Introduction to Candlesticks - High and Low, Open and Close Price

23۔ تعارف برائے کینڈل سٹکس

0 0 Vote
Instructor

23۔ تعارف برائے کینڈل سٹکس

فاریکس تربیتی پروگرام کی تئیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم کینڈل سٹک، جاپانی کینڈل، کینڈل سے متعلقہ تفصیلات اور بڑھتی و گھٹی کینڈلز سے متعلقہ معاملات زیر بحث لائیں گے۔

اس کے علاوہ کینڈلز سے متعلقہ شروعاتی نفع لکیر اور خسارہ لکیر سے متعلق امور کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

کینڈل سٹک

کینڈل سٹیک یا جاپانی کینڈل کا پہلا ذکر اور استعمال جاپانی تاجروں کے ہاں دیکھنے کو ملتا ہے۔ کینڈل کی صورت خریدار کی وضاحت کرتی ہے اور فروخت کنندہ کے جذبات کی عکاسی کرتی ہے جب کہ بحیثیت مجموعی ان کے احساسات بمتعلق خرید و فروخت کی نمائندگی بھی کرتی ہے۔

کینڈل سٹک کے استعمالات

کینڈل سٹک سے متعلقہ تکنیکی تجزیہ کے اثرات مستقبل کے مارکیٹی رجحانات پر پڑتے ہیں۔ پس کسی بھی ملک کی سٹاک مارکیٹ سے متعلقہ معلومات جاپانی کینڈل سٹک انداز میں یکساں قیمت اور خصوصیات کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ یہ تمام معلومات محض سٹاک ایکسچینج آرگنائزیشن سے منسلک ہوتی ہیں۔ دوسری جانب چونکہ فارن ایکسچینج مارکیٹ بنکوں کے درمیان نیٹ ورک ہے۔

Introduction to Candlesticks - Japanese Style - Stock Exchange Market Application - Time Zone Frame MetaTrader

جاپانی کینڈل سٹکس کا انداز مختلف بروکروں کی نمائندگی کرتا ہے جن کے مختلف خصائص اور قیمت ہے۔ اس امر کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ہر مارکیٹ فراہم کنندہ مختلف نظم الاوقات رکھتا ہے۔ کینڈل سٹکس جو کہ مختلف بروکروں کی طرف سے ہوتی ہیں۔ ان کی صورت زیادہ کم کھلے یا بند ہونے کے معاملات کافی جدا جدا ہوتے ہیں۔

ان میں سے سب سے بہتر اور ٹھیک کینڈلز ایف ایکس پرو کی فراہم کردہ ہوتی ہیں جن کی قیمتوں کی طویل تاریخ موجود ہے اور یہ تکنیکی تجزیے کے لیے بہتر ہیں۔ خاص طور پر اگر ہم تیل اور سونے جیسی اجناس کی بات کریں۔بعض بروکرز ان اجناس کی قیمت کی تاریخ کے حوالے سے محدود دورانیہ وقت کی نمائندگی کرتے ہیں جو کہ مشکلات کا باعث بن سکتا ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں جس حجم کی تجارت ہوتی ہے وہ اسی لیے قابل اعتبار ہے کہ اطلاعات صرف ایک ادارے کی نمائندگی کرتی ہیں۔ سٹاک ایکسچینج آرگنائزیشن کے حوالے سے یہ معاملہ ہے کہ اس ٹرانزیکشن کا حجم درست نہیں ہے۔ اگر تاجر فاریکس مارکیٹ میں ٹرانزیکشن کے حجم کی پڑتال کرنا چاہتا ہے تو یہ زیادہ موزوں ہو گا کہ وہ FXPro یا پھر FXCM IG اور OANDA کے پلیٹ فارم کی پڑتال کرے کیوںکہ ان کے کلائنٹ بہت زیادہ ہیں۔ یاد رہے مارکیٹ میں 140 سے زائد کینڈل سٹکس کی اقسام ہیں جن کے مختلف نرخ ہیں۔ کینڈل سٹک ایچ 4 کے حوالے سے زیادہ معتبر ہے جس کا دورانیہء وقت بھی زیادہ ہے۔ تکنیکی تجزیہ بحوالہ کینڈل سٹک معلومات زیادہ معتبر ہوتا ہے جب جب ایچ 4 استعمال کرتا ہے یا زیادہ دورانہء وقت کے لیے ایسا کرتا ہے۔ کینڈل سٹک کے نتائج تب کم معتبر ٹھہرتے ہیں جب قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث دورانیہء وقت تھوڑا ہو۔ تکنیکی تجزیے کے حوالے سے عددی لحاظ سے مختلف کینڈل سٹکس موجود ہیں۔ تکنیکی تجزیہ ایک کینڈل سٹک کی بنیاد پربھی کیا جا سکتا ہے۔

Introduction to Candlesticks - Forex Market and Financial Market - Price Market in Time-frame - Lot Size

تکنیکی تجزیہ ایک کینڈل یا 2 سے 5 کینڈلز کی بنیاد پر بھی کیا جا سکتا ہے۔ مختلف کینڈلز کے درمیان باہم تعامل

کے نمایاں اثرات تکنیکی تجزیے پر بھی پڑتے ہیں۔

کینڈلز اپنی اہمیت کے لحاظ سے تقسیم کی جا سکتی ہیں

1۔ نہایت اہم"

"2- نسبتاً اہم"

"3- کم اہم"

زیادہ قابل اطلاق کینڈلز کے نہایت نمایاں اثرات تکنیکی تجزیے پر پڑتے ہیں۔ کینڈل سٹکس کے مختلف حصے کینڈل کی ایک مرکزی جسامت ہوتی ہے جس کو حقیقی جسامت کہتے ہیں۔ اوپن دراصل وہ قیمت ہوتی ہے جو کہ کینڈل وجود میں لاتی ہے۔ کلوزوہ قیمت ہوتی ہے جس پر کینڈل ختم ہوتی ہے۔ ہائی سے مراد وہ زیادہ سے زیادہ قیمت ہوتی ہے جس کو کینڈل چھوتی ہے۔ لو سے مراد وہ کم سے کم قیمت ہوتی ہے جس کو کینڈل چھوتی ہے۔ وہ ایریا جو کہ جسامت اور زیادہ/کم قیمتوں کے مابین ہوتا ہے اس کو سایہ یا شیڈو کہتے ہیں۔ اوپری سایہ زیادہ قیمت اور مرکزی جسامت کے مابین ہوتا ہے جب کہ نچلا سایہ کم قیمت اور مرکزی جسامت کے مابین ہوتا ہے۔

Introduction to Candlesticks - Main Body, High and Low Prices, Opening and Closing Price of Candlstick

کینڈل پر بذات خود کوئی سایہ نہیں ہوتا ہے۔

کینڈل کی اقسام

کینڈل سٹک کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے یعنی بڑھتی ہوئی یا بلش اور کم ہوتی ہوئی یا بیئرش بڑھتی ہوئی یا بلش کینڈل سٹک وہ ہے کہ جس میں اوپن پوزیشن کلوز پوزیشن سے نیچے واقع ہوتی ہے جس کو بائیں طرف دی گئی تصویر میں واضح کیا گیا ہے۔

قیمت اوپن پوزیشن سے شروع ہوتی ہے جب کچھ وقت کے ساتھ قیمت میں تبدیلی واقع ہوتی ہے اور بند ہوتی ہے جب رقم انٹری پرائس سے زیادہ ہو جائے۔ کم ہوتی ہوئی یا بیئرش کینڈل سٹک وہ ہے کہ جس میں اوپن پوزیشن کلوز پوزیشن سے اوپر واقع ہوتی ہے جس کو دائیں طرف والی تصویر میں دکھایا گیا ہے۔

قیمت کچھ وقت کے بعد  اوپن پوزیشن سے شروع ہوتی ہے اور پھر اس میں تبدیلی ہوتی ہے اور یہ انٹری پرائس سے کم قیمت پر بند ہوجاتی ہے۔ ان دونوں میں زیادہ یا کم قیمتیں ایک سی ہیں۔ آرڈر پرائس کی انٹری کینڈل سٹک کی قسم کی بنیاد پر مختلف ہے۔ بلش کینڈل سٹک میں آرڈر پرائس کو فراہم کردہ کینڈل سٹک کی زائد قیمت سے زیادہ ہونا چاہیے۔

Introduction to Candlesticks - Bullish and Bearish Type - Higher and Lower Shadow Price

خریداری آرڈر کی ابتدائی قیمت کو کینڈل سٹک کی زیادہ قیمت سے اوپر ہونا ضروری ہے۔

بیئرش کینڈل سٹک فروختی آرڈر میں قیمت کو کسی مخصوص کینڈل سٹک کی کم قیمت سے تھوڑا ہونا چاہیے۔ اس بات کی سفارش کی جاتی ہے کہ تاجر اپنے ابتدائی آرڈرز ایچ 4 ٹائم فریم میں کینڈلز سے 3 پپس کے فاصلے پر رکھیں۔

روزانہ ہفتہ وار اور ماہانہ بنیادوں پر فاصلہ بالترتیب 5 یا 7 یا 10 پپس ہو گا۔ یہ طریقہ کینڈل سٹک کی بنیاد پر ہونے والے تجزیے کو ناکامی سے بچانے میں معاون ہے۔

بلش کینڈل سٹک کے حوالے سے خریداری آرڈر کے ٹی پی کو دی گئی کینڈل کی زائد قیمت اور کینڈل کے طول سے اوپر رکھنا چاہیے۔

اس آرڈر میں ایس ایل کو کینڈل سٹک کی کم قیمت کی نسبت سے طے کرنا چاہیے۔

بیئرش کینڈل سٹک کے حوالے سے فروختی آرڈر کے ٹی پی کو دی گئی کینڈل کی کم قیمت اور پھر اس میں سے کینڈل کے طول کو منہا کر کے طے کرنا چاہیے۔ ایس ایل کو اس فراہم کردہ کینڈل سٹک کی نسبت سے کم قیمت پر ہونا چاہیے

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملاقات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates