Double Top and Double Bottom in RSI Strategy - Technical Analysis

61۔ آر ایس آئی سٹریٹجی میں ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم

0 0 Vote
Instructor

61۔ آر ایس آئی سٹریٹجی میں ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم

فاریکس تربیتی پروگرام کی اکسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم آر ایس آئی سٹریٹجی یا حکمت عملی کے تناظر میں ڈبل ٹاپ اور باٹم پیٹرنز کا مطالعہ کریں گے۔

آر ایس آئی اوسیلیٹر میں ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم

آر ایس آئی ویلیو کو 14 پر سیٹ کیا جا سکتا ہے، جب کہ 2 درجات یا لیولز کو 30 اور 70 پر ایڈجسٹ کیا جا سکتا ہے۔ جب کبھی پرائس اوپری طرف سے لیول 30 اور نچلی طرف سے لیول 70 کو کراس کرتی ہے جب کہ بالرتیب ڈبل باٹم یا ڈبل ٹاپ بالترتیب وجود میں آ چکے ہوں تو ایک خریداری یا فروختی سگنل پیدا ہو گا۔

قابل تجارت سمبلز

اس حکمت عملی کو تمام سمبلز خاص طور پر ای یو آر یو ایس ڈی اور جی بی پی یو ایس ڈی سلور گولڈ اور آئل کے حوالے سے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

دورانیہ وقت

گو کہ اس حکمت عملی کو تمام دورانیہ ہائے وقت کے حوالے سے استعمال کیا جا سکتا ہے تاہم زیادہ مناسب نتائج اور سگنلز ایچ 4 روزانہ اور طویل تر دورانیہ ہائے وقت کے لیے استعمال میں لائے جائیں گے۔

خرید و فروخت

جب آر ایس آئی میں لیول 30 سے نیچے ایک ڈبل باٹم پیٹرن وجود میں آتا ہے اور جب کہ آر ایس آئی رجحان اوپری طرف سے اس مقام پر لیول 30 کو پار کرتا ہے جب مارکیٹ پرائس اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے اپنا سفر شروع کرتی ہے جو کہ بلش کینڈل بھی ہو سکتی ہے تو ایک تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔

Double Top and Double Bottom in RSI Strategy - Levels 30 and 70 Overbought and Oversold Regions

جب ایک ڈبل ٹاپ پیٹرن آر ایس آئی میں لیول 70 کے اوپر وجود میں آتا ہے اور جب کہ آر ایس آئی رجحان اس مقام پر سب سے نچلی طرف سے لیول 70 کو پار کرتا ہے جہاں مارکیٹ پرائس نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے اپنا سفر شروع کرتی ہے جو کہ بیئرش کینڈل بھی ہو سکتی ہے تو تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔

حصول منافع/خسارہ بندش

حصول منافع قیمت کا تعین ایسے کیا جا سکتا ہے۔

1۔ مارکیٹ پرائس کے حوالے سے اس مقام پر دستیاب ریورسل پیٹرن کہ جہاں آر ایس آئی لائن سب سے اوپری طرف سے لیول 30 کو جب کہ سب سے نچلی طرف سے لیول 70 کیو پار کرتی ہے۔

Double Top and Double Bottom in RSI Strategy - Bullish and Bearish Trend after Reversal Trading Signals

2۔ دیے گئے مقام کے حوالے سے دستیاب کینڈل پیٹرن کی نسبت سے۔ ٹی پی کی مقدار کینڈل کی طوالت کے مساوی ہوتی ہے۔

3۔ جب کبھی آر ایس آئی رجحان لیول 50 کو چھو جائے۔

خسارہ بندش کی مارکیٹ چارٹ پر ایک کینڈل یا ریورسل پیٹرن کے ذریعے تخصیص کی جا سکتی ہے۔

یہ حکمت عملی ایک مناسب اور ٹھوس سگنل کو پیدا کرے گی کہ جب اس کو بالخصوص ایچ 1 اور طویل دورانیہ ہائے وقت کے حوالے سے پلٹاؤ یا ریورسل پیٹرنز اور کینڈلز کے ساتھ ملایا جائے۔

ایچ 1 دورانیہ وقت میں ایم ٹی پلیٹ فارم کے حوالے سے جی بی پی یو ایس ڈی کے حوالے سے کئی مثالیں موجود ہیں۔ مارکیٹ پرائس اور آر ایس آئی دونوں پر ڈبل باٹم پیٹرن وجود میں آ چکا ہوتا ہے۔ پس آر ایس آئی اوپری طرف سے لیول 30 کو پار کر چکا ہوتا ہے۔ تاجر مخصوص ٹی پی اور ایس ایل قیمتوں کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہےکہ جس کو مارکیٹ پرائس کے ڈبل ٹاپ پیٹرن کے حوالے سے شمار کیا جا سکتا ہے۔ دو ڈبل باٹم پیٹرنز کے ساتھ مارکیٹ رجحان اور آر ایس آئی کے حوالے سے بیئرش رجحان کی نسبت سے ایک اور مثال یوں ہے۔ جب آر ایس آئی رجحان لیول 30 کو پار کر لے تو مارکیٹ رجحان بریک آؤٹ پوائنٹ سے اوپر کی طرف حرکت کرتا ہے۔ بلش رجحان کے خاتمے پر مارکیٹ رجحان اور آر ایس آئی پر بالترتیب ڈبل ٹاپ پیٹرنز وجود میں آ چکے ہوتے ہیں جس کے بعد ایک نیچے جاتا رجحان سامنے آتا ہے۔آر ایس آئی پر ایک اور ڈبل ٹاپ پیٹرن اوپر جاتے رجحان جب کہ ایک ڈبل ٹاپ پیٹرن اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے بھی وجود میں آ چکا ہوتا ہے۔ جب آر ایس آئی رجحان لیول 70 پار کر لے تو ایک نیچے جاتا رجحان سب سے نچلی طرف سے نقل و حرکت کرتا ہے۔

Double Top and Double Bottom in RSI Strategy - MetaTrader Price Chart - Relative Strength Index

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates