Option CP Options Fundamentals - Strike Price and Premium

بائنری آپشن

0 0 Vote
Instructor

بائنری آپشن

فاریکس تربیتی پروگرام کی اڑسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں آپشن بائنری آپشن اور ان کے مابین فرق کو تفصیلی انداز میں زیر بحث لایا جائے گا۔

آپشن بائنری آپشن اور ان کے مابین فرق

آپشن کسی تاجر اور کمپنی کے مابین طے شدہ معاہدہ ہوتا ہے جو کہ تجارتی خدمات فراہم کرتا ہے جس میں تاجر پہلے سے موجود اثاثے کو رضاکارانہ طور پر خرید لیتا ہے تاکہ وہ کسی مخصوص قیمت یا کسی مقررہ وقت کے خاتمے کے بعد اس اثاثے کی خرید و فروخت کر سکے۔ اس بات کو بھی مدنظر رکھا جاتا ہے کہ معاہدے کے خاتمے کی تاریخ تک تاجر کے پیش نظر خرید و فروخت کے حوالے سے اس اثاثے کی پہلے سے کوئی متعین قیمت موجود نہ ہو۔ اس معاہدے کے حوالے سے کوئی متعین منافع بھی موجود نہیں ہوتا ہے۔

منافع کی رقم تب تک اوپر جاتی رہتی ہے جب تک یہ اثاثہ حدمعیاد کے خاتمے کی تاریخ تک اپنی مطلوبہ قیمت تلک پہنچ جائے اور رجحان اوپر جاتی سمت میں اپنا سفر جاری رکھے۔ معاہدے کو سخت شرائط و ضوابط کا پابند بنایا جاتا ہے۔

کال اور پُٹ آپشنز

آپشنز کی دو اقسام میں منقسم کیا جا سکتا ہے، کال اور پُٹ۔ کال آپشن کی خرید یہ ظاہر کرتی ہے کہ تاجر یہ توقع رکھتا ہے کہ مقرر کردہ وقت سے قبل اثاثے کی قیمت میں اضافہ ہو گا۔ اس کے الٹ بات یہ ہے کہ اگر تاجر یہ فرض کر لیتا ہے کہ کسی مخصوص دورانیہ وقت کے اندر زیر نظر اثاثے کی قیمت میں کمی واقع ہو جائے گی۔ پس وہ اس مخصوص اثاثے کے حوالے سے پُٹ آپشن خرید لے گا یا خرید لے گی۔

Option Binary Options Fundamentals - Bullish and Bearish Trend Directions -Purchase and Sell Order

اگر خرید کردہ اثاثے کی قیمت \\'ہدفی قیمت\\' (وہ قیمت جو کہ معاہدے میں متشکل ہوئی ہے)کو حد معیاد کے خاتمے کی تاریخ پر کراس کر لیتی ہے تو تاجر کو منافع حاصل ہو گا وگرنہ دوسری صورت میں تاجر ادا کردہ \\'پریمیم\\' سے محروم ہو جائے گا۔ فاریکس مارکیٹ میں تجارت کی بہ نسبت یہاں کال خریدنے کا مطلب یہ ہے کہ جیسے کچھ خریدنا ہوتا ہے جب کہ پُٹ کو خریدنے کا مطلب کچھ فروخت کرنے کے مترادف ہے۔

مارکیٹ سے وابستہ چار اقسام کے اٹینڈنٹس ہوتے ہیں جن کا تعین متعلقہ پوزیشنوں کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

Option Binary Options Fundamentals - Buyer and Seller of Call and Put Contracts - Premium Amount

1۔ کالز کے خرید کنندگان

2۔ کالز کے فروخت کنندگان

3۔ پُٹس کے خرید کنندگان

4۔ پُٹس کے فروخت کنندگان

وہ افراد جو کال/پُٹ کو خریدتے ہیں ہولڈرز کہلاتے ہیں اور جو کال/پُٹ کو فروخت کرتے ہیں رائٹرز کہلاتے ہیں۔ کال/پُٹ کے خریدار یا ہولڈر اس امر کے پابند نہیں ہیں کہ وہ کال یا پُٹ کو خریدیں تاہم کال/پُٹ فروخت کنندہ یا رائٹر کو کال یا پُٹ کو فروخت کرنا ہو تا ہے اور اس بات کا وعدہ کرنا ہوتا ہے کہ وہ ان کی خرید و فروخت کریں گے۔

فاریکس بروکرز میں تجارت کے برعکس یہاں کوئی لیوریج نہیں ہوتا ہے کہ جس کو آپشن اور بائنری آپشن کے فراہم کنندگان سے نمائندگی ملے پس آپشن معاہدے کے حوالے سے آپ کے لیے رقم کے ایک خطیر حصے سے محروم ہو جانے کا خطرہ فاریکس مارکیٹ میں کسی پیئر کے حوالے سے تجارت کی بہ نسبت کم ہوتا ہے۔

Option Binary Options Fundamentals - Contract Expiration and Expiry Date - Strike and Target Prices

بائنری آپشن

بائنری آپشن دراصل آپشن کی وہ قسم ہے کہ جس کی تعریفات ایسی ہیں جیسا کہ پریمیم سٹرائیک پرائس اور حدمعیاد کے خاتمے کی ذیل میں دیکھی جا سکتی ہیں۔ آپشن اور بائنری آپشن میں فرق اس کنٹریکٹ پریمیم کا ہے کہ جس کو تاجر مختصر حد معیاد کے دورانیہ وقت کے ستاھ منتخب کر لیتا ہے۔

مختلف النوع بائنری آپشن فراہم کنندگان کو ہماری ویب سائیٹ کے بائنری آپشن سیکشن کے ذریعے دیکھا جا سکتا ہے۔ مختلف النوع تبصرہ جات بشمول ریگولیشن ادائیگی طریقہ کار جو کہ زبان مع ان کے فوائد کی وضاحت آپ کے تسلی کے لیے کی گئی ہے۔

آپشن اور بائنری آپشن کے مابین فرق کو یہاں ظاہر کیا جا سکتا ہے۔

حد معیاد کے خاتمے کا وقت

بائنری آپشن قلیل المدت معاہدہ جاتی دورانیے جیسا کہ ایک گھنٹہ کے حدمعیاد کے دورانیے کو پیش کرتا ہے۔ تاجر زیادہ دستیاب دورانیہ ہائے وقت اور زیادہ لچک دار سرمایہ کاری کے انتخابات سے فوری منافع کما سکتے ہیں۔ گو کہ آپشن میں حد معیاد کے خاتمے کا وقت ہفتہ وار ماہانہ یا اس سے بھی زیدہ طویل ہو سکتا ہے جب کہ بائنری آپشن کی حد معیاد ایک منٹ سے کم اور کئی دن پر محیط ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر 24آپشن معروف ترین بائنری آپشن فراہم کنندگان میں سے ایک ہے جو کہ 1 منٹ سے کم دورانیے کی حد معیاد کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ان تاجروں کے لیے مفید اور مناسب ہے جو کہ برق رفتار تجارتی رویے پر یقین رکھتے ہیں۔

Option Binary Options Fundamentals - Expiration Time - 24Options Websites - Open Real Accounts

پے آؤٹ

بائنری آپشن فراہم کنندگان پریمیم کی شرح فیصدی کے حساب سے پے آؤٹ کرتے ہیں جس کا چناؤ تاجر کرتا ہے۔ اگر معاہدے کی تمام شرائط پوری ہو جائیں تو اثاثے کی قیمت برقرار رہتی ہے یا حد معیاد کے خاتمے کے وقت ہدفی قیمت کو کراس کر لیتی ہے۔ اس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ تاجر مقررہ رقم پر مشتمل منافع کما لیتا ہے چاہے پرائس ہدفی قیمت کو قابل ذکر انداز میں کراس کر لے۔

خاتمہ معاہدہ

کسی بائنری آپشن میں آپشن ٹریڈز کے برعکس ایک تاجر کو حد معیاد کے خاتمے کے وقت تک معاہدے سے جڑا رہنا پڑتا ہے۔ پس بائنری آپشن کا قابل ذکر اور معقول انداز میں بہ احتیاط جائزہ لینا چاہیے۔ بعض بائنری آپشن فراہم کنندگان اپنے تاجروں کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ حد معیاد کے خاتمے کے وقت کو بڑھا لیں۔ رول اوور آپشن؛ مزید یہ کہ بعض دیگر تاجروں کو اجازت دیتے ہیں کہ وہ یقینی منافع میں گھٹاؤ کے لیے حد معیاد کے خاتمے کے وقت سے قبل جیت کی پوزیشنوں کو بند کر دیں۔

Option Binary Options Fundamentals - Contract Termination and Extend Roll Over Option after Expiry Time

آئیے اب ان مثالوں سے سمجھتے ہیں کہ آپشن اور بائنری آپشن کس طرح کام کرتے ہیں۔

آپشن شمار برائے نفع و نقصان

فروری کی 21 تاریخ کو کمپنی کی سٹاک قیمت 115$ تھی اور 11 اپریل کو پریمیم کی رقم 8$ تھی اور ہدفی قیمت 124$ تھی۔ یہ ظاہر کرتا ہے کہ حدمعیاد کے خاتمے کی تاریخ 11 اپریل ہے اور معاہدے کی کُل لاگت 200$ =100٭2$ ہے۔ (یاد رہے کہ سٹاک آپشن معاہدہ یہ ہوتا ہے کہ 100 شیئرز خریدے جائیں)۔ ہدفی قیمت 124$ ظاہر کرتی ہے کہ اگر سٹاک پرائس 124$ سے کم ہو گی تو آپ کے لیے کال آپشن بے فائدہ ہے۔ اس پریمیم رقم 200$ کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ جو آپ نے ادا کیا ہے آپ پہلے ہی 200$ سے محروم ہو چکے ہیں یہاں تک کہ اپریل کی 2 تاریخ کے آنے تک سٹاک پرائس 128.54$ تک پہنچ جاتی ہے۔

آپ کا منافع اس طرح شمار کیا جاتا ہے،

$128.54 - $124 = $4.54

Option Binary Options Fundamentals - Payout Percentages and Formula for Profit and Loss Calculations

$4.54 * 100 = $454

$454 - $200 = $254

یہ ظاہر کرتا ہے کہ اپریل کی 2 تاریخ تک آپ کا منافع 254$ ہے۔ اپریل کی 11 تاریخ کو کمپنی کی سٹاک پرائس یا قیمت 109.99$ تک گر جاتی ہے اور معاہدہ اپریل کی 11 تاریخ پر ختم ہو جاتا ہے۔ آخرکار یہ ہوتا ہے کہ 2 اپریل تک حاصل شدہ منافع تحلیل ہو جائے گا اور آپ اس معاہدے کے حوالے سے ادا کردہ 200$ کی پریمیم رقم سے محروم ہو جاتے ہیں۔

بائنری آپشنز شمار برائے نفع و نقصان

بائنری آپشن میں منافع کے شمار کا طریقہ کار کافی مختلف ہے۔ مثال کے طور پر آپ یو ایس ڈی سی ایچ ایف کے پیئر پر تجارت چاہتے ہین جس کا نرخ 0.9644 ہے۔ آپ پیشگوئی کرتے ہیں کہ اگلے ہفتے کے آنے تک ریٹ یا نرخ اوپر جائے گا۔ بائنری آپشن فراہم کنندہ کے پلیٹ فارم کو چیک کر کے آپ 1 دن کے معاہدہ برائے خرید کال بحوالہ فراہم کردہ پیئر مع موجودہ ہدفی قیمت کو دیکھ سکتے ہیں۔ یاد رہے 0.9644 اصل میں 85٪ ہوتا ہے۔ پریمیم بمطابق رقم 200$ اور اس پیئر سے متعلقہ معاہدہ مع مخصوص رقم برائے پریمیم حد معیاد کا خاتمہ اور ہدفی قیمت مکمل ہو جائیں گے۔ اگر حدمعیاد کے خاتمے کے وقت (1 دن) قیمت سٹرائیک پرائس یا ہدفی قیمت سے متجاوز ہو جاتی ہے تو آپ 170$ٓ = 85٪ ٭ 200$ منافع مع ادا شدہ پریمیم 200$ پائیں گے۔ دوسری صورت میں اگر قیمت 0.9644 سٹرائیک پرائس یا ہدفی قیمت سے نیچے گر جاتی ہے تو آپ کا نقصان پریمیم تک محدود ہو جائے گا۔

Option Binary Options Fundamentals - Payout Percentages - Contract Types and their Specifications

مکمل بمقابلہ صفر فروٹ

معاہدے کے اختتام کے بعد آپ کمیشن سیکشن سے معاملہ بندی کرتے ہیں جو کہ آپ کی آمدنی کو ظاہر کرتا ہے۔

منافع

اگر مارکیٹ کے رجحانات اور قیمتوں کی نقل و حرکت معاہدے کی شرائط کے حوالے سےآپ کی پیشگوئیوں سے میل کھا جائے تو آپ فراہم کنندہ سے وابستہ منافع کے ساتھ ساتھ اکاؤنٹ فنڈ سے منہا کیا گیا پریمیم بھی واپس وصول کر لیتے ہیں۔

خسارہ یا نقصان

صفر حجم ظاہر کرتا ہے کہ آپ پیشکش اور پریمیم سے محروم ہو چکے ہیں جو کہ آپ کے اکاؤنٹ فنڈ سے منہا کر لیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ یہ رقم آپ کو درپیش خسارے کے پیش نظر ہرجانے کی مد میں وصول کیا جاتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates