Harmonic Patterns - Fibonacci Levels - Forex Trading Signals

44۔ ہارمونک پیٹرنز یا نمونہ جات

0 0 Vote
Instructor

44۔ ہارمونک پیٹرنز یا نمونہ جات

فاریکس تربیتی پروگرام کی چوالیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہارمونک پیٹرنز یا نمونہ جات کا مطالعہ کیا جائے گا۔

ہارمونک پیٹرنز یا نمونہ جات

ہارمونک پیٹرنز ریورسل پوائنٹ کی بنیاد پر وجود میں آتے جو کہ فائبونیکی لیولز سے نکالے گئے ہوتے ہیں اور ممکنہ طور پر ریورسل زونز دکھاتے ہیں جن کو پی آر زیڈ کہا جاتا ہے۔ ہارمونک پیٹرن کے ناکامیاب رہنے کے امکانات زیادہ ہیں پس تاجر کو چاہیے کہ وہ اسے دیگر تصدیقات کے ساتھ جوڑ دے اگر وہ آرزومند ہے کہ ہارمونک سگنل کی بنیاد پر آرڈر رکھوائے۔ تصدیقات کینڈل سٹک پیٹرنز یا نمونہ جات انڈیکیٹرز، اووربوٹ اور اووربوٹ ریجنز، فائبونیکی لیولز یا مضبوط معاونتی اور مزاحمتی لائنوں سے کشید کی جا سکتی ہیں۔

ہارمونک پیٹرن اکثر اوقات بعض مخصوص حالات کے باعث غلط سگنلز پیدا کرتے ہیں جیسا کہ:

۔ ہر جمعہ اور ہر پیر کے درمیانی وقفے میں مارکیٹ بند رہتی ہے قیمتوں میں فرق کے باعث غلط سگنل کے باعث۔ قیمتوں میں فرق تب فروغ پاتا ہے جب کام کے دنوں میں اہم خبروں اور واقعات کے باعث ایسا ہو۔

۔ نادرست کینڈل سٹک تجزیات اور غلط سگنل کے باعث۔ کینڈل تاجر کے اندازوں سے بہت اوپر یا نیچے بند ہو سکتی ہے۔

Harmonic® Patterns - PRZ Potential Reversal Zone - Candlestick Pattern, Indicator, Overbought and Oversold Confirmation

اے بی مساوی سی ڈی" پیٹرن ہارمونک پیٹرنز کی سب سے زیادہ مقبول اقسام میں شامل ہے جس کا ڈھانچہ دیگر ہارمونک پیٹرن اقسام کی بہ نسبت اک ذرا سادہ ہے۔ جیسا کہ اس گراف میں وضاحت کی گئی ہے دو فائبونیکی پیٹرن تین سوئنگس پر کھینچے جانے ضروری ہیں۔ اگر پہلا فائبونیکی اے بی سوئنگ پر کھینچا جائے تو رجحان کو 61.8٪ اور 78.6٪ کے مابین موجود ایریا کی طرف پلٹ آنا چاہیے۔ ایک ریورسل یا پلٹاؤ پوائنٹ جو اس ریجن پر ہے سی کہلاتا ہے جو کہ رجحان کو اپنی سمت بدلنے کی وجہ بنتا ہے۔ ایک اور فائبونیکی کو بی اور سی کے مابین کھینچا جانا چاہیے۔ رجحان کو دوسرے فائبونیکی کے 127.2٪ اور 161.8٪ کے مابین موجود ایریا کی طرف پلٹ آنا چاہیے۔ رجحان کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ پوائنٹ ڈی سے ایک بار پھر اپنی سمت کو واپس موڑ لے۔ تاجر پوائنٹ ڈی سے رجحان کی سمت سے ہم آہنگ آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اس پیٹرن کی بلش اور بیئرش اقسام ہیں اور اس پیٹرن کے ناکام ہونے کے امکانات زیادہ ہیں۔

Harmonic® Patterns - AB=CD, Fibonacci, Support and Resistance Levels - Potential Reversal Zone PRZ

ایم ٹی 4 کے حوالے سے ایک مثال کھینچی گئی ہے۔ مارکیٹ پرائس پوائنٹ اے سے نیچے جاتا جاتا پوائنٹ بی پر آ گیا پھر یہ پوائنٹ سی تک پہنچ گیا جو کہ پہلی فائبونیکی کے 61.8٪ فیصد سے اوپر ہے۔ رجحان کم ہوتا گیا یہاں تک کہ پوائنٹ ڈی تک پہنچ گیا جو دوسرے فائبونیکی کے لیول کا 127٪ ہے۔ یہ فرض کیا جاتا ہے کہ رجحان اوپر کی طرف اپنی سمت تبدیل کرے گا۔

ایک اور ہارمونک پیٹرن گارٹلی ہے۔ یہ 3 مختلف فائبونیکی پیٹرنز پر مشتمل ہے جس کی 2 مختلف ٹی پی قیمتیں ہیں۔ بلش اور بیئرش دونوں اقسام کا ایک سا طریقہ کار اور نسبتیں ہیں تاہم بلش ٹائپ کے حوالے سے رجحان اوپر کی سمت جانے کا رجحان جاری رکھے گا اور بیئرش موڈ پر یہ مخصوص اتار چڑھاؤ کے ساتھ نیچے کی سمت جائے گا۔

رجحان ابتدائی پوائنٹ ایکس سے پوائنٹ اے کی طرف جاتا ہے اور پھر اپنی سمت کو پلٹاتا ہے حتی کہ یہ پوائنٹ بی تک پہنچ جاتا ہے۔ اگر پہلی فائبونیکی کو لائن پر کھینچا جائے تو بی B تقریباً 61.8٪ لیول پر ہونا چاہیے۔ ریورسل پوائنٹ پر بی ٹرینڈ اپنی سمت کی طرف پلٹ آتا ہے اور کسی مخصوص پوائنٹسی کی طرف بڑھتا ہے۔ دوسری فائبونیکی کو اے بی اور سی پر کھینچنا چاہیے جو کہ دوسری فائبونیکی کے 38.2٪ اور 88.6٪ کے مابین ہونا چاہیے۔ سمت میں ایک اور تبدیلی کے بعد رجحان پوائنٹ ڈی کی طرف اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ آخری فائبونیکی کوبی سی لائن پر کھینچا جانا چاہیے اور ڈی ڈی کو تیسری فائبونیکی کے 127٪ اور 161.8٪ مابین ہونا چاہیے۔ پوائنٹ ڈی کو پہلی فائبونیکی کے 78.6٪ کے مابین ہونا چاہیے جو کہ ایکس اے سوئنگ پر کھینچا جائے پوائنٹ بیاور ایکس اے سوئنگ کے مابین تعلق کو خط کشیدہ لائن ایکس بی پر ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح سی اور لائن کے مابین تعلق کو خط کشیدہ لائن اے سی سے ظاہر کیا گیا ہے۔ بالآخر ڈی اور بی سی اورڈی اور ایکس اے کو خط کشیدہ لائنوں بی ڈی اور ایکس ڈی سے بالترتیب ظاہر کیا گیا ہے۔

Harmonic® Patterns - Fibonacci support and Resistance Levels - Bullish and Bearish Trend

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے ایک مثال اس پیٹرن کے استعمال سے متعلق وضاحت کرے گی۔ گولڈ چارٹ پر نیچے جاتا رجحان ہوتا ہے جو کہ فائبونیکی لیول کے 61.8٪ پر پلٹ آتا ہے۔ جب یہ اس پوائنٹ تک پہنچ جائے تو رجحان ایک خاص مقام تک گراوٹ کا شکار ہوتا ہے جو کہ تقریباً دوسری فائبونیکی کے 61.8٪ تک ہوتا ہے۔ رجحان کی سمت اوپر کی طرف چلی گئی اور یہاں تک کہ تیسری فائبونیکی کے 127٪ تک پہنچ گئی۔ اس پوائنٹ کے بعد یہ بات ظاہری تھی کہ قیمت کم ہو جائے گی۔

بٹرفلائی ایک اور ہارمونک پیٹرن ہے جو کہ 3 فائبونیکی پیٹرنز کے ساتھ ہوتا ہے جس میں رجحان پوائنٹایکس سے شروع ہوتا ہے۔ بلش ٹائپ میں جیسے ہی ٹرینڈ پوائنٹ اے تک پہنچتا ہے یہ اپنی سمت بدلتا ہے اور پوائنٹبی کی طرف بڑھتا ہے۔ ریورسل پوائنٹ بی فائبونیکی اوور ایکس اے کا 78.6٪ ہے۔ پھر قیمت پوائنٹ سی کی طرف بڑھتی ہے جو کہ اے بی پر فائبونیکی کے38.2٪ اور 88.6٪ کے مابین ہوتا ہے۔ آخری سوئنگ نیچے کی جانب ہوتی ہے حتی کہ یہ پوائنٹ ڈی کو چھو جائے۔ پوائنٹ ڈی کو ہر صورت تیسری فائبونیکی کے161.8٪ اور 261.8٪ کے مابین ہونا چاہیے۔ مزید یہ ڈی کو پہلی فائبونیکی کے 127٪ سے زائد اور161.8٪ سے کم ہونا چاہیے۔ بیئرش فارمیٹ کا یہی طریقہ کار اور عمل ہے۔

Harmonic® Patterns - Gartley on MetaTrader MT4 Price Chart - Reversal Trading Signals and Analysis

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر بیئرش بٹر فلائی کی مثال پہلے ہی تشکیل پا چکی ہے۔ پوائنٹس اور لائنوں کے مابین تعلق کی وضاحت کر دی گئی ہے دو لہریں مع چوٹی اور ویلی کی مخصوص بلندیاں۔ آخرکار ٹرینڈ آخری پوائنٹ سے کم ہو جاتا ہے جو کہ فروختی آرڈر رکھوانے کے حوالے سے بہتر مقام تھا۔

بیٹ پیٹرن ایک اور ہارمونک پیٹرن ٹائپ ہے جو 3 فائبونیکی پیٹرنز پر مشتمل ہے۔ قیمت اپنا حرکت ایکس سے شروع کر کے اے کی طرف جاتی ہے اور پھر اے بی سوئنگ 38.2٪ اور 50٪ کے مابین ریجن کی طرف پلٹ آتا ہے۔ رجحان بی پوائنٹ سے سی کی طرف پلٹ آتا ہے جو کو فائبونیکی اے بی کے 38.2٪ اور 88.6٪ کے مابین رہتا ہے۔ حتمی سوئنگ جو کہ سی اور ڈی کے مابین ہوتا ہے اس کی سمت بی سی کے الٹ ہوتی ہے۔ پوائنٹ ڈی بی سی کے 161.8٪ اور 261.8٪ کے مابین موجود ایریا میں ہونا چاہیے مع ایکس اے کے 88.6٪ تک۔ رجحان غالباً اپنی سمت پوائنٹ ڈی سے تبدیل کر لے گا۔

Harmonic® Patterns - Bearish and Bullish Butterfly - RSI Relative Strength Index Overbought and Oversold

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم پر موجود یک بیٹ پیٹرن کی مثال دکھائی گئی ہے تاکہ اس کی شکل اور تعلقات کی وضاحت ہو جائے۔ دو باہم ملی ہوئی لہروں نے ایک درست بیٹ پیٹرن کو تشکیل دیا ہے۔

ہارمونک پیٹرون کی وہ آخری قسم جس کو اس نشست میں زیر بحث لایا گیا ہے وہ کریب پیٹرن ہے۔ پہلی سوئنگ ایکس سے اے تک ہے جس کے بعد اے بی سوئنگ ہوتی ہے جو کہ اس ریجن میں ہوتی ہے جو کہ ایکس اے کے 38.2٪ اور 61.8٪ کے مابین ہے۔ بی سی سوئنگ جو کہ اے بی کی مخالف سمت میں ہے، اس ایریا میں ہے جو 38.2٪ اور 88.6٪ کے مابین ہے۔ ایک اور ریورس سوئنگ سی ڈی بھی ہے جو کہ بی سی کے 224٪ سے زائد اور 361.8٪ سے کم ہے۔ پوائنٹ ڈی فائبونیکی مع ایکس اے کے 161.8٪ تک ہے۔

Harmonic® Patterns - Bat and Alternative Alt Bat - Candlestick Pattern Confirmations - Waves and Trends

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے ایک مثال ایسی ہے جو دکھاتی ہے کہ کریب پیٹرن کیا ہے اور اس کی نسبتیں اور کیفیات کیا ہیں۔

مزید ہارمونک پیٹرونز یا نمونہ جات بھی ہوتے ہیں جیسا کہ:

- دی 0-5 پیٹرن

- شارک پیٹرن

- تین 3 ڈرائیوز پیٹرن

- متبادل بیٹ پیٹرن

تاجر مکمل تعلیم مواد کے حصول کے لیے اس ویب سائیٹسے استفادہ کر سکتے ہیں Harmonictrader.com۔ یہ سفارش کی جاتی ہے کہ تاجر انٹرنیٹ پر دسیتاب مفت انڈیکیٹرز سے مستفید ہوں جو کہ ہارمونک پیٹرنز کو از خود کھینچنے یا ڈرا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔

Harmonic® Patterns - Crab, 3Drives, 5-0, Shark Format - MACD and CCI Commodity Channel Index Oscillator

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates