MetaTrader Tutorial - Educational Manual of installing MT4 SRV

18۔ میٹاٹریڈر ٹیوٹوریل

10 1 Vote
Instructor

18۔ میٹاٹریڈر ٹیوٹوریل

فاریکس تربیتی پروگرام کی اٹھارہویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔

اس نشست میں ہم میٹا ٹریڈر کی تنصیب سے متعلق بحث کریں گے اور میٹا ٹریڈر 4 اور 5 کے مابین فرق کو جانیں گے۔

یہ بھی دیکھیں گے کہ ایک بروکر کے لیے ایک سے زیادہ میٹا ٹریڈر کی تنصیب کیسے ہوتی ہے اور کئی بروکروں کے لیے ایک پلیٹ فارم کیسے استعمال کیا جاتا ہے۔

میٹا ٹریڈر کی تنصیب

جب آپ بروکر کی ویب سائیٹ سے میٹا ٹریڈر کی تنصیب کر لیتے ہیں تو آپ کو ہماری ہدایات استعمال کرتے ہوئےایسا کرنے میں دشواری نہ ہونی چاہیے۔ اگر آپ دوسرا پلیٹ فارم انسٹال کرنا چاہتے ہیں توانہی ہدایات کی پیروی کریں تاہم فائل کا نام بدل دیں۔ ہم آپ کو مزید ہدایات دیں گے جو آپ کے لیے یہ عمل آسان بنا دیں گی۔

MetaTrader Tutorial - Installing MetaTrader 4 on PC - Config SRV file - Alpari, Admiral, Fibo and FXPro

میٹا ٹریڈر 4 اور 5 میں فرق

میٹا ٹریڈر 4 متروک ورژن نہیں ہے۔ میٹا ٹریڈر 5 دراصل وہ ورژن ہے جو کہ خاص طور پر امریکی صارفین کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

ان میں پہلا فرق یہ ہے کہ ہیج تجارتی سودے بازی میٹا ٹریڈر 5 میں نہیںکی جا سکتی جس کا مطلب ہے کہ آپ ایک ہی وقت میں خرید و فروخت نہیں کر سکتے۔

اگر آپ اثاثے فروخت کرتے ہیں اور یہ فیصلہ کرتے ہیں کہ آپ خریداری کریں گے تو یہ آپ کی تجارت مشتمل بہ فروخت کو بند کر دے گا۔ پس آپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ آپ جتنی چاہے تجارتی سودے بازیاں کر سکتے ہیں تاہم ان سب کی سمت یک طرفہ ہونی چاہیے۔ یعنی کہ یا تو آپ صرف فروخت کر سکتے ہیں یا خرید سکتے ہیں۔

دوسرا فرق یہ ہے کہ میٹا ٹریڈر 4 میں آپ کی ہر تجارتی سودے بازی کو الگ سے دکھایا جاتا ہے جب کہ میٹا ٹریڈر 5 میں یہ آپ کے معاہدوں کی مقدار پر مشتمل ہے اور آپ کے تمام معاہدوں کو یک جا کر کے دکھایا جاتا ہے۔

مختلف اکاؤنٹس کے لیے ایک پلیٹ فارم استعمال

یہ ممکن ہے کہ اس حوالے سے ایک ہی پلیٹ فارم استعمال کیا جائے اور آپ کے اکاؤنٹس کی پڑتال کی جائے چاہے وہ مختلف بروکروں کے ساتھ ہی ہوں۔ آپ ایسا دو مختلف طریقوں سے کر سکتے ہیں۔

MetaTrader Tutorial - MT4 and MT5 differences - Transaction Amount and Hedging Strategy - Multiple Trades

پہلا طریقہ یہ ہے کہ آپ بروکر کی ایس آر وی فائل کو استعمال کریں جو کہ آپ یا تو دوسرے تاجروں سے حاصل کر سکتے ہیں اورمیٹا ٹریڈر 4 میں ااپنے کونفگ فولڈرز میں اس کی نقل کر سکتے ہیں۔اور پھر اپنے میٹا ٹریڈر سافٹ وئیر کو بند کر کے کھول کر اسے پا سکتے ہیں ایک دفعہ جب کہ آپ اس کے استعمال کے اہل ہو جائیں۔

دوسرا طریقہ یہ ہے کہ نوٹ پیڈ کے ذریعے ایس آر وی فائل کو کھولا جائے اورسرور فائل آئی بی کے حصول کے بعد آپ اسے سرور آئی پی میں نئے اکاؤنٹ کے ذریعے داخل کریں۔

اب آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں کہ جب آپ اسے ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں تو ایک فائل یا تو میٹا ٹریڈر 4 استعمال کر سکتی ہے یا میٹا ٹریڈر 5 یا آپ جیسا کہ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس مختلف بروکروں سے متعلقہ پلیٹ فارم درخواستیں بھی موجود ہوتی ہیں جیسا کہ الپاری ایڈمرل ایف آئی بی او ایف ایکس پرو اور آئرن ایف ایکس جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس پہلے ہی ایف ایکس پرو سے متعلقہ میٹا ٹریڈر 4 موجود ہے اور ہم ایک اور پلیٹ فارم کی تنصیب بھی کرنا چاہتے ہیں۔ یاد رکھیں ایک سے زائد پلیٹ فارم کی تنصیب کے لیے زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے فائل پر کلک کر کے اور پروگرام کو چلانے کے لیے "یس" یعنی ہاں" کے بٹن پر کلک کر کے آپ معاہدے سے متفق ہونے کے نشان پر بھی پھر سے "یس" کرتے ہیں۔ اب اس سیکشن میں اگر یہ ابتدائی سیٹ اپ ہے تو آپمحض "یس" کا بٹن دبائیں اور یہ پلیٹ فارم آپ کی ڈیوائس پر انسٹال ہو جائے گا۔

تاہم دوسرے پلیٹ فارم کو انسٹال کرنے کے لیے آپصرف یہ کیجیے کہ جب وہ "انسٹالیشن فولڈر" کا کہے تو آپ اس کا نام بدل دیں اور پھر "نیکسٹ" کا بٹن دبائیں اور یوں یہ آپ کے کمپیوٹر پر اس کی تنصیب کر دے گا۔

ایس آر وی کا استعمال

ایس آر وی استعمال کرنے کے لیے، جیسا کہ ہم پہلے بتاچکے ہیں، آپ کو مائی کمپیوٹر ونڈوز پروگرام فائلوں سے کام لینا ہو گا۔

یاد رکھیں:32 بٹ ونڈوز کے حوالے سے انہیں پروگرام فائلز کہتے ہیں اور 64 بٹ ونڈوز کے حوالے سے انہیں پروگرام فائلز 86 کے نام سے پکارا جاتا ہے۔

اب آپ اپنا سافٹ وئیر تلاش کریں اور آپ کو میٹا ٹریڈر فولڈ میں کونفگ فائل کا سراغ ملے گا۔

اور یہاں آپ بعض فرضی فائلیں دیکھ سکتے ہیں اور بعض حقیقی سرور فائلیں بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں جو کہ دراصل ایس آر وی فائلیں ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ مختلف بروکروں کے حوالے سےمختلف پلیٹ فارمز کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

MetaTrader Tutorial - SRV files - Config Folders - MetaTrader 4 Windows and Charts - IP Address of MT4

اب جیسا کہ ہم بتلاتے چلیں آپ نے فائل کو نقل کرنا ہے اور دوسرے میٹا ٹریڈر میں پیسٹ کرنا ہے جو کہ ابھی ابھی ڈاؤنلوڈ کیا گیا ہو گا۔

اب آپ اس کی ایس آر وی کو مکمل طور پر استعمال کرنے کے قابل ہوں گے مثلاً آپ آئی سی ایم بی، ایس آر وی فائل منتخب کر کے اپنے دوستوں کو فراہم کر سکتے ہیں۔

جب وہ اس طریقہ کار پر چلیں گے تو وہ جان لیں گے کہ درحقیقت آئی سی ایم بی کسی ایک پلیٹ فارم کے استعمال کے وقت ان کے لیے دستیاب ہو جائے گا۔

ایک اور طریقہ یہ ہے کہ شارٹ کٹ پر کلک کیا جائے اور پراپرٹیز میں داخل ہو کر فائل کے محل وقوع میں جا کر اسے کھول لیا جائے۔

یہ ایک اور طریقہ ہے یہ جاننے کے لیے کہ آپ کی فائل کہاں انسٹال ہوئی ہے۔ آپ اپنے شارٹ کٹس کو پہلی انسٹالیشن کے حساب سے ترتیب دے سکتے ہیں۔

مثلاً اپنے شارٹ کٹ پر رائٹ کلک کریں اور پراپرٹیز میں جائیں جیسا کہ آپ نئے میٹا ٹریڈر میں شارٹ کٹ لنک ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

پس ہم اصل میٹا ٹریڈ سے متعلقہ اس قسم کے پتے کو مٹا سکتے ہیں اور "اپلائے" یا "اوکے" پر کلک کرکے اپنا مقصد پورا کر سکتے ہیں۔

اور اگر پھر پڑتال کریں تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ پتا تبدیل ہو کر پہلی میٹا ٹریڈر ایگزیکیوشن فائل سے متعلق ہو گیا ہے۔

ایس آر وی سرور پتے کے لیے آپ کو یوں کرنا ہو گا۔

MetaTrader Tutorial - MT4 and SRV file with IP Server of Broker - Trading Platform Server Address

فائل لوکیشن پر جائیں اور اگر آپ وہاں جا کر ایس آر وی پر دایاں کلک کریں اورنوٹ سافٹ وئیر کھولتے ہوئے فائل کھولیں تو سرور کا پتا بھی آپ کے سامنے ظاہر ہو جاتا ہے۔ یہ وہ سرور پتا ہے جس کا ذکر ہم پہلے کر چکے ہیں۔ پھر آپ میٹا ٹریڈرز چلائیں اور اس کے لاگ ان سیکشن میں سرور کو پیسٹ کریں اور لاگ ان کریں۔

میٹا ٹریڈر 5

اب ہم آپ کو آئرن ایف ایکس سے متعلقہ میٹا ٹریڈر 5 سے متعارفکروائیں گے اور اس سے ہمارا مقصود یہ بتلانا ہے کہ یہ میٹا ٹریڈر 4 سے کس طرح مختلف ہے۔ یہ فرضی اکاؤنٹ ہے،ہم نے اپنی ٹریڈز کو 0.1 کھیپ پر سیٹ کیا ہے اور اب آپ "سیل" یا "فروخت" پر کلک کریں تو یہ رجسٹر ہو گا۔

اب اس کی ویلیو کو بدل کر 0.2 کر لیں اور پھر "سیل" یا "فروخت" پر کلک کریں۔ جیسا کہ آپ دیکھتے ہیں کہ پہلی فروخت کے بعد تجارت کو ظاہر کرنے کے لیے ایک لائن ظاہر ہو جاتی ہے۔ اب دوسری مرتبہ لائن دکھانے کی بجائے جو کہ معاہدے کی رقم اور قیمتوں کے انڈیکس سے متعلقہ ہوتی ہے۔ سافٹ وئیر اوسط نکال لیتا ہے اور معلومات کو ایک سطر میں ظاہر کر دیتا ہے۔

اب اگر ہم ایک اور فروختی سودے کی طرف بڑھیں گے اور یہ اس بار 0.5 کھیپ پر رہتا ہے اور یہ ایک لائن میں ہی ظاہر ہو گا۔ اگر آپ بنظر غائر دیکھیں تو آرڈرز اور ان کی خاصیات تبدیلی نہیں ہوا کرتیں۔

میٹا ٹریڈر 4 میں یہ طریقہ ہر تجارت کے لیے مختلف ہے جہاں ہر ایک کو ایل ہی لائن میں ظاہر کیا جاتا ہے اور یہی ان کے درمیان بنیادی فرق ہے۔ اب اگر 2 کھیپیں خریدنے کے متمنی ہیں تو اس کا مطلب ہوا کہ سافٹ وئیر تمام فروختی سودوں کو بند کر دے گا جیسا کہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملیں گے۔ اپنا خیال رکھیے گا۔

MetaTrader Tutorial - MT5 Trade Order - Sell and Buy Lot Size - Hedging Policy

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates