Economic Calendar and Forex Factory - Trading Market Analysis

17۔ مالیاتی مارکیٹ ذرائع اور ویب سائٹس

6 1 Vote
Instructor

17۔ مالیاتی مارکیٹ ذرائع اور ویب سائٹس

فاریکس تربیتی پروگرام کی سترہویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم ریفرنس ویب سائیٹس فاریکس فیکٹری معیشتی کیلنڈر نیوز ویب سائیٹس تجزیاتی ویب سائیٹس تعلیمی ویب سائیٹس اور فورمز کو زیر بحث لائیں گے۔

ہم کئی ایسی ویب سائیٹس ملاحظہ کرتے ہیں جو کہ مختلف معلومات کی فراہمی کی پیشکش کرتی ہیں جیسا کہ:

نیوز ویب سائیٹس ـــ یہ ویب سائیٹس تازہ خبریں فراہم کرتی ہیں۔ یہ خبریں مالیاتی مارکیٹوں کو براہ راست متاثر کرتی ہیں یا بالواسطہ طور پر طویل المدت اور قلیل المدت کے لیے مارکیٹوں پر اس کے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ یہ ویب سائیٹس خبروں پر تجزیات بھی فراہم کرتی ہیں جو کہ مالیاتی ماہرین سے کروائے جاتے ہیں اور کافی حد تک معاون ثابت ہوتے ہیں۔

تجزیاتی ویب سائیٹس ــ یہ ویب سائیٹس تکنیکی تجزیات، بنیادی نوعیت کے تجزیات یا مختلف طریقوں سے دونوں طرح کے تجزیات کی پیشکش کرتی ہیں۔

Economic Calendar and Forex Factory - Trading Key News and Release Date - Influence and Impact on Trend

تعلیمی ویب سائیٹس ــ یہ ویب سائیٹس عام طور پر فاریکس سکولوں کی سہولت رکھتی ہیں جو کہ مختلف سطح کے تعلیمی مواد اور نصابات پر مشتمل ہوتی ہیں جو کہ ہر تاجر کے لیے فائدہ مند ہوتی ہیں۔

فورمز - یہ ویب سائٹس بہت مقبول ہوتی ہیں۔ ان ویب سائٹس پر ایک یا زائد موضوع پیش کیے جاتے ہیں اور لوگ ان سے متعلق اپنے تبصرہ جات پیش کرتے ہیں۔ وہ اپنی رائے دیتے اور تجربات کی شراکت کرتے ہیں اور اس موضوع کو ممکن حد تک آسانی کے ساتھ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

معیشتی کیلنڈر -یہ ان تاریخوں اور اوقات سے متعلق ہے جو کہ مختلف معلومات سے متعلقہ ہیں جیسا کہ:

خبروں کے عنوانات جو کہ کسی خاص ملک سے متعلقہ ہوں، مزید یہ کہ خبر کے جاری ہونے کا وقت اور اس کی خبری اہمیت اور درجہ پیشگوئی برائے مارکیٹ جب کہ اس کا اعلان ہو جائے کہ وہ کس سمت ہے (اوپر یا نیچے) اور خبر کے اعلان کا وقت اور ان سے جڑی مزید خبریں بھی اس مین شامل ہوتی ہیں۔

فاریکس فیکٹری

فاریکس فیکٹری وہ سب سے بڑا ذریعہ ہے کہ جو تاجروں اور کلائنٹس کو دوستیاب ہے۔ تاجروں کے لیے یہ ایک بہت بڑا فورم اور معیشتی کیلنڈر ہے۔

"Economic

قابل اعتبار ویب سائیٹس

کلائنٹس کے لیے بہت سی قابل اعتبار ویب سائٹس موجود ہیں جہاں سے وہ معلومات اور خبریں جمع کر سکتے ہیں جیسا کہ بلوم برگ ڈاٹ کوم، رائٹرز ڈاٹ کوم ،سی این این ڈاٹ کوم اور سی این بی سی ڈاٹ کوم۔ مزید یہ کہ ایسی ویب سائٹس موجود ہیں جو بالخصوص مالیاتی مارکیٹؤں اور فاریکس کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کرتی ہیں جیسا کہ

  • ایف ایکس سٹریٹ ڈاٹ کوم ایک معیشتی کیلنڈر رکھتی ہے اور اس میں بہت سے مختلف النوع دلچسپ سیکشن موجود ہیں۔
  • بےبی پپس ڈاٹ کوم بھی ایسی ویب سائیٹ ہے جس میں نہایت دلچسپ تعلیمی پیکجز موجود ہیں۔
  • اسی طرح فاریکس پیس آرمی ڈاٹ کوم ویب سائیٹ بروکروں اور ان کے قابل اعتبار ہونے سے متعلق تمام معلومات کی شراکت کرتی ہے۔ تاجر بھی اس ویب سائیٹ پر اپنے تبصرے پیش کرتے ہیں تاکہ دیگر تاجر بہتر فیصلہ کر سکیں خاص طور پرجب انہیں کسی بروکر کا انتخاب کرنا ہو۔

ویب سائیٹ ویو

اب ہم فاریکس فیکٹری ڈاٹ کوم کی بات کرتے ہیں۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں یہ مختلف سیکشنز پر مشتمل ہے جیسا کہ ہوم، فورم، خبری کیلنڈر، ماریکٹ اور بروکرز۔

Economic Calendar and Forex Factory - News Category and Releasing Time - Bullish or Bearish Trend

مزید یہ کہ آپ تجارت اور تجارتی تعاملات کے حوالے سے تمام خبریں ملاحظہ کر سکتے ہیں مزید یہ کہ آپ بڑی اور اہم خبروں کے حوالے سے تازہ تبصرے بھی دیکھ سکتے ہیں۔

اس میں ایک سیکشن بمتعلق فورمز موجود ہے جس میں مارکیٹ میں خرید و فروخت کی شرح فیصد کا تذکرہ ہوتا ہے۔

مختلف علامات کے حوالے سے معلومات بہم پہنچائی جاتی ہیں جو کہ مارکیٹ میں چالو ہوتے ہیں اور تاجروں سے متعلق اعداد و شمار بھی بہم پہنچائے جاتے ہیں۔

یاد رہے آپ یہاں جو کچھ دیکھتے ہیں وہ براہ راست اور اپ ڈیٹ ورژن ہوتا ہے اسی طرح فورم کے سیکشن میں تازہ خبریں اور موضوعات پیش کی جاتی ہیں۔

یہ دیکھنا ممکن ہے کہ خبر کب شائع ہوئی اور اس پر کیے جانے والے تبصرے بھی ملاحظہ کیے جا سکتے ہیں۔

تجارتی سودے

اگلا سیکشن تجارت وغیرہ سے متعلق ہے جیسا کہ مختلف کرنسیوں میں ہونے والے معاہدے اور ان کا حجم۔ یہ ان تاجروں کے لیے ہے جن کے اکاؤنٹس حقیقی ہیں اور یہ فہرست نفع کی بنیاد جیسا کہ PAMM اور MAM پر ترتیب دی جاتی ہے۔

اگلا سیکشن مخصوص سمبلز یا علامات کی بنیاد پر کھلے آرڈرز کی خرید و فروخت کی شرح کو ظاہر کرتا ہے۔

اگلا سیکشن کیلنڈر پر مشتمل ہے جو کہ نہایت اہم ہے۔ آپ اس میں ایک ہفتے کے دورانیے پر مشتمل تواریخ اور اوقات دیکھ سکتے ہیں۔ خبر کا دن یہاں دکھایا جاتا ہے، خبری اعلان کا وقت یہاں ظاہر کیا جاتا ہےاور یہ بھی کہ کس ملک کو اس خبر نے زیادہ متاثر کیا ہے۔ یہ کرنسی اور اس کے تاثر کو بھی ظاہر کرتا ہے جیسا کہ سرخ رنگ گہرے تاثر کو اور مالٹائی رنگ نارمل تاثر جب کہ زرد رنگ کم تاثر کو ظاہر کرتا ہے۔

خبر کی شہ سرخی ظاہر کی جاتی ہے اور اگلے کالم میں تفصیلات کا ذکر ہوتا ہے۔ خبری ذریعے کا تذکرہ یہاں ہوتا ہے مثلاً جاپان کی وزارت خزانہ نے یہ یہ خبر جاری کی ہے۔ اس کے علاوہ درآمد و برآمد کا تقابل کر کے اس کا جائزہ لیا جاتا ہے اور ان خبروں کے اقتصادیات پر اثر کا تجزیہ بھی کیا جاتا ہے۔

"Economic

عمومی تاثر ظاہر کرتا ہے کہ اگر اصل رقم پیشگوئی کردہ لاگت سے زیادہ ہو تو کرنسی زیادہ طاقت ور ہو گی۔ اگلا خانہ ظاہر کرتا ہے کہ اب اگلا پیریڈوکل کب جاری ہو گا۔ اگلا خانہ ظاہر کرتا ہے کہ اگلا اعلان حتمی طور پر کب جاری ہو گا۔ فاریکس فیکٹری سے موصولہ خبروں کی مختصر وضاحت یہاں درج کی جاتی ہے

خبر کی اہمیت کی وجویات کا ذکر یہاں کیا جاتا ہے خبری عنوان کا ذکر یہاں ہوتا ہے۔ خبر کی مزید تفصیلات یہاں ظاہر کی جاتی ہیں۔ بعض خبروں کا تاثر پیشگوئی کی بہ نسبت زیادہ ہوتا ہے جو کہ یہاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ اگر پیشنگوئی کی نسبت اصل تاثر بہتر ہو تو اسے سبز رنگ سے ظاہر کیا جاتا ہے جب کہ سرخ رنگ برے تاثر کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ زرد رنگ کا نشان بتلاتا ہے کہ خبر کیا ہے یا یہ کہ شماریات کو اپ ڈیٹ کر دیا گیا ہے اور آپ کو اپ ڈیٹ کو زیر غور لانا چاہیے۔ مثال کے طور پر یہاں پر 1.0%موجود تھا تاہم نئی اپ ڈیٹ کے بعد یہ 1.2% ہو جاتا ہے اور مارکیٹ پر اس کا قابل ذکر اثر ہوتا ہے مثبت تاثرات ظاہر کیے گئے۔ سبز رنگ سے جب کہ سرخ رنگ برے تاثر کو ظاہر کرتا ہے۔

اس سیکشن میں آپ کسی مہینے کی ہر تاریخ کو ملاحظہ کر سکتے ہیں اور یہ کہ سبز حصہ موجود یا رواں ہفتے کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ ممکن ہے کہ کیلنڈر کو ہفتہ وار تناظرمیں دیکھا جا سکے۔

"Economic

پچھلے ہفتوں یا آنے والے ہفتوں کی پڑتال کریں؛

کیلنڈر کو ماہانہ یا سالانہ تناظر میں بھی ملاحظہ کیا جا سکتا ہے۔

اگلے زمرے میں پوری دنیا سے متعلقہ خبریں دی جاتی ہیں۔ جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ یہ خبریں جاری کردہ اوقات اور ذرائع کے ساتھ موجود ہیں۔ اگر آپ اس سیکشن کو یہاں دیکھیں تو آپ کو بنکوں کے شروح منافع بھی دکھائی دیں گے۔

خبریں

جیسا کہ ہم نے ذکر کیا تھا کہ دیگر ویب سائیٹس جو کہ نئی اپ ڈیٹس بھی جاری کرتی ہیں جیسا کہ:

بلوم برگ، یورو نیوز، سی این این اور سی این بی سی نہایت اہم اور قابل ذکر قسم کے تجزیات بھی سامنے لاتی ہیں جیسا کہ ایف ایکس سٹریٹ ہے جو کہ معیشتی کیلنڈر پیش کرتی ہے اور فاریکس فیکٹری ہے جس کے ہاں ایسے زمرہ جات موجود ہیں جو کہ تاجروں کے لیے طمانیت کا باعث ہیں۔

یہ ویب سائیٹ عام طور پر فاریکس فیکٹری سے زیادہ خبریں پیش کرتی ہے۔ اسی طرح بے بی پیس ڈاٹ کوم ہے جو کہ نہایت مفید ویب سائیٹ ہے اور اس میں تعلیمی پروگرام اور مواد مل جاتا ہے۔ اگر آپ سکول کے سیکشن میں داخل ہوتے ہیں تو آپ کو کئی دیگر سیکشن ملیں گے جیسا کہ کنڈرگارٹن فریش مین ائیر اور اسی طرح کے مزید موضوعات ملیں گے جیسا کہ اوسیلیٹرز اور پائیوٹ یہ ویب سائیٹ فاریکس پیس آرمی ہے جو کہ تاجروں میں نہایت معروف ہے اور تاجروں کو بروکروں کے بارے میں ہر طرح کی معلومات فراہم کرتی ہے۔

اس میں ایکسپرٹ سسٹمز کے حوالے سے مفید معلومات موجود ہیں جن کی پڑتال کی جا چکی ہے بلاشبہ مزید ویب سائیٹس بھی دستیاب ہیں تاہم ہم نے آپ کے سامنے زیادہ معروف اور قابل اعتبار ویب سائیٹس پیش کی ہیں۔

"Economic

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملیں گے۔ تب تک اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates