن ونڈو میں جا کر کسی بھی ترتیب میں ٹریڈ ٹیب کے ذریعے یہ کام کر سکتا ہے۔ زیر التوا آرڈرز میں ترمیم بھی اسی طرح کی جا سکتی ہے۔ مثلاً خریداری سٹاپ آرڈر پر تاجر ایس ایل اور ٹی پی کی قیمت اور حد میعاد اختتام کی تاریخ بدل سکتا ہے۔ زیر التوا آرڈرز موڈیفیکیشن ونڈو کے ذریعے حذف کیے جا سکتے ہیں۔ دوسری صورت میں حذف کے بٹن کا استعمال کر سکتا ہے جو کہ ہر آرڈر کے انتہائی بائیں طرف واقع ہوتا ہے۔ یہ بٹن ٹرمینل ونڈو کی ٹریڈ ٹیب پر مل جاتا ہے۔

ٹریلنگ سٹاپ/ بریک ایون

ایسی تجارت ہوتی ہے جس میں قیمت ٹی پی پوائنٹ کی طرف حرکت کرتی ہے۔ ایک تاجر یہ آپشن رکھ سکتا ہے کہ ایس ایل قیمت ابتدائی پرائس آرڈر بن جائے۔ اس آپشن کو ٹریلنگ سٹاپ کہتے ہیں۔ تاجر کو ٹریلنگ سٹاپ کی رقم منتخب کرنی چاہیے تاکہ اگر رقم کسی وجہ سے ٹی پی پرائس کی طرف زیادہ بڑی شرح سے جانے لگ جائے۔ ایس ایل نئی قیمت کے حساب سے خود اپنی جگہ بنائے گا جب ٹریلنگ سٹاپ کی قیمت موجودہ قیمت سے متجاوز ہو جائے۔ بریک ایون ایک اور آپشن ہے جس میں ایس ایک قیمت آرڈر پرائس پر پھر سے مقرر کی جاتی ہے۔ اور یہ تاجر یہ کام مینوئلی کرتا ہے۔ ایک مثال سے یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ کس طرح ایک آرڈر کے حوالے سے ٹریلنگ سٹاپ آپشن استعمال ہو سکتا ہے۔ ٹرمینل ونڈو کی ٹریڈ ٹیب پر ایک تاجر کسی مخصوص سمبل پر دایاں کلک کر سکتا ہے۔ اور ٹریلنگ سٹاپ آپشن کے حوالے سے کوئی بھی رقم منتخب کر سکتا ہے۔ اس مثال میں ٹریلنگ سٹاپ آپشن کو 15 پوائنٹس پر سیٹ کیا گیا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب کبھی قیمت 15 پپٹس از طرف ٹی پی پرائس جائے گی۔ ایس ایل موجودہ قیمت سے 15 پپٹس متجاوز ہو جائے گا۔ پس اگر مارکیٹ پرائس از طرف ٹی پی پوائنٹ نیچے جاتی ہے۔ ایس ایل ایک آرڈر پرائس بن جائے گا اور اگر از طرف ٹی پی پرائس یہ مزید پیش رفت دکھائے گا ایس ایل نئی قیمت یعنی کہ موجودہ قیمت سے 15 پپٹس زیادہ مقرر کر دی جائے گی۔ عام طور پر مختصر ٹریلنگ سٹاپ ویلیو ایک آرڈر کو اچانک ختم کر دے گی۔ چونکہ 15 پپٹ ویلیو ایک چھوٹی ویلیو ہے جو کہ ایک مارکیٹ عام اتار چڑھاؤ کی کیفیت میں مختصر وقت میں حاصل کر لیتی ہے۔ یہ آرڈرمختصر ہلکورے کے ساتھ ازخود ختم ہو جائے گا نئی ایس ایل قیمت حاصل کی جا چکی ہے۔ ایک اور آرڈر مع مخصوص ٹی پی اور ایس ایل رقم رکھا جا سکتا ہے۔ اگر تاجر بلند پوائنٹ کی طرف جانا چاہتا ہے تو کسٹم کا آپشن منتخب کیا جا سکتا ہے اور کوئی بھی ترجیحی رقم داخل کی جا سکتی ہے۔ یہ بات مدنظر رہنی چاہیے کہ یہ ویلیو پپٹ کی صورت میں ہو تاکہ اگر تاجر یہ خواہش کرے کہ وہ 40 پپس منتخب کرے تو 400 پپٹس کو داخل کرنا چاہیے۔ یہ بات یاد رہے کہ عام اتار چڑھاؤ کی مارکیٹ میں 400 پوائنٹ ٹریلینگ سٹاپ رقم کی سفارش کی جاتی ہے۔ بند پوزیشن میں آرڈرز جزوی یا کلی طور پر بند کیے جا سکتے ہیں۔ تمام فعال آرڈرز ٹرمینل ونڈو میں دکھائے جاتے ہیں۔ بعض 0.1 کھیپ کے ہوتے ہیں جب کہ دیگر کا حجم زیادہ ہوتا ہے۔ مثلاً ایک تاجر موڈیفیکیشن ونڈو کے ذریعے ایک آرڈر ختم کر سکتا ہے۔

Order Types and Specifications - Order Stop Loss, Take Profit and Volume Amount - Account History

Order Types and Specifications - Trailing Stop and Break Even in Financial MArket - Pip and Pippet in Trading

کلوزنگ پوزیشن

ایک آرڈر موڈیفیکیشن ونڈو میں کلوز بٹن دبا کر مکمل طور پر بند کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح ایک آرڈر جزوی طور پر بھی بند کیا جا سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے موڈیفیکیشن ونڈو میں کسی آرڈر کا حجم تبدیل کرنا پڑتا ہے۔ اگر 1 کھیپ آرڈر میں تاجر 0.2 کھیپ حجم کے خانے میں داخل کرتا ہے اور کلوز بٹن پر کلک کرتا ہے تو آرڈر میں سے صرف 0.2 منہا ہو گا۔ اس آرڈر کا بقیہ حجم 0.8 کھیپ ہو گا۔ کسی آرڈر کی جزوی بندش کا انحصار بروکر کی طرف سے فراہم کردہ اکاؤنٹ کی قسم پر ہو گا۔ مثلاً ایف ایکس پرو کی طرف سے ہر آرڈ کے لیے فراہم کردہ حجم 0.1 کھیپ ہے پس ایک تاجر اس حجم کو 0.1 کھیپ سے کم نہیں کر سکتا۔ تاہم آئی سی ایم بروکرز آرڈرز کا حجم 0.01 سے کم فراہم کر سکتے ہیں پس جو آرڈرز 0.1 کھیپ حجم سے کم ہوں ان کو جزوی طور پر ختم کیا جا سکتا ہے۔ تاجروں کو یہ بات مدنظر رکھنی چاہیے کہ اگر فروختی آرڈر میں قیمت ایس ایل پوائنٹ کو چھو جائے تو آرڈر ختم ہو جائے گا۔ جب کہ اگر قیمت ٹی پی لیول تک پہنچ جاتی ہے تو آرڈر تب تک ختم نہیں ہو گا جب تک کہ وہ ٹی پی سے آگے نہ نکل جائے مع سپریڈ کی رقم جو کہ اس مین شامل سمجھی جائے۔ خریداری آرڈر پرائس ٹی پی پرائس تک پہنچ جائے تو آرڈر ختم کیا جا سکتا ہے۔ اگر قیمت از طرف ایس ایل پرائس جانے لگ جائے تو آرڈر ختم ہو جائے گا چاہے وہ ایس ایل پرائس تک نہ پہنچ پائے۔ ایس ایل قیمت مع سپریڈ صرف ایس ایل قیمت کی بجائے آرڈر پرائس سے زیادہ قریب ہو گی۔ مثلاً اگر ایس ایل قیمت اس آرڈر میں 1.66955 ہو اور GBPUSD پر سپریڈ 2 پپس ہو تو یہ آرڈر 1.66975 پر بند ہو جائے گا۔ فروختی سٹاپ آرڈر پر پلیٹ فارم کے ذریعے زیر التوا آرڈر پر عمل کیا جائے گا جیسے ہی قیمت فروختی سٹاپ قیمت کو چھوئے گی جب کہ خریداری سٹاپ آرڈر پر سپریڈ کی رقم کے ساتھ ہی عمل درآمد کیا جائے گا۔

Order Types and Specifications - Exit Price and Closing Position of a Trade - Partial Closure Policy and Terms of Brokers

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملیں گے۔ تب تک اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates