Introducing Broker Services - IB Regulation and Qualification

16۔ تعارف برائے بروکر خدمات

0 0 Vote
Instructor

16۔ تعارف برائے بروکر خدمات

فاریکس تربیتی پروگرام کی سولہویں نشست

فاریکس کی تربیتی تشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم آئی بی یا انٹروڈیوسنگ بروکر اور اس کی خدمات سے متعلق تعارف کروائیں گے۔ آئی بی کے ذریعے اکاؤنٹ کھلوانے اور براہ راست اکاؤنٹ کھلوانے کے فرقاور آئی بی کے تحت کٹوتی و منتقلی بحوالہ اکاؤنٹ کا جائزہ لیں گے۔

آئی بی یا انٹروڈیوسنگ بروکر

آئی بی یا انٹروڈیوسنگ بروکر وہ قانونی فرد ہوتا ہے جو کہ کسی بروکر کا نمائندہ ہوتا ہے اور بروکر کی طرف سے کھولی گئی برانچ کو چلاتا ہے۔

قابل اعتبار آئی بی ہونا ایسا آسان نہیں ہے اور اس کے حوالے سے کئی شرائط و ضوابط موجود ہیں۔

شرائط بحوالہ آئی بی

ویب سائیٹ کا ہونا بنیادی شرائط میں سے ایک ہے۔

Introducing Broker Services - Broker Information and Reliability - Regulation and Financial Knowledge

ویب سائیٹ کی مدد سے ایک آئی بی اپنے کلائنٹس کو تمام ضروری معلومات فراہم کرنے کی پیشکش کرتا ہے جس میں کوئی اکاؤنٹ کھولنے سے متعلق تمام تفصیلات شامل ہوتی ہیں۔مزید یہ کہ رقم جمع کروانے اور نکلوانے کی معلومات بھی فراہم کی جاتی ہیں اور ایسے ذرائع فراہم کیے جاتے ہیں دی جاتی ہے کہ جس کے تحت کلائنٹس تربیتی مواد تک رسائی پا سکیں۔

اگر آپ ہماری ویب سائیٹ پر ایک نظر ڈالیں تو آپ کو فاریکس اکاؤنٹ کھولنے سےمتعلق مناسب رہنمائی کے علاوہ فاریکس حکمت عملیوں پر بھی قابل ذکر مواد دیکھنے کو مل جائے گا۔

اس کے علاوہ ڈاؤنلوڈ پلیٹ فارمز اور تجزیات بھی ملیں گے اور دیگر زمرہ جات میں ایسی معلومات مل جائیں گے کو کسی کلائنٹ کو درکار ہوتی ہیں۔بروکرز سے متعلق مکمل معلومات بھی فراہم کی گئی ہیں جبکہ ان کے کمیشن اور ان کے سپریڈ اور انضباطی اداروں سے متعلق آگہی بھی دی گئی ہے مثلاً عموماً ایک قابل اعتبار آئی بی کے پاس 50 سے زائد کلائنٹس ہوتے ہیں اور وہ انہیں ہر پل ہدایات فراہم کر سکتے ہیں۔

چونکہ آئی بی کے پاس بروکریج سے متعلق مکمل معلومات ہوتی ہیں اس لیے آئی بی ان کے درمیان موازنہ کر سکتا ہے اور کلائنٹ کی ضروریات کے پیش نظر کلائنٹ کو ان سب میں بہتر کے حوالے سے رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ایک اچھے آئی بی کے پاس مالیاتی مارکیٹوں سے متلعق جامع معلومات ہوتی ہیں جیسا کہ بروکروں سے متعلق مختلف طرح کے تجزیات اور طریقہ ہائے کار اور ان سے متعلق عمیق معلومات۔

Introducing Broker Services - Financial Market Broker - Forex Strategies - Market Analysis and Trading Signals

آئی بی خدمات

ایک قابل اعتبار آئی بی مختلف خدمات کے حوالے سے پیشکش کر سکتا ہے۔وہ کسی اکاؤنٹ کے کھولنے اور اس میں سائن اپ یا داخل ہونے سے متعلق رہنمائی فراہم کر سکتا ہےچاہے وہ اکاؤنٹ فرضی ہو یا حقیقی ہو اور تجارتی اکاؤنٹ کے لیے مطلوبہ دستاویزات کی تفصیلات سے آگہی فراہم کر سکتا ہے۔

آئی بی اپنے کلائنٹس کو با سہولت طریقہ ہائے ادائیگی سے متعلق بھی آگاہ کر سکتے ہیں۔کٹوتی سے متعلق ہم مستقبل میں مزید تفصیل سے بات کریں گے۔وہ اپنے کلائنٹس کو تجزیات فراہم کرنے کی پیشکش بھی کرتے ہیں چاہے وہ روازنہ کی بنیاد پر ان کی ویب سائیٹ پر دستیاب ہوں یا ہفتہ وار بنیاد پر۔وہ کسٹمر سروسز کی پیشکش بھی کرتے ہیں اور کسی بھی وقت اپنے کلائنٹس کو مشاورت بھی فراہم کر سکتے ہیں۔وہ اپنے کلائنٹ کو درپیش ممکنہ مسائل کے حل بھی سامنے لاتے ہیں۔

مزید یہ کہ وہ اپنے کالئنٹس کی تجارتی معلومات میں بہتری کے لیے معاونت بھی فراہم کرتے ہیں۔ اور اپنے کلائنٹس کو تربیتی پیکج کی فراہمی کی پیشکش بھی کر سکتے ہیں۔ وہ بروکروں سے متعلقہ اپ ڈیٹس خبروں ترقیوں اور بونس وغیرہ سے متعلقہ امور کو کلائنٹس تک پہنچاتے ہیں اور وہ بروکروں کے درمیان مختلف رقوم کی منتقلی و ترسیل کا ذمہ بھی لے سکتے ہیں۔ چونکہ یہ ممکن ہے کہ ایک پارٹی کے مختلف بروکروں کے ساتھ کئی اکاؤنٹس ہوں اس لیے آئی بی کے لیے ضروری ہے کہ وہ کلائنٹ کی رقم کو ہر ایک بروکر تک پہنچانے پر قادر ہو۔

منضبط آئی بی

بعض ممالک جیسا کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا اور سنگاپور میں جو افراد آئی بی بننے میں دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے لازم ہے کہ وہ آئی بی سے متعلقہ خصوصی اہلیت کا امتحان پاس کریں۔ ایسا اس لیے ہے کہ آئی بی نازک اور اہم مضمون ہے اور کلائنٹس کو بروکروں سے متعارف کروانے کے لیے ہر ایک کو اس مضمون کی شدھ بدھ رکھنا اور امتحان پاس کرنا لازم ہے۔ بہت سے افراد یہ جاننا چاہیں گے کہ براہ راست اکاؤنٹ کھلوانے اورآئی بی کے ذریعے اکاؤنٹ کھولنے میں کوئی فرق ہے یا نہیں ہے۔

Introducing Broker Services - Customer Services and Client Issues - Promotions and Bonuses - Broker Latest News and Updates

آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ سپریڈ کمیشن ایک سا رہتا ہے چاہے آپ کو آئی بی بروکر متعارف کروائے یا آپ نے براہ راست اکاؤنٹ کھلوایا ہو۔ بہت سے بروکر اپنے کلائنٹس کو دراصل ترجیحی طور پر مشورہ دیتے ہیں کہ وہ آئی بی کے ذریعے اپنا اکاؤنٹ کھولیں تاکہ آئی بی پیش آمدہ سبھی مسائل کےحوالے سے انہیں اعانت فراہم کریں۔ دراصل ایک آئی بی بروکر اور کلائنٹ کے مابین پل کا کردار ادا کرتا ہے۔

ایک سب آئی بی جو کہ بڑے آئی بی کو کہتے ہیں وہ اپنے سے چھوٹا درجہ رکھنے والے آئی بیز کے ساتھ مل کر کرام کرتا ہے اور چھوٹے آئی بی بڑے آئی بی کی پیش کردہ خدمات کو استعمال کرتے ہیں۔

آئی بی کمیشن

ہر آئی بی کمیشن وصول کرتا ہے ہر اس کلائنٹ سے جس کا تعارف بروکر سے کروایا جاتا ہے۔ اور یہ کمیشن اس تجارت سے متعلقہ ہوتا ہے جو کہ ایک کلائنٹ کرتا ہے نہ کہ اس رقم سے جو کہ ابتدائی طور پر جمع کروائی جاتی ہے۔

کمیشن کی دو اقسام ہوتی ہیں:

طے شدہ کمیشن

مختلف صورت حالات میں مختلف علامات کے تحت تجارت اورطے شدہ مالیت رقم اور برابر مقدار میں کمیشن فراہم کرتا ہے۔ ایک کلائنٹ جو بھی سودے بازی کرے گا بروکر آئی بی کو طے شدہ کمیشن ادا کرے گا جیسا کے فائبو کے کیس میں ایسا ہوتا ہے۔

Introducing Broker Services - Regulation and Regulated IB - Exams and Tests in United States - IB Qualifications

فیصدی کمیشن

فیصدی کمیشن سے مراد یہ ہے کہ تجارتی علامت سے متعلقہ سپریڈ کا فی صد حصہ بطور کمیشن ادا کیا جائے گا۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ کمیشن کسی اثاثے یا علامت کے لیے دوسرے کے مقابلے میں مختلف ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر ایکسنیس علامات یا سمبلز پر 33٪ کمیشن کی پیشکش کرتا ہے۔

کٹوتی

یہ ان خدمات میں سے ایک ہے جس کی ہم اپنے کلائنٹس کو پیشکش کرتے ہیں۔ بروکر کی طرف سے عام طور پر آئی بی کو دیے جانے والے کمیشن کا ایک حصہ کلائنٹ کو ادا کیا جائے گا۔ ہم عام طور پر کمیشن کا کچھ فیصدی حصہ کلائنٹ کو ادا کرتے ہیں۔ ایک بروکر جس وقت ادائیگی کرتا ہے وہ وقت دوسرے بروکروں سے مختلف ہو سکتا ہے۔

Introducing Broker Services - Fixed and Percentage Commission - CPA and Revenue Plan - Spread and Symbol Commission

بعض تو مہینے کے پہلے دن کا انتخاب کرتے ہیں اور بعض ازخود طریقے کے مطابق روزانہ ادائیگی کرتے ہیں تاہم اس پالیسی پر عمل درآمد کرنے والے بروکر معدودے چند ہیں۔ مثلاً FOREX4YOU میں جب آپ تجارتی معاملاتبند کرتے ہیں تو اس کے دو گھنٹے بعد کمیشن از خود ادا کر دیا جاتا ہے۔ اور ہماری ویب سائیٹ پر بھی جب FOREX4YOU کی ذیلمیں تجارت ہوتی ہے تو تاجر کو دو گھنٹے بعد ادائیگی کر دی جاتی ہے۔ ایسے تاجر بھی موجود ہیں جو اپنے اکاؤنٹ کوآئی بی اکاؤنٹ سے بدلنا چاہتے ہیں؛ یہ تاجر دو حصوں میں منقسم ہیں۔ پہلے گروپ میں وہ تاجر ہیں جنہوں نے اپنے اکاؤنٹ براہ راست بروکر کے ذریعے کھلوائے تھے۔ اور دوسرے گروپ میں وہ تاجر ہیں جن کے اکاؤنٹس مختلف آئی بیز کے ساتھ موجود ہیں اور قابل انتقال ہیں۔

اکاؤنٹ کی منتقلی

بہت سے ایسے طریقے موجود ہیں کہ جن کے ذریعے آپ اپنا اکاؤنٹ بروکر سے وابستہ کر سکتے ہیں۔ تاجر نیا اکاؤنٹ بنا سکتے ہیں اگر وہ بروکروں کی ویب سائیٹوں جیسا کہ EXNESS پر جائیں اور نئے اکاؤنٹ کے لیے درخواست دیں۔ بعض بروکرز جیسے Alpari وغیرہ کلائنٹ سے تقاضا کرتے ہیں کہ وہبروکر کو ای میل بھیجوا کر اپنے پرانے اکاؤنٹ بند کریں قبل اس کے کہ وہ نیا اکاؤنٹ کھلوائیں۔

Introducing Broker Services - Rebate and Cash-back - IB Commission - Deposit and Lot Volume Trade

ایک کلائنٹ اپنے بروکروں کو ای میل بھجوا سکتا ہے اور یہ تقاضا کر سکتا ہے کہ ان کا اکاؤنٹ آئی بی اکاؤنٹ میں منتقل کر دیا جائے۔

اگر آپ اپنے اکاؤنٹ کے تبدل یا منتقلی کے حوالے سے مزید جاننا چاہتے ہیں تو آپ ہماری ویب سائیٹ ملاحظہ کریں اور اکاؤنٹ منتقلی سیکشن کو ایک نظر دیکھ لیں۔ آپ کو ویب سائیٹ ملاحظہ کر کے اکاؤنٹس کی دوسرے بروکروں کی طرف منتقلی سے متعلق ہر قسم کی معلومات مل جائیں گی۔ آپ ہماری ویب سائیٹ پر فاریکس کٹوتی سیکشن بھی ملاحظہ کر سکتے ہیں اور دوسرے بروکروں کی ری بیٹ رقوم سے متعلق آگاہی حاصل کر سکتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملیں گے۔ اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates