False Breakout Strategy with Candlestick Confirmation - Forex

58۔ کینڈل سٹک کنفرمیشن کے ساتھ فالس بریک آؤٹ حکمت عملی

0 0 Vote
Instructor

58۔ کینڈل سٹک کنفرمیشن کے ساتھ فالس بریک آؤٹ حکمت عملی

فاریکس تربیتی پروگرام کی اٹھاونویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں فالس بریک آؤٹ اور کینڈل سٹک تصدیقی حکمت عملی کا مطالعہ کیا جائے گا۔

فالس بریک آؤٹ

بعض اوقات بریک آؤٹ حکمت عملی مکمل طور پر وجود میں نہیں آتی پس ایک اور موقع بھی آئے گا تاکہ مناسب آرڈر رکھوایا جائے۔ تاجر کو معاونت اور مزاحمت سے متعلقہ لائنیں کھینچنی ہوں گی تاکہ بریک آؤٹ پوائنٹ کی شناخت کی جا سکے۔

اول تو یہ ہے کہ، تاجر رینج ٹرینڈ یا رجحان کے گرد چینل کے کنارے کا تعین کرنا ہوتا ہے۔ چینل کو توڑنے کے بعد، رجحان ایک بار پھر چینل کی طرف پلٹ آیا تھا۔ اگر رجحان چینل کو چھونے لگے اور کینڈل کلوز پرائس چینل سے باہر نکل جائے، تو تاجر بریک آؤٹ کی سمت کی جناب آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اگر ایک کینڈل چینل کے اندر بند ہو جاتی ہے، تو یہ حکمت عملی مناسب نہیں ہوتی ہے اور مزید درست نہیں رہتی ہے۔

False Breakout Strategy with Candlestick Confirmation - Bullish and Bearish Trading Signals on Volatile or Range Market

یہ حکمت عملی تمام سمبلز کے حوالے سے استعمال کی جا سکتی ہے جو کہ رینج رجحانات یا ٹرینڈز، جیسا کہ ای یو آر یو ایس ڈی، جی پی پی یو ایس ڈی، سلور، گولڈ اور آئل پر چینل بناتے ہیں۔

اس حکمت عملی کا اطلاق تمام دورانیہ ہائے وقت پر ہوتا ہے، تاہم اس حکمت عملی کے حوالے سے سب سے بہتر دورانیہ ہائے وقت ایچ 4، روزانہ اور ہفتہ وار ہوتے ہیں۔

ایک خریداری آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے جب کبھی کینڈلز چینل کے اوپر وجود میں آتی ہیں، بلش ریورسل کینڈل سے اوپر ہوتی ہیں جو کہ پل بیک ٹرینڈ کے بعد وجود میں لاتا ہے۔

ایک فروختی آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے جب کبھی کینڈلز چینل سے نیچے وجود میں آتی ہیں، بیئرش ریورسل کینڈل سے نیچے ہوتی ہیں جو کہ پل بیک ٹرینڈ کے بعد وجود میں آتا ہے۔

False Breakout Strategy with Candlestick Confirmation - Pullback Trend after Bullish and Bearish Reversal Points

اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ایچ چینل کی ہائیٹ ہے، ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے ایچ یا ایچ/2 پپس کے فاصلے پر ہوتی ہے۔

بریک آؤٹ حکمت عمملی اتار چڑھاؤ کا شکار مارکیٹوں کے لیے مناسب ہوتی ہے بالخصوص ہر سیشن کے آغاز کے وقت میں جیسا کہ نیویارک کی مثال دی جا سکتی ہے۔

ایم ٹی 4 کے حوالے سے، جی بی پی یو ایس ڈی کے حوالے سے رینج مارکیٹ ہوتی ہے۔ باکس رکھوا کر چینل کی وضاحت کی جا سکتی ہے۔ بریک آؤٹ کے بعد، بلش کینڈل وجود میں آئی تھی تاہم، یہ چینل کے اندر بند نہیں ہو سکتی تھی بعد اس کے کہ بیئرش کینڈل وجود میں آ چکی ہے، تاجر موجود کینڈل کی کم قیمت سے بھی کم انٹری پرائس کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ ایک اور مثال گولڈ چارٹ کے حوالے سے پیش کی جا سکتی ہے۔ بریک آؤٹ کے واقع ہو جانے کے بعد ایک پل بیک رجحان دیکھنے میں آتا ہے۔ یہ ایک تاجر کے لیے مناسب پوائنٹ ہوتا ہے تاکہ وہ فروختی آرڈر رکھوا سکے۔

ایک اور بہتر مثال دکھاتی ہے کہ جب بریک آؤٹ حکمت عملی واقع ہو جائے، تو رجحان اوپر جاتے رجحان کے رخ پر اپنا سفر جاری رکھتا ہے۔ تاجر بلش کینڈل کلوز پرائس کے اوپر خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ اس حکمت عملی سے متعلق کسی بھی سگنل کے ساتھ ساتھ مزید تصدیقات بھی ہونی چاہئیں تاکہ تاجر ٹھوس اور قابل اعتماد سگنل کی بنیاد پر آرڈرز رکھوا سکے۔

False Breakout Strategy with Candlestick Confirmation - Head and Shoulder, Double Top and Bottom

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates