Forex Risk Disclosure and Disclaimer - Risk Warning

2۔ افشائے رازداری اور دست برداری

8 4 Votes
Instructor

2۔ افشائے رازداری اور دست برداری

فاریکس تربیتی پروگرام کی دوسری نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلق فاریکس کی پیشہ وارانہ تربیتی نشستمیں خوش آمدید۔

اس نشست میں ہم تربیتی مشقکا آغاز کرتے ہوئے آپ کو افشائے رازداری اور دست برداری بحوالہ مارکیٹ خطرات سے متعارف کروائیں گے۔

بلند خطرات پر مبنی مالیاتی مارکیٹ بالخصوص فاریکس

اس نوعیت کے کاروبار میں بڑے پیمانے پر خطرات پائے جاتے ہیں، جیسا کہ تمام مالیاتی مارکیٹوں میں مختلف حوالوں سے پائے جاتے ہیں۔ اس مارکیٹ میں، جو کمپنیاں وسیع پیمانے پر خدمات مہیا کرتی ہیں وہ اپنے کلائنٹس کو ان بلند خطرات کے حوالے سے ہمیشہ پیشگی طور پرخبردار کر دیتی ہیں۔ اس کے نتیجے میں کلائنٹس کی طرف سےکوئی بھی خطرہ مول لیے جانے پر ان کمپنیوں کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا جاتا۔

کوئی بھی فرد اس کاروبار میں بغیر کسی واضح خطرے کے بآسانی کام کر سکتا ہے۔ ایسا کرنے کے لے، اس کو اس کاروبار سے متعلقہ تمام تر معلومات اور علم درکار ہوتا ہے اور اپنے ذاتی تجربات اور مہارتوں کو استعمال میں لانا ہوتا ہے۔ ایسا کرنے سے ایک فرد قدم بہ قدم ترقی کی منازل کی سیڑھیاں طے کرتا ہے اور خود کو ممکنہ اور

غیر ضروری خطرات سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

Real Account - High Risk in Financial - Financial Risk Management - Forex Risk Disclosure and Disclaimer

اس کاروبار میں، ایک فریق نہایت کم عرصے میں یا تو اپنے پورے بنک رول سے محروم ہو جاتا ہے یا اسے کئی گنا بڑھا سکتا ہے، وہ بھی ممکنہ طور پر 5 منٹ سے کم وقت میں۔ اس لیے، جیسا کہ آپ ملاحظہ فرما سکتے ہیں، اس کاروبار میں نہایت بڑے پیمانے کا خطرہ موجود ہے۔ جب ایک فرد اس کاروبار کی راہ اختیار کرتا ہے، تو زیادہ تر امور بنکوں، کاروباری اداروں اور سرمایہ کاری فنڈز کے ذریعے طے پاتے ہیں۔ ان کاروباروں میں کافی بڑے پیمانے پر زربیعانہ استعمال ہوتا ہے، یعنی کہ یہ مارکیٹ میں بڑے خطرات مول لے سکتے ہیں۔ اس کی وضاحت اگلی نشستوں میں کر دی جائے گی۔ ایک مالیاتی مارکیٹ وسیع ہوتی ہے، پس آپ جو کوئی فیصلہ کرتے ہیں، وہ کافی سوچ بچار کے بعد ہونا چاہیے۔

جب ایک فرد اس کاوربار سے متعلق مناسب معلومات حاصل کر لیتا ہے، تو پھر اس کے لیے قدم بہ قدم منزل کی طرف بڑھنے کا وقت شروع ہو جاتا ہے۔ انہیں ایک مجازی یا ڈیمو اکاؤنٹ کھولنا پڑتا ہے تاکہ وہ وہ مشق کے ذریعے اپنی تربیت کا دائرہ بڑھا سکیں اور اپنی صلاحیتوں میں نکھار لا سکیں۔ یہ جان لینا ضروری ہے کہ بہت جلد حقیقی اکاؤنٹ کھول لینا دانش مندی نہیں ہے۔

مختصر بنک رول کے ساتھ حقیقی اکاؤنٹ کھولنا

جب اس کاروبار میں دل چسپی رکھنے والے افراد اپنے علم اور معلومات کو مناسب حد تک بڑھا لیں اور مہارت کا ایک قابل قبول درجہ حاصل کر لیں، تو یہ کم از کم رقم کے ساتھ حقیقی اکاؤنٹ کھولنے کا وقت ہوتا ہے۔ یہاں اس امر کی سفارش کی جاتی ہے کہ آپ کو اس نئے اکاؤنٹ میں ایک طرف رکھے ہوئے نان ورکنگ کیپٹل کے 10٪ سے زائد کو اس اکاؤنٹ میں داخل کرنا چاہیے۔ یہ بھی ازحد ضروری ہے کہ بنکوں اور دیگر ذرائع سے بڑی رقم پر مشتمل قرض یا ادھار لینے سے گریز کرنا چاہیے۔ یاد رہے، احسن انداز میں تجارت کرنے کے لیے، ایک فرد کو پرسکون، متوجہ اور منضبط ہونا چاہیے۔

اگر کوئی فرد اپنے چھوٹے تجارتی اکاؤنٹ کے ذریعے کامیابی حاصل نہیں کر پاتا، تو وہ کسی بھی وقت اپنے مجازی اکاؤنٹ کی طرف پلٹ سکتا ہے۔ اس کے بعد وہ اس کاروبار سے متعلق سیکھنے کے عمل سے گزر سکتا ہے یہاں تک کہ وہ حقیقی تجارتی اکاؤنٹ کی طرف واپسی کے ضروری مہارتیں پیدا کر لے۔

Forex Risk Disclosure and Disclaimer - Money Management - Demo and Real Account - Trading Skill

تاجروں کی اقسام

وہ افراد جو اس کاروبار میں داخل ہوتے ہیں، اور وہ تاجر جو اس کاروبار میں شریک ہیں، تین مختلف درجات میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔ پہلی قسم تو وہ ہے جو تاجروں کی کل تعداد کے 95-90 فی صد پر مشتمل ہیں۔ یہ وہ تاجر ہیں جو زائد خطرات، کم علمی اور دیگر مسائل کے باعث اپنا سرمایہ گنوا بیٹھتے ہیں۔

دوسری قسم میں، 5-2 فی صد تاجر شامل ہیں، جو کہ اپنے علم کا دائرہء کار بڑھانے میں مصروف ہوتے ہیں، اور اس دوران وہ کوئی منافع نہیں کماتے یا اپنی کاروباری مہم میں خسارے کا سامنا کرتے ہیں۔

تیسری قسم میں وہ لوگ شامل ہیں، جو 5-2 فی صد کے درمیان ہیں؛ یہ وہ تاجر ہیں جو مہارتوں کی ضروری اور قابل قبول سطح کو چھو لیتے ہیں اور اس کا مطلب ہوتاہ ے کہ وہ کامیابی کے ساتھ منافع کما سکتے ہیں۔

Knowledge of Trading - Type of Traders - Professional Traders - Trading Skills - Profit and Loss in Trading

آپ کا شمار کس قسم کے تاجروں میں ہے؟

جیسا کہ آپ ملاحظہ کر چکے، اس مارکیٹ میں شامل اکثر افراد منافع کمانے سے محروم رہتے ہیں۔ اگر آپ پیشہ ور تاجر بننے کے لیے اپنی مہارتوں کو بڑھانا چاہتے ہیں، تو آپ کو یہ نہیں سوچنا چاہیے کہ آپ کو آخری 5-2 فی صد افراد میں شامل ہیں۔ ایسا صرف کثرتِ مشق سے ممکن ہو گا کہ آپ پہلے گروپ سے دوسرے اور بالآخر تیسرے گروپ میں شامل ہو پائیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچتی ہے، کسی اور وقت ایک اور نشست کے ساتھ حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates