Modern and Electronic Payment Methods - PForex

11۔ جدید اور روایتی طریقہ ہائے ادائیگی

0 0 Vote
Instructor

11۔ جدید اور روایتی طریقہ ہائے ادائیگی

فاریکس تربیتی پروگرام کی گیارہویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم جدید اور روایتی طریقہ ہائے ادائیگی کا جائزہ لیں گے۔

الیکٹرانک منی

الیکٹرانک منی یا برقیاتی رقم کی دنیا بھر میں 50 سے زیادہ قسمیں ہیں، تاہم، ان میں سے قابل اعتبار اقسام کم ہی ہیں۔

اس کی بہت سی مثالیں ہیں، جن میں سے بعض میں اثاثے قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی تحویل میں رکھ لیتے ہیں جیسا کہ ای گولڈ کمپنی اور لائبرٹی ریزروڈ کا معاملہ ہے، جن کے خلاف تاریخ کا سب سے بڑا 6$بلین ڈالر کا منی لانڈرنگ کا مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اس نتیجے میں، آپ کو بہت محتاط ہونا چاہیے، اور قابل اعتبار اور بھروسے کے لائق نظام کا انتخاب کرنا چاہیے۔ یہاں ہم الیکٹرانک منی کے تبادلے کی نمایاں اقسام سے متعارف کروائیں گے۔

قابل اعتبار اور محفوظ اقسام

غالباً سب سے زیادہ قابل شناخت نظام پے پال کا ہے، جسے PP سے بھی ظاہر کیا جاتا ہے۔ سکرل بڑے نظامات میں سے ایک ہے، اور اس کی علامت MB ہے، کیوں کہ اسے منی بکرز کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ ان کے علاوہ دو بڑی کمپنیاں نیٹیلر اور ویب منی ہیں۔

Modern and Electronic Payment Methods - PayPal, Moneybookers or Skrill, Neteller and Webmoney - Online Business

پے پال

پس پے پال، جو کہ دنیا کی سب سے بڑی اور معروف الیکٹرانک منی کمپنی ہے، اس کا مرکزی دفتر امریکا میں ہے اور اسے این ایف اے نے لائسنس جاری کر رکھا ہے۔ آپ بآسانی ان کی ویب سائیٹ میں داخل ہو سکتے ہیں اور اپنی ذاتی ای میل اور نام پتے کے ساتھ پے پال میں اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں؛ آپ کو اس مقصد کے لیے ڈیبٹ یا کریڈٹ کارڈ یا دونوں درکار ہوں گے۔

اوائل میں، آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق عمل میں آئے گی اور اس مقصد کے لیے آپ کو 1.5$ کی رقم نکلوانا اور پھر اپنے اکاؤنٹ میں داخل کرنا ہو گی، اور آپ کا اکاؤنٹ کی 4 ہندسوں پر مشتمل ڈیجیٹل کوڈ کے ذریعے توثیق کر دی جائے گی۔ اگر آپ کے اکاؤنٹ کے ذریعے غیر محفوظ تجارتی سرگرمیوں یا دھونس دھمکی کا سراغ ملا، تو پے پال آپ سے مزید تفصیلی شخصی معلومات جیسے شناختی دستاویزات مثال کے طور پر پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کا تقاضا کر سکتی ہے۔

سکرل (منی بکرز)

اس کے بعد سکرل کی باری آتی ہے، (جسے پہلے منی بکرز کہا جاتا تھا)جو کہ برطانیہ میں قائم شدہ ہے اور اسے ایف سی آئی کے لائسنس کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔ ان کے ساتھ اکاؤنٹ بنانے کے لیے آپ کو اپنے ای میل پتے اور ذاتی معلومات کے ساتھ ان کی ویب سائیٹ پر جا کر درخواست دینا پڑتی ہے۔ آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق کے مختلف طریقے ہیں، پہلا طریقہ یہ ہے کہ یہ آپ کے ڈاک پتے پر کوڈ بھجواتے ہیں، جب آپ کو کوڈ ملتا ہے، تو آپ ویب سائیٹ پر جا کر اسے داخل کرتے ہیں اور یوں آپ کے اکاؤنٹ کی توثیق ہو جاتی ہے۔

Modern and Electronic Payment Methods - Regulated by NFA of USA - Low Commission and High Security

دوسرا طریقہ ماسٹر کارڈ یا کریڈٹ کارڈ ہے۔ آپ کو پے پال سسٹم کی طرز پر 4 ہندسوں پر مشتمل کوڈ موصول ہوتا ہے پے، تاہم وہ بھی ضرورت پڑنے پر آپ سے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ کی صورت میں شناختی دستاویز طلب کر سکتے ہیں۔

سکرل بھی آپ سے یہی تقاضا کرتی ہے کہ آپ رقم اکاؤنٹ سے نکلوا کر اپنے بنک اکاؤنٹ میں جمع کروائیں اور پھر سکرل اکاؤنٹ میں داخل کریں، تاکہ توثیقی عمل مکمل ہو سکے۔

آپ کے ملک کے حساب سے ویب سائیٹ مختلف ہو سکتی ہے۔ مزید یہ کہ ویب سائیٹ پر آپ کے ملک کا جھنڈا دکھایا جائے گا اور آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہر ملک کے لیے بنکاری طریقہ مختلف ہوتا ہے۔ اگر آپ سکرل ویب سائیٹ کے مرکزی صفحے کے بالکل نیچے جائیں تو آپ کو ویب سائیٹ کے حوالے سے لائسنس اور ریگولیٹرز کا سراغ مل جاتا ہے۔

نیٹیلر

اگلی ویب سائیٹ نیٹیلر ہے، جو کہ سکرل کی طرح برطانیہ میں قائم شدہ ہے۔ اس کو ایف سی اے اور ایف ایس سی نے لائسنس دے رکھا ہے۔ سکرل اور پے پال کی طرح آپ اپنے ای میل اور ذاتی معلومات کے ذریعے کسی بھی وقت ان کے ساتھ اکاؤنٹ کھلوا سکتے ہیں۔

Modern and Electronic Payment Methods - Electronic Money Company - Regulated by FCA - Safe

ویب منی

ویب منی ایک اور معروف آن لائن طریقہ ادائیگی کا نظام ہے جو کہ روس میں اپنی بنیاد رکھتا ہے۔ اکاؤنٹ کھولنے کے لیے، آپ کو پے پال اور سکرل کی طرح کا طریقہ ہی اختیار کرنا پڑتا ہے، تاہم، اس کی مضبوط سیکورٹی کے باعث اس اکاؤنٹ کے ساتھ کام کرنا ذرا دشوار ہوتا ہے۔ آپ کو اپنے اکاؤنٹ کی توثیق کے لیے، دوسری کمپنیوں کے برعکس، آپ کو اپنے پاسپورٹ یا شناختی کارڈ اور دیگر مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ ان کی کسی بھی شاخ میں خود جانا پڑتا ہے۔

اندرونی تبادلہ

ایک اور طریقہ جس کے تحت فریقین رقم کا تبادلہ کرتے ہیں وہ کسی بروکریج سے متعلقہ تجارتی اکاؤنٹس کے درمیان اندرونی تبادلہ کا نظام ہے۔ اس نظام کے تحت آپ کو کسی بروکریج کے دائرہ کار میں موجود دیگر تاجروں کے ساتھ رقم کے تبادلے کی اجازت دی جاتی ہے۔ تاہم، ایف سی اے اور این ایف اے سے لائسنس لینے والے برکریجیز کے لیے یہ سہولت موجود نہیں ہوتی ہے۔

Modern and Electronic Payment Methods - ID Card or Passport for Verification - FCA and FSC in England

مشترکہ بروکریج کے ذریعے فریقین دو طرح سے رقوم کا تبادلہ کرتے ہیں۔ بعض بروکرز، جیسا کہ ہاٹ فاریکس اور آئی سی ایم بروکرز، یوں کرتے ہیں کہ اندرونی تبادلہ برائے رقم محض کلائنٹس کے درمیان ہوتا ہے جن کو کوئی مخصوص بروکر جسے آئی بی بھی کہتے ہیں، متعارف کرواتا ہے۔

بعض دیگر بروکرز جیسا کہ ایکسنیس اور فاریکس فار یو، اندرونی تبادلہ برائے رقوم کی سروس فراہم کرتے ہیں جس میں ایک کلائنٹ آزادانہ طرز پر کسی دوسرے کلائنٹ کے ساتھ بغیر کسی پابندی کے رقم کا تبادلہ کر سکتا ہے۔

الیکٹرانک رقم کے فوائد

اب ہم روایتی طریقوں کے مقابلے میں الیکٹرانک منی کے بعض فوائد کا جائزہ لیں گے۔

سب سے پہلے ہمیں اس کی برق رفتاری سے شروعات کرنا ہو گی۔ آپ کو ماسٹر کارڈ اور وائر ٹرانسفر کی مقابلے میں اس طریقے کے ذریعے زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے گا۔

کسی بھی مالیت کی رقم فوری طور پر منتقل ہو جاتی ہے، اور چھوٹے اکاؤنٹس کے لیے بچت کے حوالے سے یہ بہت اہم بات ہے، کہ اس میں تبادلہ فیس وصول نہیں کی جاتی جس طرح آپ دیگر ذرائع استعمال کرتے ہوئے ادا کرتے ہیں۔

آپ کی پسندیدہ کرنسی کی بنیاد پر بآسانی تجارت ہو سکتی ہے، مثلاً آپ دنیا میں کہیں بھی ہو تب یہ نظام آپ کو اجازت دے گا کہ آپ کوئی اور من پسند کرنسی جیسے برطانوی پاؤنڈ یا امریکی ڈالر کا انتخاب کر لیں۔

یہ اس لحاظ سے حیرت انگیز طور پر مفید ہے کہ اس سے قبل آپ کو اپنی مقامی کرنسی کو بڑی کرنسی میں بدلنے کے لیے فیس دینا پڑتی تھی تبھی آپ سودے بازیاں کر سکتے تھے۔

Modern and Electronic Payment Methods - Electronic Money Advantages - Low Commission - Security

دو مزید سہولتیں اکاؤنٹ کی بہترین حفاظت اور ادائیگی کا محفوظ عمل ہیں۔ الیکٹرانک منی کے ساتھ، یہ مقصد

جڑا ہوا ہے کہ بیرونی مداخلت اور ہیکنگ سے بچنے کے لیے ہر ممکن طریقہ اختیار کیا جائے۔

کمیشن کی رقم نہایت معمولی ہوتی ہے اور یہ ہر بار اس رقم کی بنیاد پر طے ہوتی ہے جس کا آپ تبادلہ کرتے ہیں۔

چونکہ جب آپ پہلی بار رجسٹر ہوتے ہیں، تو کمپنی آپ کے کارڈ نمبروں اور دیگر تفصیلات کو محفوظ کر لیتی ہے اس لیے آپ کو ہر بات بغرض تجارت ان معلومات کو پھر سے درج نہیں کروانا پڑتا، جو کہ آپ کے لیے نہایت سہولت اور بہتر رفتار کی فراہمی کا معاملہ ہے۔ مزید یہ کہ اس نظام کی پیروی آسان ہے اور اگر آپ پر کوئی مشکل بن جائے تو کسی بھی وقت پچھلی تجارت اور تبادلے کی رقم کے متعلق معلومات مل سکتی ہیں۔

ایک اور بڑا اور آخری فائدہ یہ ہے کہ ان اکاؤنٹس کے ذریعے آپ بڑی آسانی کے ساتھ رقم اپنے بنک میں منتقل کر سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ اپنی رقوم اور اثاثوں کا بآسانی تبادلہ کر سکتے ہیں۔

یہ سب کچھ عام افراد اور تاجروں کے لیے بہترین خبر ہے جو کہ آن لائن کاروبار کرنا چاہتے ہیں، اور الیکٹرانک منی کے ذریعے انہیں بہترین کاروباری مواقع حاصل ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوئی، جلد ہی اگلی نشست میں پھر بات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates