Marubozu Candlestick Pattern - Long Body, No Higher Lower Shadow

24۔ نمونہ برائے ماروبوزو کینڈل سٹک

0 0 Vote
Instructor

24۔ نمونہ برائے ماروبوزو کینڈل سٹک

فاریکس تربیتی پروگرام کی چوبیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم لانگ کینڈل ماروبوزو کینڈل تین سیاہکوؤں اور تین سفید سپاہ کینڈلز کے حوالے سے معاملات زیربحث لائیں گے۔

ماروبوزو یا لانگ کینڈل

لانگ کینڈل یا ماروبوزو کینڈل خریداری اور فروختی آرڈرز دونوں کے حوالے سے مارکیٹ کے استحکام کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ کینڈل تاجروں میں ایسا اعتماد پیدا کر دیتی ہے کہ مارکیٹ میں اکثر پارٹیاں ایک ہی سمت میں آرڈر دینے لگ جاتی ہیں۔ جب کہ دیگر پارٹیاں اس حوالے سے منتظر رہنے کو ترجیح دیتی ہیں اور مخالف سمت میں جانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ مثال کے طور پر اکثر تاجر اپنے اثاثوں کے حوالے سے نیچے جاتی ہوئی سمت کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا دیتے ہیں۔ تاہم بعض تاجر منظر رہتے ہیں کہ کب مارکیٹ کا رجحان الٹ ہو اس لیے وہ فروختی آرڈر رکھواتے ہیں۔

کینڈل کے حجموں کا موازنہ

ماروبوزو کا کوئی شیڈو یا سایہ نہیں ہوتا پس اس کی ساری ساخت کینڈل کے طول کے باوجود صرف مرکزی جسامت پر مشتمل ہوتی ہے۔ لانگ کینڈلز کے سائے ان کی طویل مرکزی جسامت کے تناسب سے چھوٹے ہوتے ہیں۔ اکثر اوقات ماروبوزو یا لانگ کینڈلز دیگر کینڈلز کی نسبت طویل ہوتی ہیں جو کہ ان کو زیادہ قابل توجہ بنا دیتی ہیں۔

Marubozu Candlestick Pattern - Long Pattern with Low Shadow - Buy and Sell Reversal Trading Signals

جب رجحان کی سمت نیچے جا رہی ہو تو ماروبوزو یا لانگ بلیک کینڈل اس اطلاع کی تصدیق کر دیتی ہیں کہ قیمت مزید نیچے جائے گی۔ ماروبوزو یا لانگ بلیک کینڈل مارکیٹ کے نیچے کی طرف جانے کا واضح اشارہ ہے خاص طور پر جب مارکیٹ کی قیمتیں کینڈل کے نچلے نقطے کو پار کر جائیں جب کہ سفید طویل یا ماروبوزو کینڈل مارکیٹ کے اوپر جاتے رجحان کی طرف اشارہ کرتی ہیں خاص طور پر جب مارکیٹ کی قیمتیں کینڈل کے اوپری نقطے کو پار کر جائیں۔

ماروبوزو

تاجر ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر موجود چارٹ سے کئی مثالیں تلاش کر سکتا ہے۔ مثلاً ایک طویل سفید کینڈل ہوتی ہے

جس کے بعد قیمتوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ ایک اور مثال یہ دکھاتی ہے کہ سفید لانگ کینڈلز کہ جن کا سایہ چھوٹا ہوتا ہے مارکیٹ میں اوپر جاتے رجحان کی حتمی تصدیق کرتی ہیں۔ تاجر کو لانگ یا ماروبوزو کینڈل کے

حجم کا آس پاس موجود دیگر کینڈلز سے موازنہ کرنا چاہیے۔ بعض اوقات ایک کینڈل کا سایہ محض ایک طرف سے

چھوٹا ہوتا ہے جس کو چارٹ پر بآسانی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح لانگ یا موروبوزو سیاہ کینڈلز بھی ہوتی ہیں جو کہ مارکیٹ میں قیمتوں کے نیچے جانے کی حتمی تصدیق کرتی ہیں۔ ایک اور ماوربوزو سفید کینڈل بنائی گئی ہے جس کا سایہ نہیں ہوتا اور اس کے بعد مارکیٹ کی قیمت میں مزید کمی دیکھی جا سکتی ہے۔

Long, Three White Soldiers and Three Black Crows

تین سیاہ کوے

ایسا بھی ہے کہ 3 سیٹ پر مشتمل کینڈل پیٹرن ہوتا ہے جسے تین سیاہ کووں سے تعبیر کیا جاتا ہے۔ یعنی کہ جس میں 3 مسلسل سیاہ کینڈلز ہوتی ہیں جو کہ بالترتیب 3 مختلف وقت کے دورانیوں کو ظاہر کرتی ہیں۔ مزید تنزلی کے بعد آخری کینڈل کے نچلے مقام پر یہ فرض کر لیا جاتا ہے کہ مارکیٹ کی قمیت نیچے کی سمت جاتے رہنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔

تین سفید سپاہی

ایک اور 3 گروپ پر مشتمل کینڈل پیٹرن جس کو تین سفید سپاہی بھی کہتے ہیں اس میں  وقت کے تین مختلف

دورانیوں میں اکھٹے دھرے دیکھے جا سکتے ہیں جو کہ تین اکھٹی دھری ہوئی کینڈلز سے ظاہر کیے جاتے ہیں۔

جب مارکیٹ کی قیمت تیسری کینڈل کے بلند ترین مقام کو پار کر جاتی ہے تو پھر یہ سمجھا جاتا ہے کہ اوپر جاتا رجحان برقرار رہے گا۔ نوٹ کر لیں کہ 3 سیٹ کی کینڈلز میں قیمتوں کے حوالے سےکوئی فرق نہیں ہونا چاہیے جس کا مطلب ہے کہ ان کے بلند اور کم یعنی ہائی اور لو کو ایک دوسرے سے جڑا ہونا چاہیے۔ اگر اسی نمونے کے مطابق 4 کینڈلز ہوں تو تاجر کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ پہلی کینڈل سے لے گن کر 3 سیٹ کی کینڈل کے پیٹرن کو سمجھ لینا چاہیے۔ ان خاص کینڈلز کی صورت اور حجم عام کینڈلز کی نسبت مختلف ہوتا ہے۔ ان کینڈل کی مرکزی جسامت کا سائز نارمل ہوتا ہے تاہم ان کے سائے، اگر ہوں، تو نہایت چھوٹے سے ہوتے ہیں۔

Marubozu Candlestick Pattern - Three White Soldiers and Black Crows Pattern in Forex Market on MetaTrader

پلیٹ فارم میں

مثال کے طور پر تاجر ایم ٹی 4 کے حوالے سے کئی پیٹرن تلاش کر سکتا ہے۔ تین سفید سپاہی یعنی کینڈلز اوپر جاتے رجحان کو ظاہر کرتی ہیں تاہم یہ سیٹ اپنے طویل سایوں کی وجہ سے زیادہ طاقت ور تصور نہیں کیا جاتا ہے۔

ایک اور مثال تین سیاہ کوؤں پر مشتمل سیٹ کی ہے کہ جو نیچے جاتے ہوئے رجحان کو ظاہر کرتے ہیں۔ اس 3 سیٹ کے پیٹرن میں اگر تیسری کینڈل ماروبوزو یا لانگ کینڈل ہو تو اسے مارکیٹ میں جاری رجحان کے آگے بھی اسی طرح چلنے کی حتمی تصدیق تصور کیا جا سکتا ہے۔ مارکیٹ چارٹ میں 3 سیٹ پر مشتمل کئی کینڈل پیٹرنز یا نمونے دستیاب ہوتے ہیں

ان نشست میں بس اتنا ہی۔ اگلی نشست میں پھر ملاقات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates