Moving Average Indicator and its Particularities - Forex Market

38۔ موونگ ایوریج انڈیکیٹر اور اس کی خصوصیات

0 0 Vote
Instructor

38۔ موونگ ایوریج انڈیکیٹر اور اس کی خصوصیات

فاریکس تربیتی پروگرام کی اڑتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں موونگ ایوریج اور اس کی تفصیلات و جزئیات کا جائزہ لیا جائے گا۔

موونگ ایوریج انڈیکیٹر

موونگ ایوریج دورانیہ وقت کے مخصوص نمبر میں قیمت کی ایک اوسط ہے جس کو تاجر اپنی مرضی سے تشکیل یا کسٹمائز کر سکتے ہیں۔ موونگ ایوریج جو کہ دورانیہ وقت کے کم تر نمبر کے ساتھ معلوم کیا جائے گا اس کی نقل و حرکت تیز تر ہو گی۔ جب کہ مزید دورانیہ ہائے وقت ایم اے ڈس پلیسمنٹ کی رفتار کم کر دیں گے چونکہ ایوریج میں مزید ڈیٹا شمار کیا جا رہا ہوتا ہے۔

ایم اے کو 4 اقسام میں تقسیم کیا جاتا ہے: سادہ یعنی سمپل، ایکسپونینشل، سموتھ یا ہموار اور لینئر ویٹڈ موونگ ایوریج۔

ایس ایم اے یا سادہ موونگ ایوریج کو پرائس ڈیٹا کے مجموعے اور اسے داخل کردہ ڈیٹا کی تعداد سے تقسیم کر کے شمار کیا جا سکتا ہے۔

ای ایم اے یا ایکسپونینشل موونگ ایوریج کو ہر پرائس کے ڈیٹا کے مجموعے اور اسے اس کی ایکسپونینشل اماؤنٹ سے ضرب اور داخل کردہ ڈیٹا سے تقسیم کے بعد شمار کیا جا سکتا ہے۔ ہر قسم کے ڈیٹا کو اس کی ناولٹی کی بنیاد پر اہمیت دے کر اس تصور کو واضح طور پر سمجھا جا سکتا ہے۔ پرانے اخبارات کی بہ نسبت مارکیٹ پر تازہ خبروں کے زیادہ نمایاں اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Moving Average Indicator and its Particularities - Simple, Exponential, Smooth and Linear-Weighted

ایس ایم اے کی نسبت اس کی نقل و حرکت تیز ہوتی ہے۔ ایس ایم ایم اے یا سموتھ موونگ ایوریج ای ایم اے کی طرح ہوتی ہے تاہم اس کا دورانیہ وقت زیادہ ہوتا ہے۔ طویل دورانیے کی وجہ سے ایس ایم ایم اے کی نقل و حرکت ای ایم اے کی نسبت نرم اور آہستہ رو ہوتی ہے۔ ایل ڈبلیو ایم اے یا لینئر ویٹڈ موونگ ایوریج قیمتوں کے مجموعے جس جو اس کے مخصوص وزن سے ضرب دیا گیا ہو، کے ذریعے شمار کی جا سکتی ہے۔ اس کے بعد اسے داخل کردہ قیمتوں کی تعداد سے تقسیم کر لیا جاتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ وزن جسے حالیہ قیمت سے ضرب دی جائے وہ ایک ڈبلیو ایم اے میں داخل کردہ قیمتوں کی تعداد ہوتی ہے۔ ہر قیمت کا وزن تازہ ترین قیمتوں سے فاصلے پر دورانیہ وقت کی تعداد میں سے نکالا جاتا ہے تاکہ پچھلے دورانیہ وقت کو 1 سے ضرب دی جائے۔

ایس ایم اے اور مارکیٹ پرائس یا ایک اور ایس ایم اے کا تعلق کچھ اس طرح سے ہے:

1۔ قیمت اور ایس ایم اے: اگر مارکیٹ پرائس ایس ایم سے کم ہو تو فروختی آرڈر زیادہ مناسب ہو گا۔ اگر مارکیٹ پرائس ایس ایم اے سے زیادہ ہو تو قیمتوں کا رجحان اوپر کی طرف جائے گا۔

Moving Average Indicator and its Particularities - Linear Weighted LWMA - Exponential EMA - Simple SMA - Smooth SMMA

2۔ قیمت مع 2 ایس ایم ایز ایس ایم اے2 > ایس ایم اے1: اگر قیمت ایس ایم ایم اے1 سے کم ہو گی اور ایس ایم اے2 ایس ایم اے سے زائد ہو گا تو تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اگر قیمت ایس ایم اے1 سے زیادہ ہو گی جب کہ ایس ایم اے1 ایس ایم اے2 سے زیادہ ہو گا تو اوپر جاتے رجحان کے پنپنے کے امکانات زیادہ ہوں گے۔

3۔ قیمت مع 3 ایس ایم ایز ایس ایم اے3 > ایس ایم اے2 > ایس ایم اے:1 اگر قیمت ایس ایم اے1 سے نیچے ہو جب کہ ایس ایم اے3 سب سے زیادہ ہو اور ایس ایم اے 2 ایس ایم اے1 سے زیادہ ہو تو رجحان نیچے کی سمت جائے گا۔

اگر قیمت ان تمام کی نسبت زیادہ ہو گی اور ایس ایم اے3 انڈیکیٹر ہو جب کہ ایس ایم اے1 ایس ایم اے2 سے اوپر ہو تو اوپر جاتا رجحان سامنے آنے کا زیادہ امکان ہے۔ ایم ٹی4 پلیٹ فارم پر تاجر ٹاپ ٹول بار پر جا کرانڈیکیٹر کی فہرست سے ٹرینڈ یا رجحان سیکشن میں جا کر اپنے مطلوبہ چارٹ سے ایم اے انڈیکیٹر درآمد کر سکتا ہے۔موونگ ایوریج ونڈو کھلے گی جس میں ایم اے پراپرٹیز تبدیل ہوں گی۔ تاجر پیرامیٹرز ٹیب میں دورانیے کی ترجیحی تعداد کو واضح کریں گے۔ دورانیے زیادہ تعداد میں ہوں گے تو ایم اے رجحان کی رفتار کم پڑ جائے گی۔ تاجر ایم اے طریقہ کار سے ایم اے موڈ کا جائزہ لیں گے۔ تاجر "اپلائی ٹو" آپشن کے ذریعے ہر کینڈل کے پرائس انٹرفیئرنس سپاٹ کا تعین کریں گے"۔ مثال کے طور پر تاجر پیریڈ اماؤنٹ 8 اور سرخ رنگ کے ساتھ سادہ موونگ ایوریج کو رکھوا سکتا ہے۔ ایم اے کے ہر پوائنٹ کو پہلے سے موجود 8 مسلسل مارکیٹ قیمتوں کے مجموعے کو 8 سے تقسیم کر کے شمار کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے اگر قیمت ایس ایم اے سے زیادہ ہو گی تو تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے اور اس کے الٹ بھی کر سکتا ہے۔ تاجر ایک اور ایس ایم اے کو بھی رکھوا سکتا ہے تاکہ زیادہ قابل اعتبار انڈیکیٹرز حاصل کر سکے۔ ایک اور ایس ایم اے میں 13 وقفےمع نیلا رنگ ہوتے ہیں۔ پس مختلف نقل و حرکت کے ساتھ اس چارٹ پر دو ایس ایم اے ہوتے ہیں۔ اگر سرخ لائن نیلی لائن سرخ لائن سے بڑی ہو اور قیمت بھی زائد ہو تو زیادہ امکان ہے کہ رجحان اوپر کی طرف جائے گا۔

Moving Average Indicator and its Particularities - Simple Moving Average SMA - Upward and Downward

ایک ایسا سپاٹ ہوتا ہے جہاں تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے جو کہ 5771 کے بلند پوائنٹ کی طرف بڑھ سکتا ہے۔ اگر قیمت ایس ایم اے 8 کے تحت نیچے جاتی ہے اور ایس ایم اے 8 ایس ایم اے 13 کے نیچے جائے تو فروختی آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر تاجروں کے پاس فروختی آرڈر رکھوانے کا بہترین موقع رہا ہو تاہم ان کو تب تک انتظار کرنا پڑ جائے کہ جب تک تمام شرائط و ضوابط پوری نہ ہو جائیں۔ مزید قابل اعتبار انڈیکیٹرز کے حصول کے لیے ایک اور ایس ایم اے مع 25 دورانیوں کے گہرے آرچڈ رنگ کے ساتھ داخل کیا جا سکتا ہے۔ اس اصول کو بنیاد بنا کر اگر ایس ایم اے مع تیز رفتار تاہم کم دورانیہ وقت کے ساتھ ایس ایم اے کے تحت رکھا جائے اور قیمت تمام ایس ایم ایز سے زائد ہو جائے تو یہ ایک بہتر مقام ہو گا کہ اس دوران فروختی آرڈر رکھوا دیا جائے۔ مثال کے طور پر ایس ایم اے انڈیکیٹرز سے موصولہ فروختی سگنل سے اوپر جاتا رجحان سامنے آتا ہے۔ بعدازاں مارکیٹ پرائس اور انڈیکیٹرز سگنلز یا اشارہ جات نے کوئی آرڈر رکھوانے کا موقع نہیں دیا حتی کہ ایک اور خریداری سگنل اوپر جاتے رجحان کو ظاہر کرنے لگ جائے۔ موونگ ایوریج ایک لیگنگ انڈیکیٹر ہے پس یہ رینج مارکیٹ میں قابل اعتبار اور اہم سگنلز پیدا نہیں کر سکتا ہے۔

Moving Average Indicator and its Particularities - EMA and SMA on MetaTrader Price Chart

خاص انڈیکیٹرز جو کہ معاونتی اور مزاحمتی لائنوں کے طور پر تصور میں لائے جا سکتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:

1۔ ای ایم اے مع 50 وقفہ جات یا دورانیے

2۔ ایس ایم اے مع 100 وقفہ جات یا دورانیے

3۔ ای ایم اے مع 200 وقفہ جات یا دورانیے

Moving Average Indicator and its Particularities - Supportive Market Trend - Continuation Trading Signals

چارٹ سے پچھلی ایس ایم اے مثالیں حذف کی جا سکتی ہیں تاکہ نئے ایم اے انڈیکیٹرز داخل کیے جا سکیں۔ مارکیٹ پرائس کی نقل و حرکت اور ای ایم اے 50 کے سادہ جائزے سے اس نتیجے پر پہنچا جا سکتا ہے کہ ای ایم اے 50 قیمتوں کے رجحان کے حوالے سے معاونتی رویہ ظاہر کرتا ہے۔ ای ایم اے 50 کا قیمت کے اتار چڑھاؤ کے حوالے سے معاونتی اثر ہوتا ہے حتٰی کہ اگر دورانیہ وقت کسی اور فارمیٹ میں بدل جائے۔ تاجرمزید سگنلز کے لیے ایس ایم اے 100 اور ای ایم اے 200 کو درآمد کر سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates