Fundamental Definitions in Financial Market - Currency and Metal

4۔ اساسی تعاریف بحوالہ مالیاتی مارکیٹ

10 1 Vote
Instructor

4۔ اساسی تعاریف بحوالہ مالیاتی مارکیٹ

پیشہ وارانہ فاریکس خدمات مالیاتی تربیت از طرف پی فاریکس

فاریکس تربیتی پروگرام کی چوتھی نشست

فاریکس کی پیشہ وارانہ تربیتی مشق بحوالہ مالیاتی مارکیٹ میں پھر سے خوش آمدید۔

اس نشست میں ہم مالیاتی مارکیٹوں سے وابستہ بنیادی تعریفات کی وضاحت کریں گے جن کا واسطہ آپ کو پڑ سکتا ہے۔ ہم سب سے پہلے سمبل سے شروع کریں گے۔

ایک کرنسی سمبل تین حروف پر مشتمل ہوتا ہے، جب کہ پہلے دو حروف ملک کے نام کی نمائندگی کرتے ہیں، اور تیسرا حرف ملک کی کرنسی کو ظاہر کرتا ہے۔

علامات

ذیل میں دنیا بھر میں معروف کرنسیوں اور ان کی علامات پیش کی جا رہی ہیں۔

Fundamental Definitions in Financial Market - Major Currencies and Instruments - Direct and Indirect

٭ USD -امریکی ڈالر

٭ CADکینیڈین ڈالر

٭ JPYجاپانی ین

٭ NZDنیوزی لینڈ ڈالر

٭ GBPبرطانوی پاؤنڈ

٭ AUDآسٹریلوی ڈالر

٭ EURیورپین یورو

٭ CHFسوئس فرانک

مالیاتی مارکیٹ میں، جب ہم علامات کی بات کرتے ہیں، تو ہم عام طور پر ایک کرنسی کے بالمقابل دوسری کرنسی کی قدر جاننے کی کوشش کر رہے ہوتے ہیں۔

مالیاتی مارکیٹوں میں کرنسیوں کے درمیان ہمیشہ ایک تناسب ہوتا ہے۔ جو کرنسیاں ڈالر پر اپنی بنیاد رکھتی ہیں (چاہے ان کی کوئی بھی قسم ہو) وہ بڑی کرنسیاں کہلاتی ہیں۔ان کو دو مختلف انداز میں احاطہ تحریر میں لایا جاتا ہے:عرفیت کے حوالے سے، مثلاً یورو اور امریکی ڈالر - EURUSD؛ دوسرا طریقہ انہیں بالواسطہ لکھنا ہے، مثلاً امریکی ڈالر اور جاپانی ین کو یوں لکھا جائے گا - USDJPY۔ تمام دیگر کرنسیاں، جیسے EURGBP، کو متقابل تصور کیا جاتا ہے، اور ان کو عام طور پر یوں پڑھا جاتا ہے جیسے X تقسیم ہو گا Y پر، جب کہ X نمائندہ ہو گا بڑی کرنسی کا، جب کہ Y سے بالخصوص مراد ہوتی ہے متقابل کرنسی۔

قیمتی دھاتیں

قیمتی دھاتوں کا معاملہ ذرا مختلف ہے، سپاٹ گولڈ کو یوں لکھا جاتا ہے XAU یا XAUUSD (امریکی ڈالر کے متقابل)اور فیوچر گولڈ کو GCXX کے نام سے شناخت کیا جاتا ہے۔ تاہم، فیوچر گولڈ کو XAU کے نام سے بھی ظاہر کیا جا سکتا ہے، تاہم یہ میٹا ٹریڈ ویب سائٹ میں اپنے فیوچر گولڈ سیکشن میں پایا جائے گا۔

Fundamental Definitions in Financial Market - Precious Metal, Gold and Silver Forex MetaTrader 4 Trading Platform

جب توانائی کی بات ہو، تو سب سے اہم تیل کو گردانا جاتا ہے، جسے CLXX کی علامت سے ظاہر کیا جاتا ہے، جب کہ XX معاہدہ وار بدلتا چلا جائے گا۔ یہ ہمیشہ میٹا ٹریڈر ویب سائیٹ کے فیوچر سیکشن میں ملے گا۔

اگر ہم میٹا ٹریڈر پلیٹ فارم کو دیکھیں، تو ہمیں بہت سی اقسامِ علامات نظر آئیں گی۔ پھر واضح ہو، مثال کے طور پر USDCHF امریکی ڈالر کی جگہ برتی جائے گی بالمقابل سوئس فرانک۔ آپ کو سپاٹ گولڈ اور تیل کے حوالے سے علامات بھی نظر آئیں گے، جیسا کہ XAU اور CLXX، جو کہ ہمیشہ مستقبلیاتی آلہ کار کے طور پر شمار کی جائیں گی۔

Fundamental Definitions in Financial Market - Oil and Spot Gold vs US Dollar in CFD Market in Market Watch Window

کم از کم پیمائش

وقت آ گیا ہے کہ اب ہم پی آئی پی PIP کی بات کریں۔ یہ ایک کرنسی جوڑے میں ہونے والی تبدیلی کی کم از کم پیمائش ہے۔ مثال کے طور پر،اگر EURUSD کی قیمت 1.3800 سے بڑھ کر 1.3801 ہو جائے یا گر کر 1.3799 تک پہنچ جائے، تو یہ ایک پی آئی پی PIP تبدیلی ہو گی۔ اگر آپ ایک پی آئی پی کو دس پر تقسیم کریں، تو آپ کے پاس 10 پائپٹس Pipettes موجود ہوں گے، جو کرنسی جوڑے کی قدر میں ایک اضافی اعشاریہ ہندسے کا اضافہ کرے گی۔ مثال کے طور پر، اگر EURUSD کو 1.38500 کے طور پر ظاہر کیا جائے اور یہ 1.38501 تک بڑھ جائے یا 1.38499 تک گراوٹ کا شکار ہو جائے، تو اس نے بالترتیب 1 پائپٹ Pipette پایا یا کھویا ہو گا۔ اسی طرح 5 اعشاریہ تک جانے والی مقدار 4 اعشاریہ تک جانے والی مقدار کے مقابلے میں زیادہ درست ہو گی، اور اس طرح قیمت میں ہونے والی معمولی تبدیلیوں کا مشاہدہ بھی کیا جا سکے گا، اور اس طرح آپ کو مارکیٹ میں ہونے والی اصل

Fundamental Definitions in Financial Market - Pip and Pipette - Decimal Digits of Symbols

اندرونی تبدیلیوں کا پتہ چلے گا اور آپ زیادہ منافع کمانے کا موقع حاصل کریں گے۔

جب آپ کرنسی کو علامت کے طور پر لکھ رہے ہوں تو آپ کو اسے 4 ڈیسیمل تک ہی لے کر جانا چاہیے جو کہ پی آئی پی PIP کی قدر ہو گی، یا 5 ڈیسیمل تک لے جائیں جو کہ پائیپٹ Pipette قدر کو ظاہر کرے گی۔

تمام دیگر علامات بحوالہ JPY یا پھر تیل اور چاندی کے مقابل پی آئی پیPIP کے لیے 2 اعشاریہ تک کے فارمیٹ میں ہوتی ہیں اور پائیپٹ pipette کے لیے 3 اعشاریہ تک ظاہر کی جاتی ہیں، سونے کا معاملہ یہ ہے کہ 1 اعشاریہ کی صورت تک پی آئی پی PIP کی قدر ظاہر کی جاتی ہے اور 2 اعشاریہ کی صورت تک پائیپٹ pipette کی قدر ظاہر کی جاتی ہے۔

دراصل اس پلیٹ فارم پر آپ کو یہی نظر آئے گا کہ GBPUSD کو پانچ اعشاریہ کی صورت میں ظاہر کیا جاتا ہے اور USDJPY کو کو پائیپٹ کی ذیل میں شمار کیا جاتا ہے چونکہ اس کی صورت تین اعشاریوں تک ظاہر کی جاتی ہے۔ اسی طرح سونے کی قیمتوں کو دیکھنا بھی مشکل نہیں، جو کہ دو اعشاریہ کی صورت میں پائپیٹpipette کی شکل میں ظاہر ہوتی ہیں، اور اسی طرح تیل کو دو اعشاریہ کی صورت میں پی آئی پی PIP فارمیٹ میں ظاہر کیا جاتا ہے۔

پھیلاؤ

اگلا موضوع پھیلاؤ کہلاتا ہے، جس کا مطلب ہے کہ قیمت خرید اور طلب کردہ رقم میں فرق، اور اس کے ساتھ ساتھ قیمت فروخت اور بولی کی قیمت میں فرق۔ مثلاً، اگر EURUSD کی قیمت 1.3820 ہو اور یہ 1.3822 میں بدل جائے، تو دو پی آئی پی تک کا اضافہ پھیلاؤ تصور ہو گا۔ معاہدے کے حجم کی وضاحت کے لیے ہم کھیپ Lot کی اصطلاع استعمال کرتے ہیں۔ ایک کھیپ 100,000 یونٹوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ بڑی کرنسیوں کو استعمال میں لاتے ہوئے ایک کھیپ کی حد تک تجارت کر رہے ہیں، تو آپ یا تو 10 ڈالر کھوئیں گے یا پائیں گے، اور جب آپ ایک کھیپ کے دسویں حصے کے ساتھ معاملہ کریں گے، تو آپ 10,000 units یا 1 ڈالر کا معاملہ کر رہے ہوں گے۔

Fundamental Definitions in Financial Market - Symbol, Price, Commission, Swap and Profit amount in MT4

اگر آپ ایک کھیپ کے سویں حصے کے ساتھ معاملہ کریں گے، جو کہ 1,000 یونٹوں کے برابر ہے تو آپ ایک ڈالر کا دسواں حصہ کھوئیں گے یا پائیں گے۔ عام طور پر جو کم ترین مقدار معیاری اکاؤنٹس میں مستعمل ہے وہ 0.1 ہے، جب کہ چھوٹے درجے کے اکاؤنٹس میں 0.01 ہے جب کہ نہایت چھوٹے درجے کے اکاؤنٹس میں 0.001 ہے۔ تاہم، ایسے بروکر بہت کم تعداد میں ہیں جو اتنی کم لاگت پر تجارت کی پیشکش کرتے ہیں۔

Fundamental Definitions in Financial Market - Oil and Spot Gold vs US Dollar in CFD Market in Market Watch Window

آپ کے حاصل کردہ نفع اور خسارے کی جانچ کے لیے درج ذیل کلیہ موجود ہے:

قدروں کے فرق کو، معاہدے کے حجم سے ضرب دی جائے، اسے بحوالہ تجارتی قدر نیٹ منافع سے ضرب دی جائے۔ یا اسے یوں کہہ لیں،

(قدروں کا فرق)x (حجم معاہدہ) x (نیٹ پرافٹ بحوالہ تجارت)

مزید بہتر تفہیم کے لیے، آئیے ان مثالوں کو دیکھتے ہیں جن میں ہماری بنیادی یونٹ 50 ہو گی۔

مثال نمبر 1

ہم ایک کھیپ تک تجارت کر رہے ہیں، ہماری قدروں کا فرق 50 ہے اور معاہدے کا حجم ایک یونٹ ہے۔ پس، ہر ایک کھیپ کے بدل میں ہم 10 ڈالر پائیں گے یا کھوئیں گے۔ اگر ہم کلیے میں نمبر ڈالیں تو ایسے نظر آئے گا۔

50 x 1 x 10 = 500.

مثال نمبر 2

ہم 0.2 کھیپ تک تجارت کر رہے ہیں، ہماری قدروں کا فرق اب بھی 50 ہے۔

Spread - Profit and Loss Calculation - Fundamental Definitions in Financial Market - Lot Size

جب ہم اس کلیے کو لاگو کریں گے تو یہ ایسے نظر آئے گا:

مثال نمبر 3

ہم 0.03 تک کھیپ کی تجارت کر رہے ہیں، ہماری قدروں کا فرق 50 پر برقرار ہے۔ کلیے کو ایک بار پھر لاگو کریں:

50 x 0.03 x 10 = 15

یاد رہے، ان مذکورہ بالا مثالوں میں ڈالر کو اساسی کرنسی کے طور پر برتا گیا۔

یہ تمام دیگر بالواسطہ کرنسیوں کے لیے مختلف ہے، مثلاً اگر USDJPY کی شرح تبادلہ 102.57 ہو، تو اس کا مطلب ہو گا کہ ہر 100 ین 102 ڈالروں کے برابر ہے۔ پس ہمیں 2 کو 102 پر تقسیم کرنا ہو گا جس کا حاصل 0.02 ہو گا، جو ہم اس میں شامل کر دیں گے۔ اس کے بعد ہمیں 10 کو 1.0257 (شرح تبادلہ کا سواں حصہ) پر تقسیم کرنا ہو گا جو ہمیں 9.749 کا عدد دے گا جو کہ اصل میں وہ رقم ہو گی جو ہم کرنسیوں کے باہم تبادلے میں کھوئیں گے یا پائیں گے۔

لیوریج

اگلی شے جس سے اس مارکیٹ کے چھوٹے فریقین کو واسطہ پڑے گا، وہ لیوریج ہے۔ یہ بھی ایک فریق کے لیے خطرے کا نشان ہے، کیوں کہ وہ اپنے بروکر سے عین تجارت کے وقت کئی بار قرض لیں گے جو کہ ان کے اپنے سرمائے سے زائد ہو گا۔ بروکرز کے درمیان اس قرض کی مقدار بدلتی رہتی ہے۔ مثلاً، کچھ بروکر لیوریج میں 2000-1000 کی حد تک چلے جاتے ہیں، تاہم آپ کے علم میں ہونا ضروری ہے کہ معیاری رقم 100 اور 500 کے درمیان رہتی ہے۔ یہ بات بھی یاد رکھنی چاہیے کہ جس قدر لیوریج زیادہ ہو گی، اسی قدر زیادہ خطرات واقع ہوں گے۔

Fundamental Definitions in Financial Market - Leverage amount with higher risk of losing Money

حد اختتام

اگلا مرحلہ مارجن یا حد اختتام ہے۔ ایک مارجن وہ ضمانتی رقم ہے جو کہ ایک مالیاتی وثیقے کو جمع کروانا ہوتی ہے تاکہ وہ اپنے متبادل فریق (اکثر و بیشتر ان کا بروکر یا کوئی ایکسچینج)کے بعض یا سبھی خطرات قرض کو ڈھانک سکے۔

ادل بدل

اگلا مرحلہ ادل بدل یا سویپ ہے، جو کہ شرح سود سے متعلقہ ہے۔ یہ شرح سود ہمیشہ آدھی رات کو ٹھیک ٹھیک شمار کیا جاتا ہے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں FXPRO کا سرور وقت اس وقت 18:25 ہے، اور آدھی رات کو ادل بدل کے سبھی معاملات اکاؤنٹ میں شمار ہو جائیں گے۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اس وقت ہمارے پاس کچھ حالتیں موجود ہیں۔ مثبت ادل بدل، جو کہ شرح جات سود اور بروکرز کی کٹوتی کے درمیان فرق ہوتا ہے، عام طور پر کھلی حالتوں میں شامل کیا جاتا ہے جب کہ یہ مثبت ہو۔ منفی ادل بدل، جو کہ شرح جات سود مع بروکر کٹوتی پر مشتمل ہوتا ہے، اس کو آپ کی کھلی حالتوں کے پیش نظر ہر رات منہا کر لیا جاتا ہے۔ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ دونوں نمبر منفی ہوا کرتے ہیں۔ ہر بدھ کا دن ادل بدل کے لیے مصروف ترین دن تصور ہوتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ بدھ، ہفتہ اور اتوار چھٹی کے دن ہوتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ بدھ کی رات اور جمعرات کی صبح کو ان دنوں ہونے والے سبھی ادل بدل پر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔

Leverage and Margin Call - Fundamental Definitions in Financial Market - MetaTrader Account History

Fundamental Definitions in Financial Market - Swap Interest Rate on Wednesdays, Saturdays and Sundays

یوں یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست تک کے لیے اجازت دیں، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates