Fundamental Analysis Basics - Forex Market Price Direction

52۔ اساسی تجزیے کی بنیادیں

0 0 Vote
Instructor

52۔ اساسی تجزیے کی بنیادیں

فاریکس تربیتی پروگرام کی باونویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم اساسی تجزیہ، مہنگائی اور خطرے کی بھانپ اور گریز کے معاملات زیر بحث لائیں گے۔

اساسی تجزیہ

اساسی تجزیہ ایک پھیلاؤ والا طریقہ کار ہے کہ جسے تاجر آرڈر رکھوانے سے قبل استعمال کرتے ہیں۔ یہ ایک ناگہانی یا موجود خبر سے کشید کیا جاتا ہے جو کہ معتبر ذرائع سے موصول ہوتی ہے۔ اساسی تجزیہ مارکیٹ کے رجحان کے تناظر میں خبر کی اہمیتی درجے اور خبر کے نتیجے پر بنیاد رکھتا ہے۔ غیر متواتر خبروں کے باعث اساسی تجزیہ کافی الجھا ہوتا ہے۔ نام لیا جائے تو ایک واقعہ یا خبری کہانی کے مختلف ریجنوں کی مناسبت سے کی کئی وجوہات اور نتائج ہوتے ہیں۔ خبروں کے غیر متواتر ہونے کے نتیجے میں تاجروں کو صرف اساسی تجزیے کی بنیاد پر کوئی آرڈر نہیں رکھوانا چاہیے۔ مثال کے طور پر لیکوی فائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) اگر 15$تک پہنچ جائے تو یہ تقریباً 3$ تک گرتی ہے جس کی وجہ نئی پٹس کی تفتیشات ہوتی ہیں۔

جیو پولیٹیکل کی بنیاد پرملک کے سیاسی معاشرتی اور اقتصادی حالات کے تناظر میں خبروں کے کسی بھی دیے گئے ملک کی مالیات مارکیٹ پر مختلف النوع اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ تکنیکی تجزیے کے برعکس اساسی تجزیے کا طے شدہ امتیازی طریقہ کار نہیں ہوا کرتا۔ مثلاً ہیڈ اینڈ شولڈر پیٹرن اپنی ایچ اماؤنٹ کے ذریعے مخصوص اماؤنٹ میں ٹی پی پرائس فراہم کرتا ہے۔ جب کہ اساسی تجزیہ کسی مخصوص پرائس یا قیمت کے حوالے سے مختلف شرائط کی نمائندگی کرتا ہے۔ بیشتر تاجر صرف تکنیکی تجزیے کے استعمال کو ترجیح دیتے ہیں تاہم اساسی تجزیے کے مالیاتی مارکیٹوں پر بڑے گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وہ تاجر جو کہ تکنیکی اور اساسی تجزیے کو باہم ملاتے ہیں وہ مارکیٹ کے رجحانات کا کافی گہرا علم حاصل کر سکتے ہیں۔

Fundamental Analysis Basics - Financial Market Annual Report and News - Bullish and Bearish Price

اس بات کی پرزور سفارش کی جاتی ہے کہ تاجر خبر کی جگہ خبر سے وابستہ تجزیے سے مستفید ہوں۔ خبر کے اندر چھپے نمبروں اور اطلاعات کے بسا اوقات ویسے اثرات مرتب نہیں ہوتے جیسا کہ بظاہر نظر آتے ہیں۔ تاجر کو کسی مخصوص خبر سے متعلق تجزیہ کسی معتبر ویب سائیٹ یا قابل اعتبار ذریعے سے حاصل کرنا چاہیے۔ نتیجتاً 3 یا 4 سال بعد وہ خبری تجزیے کی اہلیت بیدار کر سکتے ہیں۔ حتیٰ کہ تجربہ کار تاجر بھی خبروں سے غلط مفاہیم اخذ کر سکتے ہیں۔ جب ایک تاجر کسی سمبل کے حوالے سے اپنی اہلیت کو بہتر بنا لیتا ہے تو اسے اس سمبل سے وابستہ تمام زاویوں کا گہرا مطالعہ کر کے قطعی تجزیہ کرنا چاہیے۔ جیسا کہ ملکوں کے سیاسی اقتصادی معاشرتی اور جیو پولیٹیکل حالات جو کہ اس سمبل کی نمائندگی کرتے ہیں۔ مثال کے طور پر یورو وہ کرنسی ہے جو کہ یورپ کے بیشتر ممالک میں استعمال ہوتی ہے۔ پس تاجر کو چاہیے کہ وہ ان ملکوں کے سیاسی اقتصادی اور معاشرتی حالات کا جائزہ لے تاکہ وہ اس یورپی ملک کے بارے میں اپنے علم کا دائرہ بڑھا سکے۔

Fundamental Analysis Basics - Financial Market Annual Report - Definitions and Examples of Fundamental Analysis

تاجر کو روزانہ کی عام خبروں کے ساتھ ساتھ ہر سال پیش آنے والے واقعات اور خبروں کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ بعض اوقات ایسا ہوتا ہے کہ روزمرہ کی خبروں کے مارکیٹ پرائس پر کیلنڈرڈ نیوز یا خبروں اور واقعات کی بہ نسبت زیادہ گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Fundamental Analysis Basics - Geopolitical and Financial News of Forex and CFD Markets

بعض ایسے لازمی مضامین ہیں کہ جن سے شناسائی تاجروں کے لیے لازم ہے۔ کیا کمزور کرنسی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط کرنسی فائدہ مند ہے؟

- وہ ممالک کہ جن کی کرنسی کمزور ہوتی ہے ان کے حوالے سے ممکن ہے کہ ان کے سامان تجارت کی برآمدگی کا تناسب زیادہ ہو اور کم پیداواری لاگت کے باعث درآمدی سامان کی شرح کم ہو۔ ان ممالک میں سیاحتی دوروں کے ریٹ زیادہ ہوتے ہیں اور اس کی وجہ یہاں کم نرخوں پر دستیاب خدمات ہیں۔ چونکہ ایک جاب یا کاروبار کے کے لیے کم سرمایہ درکار ہوتا ہے اس لیے آپ کو یہاں بیرونی سرمایہ کاری بڑی مقدار میں نظر آئے گی۔ پس ایک کمزور کرنسی کے فوائد اس کرنسی کے مقابلے میں زیادہ ہیں جو کہ مضبوط ہو۔ مثلاً جرمنی کی ترجیح ہے کہ یوریی اتحاد قائم رہے۔ اسی طرح کمزور یورپی کرنسیاں جن کا تقابل بڑی کرنسیوں سے ہوتا ہے تاکہ برآمدگی کی شرح بڑھ جائے۔ اگر یورو کرنسی پراجیکٹ ناکام ہوتا ہے تو ڈچ کرنسی مارک کافی بڑی مقدارمیں بڑھ جائے گا جو کہ برآمد کیے جانے والے سامان تجارت کے کم ریٹ کا باعث بنے گا اور اس کے ساتھ ساتھ سیاحتی دورے کے ریٹ بھی کم ہوں گے۔ چین کے لیے ضروری ہے کہ وہ اپنی کرنسی کی قدر کو ہر ممکن حد تک کم رکھے تاکہ وہ اپنی برآمدات کے ریٹ کو بھی برقرار رکھے یا بڑھا سکے۔ اگر یوان زیادہ طاقت ور ہو جاتا ہے تو آبادی کے بڑی تعداد میں ہونے کی وجہ سے بجٹ میں کمی واقع ہو جائے گی۔

Fundamental Analysis Basics - Monetary Rivalry and Currency Power Indicator of Countries

کیا مہنگائی کے مالیاتی مارکیٹ میں کچھ فوائد بھی ہوتے ہیں؟

- جب اقتصادی ترقی اور بہتر کارکردگی کا عمل جاری ہو تو اس سے کچھ مہنگائی بھی ہوت جاتی ہے اور اس کی وجہ بولی کے برخلاف استفسار یا آسکنگ کا عمل ہے۔ جب کبھی آسکنگ بولی سے زیادہ ہو تو سرمائے کے بہاؤ کی مقدار میں اضافہ ہو گا۔ سرمائے کے بہاؤ میں اضافے کا نتیجہ مالیاتی اور اقتصادی ترقی کی صورت میں نکلتا ہے۔ اگرچہ اقتصادی ترقی میں سرمائے کے بہاؤ کا بڑا عمل دخل ہے تاہم سرمائے کے بہاؤ کو ایک خاص حد تک رکھنا بھی ضروری ہوتا ہے۔

رسک سیکنگ

اقتصادی ترقی اور بے روزگاری کی شرح رسک سیکنگ کنڈیشن کی راہ ہموار کرتی ہے۔ اس لیے لوگ بنکوں سے اپنا سرمایہ اور رقم نکال لیتے ہیں تاکہ کسی مخصوص مارکیٹ یا کاروار میں سرمایہ کاری کر سکیں۔ مرکزی بنک کو شرح منافع میں اضافہ کرنا چاہیے تاکہ مہنگائی کو ایک قابل قبول حد تک رکھ سکیں۔ جب کبھی مہنگائی میں کمی بیشی ہوتی ہے تو شرح منافع میں تبدیلی واقع ہوتی ہے۔ اس صورت حال میں گولڈ کموڈٹیز سٹاکس اورکرنسیوں میں انکریمنٹ واقع ہوتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ شرح منافع میں اضافہ ہوتا ہے جیسا کہ اے یو ڈی اوراین زیڈ ڈی۔

Fundamental Analysis Basics - Risk Seeking and Aversion - Inflation and Interest Rate Reports

رسک ایورژن

ڈاؤن ٹرن کنڈیشن یا صورت حال میں بیشتر افراد منافع کے حصول کے لیے اپنے فنڈ اور سرمایہ بنکوں میں جمع کرا دیتے ہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ اپنے کاروبار سے کوئی منافع نہیں کما رہے ہوتے ہیں۔ مالیاتی مارکیٹ میں سرمائے کے بہاؤ میں تیزی کے باعث بنک اپنا شرح منافع کم کر دیتے ہیں تاکہ لوگ اپنے کاروبار میں سرمایہ لگائیں۔ اس حالت میں کرنسیوں میں کم شرح منافع جیسا کہ یو ایس ڈی اور جی بی پی کے ساتھ انکریمنٹ واقع ہوتی ہے۔ مثلاً اے یو ڈی یو ایس ڈی رجحان سب سے نچلی طرف بڑھ گے جیسے جیسے نیوزی لینڈ میں شرح منافع کم ہو گا۔ گولڈ کموڈٹی اور سٹاکس نیچے کی پرائس کی طرف گراوٹ کا شکار ہو سکتے ہیں۔ گولڈ یا سونا مالیاتی بحران کے باعث 1900$ سے کم ہو کر 1200$ تک پہنچ جاتا ہے۔ رسک سیکنگ کنڈیشن میں گولڈ کا رجحان اوپر کی طرف رہتا ہے تاہم اس کی قیمت رسک ایورژن صورت حال میں گرتی ہے اور اس کی وجہ بالخصوص بھارت اور چین میں مارکیٹ کی صورت حال کا ناخوشگوار ہونا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates