MetaTrader 4 Trading Platform - Chart Menu and Timeframes

19۔ میٹاٹریڈر 4 تجارتی پلیٹ فارم

0 0 Vote
Instructor

19۔ میٹاٹریڈر 4 تجارتی پلیٹ فارم

فاریکس تربیتی پروگرام کی انیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔

اس نشست میں ہم میٹا ٹریڈر 4 کا جائزہ لیں گے جو کہ مالیاتی مارکیٹوں میں تجارت کے لیے مستعمل عام پلیٹ فارم ہے۔ ہم ایم ٹی 4 کی تنصیب اور ترتیب کے بارے میں پہلے ہی وضاحت دے چکے ہیں۔ اس کورس میں اس حوالے سے تفصیلی وضاحت پیش کی جائے گی۔ جب ایم ٹی 4 چلایا جائے تو آپ کی سکرین پر یہ تصویر دکھائی جائے گی۔

عمومی معلومات

انٹرفیس پر کافی معلومات دکھائی جاتی ہیں جیسا کہ اکاؤنٹ نمبر اوپر انتہائی بائیں طرف دکھایا جاتا ہے۔منتخب علامات اور اس کا وقت اکاؤنٹ نمبر کے قریب دکھایا جاتا ہے۔ تمام خصوصیات کو عمودی ٹیبز کے ساتھ رکھا جاتا ہے جیسا کہ فائل ویو اور انسرٹ جو کہ اکاؤنٹ نمبر کے نیچے ہوتے ہیں۔ ہر ٹیب کے نیچے کچھ فیچرز نیچے کے سیکشنز میں الگ سے برتے جاتے ہیں۔ صارفین قابل اطلاق آپشنز مرکزی مینو بار سے جمع کر سکتے ہیں۔ ڈیفالٹ فگر اضافی خصوصیات فراہم کرتا ہے جس کو صارف بدل سکتا ہے اور ہٹا سکتا ہے۔ پہلے سے تخصیص شدہ مینو بار پر بائیں طرف پہلا بٹن سکرین پر نئے چارٹ کا اضافہ کرتا ہے جبکہ دیگر نمایاں مبدل بٹن "ایڈ چارٹ" کے سیب اس ربن پر موجود ہوتے ہیں۔ صارف اس سٹرپ پر موجود نیو آرڈر کے بٹن سے اپنا آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اگلی سٹرپ میں چارٹس کی مختلف اقسام ہوتی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ وقت کے تناسب سے ٹمپلیٹس اور اشارہ جاتی بٹن ہوتے ہیں۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Symbols, Orders, Account Number and Owner - Chart Menu and Templates

مارکیٹ واچ

مارکیٹ واچ ونڈو میں اکثر سمبلز یا علامات مطلوبہ بولیوں کے ساتھ دکھائی جاتی ہیں۔ صارف کو اپنے من پسند سمبل پر دایاں کلک کرنا ہوتا ہے تاکہ آپشنز کھل جائیں۔ جب کسی سمبل کے آپشن مینو پر چارٹ ونڈو کا انتخاب کیا جائے تو اس سمبل سے متعلقہ نیا چارٹ سکرین پر ظاہر ہو جاتا ہے اور صارف کسی بھی چارٹ کو مٹا سکتا ہے یا اس کا حجم کم یا زیادہ کر سکتا ہے۔ صارفین کو یہ سہولت بھی میسر ہے کہ وہ اپنے من پسند سمپبل کو کسی بھی موجود چارٹ ڈریگ یا ڈراپ کریں۔ یہ آپشن پچھلے چارٹ کو نئے چارٹ سے بدل دیتا ہے۔ پچھلے چارٹ کی ونڈو کی خاصیتوں کو بغیر تبدیل کیے ہوئے ایسا ہو جاتا ہے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Trading Software Windows Specification - Chart Menu MT4 - Trading Manu

ٹک چارٹ:

صارف سمبل آپشن مینو میں جا کر ٹک چارٹ کی آپشن کا انتخاب کر سکتا ہے تاکہ وہ مارکیٹ میں کسی بھی قدر کی تبدیلی کی صورت میں قیمتوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھ سکے۔ یہ تغیر و تبدیل بار بار ہو سکتا ہے حتیٰ کہ 10 سیکنڈوں میں بھی ایسا ممکن ہے۔

چھپائیں/دکھائیں:

سمبل آپشن مینو میں جا کر صارف منتخب کردہ سمبل کو چھپا یا دکھا سکتا ہے۔ غیر مطلوب سمبلز کو چھپانے سے پلیٹ فارم کی رفتار بڑھ جاتی ہے اور ڈیٹا کے ریفریش ہونے کی شرح میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

سبھی چھپائیں/دکھائیں:

سبھی چھپائیں کے آپشن سے تمام سمبلز ہٹ جاتے ہیں تاہم ان کے علاوہ جو کہ سکرین پر اوپن چارٹ رکھتے ہیں۔ سبھی دکھائیں کے آپشن سے صارف کو گمشدہ سمبل کو ڈھونڈنے میں مدد ملتی ہے۔

سمبل

سمبل آپشن کو منتخب کرنے سے صارف کو سمبل فہرست میں موجود ترجیحی عدم دستیاب سمبل کو کھوجنے میں مدد ملتی ہے۔ سمبلز بروکر کی طرف سے فراہم کردہ مارکیٹ اقسام کے حساب سے تقسیم ہوتے ہیں۔ منتخب کردہ مارکیٹ میں سمبلز کو اوپن کرنے کے لیے +(پلس) کے نشان پر کلک کریں۔ چھپائیں دکھائیں یا ہائیڈ یا شو کے سمبل پر ڈبل کلک کرنے سے سمبل کی خصوصیت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ منتخب کردہ سمبل کی خصوصیات کا جائزہ پراپرٹیز کے سمبل بٹن پر کلک کر کے لگایا جا سکتا ہے جو کہ ونڈو کے دائیں جانب موجود ہوتا ہے۔ یہاں دیگر آپشن بھی دستیاب ہوتے ہیں جیسا کہ زیادہ/کم، وقت، از خود ترتیب، گرڈ اور پاپ اپ پرائس۔ اگر پاپ اپ پرائس کے آپشن پر کلک کریں تو قیمتیں ہندسوں کی ضرورت ظاہر ہوں گی عموماً اگر اگر تبادلہ دکانوں کو دیکھیں تو آپ کو یہ ٹیبل نظر آئیں گے کیوںکہ عام افراد کے لیے سمجھنا آسان ہوتا ہے

MetaTrader 4 Trading Platform - High and Low, Pup-up Menu - Tick Chart, Hide and Show All Screen Options of MT4

سیٹس:

مطلوبہ سمبل جمع کرنے کے بعد اور غیرمطلوبہ کو ہٹانے کے بعد صارف اپنے اطمینان کے مطابق سمبلز کی فہرست کو محفوظ کر سکتا ہے۔ صارف کوئی بھی محفوظ کردہ فہرست درآمد کر سکتا ہے ایسا کرنے کے لیے اس سیٹس آپشن پر کلک کرنا ہو گا۔ ایک طرح کے سمبلز کو اس آپشن کے ذریعے ہٹانا ممکن ہے۔

نیوی گیٹر

اکاؤنٹس:

ایک فرد کے مختلف بروکروں کے ساتھ کئی اکاؤنٹس ہو سکتے ہیں۔ ایسا کرنا مشکل ہوتا ہے کہ تمام بروکروں کے لیے علیحدہ سے پلیٹ فارمز کو ڈاؤنلوڈ کیا جائے۔ صارف بآسانی نام صارف کے ذریعے اپنے اکاؤنٹس کو شامل کروا سکتا ہے۔ پاس ورڈ اور سرور اور دیگر تفصیلات کے ساتھ کنفرم شدہ اکاؤنٹس بروکر کے فولڈر میں اکاؤنٹ سیکشن میں ترتیب سے درج کیے جاتے ہیں صارف ترجیحی اکاؤنٹ پر ڈبل کلک کر کے بآسانی اپنا اکاؤنٹ بدل سکتا ہے۔ ایک حقیقی (لائیو)اکاؤنٹ مع ایف ایکس پرو اور آئی سی ایم بروکر میں دو فرضی اکاؤنٹس ایم ٹی 4 میں بحوالہ تجارت مختلف اکاؤنٹس کی عملی مثالیں ہیں۔ ایم ٹی 4 نشان دہی کرتا ہے کہ آیا کوئی اکاؤنٹ فرضی ہے یا حقیقی اور اور اس کو بروکریج کمپنی نام کی مناسبت سے مختلف فولڈرز میں رکھتا ہے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Navigator Window - Live and Demo Trading Accounts in Brokers

اشارے یا انڈیکیٹرز:

تمام انسٹال کردہ انڈیکیٹرز اپنی خصوصیات کے باعث تقسیم کیے جاتے ہیں۔ ایک کسٹمائزڈ اور بالکل نیا

انڈیکیٹر اس کی متعلقہ فائل ڈاؤنلوڈ کر کے باہم ضم کیا جا سکتا ہے۔ صارف کو یہ فائل ایم ٹی 4 فولڈر میں جا کر سب فولڈر میں کاپی کرنا ہوتی ہے۔ ہر بروکر کا مختلف منزلی فولڈر ہوتا ہے جس میں وہ انڈیکٹر فائل پیسٹ کر سکتا ہے۔ پس صارف کو مطولبہ منزلی فولڈر کے نام کا علم ہونا چاہیے۔ مثال کے طور پر ایف ایکس پرو ایم ٹی 4 فولڈر میں ایک سب فولڈر ہوتا ہے جسے ایم کیو ایل 4 کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ ایک صارف کو انڈیکٹر اس سب فولڈر میں پیسٹ کرنا چاہیے۔ ازاں بعد انڈیکٹر، انڈیکیٹرز مینو میں ظاہر ہوتا ہے اور قابل اطلاق ہوتا ہے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - MASCD, Alligator, Momentum, Moving Average and Awesome Indicators

ماہر ایڈوائزر:

ماہر مشورہ کار یا ایڈائزر کو ایکسپرٹ ایڈوائزر مینو میں نمائندگی دی جاتی ہے۔ جیسا کہ ذکر کیا جا چکا

صارف اس ایکسپرٹ کو مارکیٹ کے ماحول کا اندازہ لگانے کے لیے بطور معاون کار کے استعمال کر سکتا ہے۔

صارف کی رسائی ایکسپرٹ ایڈوائزر مینو کے ذریعے کسی بھی من چاہے ایکسپرٹ تک ہو سکتی ہے۔

ٹرمینل

تجارت

سرین کی نچلی طرف ٹرمینل ونڈوز میں بہت سیمخصوص ترجیحات ہوتی ہیں جو کہ ٹیبز منتخب کر کے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ پہلی ٹیب بمتعلق تجارت ہے جو کہ اوپن ٹریڈز مع اپنی خصوصیات کے ظاہر ہوتی ہے جیسا کہ آرڈر، وقت اور قیمت قسم، حجم برائے کھیپ، سمبل، مارجن، کمیشن، سویپ اور نفع و نقصان کی مقدار تمام اوپن ٹریڈز کا مشترکہ بیلنس مع تمام اضافی مخصوصات کے ظاہر ہوتا ہے۔

اکاؤنٹ ہسٹری

اکاؤنٹ ہسٹری کی ٹیب تمام لین دین دکھاتی ہے۔ وقت کی مناسبت سے تمام اکاؤنٹس سے متعلقہ ہوتی ہے جو کہ مخصوص وقت سے ترتیب دی جا سکتی ہے اور صارف اسے بدل سکتا ہے۔ اگر دایاں کلک دبایا جائے تو صارف کو اس میں تبدیلی کے اختیارات مل جاتے ہیں اور اس کے علاوہ دیگر دیگر مناسب آپشنز بھی سامنے آ جاتے ہیں۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Expert Advisor EA Menu and Terminals - Lot Size - Margin Call - Commission

مکمل ہسٹری ہر طرح کے لین دین کو سامنے لاتی ہے اس وقت سے کہ جب سے تجارتی سودے بازی شروع کی گئی ہوتی ہے۔ پچھلے 3 ماہ جو تجارت کی گئی ہوتی ہے۔ اس کے حوالے سے گزشتہ 3 ماہ کے آرڈر ظاہر کیے جاتے ہیں۔ صارف متعلقہ ترتیبات میں جا کر اپنا من پسند دورانیہ چن سکتا ہے۔ اس من چاہے دورانیے میں کئی دیگر آپشن بھی موجود ہوتے ہیں۔

خبریں

مالیاتی مارکیٹوں سے موصولہ خبریں اور عالمی واقعات کو بروکر اس پلیٹ فارم کے ذریعے پیش کر سکتا ہے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Action Type and Expiration Type with Target Price - Candlestick Chart

الرٹس

الرٹس ٹیب کے ذریعے صارف ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر یاددہانی کا پیغام درج کر سکتا ہے جس میں ایکشن ٹائپ حد معیاد کے خاتمے کا وقت، سمبل، مزید ٹائپ، ہدفی قیمت، الرٹ ساؤنڈ اور ٹائم آؤٹ کو ایک صارف اپنی مرضی سے ترتیب دے سکتا ہے۔

میل باکس

ایم ٹی 4 کا ایک اہم حصہ میل باکس ہے جسے صارف بار بار ملاحظہ کر سکتا ہے۔ فراہم کردہ سمبل میں کوئی بھی تبدیلی بعض معاہدہ جات کی ایکسپائری تاریخ جیسا کہ آئل یا بروکر کی جانب سے دیگر تبدیلیوں کی بابت خبروں کا اعلان اس ٹیب کے ذریعے کیا جاتا ہے۔ سب سے قابل ذکر معاملہ مخصوص سی ایف ڈی کی حد معیاد کے خاتمے کا ہے کو کہ ایک صارف کے علم میں ہونا ضروری ہے کہ اگر وہ ان سے متعلق اوپن ٹریڈ کر رہا ہو۔

دیگر

ان اہم ٹیبز کے علاوہ ٹرمینل ونڈو دیگر خصوصیات کی فراہمی کی پیشکش بھی کرتی ہے جیسا کہ سگنل،کوڈ بیس ایکسپرٹس اور جرنل جس میں بعض مفید معلومات ہوتی ہیں۔ ٹرمینل ونڈو ان صارفین کے لیے مفید ہو گی جو کہ اوپن ٹریڈ سے آگے بڑھ کر کیری ٹریڈز کی طرف رجحان رکھتے ہیں جن کا تذکرہ پچھلی نشستوں میں ہو چکا ہے تاکہ مفید معلومات حاصل کی جا سکیں جیسا کہ سویپ۔

نفع/نقصان اور کمیشن

یہ اوپن ٹریڈز ہیں جنسے متعلق ہم نے فرضی اکاؤنٹس میں آرڈر کیے ہیں۔ یہ ٹرمینل ونڈو کے بارے میں مختصر وضاحت تھی۔ آئیں اب پلیٹ فارم کی بالائی سطح کا جائزہ لیتے ہیں۔ صارف کسی بھی ونڈو کو دستیاب ونڈو کے کلوز بٹن پر کلک کر کے ہٹا سکتا ہے۔ یا پھر سکرین کے بالکل اوپر ٹول بار بٹن کے ذریعے ونڈوز کو دکھایا یا چھپایا جا سکتا ہے۔ غیر مطلوب ونڈوز کو ہٹانا یا اس کا حجم کم یا زیادہ کرنا تاجروں کو اس حوالے سے معاونت فراہم کرتا ہے کہ وہ ضروری ونڈوز کی طرف اپنی توجہ مرکوز رکھ سکیں۔

نیا آرڈر سیکشن آنے والے اسباق میں زیر بحث لایا جائے گا جیسا کہ پہلے تذکرہ کیا جا چکا ہے۔ سکرین کی اوپری طرف ٹول بار بٹنوں کو تاجر آسانی کے ساتھ ہٹا یا مٹا سکتے ہیں۔ خود کار تجارت کا استعمال تاجر کبھی کبھار ہی کرتے ہیں۔ صارف اپنی مطلوبہ ٹول بار پر دایاں کلک کر کے مینو ونڈو کھولتے ہیں۔ کسٹمائز کو منتخب کرنے سے ایک نئی ونڈو کھلتی ہے جس میں صارف اپنی مرضی کے زمرہ جات داخل کر سکتا ہے اور اس کے علاوہ کبھی کبھار استعمال ہونے والے بٹنوں جیسا کہ سٹریٹیجی ٹیسٹر وغیرہ کو حذف کر سکتا ہے۔ ڈیٹا ونڈو حتی کہ خود کار تجارت کم غیر مطلوب بٹنوں اور سکرین پر موجود ونڈوز کی وجہ سے تاجر سودے بازیوں پر توجہ مرکوز رکھنے میں کامیاب رہتا ہے

MetaTrader 4 Trading Platform - CFD Expiration - Mail Box and Terminal Windows - Experts - Swap Profit

اقسام چارٹس

مارکیٹ چارٹ کو 3 مختلف اقسام سے ظاہر کیا گیا ہے۔ بار چارٹس، کینڈل سٹکس اور لائن چارٹ۔

ٹریڈر زوم ان اور زوم آؤٹ کا بٹن استعمال کرتے ہیں تاکہ مارکیٹ پرائس کا صحیح اندازہ قائم ہو سکے اور چارٹ پر انڈیکس معلوم ہو سکے۔ کینڈل سٹک موڈ میںں زوم ان کے استعمال خاص طور پر نوآموز تاجروں کے لیے فائدہ بخش ہے۔

خود کار سکرول

خودکار سکرول بٹن تاجر کو خود کار سکرول آپشن فعال کرنے کے قابل بناتا ہے مارکیٹ میں ہر بدلتی قیمت کے ساتھ چاہے وہ 1 pip ہو چارٹ حالیہ ترین وقت کی نسبت سے ریفریش ہوتا جائے گا۔ جب تاجر بعد کے کسی وقت کی مارکیٹ کی قیمت کا تجزیہ کرے گا تو یہ بہتر آپشن نہیں کہلائے گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ مارکیٹ میں بدلتی ہوئی ہر قیمت کے ساتھ ٹائم فریم حالیہ وقت کے ساتھ اپ ڈیٹ ہوتا جائے گا۔ جیسا کہ یہاں دکھایا گیا ہے 1 پائپٹ کے ساتھ مارکیٹ کی قیمت بدلتی ہے تو چارٹ کو ریفریش کر دیا جاتا ہے۔خود کار سکرول بٹن پر کلک کر کے یہ آپشن غیر فعامل ہو سکتا ہے۔

چارٹ شفٹ

مارکیٹ کی قیمت کی آخری حد اگرچہ زیادہ واضح نہیں ہوتی اس لیے صآرف چارٹ شفٹ بٹن استعمال کرتے ہوئے مارکیٹ قیمت میں ترمیم کر سکتا ہے۔ اگر وہ بائیں طرف ملاحظہ کرے تو اسے مارکیٹ کی قیمت اور چارٹ کے ذریعے مطلوبہ ویو اور تجزیہ مل جاتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر تاجر اس خطے کا تجزیہ کرنا چاہتا ہے تو یہ اس کے کافی مشکل ہو گا۔ پس تاجر چارٹ شفٹ کو فعال کر لیتا ہے اور یوں سرمئی تیر کا نشان چارٹ پر اوپر کی طرف ظاہر ہو گا تاکہ شفٹ کا ریٹ بدلا جا سکے۔ یہ تیر تاجر کو موقع فراہم کرتا ہے کہ وہ مارکیٹ پرائس اور چارٹ کی حد کے مابین مطلوبہ فاصلہ پیدا کر سکے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Chart Shift and Type - Bar, Candlestick and Line Chart - Auto Scroll Chart

انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرز

تاجر منتخب چارٹ پر انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرز کو منسلک کر سکتا ہے۔ بذریعہ انڈیکیٹر ایڈ بٹن مثال کے طور پر تاجر سی سی آئی (کموڈٹی چینل انڈیکس) کو چارٹ میں شامل کرنا چاہیے۔ انڈیکیٹر مینو میں سے سے اسے چن کر تو سی سی آئی کے انسلاک کے بعد انڈیکیٹر پراپرٹیز مینو دایاں کلک کر کے فراہم کیا جا سکتا ہے۔ حجم رنگ اور آپشنل لیول پراپرٹیز مینو میں جا کر تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اگر تاجر 0 لیول کا اضافہ کرنا چاہے تو ایسا کرنا یہاں آسان ہے۔ حذف آپشن کا انتخاب کر کے انڈیکیٹر چارٹ میں سے بآسانی ہٹایا جا سکتا ہے۔

دورانیے

فراہم کردہ چارٹ میں وقت کے دورانیے کو تاجر بدل سکتا ہے اس کے لیے پیریڈز ڈراپ مینو پر جانا پڑتا ہے اوقات کے مختلف دورانیے ظاہر کیے جاتے ہیں۔ ٹول بار کے اوپری طرف جا کر نچلے والے درجے میں یوں ممکن ہے۔

ٹمپلیٹس

تاجر من پسند ٹیمپلیٹس کو محفوظ کر سکتا ہے۔ اس آپشن کے ذریعے جس کو بعد میں تفصیل سے بیان کیا جائے گا۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Indicator and Oscillator CCI, RSI and Moving Average - MT4 Templates and Time Periods

وقت کے مختلف دورانیے

ٹول بار کی نچلی سٹرپ پر مختلف ٹائم فریمز کے ساتھ ظاہر کیے جاتے ہیں۔ ایم سے منٹ مراد لی جاتی ہے جب کہ ایچ، ڈی اور ایم این بالترتیب گھنٹے، دن اور مہینے کو ظاہر کرتے ہیں۔ مخففات میں نمبرز سے مراد دورانیہء وقت ہے۔ مثال کے طور پر ایم 30 نمائندگی کرتا ہے 30 منٹ کی جب کہ ڈی 1 سے مراد 1 دن ہوتا ہے۔

کرسر

اگر صارف چارٹ پر کرسر کو حرکت میں لاتا ہے تو کچھ اہم ڈیٹا سکرین کی نچلی طرف ظاہر ہو جاتا ہے۔ پہلا باکس وقت کے اس دورانیے کو ظاہر کرتا ہے کہ جہاں کرسر رکھا جاتا ہے۔ اس بات کا تصور کرتے ہوئے کہ صارف چارٹ کے موڈ کو کینڈل سٹک میں بدلتا ہے۔ ہر کینڈل سٹک کی اپنی اوپن پرائس ہوتی ہے جس کا مخفف O ہوتا ہے جو کہ اگلے باکس میں ظاہر کیا گیا ہے۔ ایچ اور ایل زیادہ یا کم قیمتوں یعنی اس کینڈل سٹک کی ہائی یا لو قیمتوں کو ظاہر کرتے ہیں۔ سی سے مراد فراہم کردہ کینڈل سٹک کی کلوزڈ قیمت ہوتی ہے۔ معاہدے کا حجم آخری ڈیٹا باکس میں دکھایا گیا ہے۔

کراس ہیئر

اگر صارف پوائنٹر سٹائل کو کراس ہیئر سے بدلتا ہے تو دونوں یعنی قمیتیں اور وقت سکرین پر ظاہر ہوں گے۔ تاجر کینڈل سٹک سے متعلق مزید معلومات دریافت کر سکتا ہے مع دیگر قابل اطمینان پوائنٹر ایکشنز دیگر پلیٹ فارموں پر اور قیمتیں بھی۔ اگر تاجر pip کی مقدار جاننے کا آرزو مند ہو اور اگر اس کی قیمت ایک خاص حد سے تجاوز کر جائے تو وہ بڑی سہولت سے پہلے پوائنٹ پر بایاں کلک کر کے مطلوبہ ہدف تک پوائنٹر کو کھینچ کر لے جاتے ہیں؛

MetaTrader 4 Trading Platform - Chart Cursor with Price Value of Financial Market Trend - Traded Volume Lot Size

معلومات کا ایک سیٹ پوائنٹر کی دائیں طرف دکھایا جاتا ہے جس میں دو اہداف کے مابین کینڈل سٹکس اور پپس کی تعداد دکھائی جاتی ہےمع اس مارکیٹ پرائس کہ جس پر پوائنٹر قائم ہوتا ہے۔ مثلاً کراس کرنے والی کینڈلز کی تعداد 3 ہے اور اگر پوائنٹر مزید آگے جاتا ہے تو یہ تعداد بڑھ جائے گی۔ دوسرا ہندسہ 100 پپس کا فرق دکھاتا ہے۔ دو پوائنٹس کے درمیان اور تیسرا ہندسہ مارکیٹ پرائس کو ظاہر کرتا ہے۔

افقی لائن

افقی لائن بٹن منتخب کر کے ورٹیکل لائن کو چارٹ پر کھینچا جا سکتا ہے۔ اس لائن کو تاجر بڑی آسانی سے حرکت دے سکتا ہے یا اس پر ڈبل کلک کر کے اس کا انتخاب کرنے کے بعد اسے حذف بھی کر سکتا ہے۔

عمودی لائن

اس کی خصوصیات اور طریقہ کار افقی لائن سے ملتا جلتا ہے تاہم اسے عمودی طرز پر کھینچا جا سکتا ہے۔

ٹرینڈ لائن

زیادہ جدید ساخت پر مبنی لائن کو ٹرینڈ لائن کہا جا سکتا ہے جو بل در بل صورت میں ہوتی ہے۔ تاجر ابتدائی مقام پر کلک کر سکتا ہے تاکہ ایک سلوپڈ لائن کھینچی جا سکے۔ اگر تاجر اس لائن کو بدلنا چاہتا ہے تو اسے لائن پر ڈبل کلک کرنا ہوتا ہے اس طرح سے لائن پر 3 مربع صورت پوائنٹ ظاہر ہو جاتے ہیں۔ اگر تاجر ابتدائی پوائنٹ کو حرکت دینا چاہے تو اسے بائیں سپاٹ کو دھکیلنا چاہیے۔ ٹرینڈ لائن کو بھی درمیانے سپاٹ کے مقام سے حرکت دی جا سکتی ہےاگرچہ سلوپ ناقابل تغیر ہو گا۔ آخرکار دایاں سپاٹ مفید ہو گا جب کبھی تاجر ٹرینڈ لائن کی سلوپ میں تبدیلی کا ارادہ کرے گا۔ اگر صارف کی یہ خواہش ہو گی کہ لامحدود لمبائی سے پہلے جان چھڑا لے تو اسے لائن پر ڈبل کلک کرنے کے بعد دایاں کلک کرنا چاہیے۔ ٹرینڈ لائن پراپرٹیز کے چناؤ کے بعد تاجر کو پیرامیٹرز ٹیب میں جا کر رے باکس کی ٹک کو ہٹا دینا چاہیے۔ اس صورت میں دایاں مربعد باکس سلوپ کو ٹرینڈ لائن کی

MetaTrader 4 Trading Platform - Vertical and Horizontal Line with Start Spot and Slope Trend Line

لمبائی کے ساتھ ساتھ بدلے گا جیسا کہ بائیں مربع کنٹرول پوائنٹ میں ہوتا ہے۔ تاجر ٹرینڈ لائن کو ہٹانے کے لیے حذف کا آپشن منتخب کر سکتا ہے۔

متن

تاجر چارٹ میں متن کا اضافہ کر سکتا ہے ٹیکسٹ بٹن کو دبا کر جو کہ ٹول بار پر ہوتا ہے۔ کسی بھی متن کی جگہ بآسانی بدلی جا سکتی ہے۔

تیر یا ایروز

تاجر چارٹ پر بذریعہ ایرو مینو اشکال بنا سکتے ہیں۔ اشکال یا شیپ کی پراپرٹیز مینو میں جا کر  صارف کسی بھی شکل کا رنگ، حجم اور منسلک متن بدل سکتا ہے۔

کسٹمائزیشن

کوئی بھی غیر مطلوب آپشن اور/یا بٹن ہٹایا جا سکتا ہے جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے۔ ٹول بار جو کہ غیر مطلوبہ بٹنوں کے بغیر ہو تاجر کو اعانت فراہم کرتا ہے کہ وہ اطمینان بخش ترتیب اور ماحول پیدا کرے۔ کمپیکٹ ٹول جو کہ 1 لائن تک محدود ہو، چارٹ کے لیے زیادہ جگہ پیدا کرتا ہے اور نتیجتاً بہتر کارکردگی کے لیے نہایت مناسب رہتا ہے۔ کسی ٹول بار میں من چاہی تبدیلی صارف کے تجارتی رویے پر انحصار کرتی ہے

ربط

تاجر پلیٹ فارم کے انٹرنیٹ ربط، اس کی کلوبائیٹ رفتار کا جائزہ لے سکتا ہے اور ایسا کرنے کے لیے سکرین کی دائیں نچلی طرف پر کلک کرنا ہوتا ہے۔ انٹرنیٹ باکس پر کلک کر کے سرور فہرست کھل جاتی ہے جو کہ کسی بروکر کی ہوتی ہے جس کے ساتھ صارف کا اکاؤنٹ موجود ہوتا ہے۔ یہاں تاجروں کی سہولت کے لیے کئی سرورز کو ترتیب وار رکھا جاتا ہے تاکہ وہ ان میں کسی کو کسی کے ساتھ بدل دے۔ ابتدائی طور پر تیز ترین اور دستیاب بہترین سرور کا انتخاب کیا جاتا ہے تاہم تاجر کسی بھی وجہ سے سرور کو بدل سکتا ہے۔ بعض اوقات ایک تاجر چاہتا ہے کہ وہ ایسا سروس چنے جو کہ اس کی پسندیدہ محل وقوع رکھتا ہو۔ مثال کے طور پر اس فرضی اکاؤنٹ میں تاجر نیچے دی گئی فہرست میں موجود کسی بھی سرور سے پچھلے سرور کو بدل سکتا ہے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - MT4 Server Address of Broker - Arrows and Text Field

ونڈو

چارٹ سیکشن میں تاجر ونڈو کی پیش کاری کو تبدیل کر سکتا ہے۔ مخصوص سمبلز پر مبنی کثیر چارٹس دکھائے جاتے ہیں تاکہ صارف سب کا بیک وقت جائزہ لے سکے یا وہ چارٹ کا حجم بدلنے کے لیے فل سائز آپشن استعمال کر سکتا ہے تاکہ وہ کسی مخصوص سمبل پر زیادہ توجہ مرکوز رکھ سکے۔ تاجر پچھلے حجم کو اس آپشن پر دوبارہ کلک کر کے واپس لا سکتا ہے۔ چارٹس کی جگہ تاجر کی طرف سے اپنے مطلوبہ سمبلز کی بنیاد پر بدلی جا سکتی ہے۔

مارکیٹ واچ ونڈو سمبل چارٹ کھولنے کا واحد طریقہ نہیں ہے دائیں طرف نچلی سائیڈ پر چارٹ میں ٹائم فریم کے بالکل اوپر صارف ڈبل کلک کر کے ایک پرکشش آپشن کو فعال کر سکتے ہیں کہ جس کے ذریعے تاجر بغیر خود کار طریقے کے لیے ٹائم فریم ٹائپ کے ساتھ ساتھ سمبل کا چناؤ کر سکتے ہیں۔ مثال کے طور پر GBPUSD چارٹ پر صارف EURUSD ٹائپ کر کے انٹر کا بٹن دبا سکتا ہے۔ پس اس طرح چارٹ پر سمبل EURUSD سے بدل جائے گا۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Time-frame and Chart Windows - Symbol Windows and Charts

ٹائم فریم کو 4 گھنٹے کی حد تک سیٹ کیا جا سکتا ہے جس کے لیے EURUSD کے بعد H4 دبنا ہوتا ہے۔ اگر کوئی تاجر صرف  ٹائم فریم کو بدلنے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے ترجیحی ٹائم فریم کو داخل کرنا چاہیے اور انٹر بٹن دبا کر اس کا فالو آن حاصل کرنا چاہیے۔

چارٹ مینو

اگر تاجر چارٹ کے مینو میں دایاں کلک کرتا ہے تو اس میں کئی قابل قدر آپشن موجود ہوتے ہیں جیسا کہ خرید و فروخت اور سٹاپ/تحدید کا دستیاب آپشن بھی اس کا حصہ ہوتے ہیں۔ نئی آرڈر ونڈو بھی ٹریڈنگ سیکشن انڈیکیٹر میں دستیاب ہوتی ہے جو کہ چارٹ سے منسلک ہوتا ہے اور مینو میں جا کر اسے بآسانی بدلا جا سکتا ہے۔ مخصوص چارٹ کے دورانیہ وق اور ٹیمپلیٹس مینو سے قابل رسائی ہیں۔ پہلے سے طے شدہ ٹیمپلیٹس کا اطلاق ٹیمپلیٹس سیکشن میں جا کر کیا جا سکتا ہے۔ تاجر مستقبل میں استعمال کے لیے چارٹ پر موجود اپنے مطلوبہ ٹیمپلیٹ کو محفوظ کر سکتے ہیں جو کہ بہت مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ مثلاً صارف ایلیگیٹر اور بولینجر بینڈ کو کسی مخصوص چارٹ سے منسلک کر سکتے ہیں۔ اگر ٹیمپلیٹ کو چارٹ مینوکے ٹیمپلیٹ سیکشن میں جا کر محفوظ کیا جائے  تو کسی دوسرے چارٹ سے بھی اس تک بآسانی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔ کسی دوسرے چارٹ پر صارف کو چارٹ مینو میں سے ٹیمپلیٹ سیکشن میں جا کر ٹیمپلیٹ کو لوڈ کرنے کا آپشن استعمال کرنا چاہیے۔ محفوظ کردہ ٹیمپلیٹ کا چناؤ کر کے چارٹ کو ترتیب دیا جا سکتا ہے۔ تاجر ٹیمپلیٹ فائلز کو کسی دوسرے فرد کو منتقل کر سکتے ہیں۔

چارٹ کو ریفریش کرنے کے لیے صارف ریفریش آپشن کا استعمال کر سکتے ہیں۔ گرڈ لائنیں گرڈ آپشن کے ذریعے فعال کی جا سکتی ہیں۔ آواز کا آپشن چارٹ میں ہر کینڈل سٹک میں آواز کے فیچر کو چھپا یا دکھا سکتا ہے۔ چارٹ مینو دیگر چارٹ آپشنز کے ساتھ ایک کلک پر مبنی تجارت ہے۔ چارٹ مینو پر موجود آخری آپشن پراپرٹیز ہے۔

MetaTrader 4 Trading Platform - Chart Properties with Various Colors - Oscillator and Indicator Properties

چارٹ کے ہر فیچر کا رنگ پراپرٹیز مینو میں سے کلرز ٹیب میں جا کر بدلا جا سکتا ہے۔ تاجر یا تو ہر فیچر رنگ کا انفرادی طور پر انتخاب کر سکتا ہے یا کلر سکیم ڈراپ مینو میں جا کر اپنی مرضی کے رنگ کو بنا کر استعمال کر سکتا ہے۔ پراپرٹیز میں کامن ٹیب تفصیلی خصوصیات فراہم کرتی ہے جیسا کہ سکیل چارٹ موڈ، خود کار سکرول اور چارٹ شفٹ ایم ٹی 4 پلیٹ فارم میں ان خصوصیات تک بیک وقت رسائی کے طریقے موجود ہیں گو کہ ایم ٹی 4 پلیٹ فارم میں کئی فیچرز موجود ہیں تاہم ہم بہت زیادہ ضروری اور معروف خصوصیات کو زیربحث لائے ہیں۔ ایم ٹی 4 میں پروفائل بھی ایک اہم خصوصیت ہے جس کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔ تاجر کسی بھی پروفائل میں سکرین پر موجود من پسند چارٹ آرڈر کو محفوظ کر سکتا ہے۔ ازاں بعد محفوظ کردہ پروفائل کو پھر سے کشید کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے مثلاً تاجر کی کوشش ہو سکتی ہے کہ وہ EUR یا GBP چارٹ پر مبنی پروفائل کو واپس لائے پس اس مقصد کے لیے وہ صفحے کے نچلے حصے پر جا کر کسی مخصوص پروفائل کا انتخاب کر سکتا ہے ۔ چارٹ کی کوئی بھی ترتیب محفوظ کی جا سکتی ہے اور اس مقصد کے لیے پروفائل مینو میں جا کر \\'سیو پروفائل ایز\\'کے زمرے میں جانا پڑتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ سیشن اختتام پذیر ہوتا ہے۔ اگلے سیشن میں پھر ملیں گے؛ اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates