Flag pattern and its Types -Continuation Market Analysis Strategy

35۔ فلیگ پیٹرن اور اس کی اقسام

0 0 Vote
Instructor

35۔ فلیگ پیٹرن اور اس کی اقسام

فاریکس تربیتی پروگرام کی پینتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم فلیگ پیٹرن اس کی اقسام اور تفصیلات کا جائزہ لیں گے۔

فلیگ پیٹرنز یا نمونہ جات

فلیگ ایک مسلسل پیٹرن ہوتا ہے جیسا کہ حقیقی فلیگ ریکٹ اینگل یا مستطیل شکل کی ہوتی ہے جو کہ دستے یا شافٹ پر وجود میں آتی ہے۔ عمودی مستطیل کسی قدر ڈھلوان یا ہموار چوٹیوں اور ویلیز کے ساتھ مختلف لہروں سے وجود میں آتی ہے۔

بلش فلیگ پیٹرن اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتا ہے جس میں لہروں کی شکل ہموار ہوتی ہے یا ان میں کسی حد تک نیچے جاتی ڈھلوان ہوتی ہے۔ وہ فلیگ جس میں ہموار یا ایک ترتیب سے زگ زیگ سوئنگز ہوتی ہیں۔ وہ اس فلیگ کے مقابلے میں زیادہ موثر اور طاقت ور ہوتے ہیں جن میں نچلی طرف درمیانے درجے کا سلوپ ہوتا ہے۔ شافٹ کے ابتدائی پوائنٹ اور پہلی لہر کی پیک کے مابین فاصلہ شمار کر کے ہائیٹ ایچ کو ماپا جا سکتا ہے۔ ٹی پی کی قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ یا آخری لہر کی ویلی سے ایچ اور ایچ/2 پپس زیادہ ہو گی جب کہ ایس ایل آخری لہر کی ویلی اور فائبونیکی کے 61.8٪ لیول کے مابین ہو سکتی ہے جو کہ ایچ پر کھینچا یا ڈرا کیا جاتا ہے۔

بیئرش ٹرینڈ یا رجحان نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتا ہے جس میں لہریں ہموار شکل کی ہوتی ہیں یا کسی حد تک اوپر جاتے سلوپ میں ہوتی ہیں۔ وہ فلیگ جس میں ہموار یا ایک ترتیب سے زگ زیگ سوئنگز ہوتی ہیں وہ اس فلیگ کے مقابلے میں زیادہ موثر اور طاقت ور ہوتے ہیں جن میں اوپری طرف درمیانے درجے کا سلوپ ہوتا ہے۔ شافٹ کے ابتدائی پوائنٹ اور پہلی لہر کی ویلی کے باین فاصلہ شمار کر کے ہائیٹ ایچ کو ماپا جا سکتا ہے۔ ٹی پی قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ یا آخری لہر کی ویلی سے ایچ اور ایچ/2 پپس کم ہو گی جب کہ ایس ایل آخری لہر کی ویلی اور فائبونیکی کے 61.8٪ لیول کے مابین ہو سکتی ہے جو کہ ایچ پر کھینچا یا ڈرا کیا جا سکتا ہے۔

Flag pattern and its Types - Continuation Pattern to Confirm Agreeing Direction - Bullish and Bearish

اس متعلق بعض اہم اطلاعات یوں ہوتی ہیں

1۔ شافٹ یا تو ایک بہت لمبی کینڈل ہوتی ہے یا ایک سمت میں باہم جڑی ہوئی کئی چھوٹی کینڈلز پر مشتمل ہو سکتی ہے۔

2۔ اگر تاجر شافٹ پر فائبونیکی پیٹرن کھینچے" فلیگ کو فائبونیکی پیٹرن کے 61.8٪ لیول تک نہیں پہنچنا چاہیے وگرنہ فلیگ پیٹرن مزید درست نہ گردانا جائے گا۔

3۔ اگر فلیگ فائبونیکی کے 50٪ اور 61.8٪ کے مابین رہتا ہے تو ٹی پی فائبونیکی کے 0٪ سے شافٹ کے 27٪ تک کے فاصلے پر رہے گی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر تاجر فائبونیکی ریٹریسمنٹ میں ٪0.27- لیول میں داخل ہوتا ہے ٹی پی اس درجے پر حالیہ سمت کی نسبت سے متفقہ صحیح سمت میں ہو گی کہ جس پر فلیگ وجود میں آیا تھا۔

Flag pattern and its Types - Fibonacci Levels - Candlestick Closing Price - Take Profit Stop Loss

4۔ بیئرش رجحان میں تاجر کو پہلی ویلی کو دوسری ویلی سے باہم ملانا ہوتا ہے تاکہ نیک لائن کھینچی جا سکے۔ پیک کو پہلی اور دوسری ویلیز کے مابین وجود میں آ جانا چاہیے۔ دوسری ویلی کے بعد مزید لہروں کو وجود میں لانے کے لیے مارکیٹ پرائس یا قیمت کو بڑھانا چاہیے۔ جب کبھی مارکیٹ پرائس نیک لائن کو پار کر جاتی ہے تو ایک بریک پوائنٹ وجود میں آتا ہے۔

بعض مثالیں اس بات کو واضح کریں گی کہ تجارتی سودے بازیوں میں اس پیٹرن سے کیسے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ نیچے جاتے رجحان کے بیئرش فلیگ کے ساتھ درمیانے درجے کا اوپری فلیگ ہوتا ہے۔ ٹی پی کو ٹرینڈ لائن استعمال کرتے ہوئے ظاہر کیا جاتا ہے جو کہ ایچ پر کھینچی جاتی ہے اور یا پھر آخری لہر کی پیک یا بریک آؤٹ پوائنٹ کے حوالے سے دی گئی ٹرینڈ لائن پر ری لوکیٹ کر کے ظاہر کیا جاتا ہے۔ تاجر بریک آؤٹ پوائنٹ کی انٹری پرائس پر مشتمل ایک فروختی آرڈر رکھوا کر اس تجارت کے ذریعے نفع حاصل کر سکتا ہے۔ ایس ایل جو کہ فائبونیکی کے 61.8٪ کی نسبت سے آخری لہر کی پیک مع مخصوص ٹی پی پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ سے 1183 پپس کم ہے۔

Flag pattern and its Types - H and H/2 Take Profit Prices on MetaTrader Market Price Chart

جو کہ پچھلے پیٹرن کے بعد ایک اور بیئرش فلیگ ہے۔ نئی شافٹ پر فائبونیکی ڈرا یا کھینچ کر ایچ اور ایچ/2 کو شمار کیا جا سکتا ہے۔ فائبونیکی کو بریک آؤٹ پوائنٹ یا آخری لہر کی چوٹی سے بدلنا چاہیے تاکہ ٹی پی پرائس کے اصل مقام کو ظاہر کیا جا سکے۔ قیمت فائبونیکی کے 50٪ کو چھو چکی ہے پس یہ فائبونیکی کے ٪0.27- لیول کی طرف بڑھ سکتی ہے۔ تاجر فائبو پراپرٹیز ونڈو کے فائبو لیولز کے ذریعے نئے لیول کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ تاجر وضاحتی یا ڈسکرپشن فیلڈ میں ایم M درج کر سکتے ہیں۔ اگر تاجر فائبونیکی کی لوکیشن نہیں بدلتا تو قیمت ایم لیول پر گر جائے گی۔ ایک اور مسلسل فلیگ پیٹرن کی شناخت بھی ہو سکتی ہے۔ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے تاجر بلش فلیگ پیٹرن کو تلاش کر سکتا ہے۔ ٹرینڈ لائن دیے گئے فلیگ پیٹرن کے حوالے سے شافٹ اور مستطیل کی تخصیص کرتا ہے۔ یہ فرض کیا جاتا ہے کہ قیمت ٹی پی پرائس تک پہنچ جائے گی۔ یہ زیادہ مناسب ہو گا کہ ٹی پی پرائس کا تصور قائم کرنے کے لیے بریک آؤٹ پوائنٹ کی بجائے ایچ ٹرینڈ لائن کو آخری ویلی پر رکھا جائے۔ فلیگ پیٹرن تیزی سے اتار چڑھاؤ کا شکار مارکیٹوں میں بہتر کاکردگی دکھانے کے لیے کافی رہے گا۔ تاجر کو اپنی اہلیت کو بہتر بنانے کے لیے کسی رجحان کے حوالے سے چھوٹے اور مختصر فلیگ پیٹرن کو شناخت کرنا ہو گا۔

Flag pattern and its Types - Shaft and Main Body - Forex MetaTrader Market Price Chart

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates