Double Top and Double Bottom Pattern - Candlestick Pattern

62۔ ڈبل ٹاپ اینڈ ڈبل باٹم پیٹرنز

0 0 Vote
Instructor

62۔ ڈبل ٹاپ اینڈ ڈبل باٹم پیٹرنز

فاریکس تربیتی پروگرام کی باسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم ڈبل ٹاپ اور باٹم پیٹرنز کے علاوہ کینڈل سٹک پیٹرنز کا بھی تفصیلی مطالعہ کریں گے۔

ڈبل ٹاپ ڈبل باٹم اور کینڈل سٹک

ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم طاقت ور اور قابل اعتماد پیٹرنز ہوتے ہیں جن کو کئی پیٹرنز اور سٹریٹجیز یا حکمت عملیوں کے ساتھ ملایا جا سکتا ہے۔ تاجر ڈبل ٹاپ/باٹم پیٹرنزیا نمونہ جات سے کامیابی کے ساتھ آرڈرز قابل ذکر تعداد میں آرڈرز کشید کر سکتا ہے اگر وہ ان پیٹرنز سے ناکامی کی حالتوں کو ممیز کر سکتا ہو۔

تاجر آر ایس آئی کو استعمال کر سکتا ہے تاکہ ڈبل ٹاپ یا ڈبل باٹم کے ساتھ ساتھ طاقتور اور قابل اعتبار کینڈل سٹکس اور ڈائورجنس کو شناخت کر سکے تاکہ وہ مارکیٹ رجحان کے حوالے سے ریورسل پوائنٹس کو جان لے۔

Double Top and Double Bottom Pattern - Candlestick Patterns on Breakout Point of Neckline

مزید یہ کہ طاقت ور کینڈل سٹکس جیسا کہ شوٹنگ سٹار سے فائدہ اٹھائے، ڈارک کلاؤڈ اور بیئرش انگلفنگ یا بلش کینڈسٹکس جیسا کہ بلش اینگلفنگ ہمیر اور پیئرس لائن سے بھی مستفید ہو سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ ڈبل ٹاپ/باٹم پیٹرن سے بھی فائدہ پائے تاکہ وہ ٹھوس اور تصدیق شدہ سگنلز موصول کر سکے۔

انٹری پرائس کی کینڈل سٹکس کی کم یا زیادہ قیمتوں سے بالترتیب فروختی اور خریداری آرڈر کے حوالے سے تخصیص کی جا سکتی ہے۔

یہ حکمت عملی تمام سمبلز جیسا کہ ای یو آر یو ایس ڈی یا جی بی پی یو ایس ڈی سلور گولڈ اور آئل کے حوالے سے استعمال کی جا سکتی ہے۔

ایچ 4 یا طویل تر دورانیہ ہائے وقت کے حوالے سے زیادہ کامیاب اور قابل اعتبار سگنلز پیدا کیے جا سکتے ہیں جب کہ ایک ڈبل باٹم پیٹرن وجود میں آ چکا ہو۔

اور ایک طاقت ور بیئرش کینڈل دوسری ویلی پر وجود میں آتی ہے جب کہ آر ایس آئی رجحان لیول 30 کے قریب ہوتا ہے پھر ایک خریداری سگنل پیدا ہو جائے گا۔

Double Top and Double Bottom Pattern - Bullish and Bearish Candles - Engulfing, Piercing Line and Hammer Pattern

دوسری صورت میں جب کہ ڈبل ٹاپ پیٹرن وجود میں آ جائے اور ایک طاقت ور بلش کینڈل دوسری چوٹی پر وجود میں آتی ہے جب کہ آر ایس آئی رجحان 70 لیول کے قریب ہو تو ایک فروختی سگنل پیدا ہو جائے گا۔

جی بی پی یو ایس ڈی چارٹ پر ایک ڈبل ٹاپ پیٹرن وجود میں آ چکا ہے جب کہ آر ایس آئی ڈائورجنس ظاہر کرتا ہے اور ایک شوٹنگ سٹار کینڈل بھی ہوتی ہے اور ایک ڈارک کلاؤڈ پیٹرن بھی وجود میں آ چکا ہوتا ہے۔ اس کی زیادہ قیمت پچھلی کینڈل سے زیادہ ہوتی ہے اور اس کی اوپن پرائس پچھلی کینڈل کی کلوز پرائس سے زیادہ ہوتی ہے پس یہ ایک نہایت طاقت ور بیئرش کینڈل ہوتی ہے۔ یہ فرض کیا جاتا ہے کہ اگر قیمت لو سے زیادہ کم ہو جاتی ہے تو قیمت 170-160 پپس تک کم ہو جائے گی۔ یہ ایک مفروضہ ہے کہ قیمت مزید گراوٹ کے بعد 1.6660تک گر جائے گی۔ اگر ہم جی بی پی یو ایس ڈی چارٹ کے روزانہ کے دورانیہ وقت کے حوالے سے بات کریں۔ ڈبل باٹم پیٹرن پر ایک ڈائورجنس واقع ہوتی ہے جس کی آخری ویلی پر ایک اینگلفنگ کینڈل موجود ہوتی ہے پس ایک خریداری سگنل پیدا ہوتا ہے جس کی پہلی ٹی پی پرائس انٹری پرائس کی بہ نسبت 200 پپس زیادہ ہوتی ہے۔ جب قیمت ڈبل ٹاپ نیک لائن کو توڑتی ہے تو تاجر بریک آؤٹ پوائنٹ کے مقابلے میں دوسری ٹی پی پرائس 400 پپس زیادہ رکھ سکتا ہے جب کہ ایس ایل پرائس موجود کینڈل کی کم قیمت کے مقابلے میں بھی کم رکھی جا سکتی ہے۔ دونوں ٹی پی پرائسز کا مجموعہ انٹری پرائس کے مقابلے میں 600 پپس زیادہ ہو سکتا ہے۔ بیئرش رجحان کے بعد ایک اور ڈبل باٹم پیٹرن ہوتا ہے جس میں بیئرش ہیمر کینڈل کے بعد ایک بلش ہیمر کینڈل وجود میں آتی ہے۔ ایک ٹویزرز پیٹرون وجود میں آ چکا ہوتا ہے، تاجر بلش ہیمر کینڈل سے اوپر ایک انٹری پرائس کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے اور پہلی ٹی پی پرائس انٹری پرائس کی بہ نسبت 131 پپس زیادہ ہو سکتی ہے جب کہ ایس ایل پرائس 173 پپس کم تھی۔

Double Top and Double Bottom Pattern - Buy and Sell Signals of Forex Market - RSI Overbought Oversold

پس ایک تاجر کئی پیٹرنز اور حکمت عملیوں کے ذریعے ڈبل ٹاپ/باٹم پیٹرن کو ری فائن کر سکتا ہے جیسا کہ آر ایس آئی کا ذکر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ اینڈریوز پچ فورک یا معاونتی و مزاحمتی لائنوں اور لیولز کو بھی شامل کیا جا سکتا ہے۔ بہترین دورانیہ ہائے وقت ایچ 4 روزانہ اور ہفتہ وار ہوتے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates