Introduction to Fibonacci Retracement and Expansion - Forex

28۔ تعارف برائے فائبونیکی ریٹریسمنٹ اور ایکسپینشن

0 0 Vote
Instructor

28۔ تعارف برائے فائبونیکی ریٹریسمنٹ اور ایکسپینشن

فاریکس تربیتی پروگرام کی اٹھائیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔اس تربیتی نشست میں فائبونیکی فائبونیکی قوانین اور تفصیلاتفائبونیکی ریٹریسمنٹ اور فائبونیکی ایکسپینشن یا پھیلاؤ کے معاملات زیربحث لائیں جائیں گے

نظریہ بحوالہ فائبونیکی

لیونارڈو پیسانو جن کو لیونارڈو فائبونیکی کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے ایک اطالوی ریاضی دان تھے جنہوں نے آبادی کی شرح افزائش کے کلیے کے حوالے سے ایک نظریہ پیش کیا تھا۔ نمبروں کی ترتیب جو کہ فائبونیکی کلیے کے مطابق شمار کی گئی تھی وہ کلی طور پر فطری ترتیب سے اخذ کی گئی تھی۔جیسا کہ ستاروں کے درمیان فاصلوں یا انسانی اعضاء کی پوزیشن کا تعین کر کے ایسا کیا گیا تھا۔ نمبروں کو آخری دو نمبروں سے جمع کر کے شمار کیا گیا تھا جس کی تفصیل کچھ یوں ہے:

1, 1, 2, 3, 5, 8, 13, 21, 34, 55 ۔۔۔

Introduction to Fibonacci Retracement and Expansion - Theory and Natural Order in Universe of Fibonacci

دیے گئے فائبونیکی نمبر جس کو ایک اور فائبونیکی نمبر سے تقسیم کیا گیا ہے، اس کے نتیجے کو مالیاتی مارکیٹ میں واضح طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔

ترتیب کچھ یوں ہے:

0 - 23.6% - 38.2% - 50% - 61.8% - 76.4% -88.6% - 1 1.27 - ۔۔۔

نمبر جو کہ 0 اور 1 کے مابین ہیں ان کو شروح کے ساتھ ظاہر کیا گیا ہےجو کہ معاونتی درجات کی ترویج کرتے ہیں جب کہ 1 سے اوپر نمبر مزاحمتی درجات کو تخلیق کرتے ہیں۔ معاونتی درجات ریٹریسمینٹ فائبونیکی میں استعمال ہوتے ہیں جب کہ مزاحمتی درجات ایکسپینشن فائبونیکی میں مستعمل ہوتے ہیں۔

Introduction to Fibonacci Retracement and Expansion - Swings with Levels Support and Resistance

فائبونیکی ریٹریسمنٹ

فائبونیکی ریٹریسمنٹ دو سونگس کے مابین کھینچے جا سکتے ہیں جو کہ اغلب معاونتی درجات کو ظاہر کرتے ہیں۔ ہر لیول یا درجے کا اثر قابل اطلاق ہوتا ہے الا یہ کہ مارکیٹ کی قیمت سے متجاوز ہو جائے۔ اگر قیمت زیادہ بڑے لیولز یا درجات پر پہنچ جائے تو رجحان میں سمت کی تبدیلی کے آثار نظر آ سکتے ہیں۔

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ فائبونیکی دو پلٹاؤ پوائنٹس کے مابین کھینچا جاتا ہے لیولز تب معاونتی ہوتے ہیں جب تاجر رجحان کی سمت کا اندازہ لگاتا ہے وگرنہ اگر تاجر رجحان کے 0 لیول کو پہنچنے کے بعد اس کی سمت کو اندازہ کر لے تو فائبونیکی لیولز مزاحمتی بن جائیں گے۔

ایم ٹی 4 کے حوالے سے مثالوں کو مزید صراحت کے لیے دیکھا جا سکتا ہے۔ تاجر فائبونیکی بٹنوں کو ٹول بار میں تلاش کر سکتا ہے۔ اگر وہ ٹول بار پر ظاہر نہ ہوں تو تاجر ٹول بار پر دایاں کلک کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لیے اسے مینو ٹول بار سے کسٹمائز آپشن پر جانا ہو گا وہاں سے تاجر منتخب فہرست میں کوئی بھی دستیاب آپشن داخل کر سکتا ہے۔ ایک سوئنگ کو منتخب کیا جا سکتا ہے تاکہ فائبونیکی ریٹریسمنٹ کو کھینچا جا سکے۔ سونگ ہائی اور لو پوائنٹس باہم جڑے ہوتے ہیں۔ فائبونیکی کو رکھوانے کے بعد تاجر سرخ لائن پر کلک کر کے پراپرٹیز ونڈو کو کھول سکتا ہے۔

فائبو لیولز ٹیپ میں 76.4٪ لیول شامل کیے جا سکتے ہیں تاجر کو لیول کے خانے میں 0.764 داخل کر سکتا ہے جب کہ وضاحتی خانے میں تاجر 76.4 درج کر سکتے ہیں۔

بنیادی رجحان اوپر کی طرف جاتا ہے تو تاجر کو سمت کے حوالے سے فائبونیکی کے اثرات کو مدنظر رکھنا چاہیے جب کہ یہ 0 لیول تک پہنچ جائے۔ قیمت 23.6 معاونتی لائن تک پہنچ چکی ہے جس کے رجحان پر اثرات نہ ہونے کے برابر تھے جب کہ 38.2 اور 50 لیولز کے کوئی نمایاں اثرات نہ تھے۔ جب قیمت 61.8 تک پہنچ جائے تو سمت اوپر کی طرف بدل جاتی ہے۔ بعض فائبونیکی لیولز اہم نہیں ہوتے پس لیولز کے رجحان پر ممکنہ اثرات ہو سکتے ہیں جب یہ 61.8  ہو جائے تو ایک اور لیول آ جاتا ہے پس یہ ایک مفروضہ قیمت تھی جو کہ اپنی سمت اوپر کی طرف جاتے رجحان کی طرف بدل سکتی تھی۔

Introduction to Fibonacci Retracement and Expansion - Forex Market Price over Levels

ایک اور سونگ کے حوالے سے ایک او مثال دیکھی جا سکتی ہے۔ نیچے جاتے رجحان کے حوالے ایک فائبونییکی ریٹریسمنٹ کو اس قیمت پر رکھا جا سکتا ہے جب رجحان کی سمت 23.650 76.4 اور 88.6 میں بدل جائے جبکہ 38.2 اور 61.8 کے قیمت کی نقل و حرکت پر کوئی اثرات نہ ہوں۔ طویل تر سونگ سے متعلق منتخب فائبونیکی کے قیمت کے رجحان پر موثر اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ تصور کرتے ہوئے کہ لیول موثر ہو گا تآنکہ اس کو مارکیٹ کی پرائس 23.6 پار کر جائے تو یہ زیادہ موثر نہ رہے گا اگر لیول 50 کی طرف اسے مارکیٹ پرائس کراس کر جائے۔ تاجر فائبونیکی کو چار بنیادی حصوں میں تقسیم کر سکتا ہے۔ پہلا سیکشن 0 تا 38.2 سے اور دوسرا سیکشن 38.2 تا 61.8 سے شروع ہوتا ہے۔ تیسرا سیکشن 61.8 تا 88.6 سے شروع ہوتا ہے اور آخری سیکشن 88.6 تا 100 سے شروع ہوتا ہے۔

جب قیمت پہلے ریجن میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا ہے تو رجحان ممکنہ طور پر اوپر کی طرف جاتا ہے اگر مارکیٹ کی قیمت 0 لیول کو پار کر جائے۔ طاقت ور رجحان جب اس متفقہ سمت کی طرف جاتا ہے تو اس میں کمی واقع ہوتی ہے اور ماریکٹ کی قیمت فائبونیکی کے بلند حصے تک پہنچ جاتی ہے۔ اگر قیمت دوسرے سیکشن تک پہنچ جائے تو یہ اپنا پرانا رجحان 0 کی طرف برقرار رکھتی ہے خاص طور پر جب یہ 0 لیول پار کر جائے جب کہ اتفاق کردہ سمت کا ممکنہ چلن نارمل رہتا ہے۔ اگر قیمت تیسرے اور چھوتے حصوں کو چھو جائے تو اتفاق کردہ سمت بطرف 0 لیول مفروضے پر قائم نہیں رہتی۔ اگر مارکیٹ پرائس 0 لیول پار کر جائے تو تاجر کو فائبونیکی 0 پوائنٹ کو اپ ڈیٹ کرنا چاہیے۔ مثال کے طور پر تاجر 0 لیول کو سونگ کے آخری سرے پر رکھے گا جو کہ نچلے نقطے کی طرف مراجعت کرے گی جب کہ مارکیٹ پرائس نئے لیول کی طرف بڑھ جائے گی اور ایک بار پھر بتا  دیں کہ اسے نئے نرخ کے حوالے سے اپ ڈیٹ کیا جا سکتا ہے۔ آخری 0 لیول پر فائبونیکی نے 38.2 50 اور 61.8 پر نمایاں درجات ظاہر کیے

Introduction to Fibonacci Retracement and Expansion - Levels between Start and Stop Points

فائبونیکی ایکسپینشن

فائبونیکی کا پھیلاؤ موجودہ مارکیٹ ٹرینڈ کے مقابلے میں ممکنہ مزاحمتوں کی نشان دہی کرتا ہے۔ یہ بعض دوسرے نمونہ جات جیسے فلیگ یا ہیڈ یا شولڈر کے ساتھ مفید رہتا ہے۔ لیول کے نرخوں کو تاجر کی منتخب کردہ حکمت عملیون کی بنیاد پر سمجھا جا سکتا ہے۔

ایم ٹی 4 کے حوالے سے تاجر فائبونیکی ایکسپینشن کو کھینچ سکتا ہے اوپر جاتے رجحان کو سامنے رکھ کر جس کے درمیانی یا آخری پوائنٹس ہوتے ہیں۔ دایاں کلک کر کے مینو میں جا کر ایکسپینشن پراپرٹیز میں تاجر فائبو لیولز میں ترمیم کر سکتا ہے۔ اس ٹیب میں اندرونی و بیرونی لیولز قابل رسائی ہوتے ہیں پس تاجر ان میں ترمیم کر سکتا ہے یا ایسا لیول شامل کر ستا ہے جس کا ریٹ 1 سے زیادہ تصور کیا جا سکتا ہے۔ اینڈ پوائنٹ کو تاجر بآسانی پھر سے ری لوکیٹ کر سکتا ہے۔ اگر سرخ لائن کی لمابنی کو آغاز سے درمیان تک 100٪ تصور کیا جائے تو 61.8 کا مطلب ہو گا کہ لیول سونگ لمبائی کا 61.8٪ ہے جو کہ فائبونیکی کا درمیانی نقطے سے زیادہ ہے۔

درمانی نقطے اور 100 لیول کے مابین فاصلہ سونگ کی طوالت کے برابر ہے۔ اس کو ایم ٹی 4 پر جا کر بآسانی چیکف کیا جا سکتا ہے ایسا کرنے کے لیے اسی فائبونیکی کو پچھلے نمونے کی جگہ رکھنا ہو گا۔ تاجر رجحان کے حوالے سے فائبونیکی ریٹریسمنٹ کو استعمال کر سکتا ہے اور فائبونیکی ایکسپینشنز کو ظاہر کے لیے کچھ درجات کو داخل کر سکتا ہے۔

Introduction to Fibonacci Retracement and Expansion - Adding New Levels to Customize Fibonacci

فائبو پراپرٹیز میں فائبو لیولز کے حوالے سے دایاں کلک مینو کے ذریعے تاجر لیول فیلڈ میں نئے لیولز 0.5- کو شامل کر سکتا ہے اور ایچ/2 کو ڈسکرپشن کو لیول فیلڈ کے خانے -1 میں درج کر سکتا ہے اور ایچ کو ڈسکرپشن میں داخل کر سکتا ہے۔ ایچ/2 اور ایچ لیولز فائبونیکی کے پھیلاؤ کی خصوصیات کو دیے گئے فائبونیکی ریٹریسمنٹ میں شامل کر لیتے ہیں تاکہ مستقبل میں ٹی پی قیمتوں اور ہدفی قیمتوں کو زیرغور لایا جا سکے۔ پی ایف فاریکس ڈاٹ کام میں کئی فائبونیکی اقسام ایسی ہیں کہ تاجر ان کا مطالعہ کر کے مزید اطمینان حاصل کر سکتا ہے تاہم زیادہ پھیلاؤ رکھنے والی اقسام ریٹریسمنٹ اور ایکسپینشنز ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملاقات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates