Double Top and Double Bottom Patterns - Bullish and Bearish

31۔ ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات

0 0 Vote
Instructor

31۔ ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات

فاریکس تربیتی پروگرام کی اکتیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم پیٹرنز یا نمونہ جات کے حوالے سے مطالعہ کریں گے۔

ڈبل ٹاپ پیٹرن

جب اوپر جاتے رجحان کے حوالے سےایک دوسرے کے ساتھ ساتھ واقع دو چوٹیاں وجود میں آئیں۔ ڈبل ٹاپ پیٹرن دو ہموار لائنوں یا سطروں کو بلند ترین چوٹی پر رکھ کر بنایا جا سکتا ہے اور ان دو چوٹیوں کے مابین ویلی کے ساتھ چوٹیوں کی بلندی برابر یا مختلف ہو سکتی ہے جب کہ ان کے وقت میں فرق ہو سکتا ہے۔ نیک لائن جسے کنفرمیشن یا تصدیقی لائن بھی کہہ سکتے ہیں اسے لیول لائن ہونا چاہیے جو کہ بریک آؤٹ پوائنٹ کی وضاحت کرے جہاں تاجروں کی طرف سے کوئی آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے۔ دو چوٹیوں کے مابین واقع ویلی کو فائبونیکی پیٹرن کے 38.2٪ کو پار نہیں کرنا چاہیے اور اسے رجحان کے ابتدائی پوائنٹ سے لے کر پہلی لہر کی چوٹی تک کھینچا جانا چاہیے۔ ایچ وہ فاصلہ ہے جو زیادہ مائل بہ بلندی لہر اور نیک لائن کے درمیان ہوتا ہے اور یہ ایک افقی لائن کی صورت میں ہی ظاہر ہو تا ہے۔ ٹی پی قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ پپس کے فاصلے پر ہو گی جب کہ ایس ایل قیمت دوسری لہر کی چوٹی سے زیادہ ہو گی۔

Double Top and Double Bottom Patterns - Two peaks and A Valley-Speculated Downward Trend Bearish

ڈبل باٹم پیٹرن

جب رجحان کی سمت نیچے ہو ڈبل باٹم پیٹرن دو مسلسل ویلیز کے ذریعے وجود میں آتا ہے جس کی لمبائی اور چوڑائی مختلف یا ایک جیسی ہو سکتی ہے۔ نیک لائن یا تصدیقی لائن چوٹی کے نقطے یا پیک پوائنٹ پر واقع وہ لیول لائن ہے جو کہ بریک آؤٹ پوائنٹ کی طرف اشارہ کرتی ہے۔ اگر فائبونیکی پیٹرن پر پیک پوائنٹ 38.2٪ کا لیول پار کر جائے جو کہ رجحان کے ابتدائی نقطے سے لے کر پہلی ویلی تک ہوتا ہے تو ڈبل باٹم پیٹرن قابل اعتبار نہ رہے گا۔ ایچ وہ افقی فاصلہ ہے جو کہ طویل ترین ویلی اور نیک لائن کے مابین ہوتا ہے۔ ٹی پی قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ سے ایچ پپ کے فاصلے پر ہوتی ہے جب کہ ایس ایل قیمت دوسری ویلی سے کم ہوتی ہے۔

Double Top and Double Bottom Patterns - Valley and Peaks on Fibonacci Levels - Bullish and Bearish Price Trend

بعض مفید مثالوں کا ایم ٹی 4 کے حوالے سے کیا جائے گا۔ اس پیٹرن کی سب سے زیادہ اہم ضرورت یہ ہے کہ ڈبل باٹم سے متعلقہ ویلی سوئنگ پر فائبونیکی کے 38.2٪ کے لیول کو پار نہ کرے۔ اس مثال میں فائبونیکی کو رجحان کے ابتدائی پوائنٹ سے طویل تر لہر کی چوٹی کی طرف کھینچا گیا ہے۔ ویلی نے 38.2٪ کے لیول کو پار کر لیا ہےپس ڈبل ٹاپ پیٹرن وجود میں نہ آ سکا۔ ڈبل باٹم پیٹرن کی ایک اور مثال بھی پیش کی جا سکتی ہے۔ فائبونیکی کو سوئنگ کے ابتدائی پوائنٹ سے طویل تر لہر کی ویلی کی جانب کھینچا جا سکتا ہے۔ تاجر رجحان کی شکل ٹرینڈلائن کی مدد سے بنا سکتا ہے اور نیک لائن پیک پوائنٹ پر موجود ہو گی پیک پوائنٹ 38.2٪ لیول کو پار نہ کر پائے پس یہ ڈبل باٹم پیٹرن یا نمونہ قابل اعتبار تصور ہو گا۔ ایک اور فائبونیکی بھی بنائی جا سکتی ہے یہ افقی صورت میں ہو گی طویل تر لہرکی ویلی سے شروع ہو کر نیک لائن تک جائے گی اگر ایچ اور ایچ/2 پپس کو بریک آؤٹ پوائنٹ سے زیادہ ہو۔ چارٹ پر ہلچل کو کم کرنے کے لیے تاجر اس کی جگہ بدل سکتا ہے۔ ایچ 202 پپس اور رجحان کسی حد تک اتار چڑھاؤ کے بعد ٹی پی قیمت کو پار کر چکا ہو۔

Double Top and Double Bottom Patterns - Two Valleys and A Peak-Speculated Upward Trend Bullish

ڈبل ٹاپ کی ایک اور مثال یہ ہے کہ جس میں دو چوٹیاں کامیابی سے تشکیل دی جاتی ہیں تاجر اس پیٹرن کی ٹرینڈ لائنوں کو کھینچ لیتا ہے اور فائبونیکی پیٹرن رکھوا دیتا ہے تاکہ ویلی کے 38.2٪ لیول پار کرنے کے بعد وضاحت دی جا سکے۔ جیسا کہ ظاہر کیا گیا ہے کہ ویلی نے یہ مخصوص لیول پار نہیں کیا پس یہ ڈبل ٹاپ پیٹرن مستند ہے اور نیک لائن کھینچ کر بریک آؤٹ پوائنٹ کی طرف اشارہ کیا جا سکتا ہے۔ فائبونیکی بریک آؤٹ پوائنٹ کے تحت ایچ/2 یا ایچ پپس رقم کے ساتھ ٹی پی قیمت کی وضاحت کرتا ہے۔

اگر وقت کے کسی خاص دورانیے میں ڈبل ٹاپ پیٹرن وجود میں آ جائے تو تاجر وقت کے دورانیے کو کسی اور فامیٹ میں بدل سکتا ہے۔ اس مثال میں مزاحمتی لیول فروختی آرڈر کے لیے ایک اور تصدیق نامہ ظاہر کرتا ہے۔ پرائس ایکشن موڈ کی بنیاد پر تاجر بریک آؤٹ پوائنٹ کے وجود میں آنے سے قبل جلد ہی فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ ڈی 1 ٹائم فریم کے حوالے سے دیکھا گیا ہے کہ اگر قیمت مزاحمتی لیول کو چھو جائے تو پھر نیچے جاتا رجحان کئی بار دیکھا جا سکتا ہے۔ ایچ 4 کے حوالے سے تاجر پڑتال کر سکتا ہے کہ آیا کوئی اور پیٹرن موجود ہے تاکہ ریجن کو نشان زدہ کیا جا سکے پس تاجر اس ایریا کو بآسانی شناخت کر سکتا ہے اگر وقت کا دورانیہ بدل جائے۔ ڈبل ٹاپ پیٹرن کے حوالے سے دوسری چوٹی پر اینگلفنگ کینڈل پیٹرن دیکھا جا سکتا ہے پس تاجر اینگلفنگ کینڈل کے تحت فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے تاکہ دی گئی کینڈل کے حوالے سے ایس ایل قیمت کی نسبت سے مزید نفع کمایا جا سکے۔ جب مارکیٹ کی قیمت بریک آؤٹ پوائنٹ کو چھو لیتی ہے تو تاجر 90 پپس سے زائد نفع کمانے کا ہدف حاصل کر سکتا ہے۔ ایس ایل 70 پپس کے قریب پہنچ سکتا ہے جب کہ ٹی پی 261 پپس کے قریب پس خطرے کی مقدار کے حوالے سے ریوارڈقریب قریب 4 گنا زیادہ ہو گا۔ یہ زیادہ سودمند ہو گا کہ مختلف نمونہ جات کے ذریعے رجحان کی سمت کو شناخت کیا جا سکے خاص طور پر جب ڈبل ٹاپ پیٹرن پر ایک کینڈل پیٹرن وجود میں آ جائے۔

Double Top and Double Bottom Patterns - Trading Signal Confirmations - H and H/2 Take Profit Neckline Breakout

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates