Market Analysis and Trading Signals - Risk Capital Management

14۔ تجزیہ برائے مارکیٹ اور تجارتی اشارہ جات

0 0 Vote
Instructor

14۔ تجزیہ برائے مارکیٹ اور تجارتی اشارہ جات

فاریکس تربیتی پروگرام کی چودہویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم مارکیٹ سے متعلقہ تجزیہ جات اور تجارت سے متعلقہ سگنل پلس سگنل کی تفصیلات جانیں گے۔

انالسس سگنل

جب ایک نوآموز فرد اس کاروبار میں قدم رکھتا ہے تو اسے ایک پیشہ ور فرد کے کام سے اپنے کام کا تقابل و تجزیہ کرنا پڑتا ہے۔ عام طور پر یہ تجزیے سامان تجارت اور غیر ملکی کرنسیوں سے متعلق ہوتے ہیں۔ یہ تجزیے کچھ بنیادی قوانین اور نظریات کے پیش نظر کیے جاتے ہیں، تاہم انہیں استعمال کرنا نہایت آسان ہوتاہ ے، جیسے ہم بعض اشاروں پر چل رہے ہوں۔

ڈیٹا کے تجزیے کے مختلف طریقے رائج ہیں جن کو ہم طائرانہ جائزہ لیں گے۔

پرائس ایکشن وہ تجزیہ ہے جو قیمتوں کے اتار چڑھاؤ اور تبدیلیوں کو سامنے رکھ کر کیا جاتا ہے؛ یہ ان بہترین طریقوں میں سے ایک ہے جو کہ کسی سودے بازی میں شمولیت سے پہلے اختیار کیا جاتا ہے۔

آپ اپنے تجزیے کی بنیاد ایلیٹ ویوز پر رکھ سکتے ہیں۔

آپ اپنے تجزیوں کی بنیاد اینڈریوز پچ فورک پر بھی رکھ سکتے ہیں۔

Market Analysis and Trading Signals - Fundamental Rules and Theories- Price Action of Market Trend

اور یا پھر آپ ہارمونک پیٹرنز پر تجزیے کی بنیاد رکھ سکتے ہیں۔

ہم اپنی ویب سائیٹ پر اپنا ہفتہ وار تجزیہ عموماََ ، ایلیٹ ویوز اور طریقہ کار جسے انڈیکیٹرز کہتے ہیں، پر بنیاد رکھ کر پیش کرتے ہیں۔ آپ مزید معلومات کے لیے ہمیں فیس بک پر بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں۔ ہم اپنا تجزیہ ای میل کے ذریعے بھی پہنچانے کا انتظام کرتے ہیں، جو کہ عام طور پر صبح 9 بجے سے 11 بجے کے دوران بھجوا دیا جاتا ہے۔

ایک تجویز یہ ہے کہ آپ کو پرائس ایکشن کا بار بار مطالعہ کرنا چاہیے اور خود بھی تجزیہ کرنا چاہیے۔ اور پھر یہ یقین دہانی کرنے کے لیے آپ کا تجزیہ پیشہ ور تجزیہ کاروں کے مقابل آ سکتا ہے، تو امید کی جا سکتی ہے کہ آپ درست راہ پر چل پڑیں گے۔

بعض اوقات تاجر اپنی سودے بازیوں کے حوالے سے کامل یقین رکھتے ہیں، مثلاً، وہ یہ یقین کر سکتے ہیں کہ مارکیٹ اوپر کی طرف جا رہ یہے اور ان کے لیے اس تناظر سے ہٹ کر سوچنا مشکل ہوتا ہے۔ جب آپ اپنا تقابل پیشہ ور پارٹی سے کریں، تو آپ کو مارکیٹ کے حوالے سے ایک اور تناظر دیکھنے کو ملتا ہے اور یہ آپ کو بہترین ممکنہ سودے بازی کے حوالے سے معاونت فراہم کرتا ہے۔ اسی باعث ہم یہ اصرار کرتے ہیں کہ آپ کو اپنے تجزیے کا تقابل ماہر پیشہ ور افراد کے تجزیے سے کرنا چاہیے۔

سب سے بہتر وقت جب کہ آپ اپنا تجزیہ کر سکتے ہیں وہ ہر ہفتہ یا ہر اتوار ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ تب مالیاتی مارکیٹیں بند ہوتی ہیں اور آپ اس وقت مزید اندازے لگائے بغیر اور سودے بازیوں کے لیے مناسب موقع کی تلاش میں نہیں ہوتے؛ اس طرح آپ کو زیادہ سوچ بچار کا وقت اور توجہ کی مرکوزیت مل جائے گی۔

اگر آپ اس حوالے سے ہماری اعانت درکار ہے تو ہمیں اپنے مکمل نام اور بنیادی ای میل پتے کے ساتھ فقط یہاں ای میل کریں: [email protected] اور تازہ ترین تجزیات طلب کرنے والوں کی فہرست میں شامل ہو جائیں۔ آپ ہمارے ساتھ فیس بک صفحہ (www.facebook.com/...) پر بھی شریک ہو سکتے ہیں، یا پھر آپ بروکر کے معاہدوں اور پیشکشوں کی بابت بھی تازہ معلومات حاصل کر سکتے ہیں جس کے لے آپ ہمارے فیس بک گروپ (www.facebook.com/groups/) میں شمولیت اختیار کر سکتے ہیں۔

Market Analysis and Trading Signals - Elliott Waves, Andrew\\'s Pitchfork and Harmonic Patterns

Market Analysis and Trading Signals - Market Analysis by professional team - Expert Advisor MetaTrader

سگنلز

اب وقت آ گیا ہے کہ ہم سگنلز کے متعلق جان لیں، جو کہ ایک ایسا ایریا ہے جس میں تاجر دلچسپی ظاہر کرتے ہیں۔

بنیادی طور پر سگنل ایک ایسا کاروباری موقع ہے جو کہ سگنل فراہم کرنے والے مہیا کرتے ہیں۔

1۔ داخلہ یا داخلہ فیس دو گروپوں میں منقسم ہے:

ا)حالیہ قیمت -جس کے تحت فریقین مارکیٹ کی موجودہ پرائس انڈیکش کی بنیاد پر باہم تجارت کرتے ہیں۔

ب) زیر التوا آرڈر -جس کے تحت فریقین کسی مخصوص حکمت عملی کو مدنظر رکھتے ہوئے مطلوبہ قیمتوں کا انتظار کرےت ہیں۔ یہ قسم تاجروں میں زیادہ مقبول ہے جس کی وجہ اندازوں کے لیے زیادہ وقت کا میسر ہونا ہے۔

Market Analysis and Trading Signals - Profit and Loss Limit - Current Price and Pending Orders - Buy Sell Stop

2۔ اختتامی قیمت یا ایگزٹ پرائس، جس کی دو مخصوص خاصیتیں ہیں کیوں کہ کوئی بھی کاروباری سودا درست یا غلط سگنل ڈیٹا کی بنیاد پر ہوتا ہے۔

ا)منافع کی حد (منافع وصول کریں)

ب)خسارے کی حد (خسارہ روکیں)

یاد رہے کاروباری سودے کو کھلا رکھنا اور یہ امید رکھنا کہ یہ اس پوزیشن پر واپس آ جائے گا جہاں پر آپ منافع کمائیں گے ایک خطرناک کاروباری طریقہ ہے کہ جس میں ایک تاجر کو مارجن کال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

علامت - یہ ضروری ہے کہ سگنلز میں علامت کو سمجھا جائے، مثلاً کیا یہ سونا ہے یا بیرونی کرنسی ہے۔

سمت - یہ بنیادی طور پر یہ ظاہر کرتا ہے کہ آیا یہ خریداری (طویل) یا پھر فروختی (مختصر) آرڈر ہے۔

خطرے کی شرح - اس سیکشن میں سگنل فراہم کرنے والا سگنل کی کامیابی کے بارے میں اندازہ پیش کرتا ہے۔

تاریخ انقضا - یہ عام طور پر زیر التوا آرڈرز کے لیے ہوتی ہے؛ سگنل فراہم کرنے والا سگنل سے متعلقہ تاریخ انقضا طے کرے گا۔ مثلاً، آپ اگلے دو گھنٹوں کے دوران سودے بازی کر سکتے ہییں تاہم اس کے بعد سگنل کی معیاد ختم ہو جائے گی۔

تازہ کاری -مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے اہم ہے۔ سگنل کا ڈیٹا اپ ٹو ڈیٹ ہونا چاہیے تاکہ کسی غلط اندازے کا تدارک کیا جا سکے، جسے بریک ایون بھی کہتے ہیں، اور یا پھر یہ کسی مخصوص موقع کے لیے گزشتہ سگنلز کی توثیق کرتا ہے۔

Market Analysis and Trading Signals - Long and Short Orders Symbols - Break Even - Risk Management Percentage

سگنلز کے لیے لوازمات

آپ کو سگنلز سے متعلق کئی اہم باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

سگنل ٹائپس، جو کہ وقت اور دورانیوں پر بنیاد رکھتے ہیں، کو تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:

ا) قلیل المدت سگنلز

ب)معیاری یا پریمیم مدت سگنلز

ج) طویل المدت سگنلز

بعض تاجروں کے طریقی کار 20-10 pips سے منافع لینے کی بنیاد پر قائم ہوتے ہیں، جب کہ دیگر 50-30 pips منافع لینے کی خواہش کرتے ہیں، جب کہ بقیہ کی کوشش یہی رہتی ہے کہ 100 سے زائد pips منافع لیا جائے۔

ا) سنگل ٹریڈ

ب) ملٹی ٹریڈ

یہاں وہ مثال دی جاتی ہے جو کہ ان کیٹیگریز کی وضاحت کرتی ہے۔ ایک سگنل فراہم کرنا والا تیل کے لیے مارکیٹ کے رجحان کی سمت کا اندازہ لگاتا ہے، جب کہ قیمت 104 امریکی ڈالر ہو، جو کہ نیچے کی طرف جاتی نظر آتی ہے۔ وہ یہ دیکھتے ہوئے دو سگنلز کی پیشکش کرتا ہے، ایک 104 پر ہے اور دوسرا 105 پر ہے۔ اس طرح سے، ایک تاجر دونوں اکاؤنٹس 102 پر بند کر کے منافع کما لیتا ہے۔

قیمتیں برائے سگنل ــ سگنل کی قیمتیں مختلف ہوتی ہیں؛ اور ان کا انحصار سگنل فراہم کرنے والے کے معتبر ہونے پر رہتا ہے، بعض مفت ہیں اور بعضوں کی قیمت 500 ڈالر تک بھی ہوتی ہے۔

Market Analysis and Trading Signals - Multi and Single Trades - Short, Medium and Long Term Strategy

سگنل فراہم کرنے کا طریق کار

سگنلز کئی طرح سے تقسیم کیے جا سکتے ہیں، بنیادی طریقوں میں شامل ہیں

ا) ایس ایم ایس (برقی پیغام)

ب) ای میل

ج)بذریعہ ویب سائیٹ

عام طور پر ایس ایم ایس بھیجنے کو پیشہ وارانہ طریقہ تصور کیا جاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایک تاجر اپنے موبائل فون پر پیشکش وصول کرنے کا اہل ہے۔ بسا اوقات تاجر قلت وقت کے پیش نظر ای میل یا ویب سائیٹ ملاحظہ کر کے پیشکشوں کا جائزہ نہیں لے سکتے، جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ وہ آفر پوزیشن کھو دیں گے۔

منافع بخش یا غیر منافع بخش

بہت سے تاجر سوال کرتے ہیں "کیا سگنلز کا استعمال منافع بخش ہے؟"

اس سوال کا جواب بہت آسان ہے، اس کا کلی انحصار تاجروں اور ان کے سرمایوں پر ہے۔ مثلاً، ایک تاجر 3 مختلف سگنلز کے حوالے سے معاملہ بندی کرنا چاہتا ہے، اگر وہ اپنی کُل سرمائے کو پہلے سگنل پر لگا دیں گے، تو وہ اپنے بنک رول کو مکمل طور پر کھو دیں گے یا وہ اپنے بنک رول کو ڈبل بھی کر سکتے ہیں اگر سگنل قابل اعتبار رہے۔

Market Analysis and Trading Signals - Delivery Method by Mobile App, Text and Email - Profit and Loss Ratio

پس ہم ہر ماہ یہ تعین نہیں کر سکتے کہ اس بار کتنا منافع رہے گا اور یہ ایک تاجر سے دوسرے تاجر تک جاتے ہوئے مختلف ہو سکتا ہے۔ ہم سفارش کرتے ہیں کہ، رسک منیجمنٹ کے ساتھ ساتھ، آپ کو کسی کاروبار کے حوالے سے 5-1 فی صد سے زائد خطرہ مول نہیں لینا چاہیے۔

کم از کم سرمایہ کاری

کم از کم سرمایہ کاری جو آپ کر سکتے ہیں، اس کی بابت جان لینا اہم ہے۔

بعض سگنلز زیادہ Pip حد اور Pip نرخ کے ہوتے ہیں، پس، یہ اہم ہے کہ ٹریڈ اور ٹرانزیکشن کی قیمت کو طے کیا جائے۔

بعض تاجروں کے لیے ایک سگنل کے حوالے سے یہ پیشکش 400 سے 500 pips تک ہوتی ہے، جس کے لیے آپ کو کم از کم 5,000 سے لے کر 10,000 ڈالرز سرمائے کی ضرورت پڑتی ہے۔

پس یہ ضروری ہے کہ آپ کو ٹریڈ اور ٹرانزیکشن کی قیمت کا صحیح اندازہ ہو اس سے قبل کہ آپ سگنل کو قبول کریں۔ آپ سگنلز اور تعلیمی مواد کے بارے میں جاننے کے لیے، جن کی آپ کو ضرورت پڑ سکتی ہے، ہماری ویب سائیٹ میں بھی داخل ہو سکتے ہیں، جہاں آپ ایک مناسب سگنل فراہم کرنے والے کو بھی تلاش کر سکتے ہیں۔

اس سیشن کو ختم کرنے سے قبل آپ کو سگنلز سے متعلق ایک اور اہم بات کو جان لینا چاہیے۔

اس حقیقت کے پیش نظر کہ ایک حکمت عملی کے باعث درست سگنلز کے ساتھ ساتھ کئی غلط سگنلز بھی

سامنے آ جاتے ہیں، اس خاطر پرزور سفارش کی جاتی ہے کہ آپ تمام سودے بازیاں کریں جو کہ آپ کا مطلوبہ سگنل فراہم کرنے والا سامنے لاتا ہے۔ مزید یہ کہ آپ سگنل فراہم کرنے والے کی کارکردگی اور افادیت کو تبھی پہچان پائیں گے جب آپ اس کی طرف سے سامنے لائے جانے والے سبھی سگنلز سے مستفید ہوں گے۔

Market Analysis and Trading Signals - Money and Capital Management - pip Range - Minimum Deposit and Investment

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملیں گے۔ اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates