Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Forex Market

53۔ اساسی تجزیہ اور سالانہ مالیاتی رپورٹ

0 0 Vote
Instructor

53۔ اساسی تجزیہ اور سالانہ مالیاتی رپورٹ

فاریکس تربیتی پروگرام کی تریپینویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم اقتصادی کیلنڈر اور ساتھ ساتھ اساسی تجزیے میں اس سے وابستہ کلیدی خبروں کو زیر بحث لائیں گے۔

شرح منافع

شرح منافع کی خبریں مالیات مارکیٹس میں سب سے زیادہ اہم اعلان کا درجہ رکھتی ہیں۔ شرح منافع شاذ و نادر ہی بدلتا ہے تاہم پریس کانفرنسوں کے ذریعے فراہم کردہ معلومات کسی کرنسی کی سمت اور رجحان کو طے کرتی ہیں۔ پریس کانفرنس میں شرح منافع میں تبدیلی کے معاملات زیر بحث آتے ہیں۔ چاہے شرح منافع کے معاملے کو مستقبل میں نہ چھوا جائے یا اسے پھر سے وجود میں لایا جائے۔ مالیاتی مارکیٹ میں شرح منافع سے متعلقہ انکریمنٹ خبروں کے فائدہ بخش اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ اگر شرح منافع میں کمی ہو تو مالیاتی مارکیٹ میں ڈیکریمنٹ کا عمل واقع ہوتا ہے۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Financial Press Conference of Financial Market

اقتصادی اندازہ جات ایک اور مضمون ہے جسے پریس کانفرنس میں زیر بحث لایا جاتا ہے جو حالیہ مالیاتی اور اقتصادی حالت کے ساتھ ساتھ اقتصادی پالیسیوں اور اہداف کو بھی طے کرتا ہے۔ مثال کے طور پر اگر ایک نمائندہ ترجمان یہ قرار دیتا ہے کہ "اقتصادی ترقی کی حالت بہترین ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی اہداف خوش آئند اور پائیدار ہیں"۔ اس اعلان کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ اس کے مالیاتی مارکیٹ پر کافی سود مند اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس کانفرنس میں گرانی اور ارزانی کی نمائندگی بھی ہوتی ہے۔

گرانی اقتصادی ترقی کا ابطال کرتی ہے جب کہ ارزانی مراجعت کا سبب بنتی ہے۔

کوانی ٹیٹو ایزنگ جسے امریکا میں کیو ای بھی کہتے ہیں۔ وہ مالیاتی پالیسی ہے کہ جس کے تحت مرکزی بنک گرتی ہوئی اقتصادیات کو سنبھالتا ہے۔ اسے برطانیہ عظمیٰ میں ایسٹ پرچیز فیسیلیٹی یا اے پی ایف بھی کہا جاتا ہے۔ اس پالیس یمیں ایک ذرا سی بھی تبدیلی ہو تو اس کے مالیاتی مارکیٹ پر کافی گہرے اثرات مرتب ہوں گے۔ تین ایسے فیز ہوتے ہیں کہ جن میں کسی خبر کا تجزیہ کیا جاتا ہے۔ پچھلی پیشگوئی اور اعلان، مثال کے طور پر اگر برطانیہ میں پچھلی اے ایف پی 200 بلین ہو اور پریس کانفرنس سے قبل پیشگوئی 200 بلین کے قریب ہو تو پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا تھا کہ اگلے سال کے لیے اے پی ایف 200 بلین ہو گی۔ پس اے پی ایف خبروں کے مالیاتی مارکیٹ پر کوئی اثرات موجود نہ تھے۔ اگر پریس کانفرنس میں اس بات کا اعلان کیا جاتا ہے کہ اے پی ایف 180 بلین پر سیٹ ہے تو یہ ظاہر کرتا ہے کہ اقتصادی حالت کافی حد تک بہتر ہو گئی ہے۔ دوسری صورت میں اگر اے پی ایف 220 بلین پر سیٹ ہو تو یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ اقتصادی حالت کمزور ہو گئی ہے۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Recession, Inflation and Deflation shows Economic Conditions

امریکا کا مرکزی بنک ایف او ایم سی کہلاتا ہے

برطانیہ عظمیٰ کا مرکزی بنک بی او جی کہلاتا ہے

یورپی یونین کا مرکزی بنک ای سی بی کہلاتا ہے

جاپان کا مرکزی بنک بی او جی کہلاتا ہے

آسٹریلیا کا مرکزی بنک آر بی اے کہلاتا ہے

نیوزی لینڈ کا مرکزی بنک آر بی این زیڈ کہلاتا ہے

جی ڈی پی (گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ)

ایک اور اہم خبر کہ جس کا پریس کانفرنس میں اعلان کیا جاتا ہے وہ جی ڈی پی گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ ہے جو کہ برآمدات کی تعداد کو ظاہر کرتی ہے۔ جی ڈی پی کی زائد ویلیو بہتر اقتصادی حالات کی نشان دہی کرتی ہے۔ برطانیہ میں 3 مختلف جی ڈی پی ویلیوز اعلان شدہ ہوتی ہیں۔ ابتدائی حتمی ریوائزڈ یورپی یونین کی پریس کانفرنس 2 اقسام کی وضاحت کرتی ہے، ابتدائی اور حتمی جب کہ امریکہ میں 3 اقسام ہوتی ہیں، حتمی ابتدائی اور پیشگی۔ یورپی یونین اور برطانیہ میں پریلم یا ابتدائی جب کہ امریکا میں ایڈوانس یا پیشگی سب سے زیادہ اہم ویلیوز رکھتی ہیں۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Asset Purchase Facility, Interest Rate and Inflation

جرمنی یورپی یونین میں 28٪ جی ڈی پی فراہم کرتا ہے جب کہ فرانس اٹلی سپین اور پرتگال کم مقدار میں جی ڈی پی فراہم کرتے ہیں۔ جس قدر جی ڈی پی زیادہ ہوتا ہے اسی حساب سے کرنسی کی قدر مضبوط ہوتی ہے۔

بے روزگاری کی شرح اور روزگار میں تبدیلی

بے روزگاری کی شرح اور روزگار میں تبدیلی کی شرح کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جاتا ہے جب کہ بیتر افراد بے روزگاری کی شرح پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں جو کہ روزگار میں تبدیلی کے مجموعے کو وقفہ جات کے نمبروں سے تقسیم کرنے سے حاصل ہوتی ہے۔ روزگار میں تبدیلی کے مارکیٹ رجحان پر نہایت گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ بے روزگاری کی شرح جیسا کہ موونگ ایوریج کے سستی کے باعث مارکیٹ پر کم اثرات مرتب ہوتے ہیں تاہم ملک میں روزگار کی تبدیلی بے روزگاری کی جدید ترین ویلیو ہے۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Central Bank of  Countries - Gross Domestic Product DGP

پی ایم آئی (پرچیزنگ منیجمنٹ انڈیکس)

پی ایم آئی منیجمنٹ بائنگ انڈیکس ایک اور ویلیو ہے جس کا اعلان پریس کانفرنس میں کیا جاتا ہے جب کہ منافع اور مہنگائی اوپر جائے۔ پس یہ اقتصادی حالت کی بہتری کی غمازی کرتی ہے۔ یہ بات منیجروں کے ذریعے پروڈکشن اور خریداری شیئرز کی مقدار کی نشان دہی کرتی ہے۔ اگر ویلیو 50 سے اوپر ہو تو اقتصادیات بہتر حالت میں ہوتی ہے جبکہ اگر ریٹ 50 سے کم ہو تو اقتصادیات کمزور دہانے پر ہوتی ہے۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Unemployment Rate and Employment Change Rate in Financial Market

پی ایم آئی کی دو اقسام ہیں

- امریکا میں مینوفیکچرنگ اور نان مینو فیکچرنگ میں

- دوسرے ممالک میں خدمات اور مینوفیکچرنگ

یقینی طور پر مینوفیکچرنگ کا عمل مینوفیکچرنگ پروڈکشن فیلڈز میں پی ایم آئی ویلیو کو ظاہر کرتا ہے جب کہ مینوفیکچرنگ کی پی ایم آئی کی نان مینوفیکچرنگ یا سروس ویلیو کے مقابلے میں مارکیٹ کے رجحان پر مزید اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

پرچون فروخت یا ری ٹیل سیل

ری ٹیل سیل ایک اور ایسی ویلیو ہے جو کہ پریس کانفرنس میں ظاہر کی جاتی ہے جو کہ ان کمپنیوں کی طرف سے گاہکوں کی خریداری کی طاقت دکھاتی ہے جو کہ آخر میں سامان ان تک پہنچاتے ہیں۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Purchasing Management Index - Consumer Index

پی پی آئی (پروڈیوسر پرائس انڈیکس)

پریس کانفرنس میں اعلان کردہ پی پی آئی یا پروڈیوسر پرائس انڈیکس پروڈکشن ریٹ ظاہر کرتا ہے۔ پی پی پی کی زیادہ ویلیو بہتر اقتصادی حالت کی غمازی کرتی ہے۔ پی پی آئی مینوفییکچرنگ اور سامان کی پیداوار کا پھیلاؤ ہے۔

سی پی آئی (کنزیومر پرائس انڈیکس)

کنزیومر پرائس انڈیکس سی پی آئی کو بھی پریس کانفرنس میں ڈیکلیئر کیا جائے گا۔ یہ ویلیو خاندان کے بڑے اخراجات میں تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے۔ زائد ویلیو ظاہر کرتی ہے کہ زیادہ مہنگائی کا نتیجہ اقتصادی ترقی اور زائد آمدن کی صورت میں نکلتا ہے۔ شاذ و نادر ہی یہ موقع دیکھنے میں آتا ہے کہ کوئی بحران جیسا کہ جنگ یا زلزلہ واقع ہوتا ہے۔ بڑی ضروریات جیسا کہ خوراک اور توانائی کو اس ویلیو سے نکال دیا جاتا ہے جس کو کور سی پی آئی کہا جاتا ہے اور اس کی وجہ ان موادات کی مارکیٹ پرائس میں انکریمنٹ ہے۔

تاجر Forexfactory.com کے ذریعے جامع معلومات تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ شرح منافع اور جی ڈی پی کرنسی کی سمت اور رجحان کا تعین کرتے ہیں جب کہ دیگر نرخ روزانہ ہفتہ وار اور ماہانہ اتار چڑھاؤ کا باعث بنتے ہیں۔

Fundamental Analysis and Financial Annual Report - Producer Price Index Rate and Consumer Price Index Rate

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates