Hanging Man-Inverted Hammer and Doji Candlestick Patterns - Forex

26۔ نمونہ جات برائے انورٹڈ ہیمر اور ڈوجی کینڈل سٹک

0 0 Vote
Instructor

26۔ نمونہ جات برائے انورٹڈ ہیمر اور ڈوجی کینڈل سٹک

فاریکس تربیتی پروگرام کی چھبیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ ہینگنگ مین یا لٹکتا فرد کینڈل انورٹڈ ہیمر کینڈل اور ڈوجی کینڈلز اس نشست میں زیربحث لائے جائیں گے۔

نمونہ جات برائے ہینگنگ مین یا انورٹڈ ہیمر کینڈل

ہینگنگ مین اور انورٹڈ ہیمر کینڈلز رجحان کے پلٹاؤ پوائنٹس سے وجود میں آتے ہیں۔ ہینگنگ مین کینڈل اوپر جاتے رجحان کے تناظر میں وجود میں آئے گا۔ جب کہ پلٹاؤ ہیمر کینڈل نیچے جاتے تناظر کے حوالے سے وجود میں آئے گا۔ یہ فرض کیا جاتا ہے کہ رجحان ان میں سے کسی ایک کے سمت بدلنے کی صورت میں بدل جائے گا۔ ان دو فائدہ بخش کینڈلز کو استعمال کرتے ہوئے ضمنی تعلیمی مواد بمتعلق خصوصی مناسب حکمت عملیوں اور کینڈل سٹکس پی ایف فاریکس ڈاٹ کام پر دستیاب ہے۔

Hanging Man-Inverted Hammer and Doji Candlestick Patterns - Upward and Downward Trend - Higher and Lower Shadow

نمونہ جات برائے ڈوجی کینڈل سٹک

ڈوجی کینڈلز تین اقسام میں منقسم ہوتی ہیں: نارمل پن اور لانگ لیگڈ ڈوجی نارمل ڈوجی کینڈل پر کراس اور جمع یعنی پلس کا نشان ہوتا ہے جس کی کوئی جسامت نہیں ہوتی یا مختصر مرکزی جسامت ہوتی ہے۔

ڈوجی کینڈل کی مختصر یا کوئی مرکزی جسامت نہیں ہوتی جس کے ایک طرف چھوٹا سایہ ہوتا ہے جب کہ دوسری طرف قابل ذکر حد تک لمبا سایہ ہوتا ہے۔ لانگ لیگڈ ڈوجی کی نہایت مختصر جسامت ہوتی ہے یا کوئی مرکزی جسامت نہیں ہوتی تاہم اس کے دونوں اطراف میں کافی طویل سائے ہوتے ہیں۔

Hanging Man-Inverted Hammer and Doji Candlestick Patterns - Small Shadow on MetaTrader Platform

ڈوجی نظرانداز کیے جا سکنے والی کینڈلز ہوتی ہیں جن کا مارکیٹ پرائس کے رجحان پر کوئی قابل تذکرہ اثر نہیں ہوتا۔

ڈوجی کینڈلز اپنی سمت تبدیلی نہیں کرتیں اگر یہ کسی رجحان کے پیش نظر وجود میں آئیں۔ ایم ٹی 4 پلیٹ فارمز کے حوالے سے ایک مثال سے ظاہر ہوتا ہے کہ ڈوجی کینڈل کو اوپر جاتے رجحان کے تناظر میں دیکھا جائے تو اس کا رجحان کی سمت پر کوئی اثر نہیں ہوتا ہے۔ ڈوجی کینڈل کے حوالے سے ایک اور مثال نے اس امر کی توثیق کر دی ہے کہ ڈوجی کینڈل کسی ٹرینڈ کے حوالے سے سمت کی تبدیلی کا اشارہ فراہم نہیں کرتی ہے۔

چارٹ پر کوئی ڈوجی کینڈلز موجود ہیں۔

اس نشست میں ہمارا ساتھ بس یہیں تک تھا۔ اگلی نشست میں پھر ملیں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates