Indicators and Oscillators - Leading, Lagging, Centered, Banded

37۔ انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرز

0 0 Vote
Instructor

37۔ انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرز

فاریکس تربیتی پروگرام کی سینتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرز کا مطالعہ کریں گے۔

انڈیکیٹرز

تاجر تکنیکی تجزیات میں مدد حاصل کرنے کے لیے انڈیکیٹرز کو بڑے پیمانے پر استعمال کرتے ہیں۔ انڈیکیٹرز مخصوص کلیات یا فارمولاز میں مارکیٹ سے متعلق معلومات استعمال کر کے شمار کیے جا سکتے ہیں۔ یہ معلومات مختلف ذرائع جیسا کہ اوپن کلوز ہائی اور لو پرائسز یا قیمتوں مع ٹرانزیکشن حجموں سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔ تاجر صرف چارٹ کی مدد سے رجحان کا جائزہ لے کر مستقبل میں ہونے والی نقل و حرکت اور ہدفی قییمت سے متعلق پیشگوئی نہیں کر سکتے پس اس کو مستقبل میں مارکیٹ کے رجحان کو دیکھنے کے لیے انڈیکیٹرز سے بطور آلہ کار فائدہ اٹھانا پڑے گا۔ سادہ انڈیکیٹرز جیسا کہ موونگ ایوریج کے کثرت استعمال کے باوجود بعض تاجر اب بھی پیچیدہ انڈیکیٹرز سے فائدہ اٹھانے کو ترجیح دیتے ہیں۔

انڈیکیٹرز کا اطلاق تین طریقوں سے کیا جا سکتا ہے۔

1۔ الرٹ: یہ تاجروں کو آرڈر رکھوانے کے لیے ان کے مطلوبہ یا بریک آؤٹ پوائنٹ سے متعلق آگاہ کرتے ہیں۔

2۔ تصدیق:یہ تاجروں کو خبردار کرتے ہیں کہ پیٹرن یا رجحان وجود میں آ چکا ہے اور اور پرائس ہدفی قیمت کی طرف بڑھ رہی ہے۔

Indicators and Oscillators - Market Information in Formula - Forex Market Opening and Closing Price

3۔ پیشگوئی:یہ کسی مخصوص رقم کے حوالے سے تاجروں کو مستقبل کے پیٹرن یا رجحان کے حوالے سے خبردار کرتے ہیں۔

یہ فائدہ مند رہے گا کہ بیک وقت 2 یا 3 انڈیکیٹرز استعمال کیے جائیں جب کہ 5 سے زائد انڈیکیٹرز کا استعمال بے ثمر اور بے فائدہ ہے۔

انڈیکیٹرز دو اقسام میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں:لیڈنگ اور لیگنگ انڈیکیٹرز

لیڈنگ انڈیکیٹرز جیسا کہ آر ایس آئی اور سی سی آئی مستقبل کے رجحان اور ہدف کے حوالے سے پیشگوئی کر سکتے ہیں۔

لیگنگ انڈیکیٹرز موجودہ رجحان کے حوالے سے استعمال کیے جا سکتے ہیں اور یہ تصدیق کرتے ہیں کہ موجودہ سمت طاقت ور رجحانات کے حوالے سے مفید ہیں۔ یہ انڈیکیٹرز جیسا کہ موونگ ایوریج رینج یا سائیڈوے مارکیٹوں کے حوالے سے غیر موثر ہوتے ہیں۔

اوسیلیٹرز

اوسیلیٹرز انڈیکیٹرز ہوتے ہیں جو کہ اتار چڑھاؤ کے رویے ظاہر کرتے ہیں اور جو 2 سرحدوں کے مابین مقید ہوتے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ بدلتے رہتے ہیں۔ ان کو دو اقسام میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:سٹینڈرڈ اور بینڈڈ اوسیلیٹرز۔

مرکزی یا سینٹرڈ اوسیلیٹرز جو کہ کسی مخصوص لیول پر موجود ہوتے ہیں ان کو مارکیٹ کے رجحان کی سمت معلوم کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ بینڈڈ اوسیلیٹرز اووربوٹ اور اوور سولڈ مقامات جیسا آر ایس آئی کے مابین نقل و حرکت کرتے ہیں۔ یاد رہے کہ انڈیکیٹرز اور اوسیلیٹرز کی تعداد 18000 سے زائد ہے۔ ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر دستیاب پہلے سے طے شدہ بعض انڈیکیٹرز کے ہوتے ہوئے بھی تاجر کسٹمائزڈ یا خود تخلیق کردہ انڈیکیٹرز بناتے ہیں تاکہ اپنی تجارتی سودے بازیوں کے لے بہتر انڈیکیٹر بنا سکیں۔ بعض وائڈ سپریڈ انڈیکیٹرز کچھ اس طرح سے ہیں:

Indicators and Oscillators - Fluctuating Manner, bound Channel - Banded and Centered - Leading and Lagging

ایم اے یا موونگ ایوریج

سی سی آئی یا کموڈوٹی چینل انڈیکس

آر آیس آئی یا ریلاٹو سٹرینتھ انڈیکس

ایم اے سی ڈی یا موونگ ایوریج کنوریجنس/ ڈائورجنس

بولنجر بینڈ

اچی موکو

یہ سب ایم ٹی 4 یا ایم ٹی 5 پلیٹ فارمز سے قابل رسائی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates