Different Types of Trading Method- Scalping and Slippage

9۔ تجارتی حکمت عملیوں کی مختلف اقسام

0 0 Vote
Instructor

9۔ تجارتی حکمت عملیوں کی مختلف اقسام

پیشہ وارانہ فاریکس خدمات مالیاتی تربیت از طرف پی فاریکس

فاریکس تربیتی پروگرام کی نویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم مختلف اقسام کی تجارتی حکمت عملیوں کے ساتھ ساتھ سکیلپر، ایکسپرٹ اینڈ منیجمنٹ اکاؤنٹس پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ ہم سلیپج کے معنوں پر بھی غور کریں گے۔

فوری ایگزیکیوشن

سب سے پہلے ہم فوری عمل درآمد یا انسٹنٹ ایگزیکیوشن کو زیربحث لائیں گے۔ اس میں، بروکر سرمایہ کار سے اس کی متعین قیمت پر خرید و فروخت کرتا ہے۔ آرڈرز کی فروخت یا انہیں بند کرنے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر بھی من و عن عمل کیا جاتا ہے۔ اگر بروکر مارکیٹ میں عدم توازن کے باعث فوری طور پر سرمایہ کاروں کی درخواستوں پر عمل درآمد نہ کروا سکے، تو بروکر سرمایہ کار کو قیمت میں تبدیلی کا معاوضہ ادا کر گا یا نئے سرے سے قیمت متعین کرنے کی سہولت دے گا۔ قابل اعتماد بروکر، صارفین کی درخواستوں پر ہر ممکن حد تک فوری عمل درآمد کرواتا ہے۔

مارکیٹ ایگزیکیوشن

آئیے اب مارکیٹ ایگزیکیوشن کا جائزہ لیتے ہیں۔ اس میں بروکر قریب ترین ممکنہ مستند قیمت پر سودوں کی خرید و فروخت کر سکتا ہے اور انہیں ختم کر سکتا ہے۔

مثلاً، فرض کرتے ہیں EURUSD کی موجودہ قیمت 1.3800 ہے اور آپ اسی وقت اس آرڈر کو کھولنا یا بند کرنا چاہتے ہیں؛ آپ کا بروکر اس امر کا مجاز ہو گا کہ وہ چند پائپ بدل کر جیسے 1.3803 سے 1.3798 کر کے آپ کا آرڈر کھولے یا بند کر دے۔

اکاؤنٹ کی یہ قسم ان تاجروں کے لیے بہترین ہے کہ جن کے لیے قیمتوں کا انڈیکس اہمیت کا حامل ہے، اور وہ پائپ کی کم ترین ممکنہ قیمت کی تلاش میں ہوں۔

سکیلپر

مارکیٹ میں بعض افراد ایسے ہوتے ہیں جنہیں سکیلپرز کہا جاتا ہے، جو ہمیشہ کم منافعوں اور ڈسپلیسمنٹس کے لیے کئی معاہدہ جات اور سودے بازیاں کرتے ہیں۔ وہ مارکیٹ میں زیادہ وقت صرف نہیں کرتے اور عام طور کم منافع کے حصول کے بعد اپنی پوزیشنوں کو چھوڑ دیتے ہیں۔ اس کے باعث، بروکرز عام طور پر سکیلپرز کو معاونت فراہم نہیں کرتے اور بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے والی پارٹی کو کو اس متعلق پہلے ہی علم ہونا چاہیے۔

Different Types of Trading Method - Instant and Market Execution - Scalper and Slippage or Delay

سلیپیج

اب ہم سلیپیج یا تاخیر سے متعلق جان کاری حاصل کرتے ہیں۔ جس لمحے ایک سرمایہ کار یا تاجر کسی شے کی قیمت دیکھتا ہے اور پھر جس لمحے اس شے کے آرڈر کو اس کے لیے رجسٹر کر لیا جاتا ہے، ان اوقات کے فرق کو سلیپیج کہا جاتا ہے۔ یہ تاخیر مارکیٹ میں بہت زیادہ ادل بدل اور سپریڈ کے پھیلاؤ کے باعث ہوتی ہے۔

تاہم سلیپیج کے ساتھ جڑے ہوئے اکاؤنٹس کو بروکرز چلا سکتے ہیں، تاکہ ایک آرڈر پر ہونے والی تاخیر کو اسٹیبلش کیا جا سکے۔ یہ صرف مخصوص اکاؤنٹ رکھنے والے بعض تاجروں کے لیے ہی گوارا کیا جاتا ہے۔ اس طرح ایک بروکر کسی اکاؤنٹ کے لیے تاخیری وقت طے کر لیتا ہے تاکہ آرڈر اس تاخیر سے منسلک رہے۔ یہ بھی بروکرز کی حکمت عملی کا حصہ ہوتا ہے۔

اگر آپ نے کبھی یہ محسوس کیا کہ پلیٹ فارم کی رفتار کم ہے اور آپ کو آرڈر رکھوانے میں ہر بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تو یہ ممکن ہے کہ آپ کا اکاؤنٹ سلیپیج سے بدل دیا گیا ہو۔

اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے، آپ کو اپنے نام یا کسی اور نام کے ساتھ نیا اکاؤنٹ کھولنے کی ضرورت ہو گی؛ اگر آپ کو پھر بھی اسی مسئلے کا سامنا ہو تو آپ کو نیا بروکر تلاش کرنا ہو گا کیوں کہ اس بات کا امکان ہے آپ جن تمام اکاؤنٹس کے ساتھ کام کر رہے ہیں، وہ سلیپیج اکاؤنٹ میں بدل گئے ہوں۔

ایکسپرٹ

اب ہم ایکسپرٹ کے متعلق بات کریں گے۔ ایکسپرٹ ایک سافٹ وئیر ہے جو کہ میٹا ٹریڈر سافٹ وئیر کا حصہ ہے جو کہ آپ کو ریاضیاتی منطق استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے، اور آپ کو ایک ایسا پروگرام تخلیق کرنے کی اجازت دیتا ہے جو کہ آپ کو تنبیہہ کرنے کی اہلیت رکھتا ہو، یا خود کار طریقے سے پیشکشیں یا ڈیل کرنے میں مہارت رکھتا ہو۔

Different Types of Trading Method - Scalper, Slippage or Delay - Broker Policy of Instant or Market Execution

اس بات کا تذکرہ کرنا نہایت ضروری ہے کہ کوئی بھی ایسا ایکسپرٹ سافٹ وئیر موجود نہیں ہے جو کہ ہمیشہ منافع کما کر دے، یہ ایک مخصوص سیزن کے لیے ایک خاص دورانیہ وقت تک کے لیے نفع بخش رہتے ہیں اور اس کے بعد خسارہ ظاہر کرنے لگ جاتے ہیں۔

اگر تاجر کسی ایکسپرٹ پروگرام کے بارے میں یہ دعوٰی کرتے ہوں کہ یہ لمبے عرصے تک کے لیے کامیاب رہا ہے تو یاد رکھیے اس بات کی کوئی ضمانت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسا ہوتا رہے گا۔ یہ جان لینا نہایت اہم ہے، اور اس موضوع سے متعلق آپ کو خوب شد بد ہونی چاہیے۔

انتظامی اکاؤنٹس

اس کے بعد تین انتظامی اکاؤنٹس کا ذکر کرتے ہیں، جو کہ شرح فیصد کے بنیاد پر وجود میں آتے ہیں۔

Different Types of Trading Method - Expert Advisor - Percentage Allocation Management Module

پہلی قسم PAMM ہے جسے پرسنٹ ایج ایلوکیشن منیجمنٹ موڈیول کہتے ہیں۔

یہ PAMM اکاؤنٹس، جن کو بروکرز نسبتاََ زیادہ بہتر طور پر پہچانتے ہیں، عام طور پر ایک منیجر کے حوالے ہوتے ہیں جو کہ تجارتی رقم سے متعلق فیصلہ کرتا ہے۔ اس رقم کی بنیاد پر، سودے بازیاں ہوتی ہیں اور سرمائے کا بہاؤ عمل میں آتا ہے اور اس سرمائے کے حوالے سے منسلکہ افراد اس پر بھروسا رکھتے ہیں، اور اس سرمائے کو مختلف اکاؤنٹس میں رکھوایا جاتا ہے۔ ایک منسلک فرد اپنی رقم کا کوئی سا بھی حصہ سرمائے میں لگا سکتا ہے، فرض کرتے ہیں ایک منیجر کے ساتھ 10٪ اور ایک اور منیجر کے ساتھ 20٪ تک۔

دوسری قسم MAM یا ملٹی اکاؤنٹ منیجمنٹ کہلاتی ہے۔

یہ MAM اکاؤنٹس زیادہ لچک دار ہوتے ہیں، کیوں کہ منیجرسرمایہ کاروں سے MAM اکاؤنٹس کے حوالے سے زیادہ لیوریج فراہم کر سکتا ہے جو کہ خطرات مول لینے کے حوالے سے زیادہ بہتر رویہ رکھتے ہوں اور اس پر متفق بھی ہوں۔

تیسری قسم LAM یا لوٹ ایلوکیٹ منیجمنٹ ہے۔

ان LAM اکاؤنٹس میں منیجر کسی پوزیشن کے لیے کسی کھیپ کی مقدار کے بارے میں درست تخمینہ لگاتا ہے۔

زولو ٹریڈ

سب سے بڑی ویب سائیٹ کہ جس میں سب سے زیادہ سرمایہ کار اور اثاثہ جات رکھنے والے منیجر شامل ہیں، زولو ٹریڈ ZULUTRADE ہے۔ اس ویب سائیٹ پر، آپ کو ہر طرح کی ضروری معلومات فراہم کی جاتی ہیں؛ مثلاً، آج تک ہونے والی سودے بازیوں کی تعداد اور بہترین اکاؤنٹ رکھنے والے سرمایہ کاروں کی فہرست اور اسی طرح کی معلومات۔

اگر آپ پرفارمننس پر کلک ک کرے \\'ویو آل\\' کے آپشن پر کلک کریں گے، تو اگلے صفحہ پر آپ کو ان افراد کی فہرست ملے گی جو بطور منیجر کام کر رہے ہیں۔

مثلاً، وہ فرد جو یہاں پہلے نمبر پر ہے اور بہترین ممکنہ رینک رکتھا ہے اس کا اکاؤنٹ ہاٹ فوریکس کے ساتھ ہے۔ وہ ایکسپرٹ پروگرام استعمال کرتا ہے اور اور اس کے اکاؤنٹ کو ملاحظہ کرنے والوں کی تعداد 1.8 ملین ہے۔

Different Types of Trading Method - ZuluTrade Suitable for Investors and Asset Managers - PAMM

آپ کو نظر آنے والی 4.8 ملین ڈالر کی رقم 5,325 افراد کی ملکیتی ہے اور 55 ہفتوں میں یہ 785٪ منافع بخش رہا ہے۔ تاہم جیسا کہ ہم پہلے ذکر کر چکے، اس بات کو کوئی ضمانت نہیں ہے کہ مستقبل میں بھی ایسا ہوتا رہے گا اور اسی طرح آپ دیگر منیجروں کو بھی فہرست میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

منییجر جو ان ویب سائٹس پر بطور کاروباری منیجر کام کر رہے ہیں، 2 مختلف گروپوں میں تقسیم کیے جا سکتے ہیں۔

پہلے گروپ میں، وہ منیجر شامل ہں جو فرضی اکاؤنٹس کے ساتھ کام کرتے ہیں اور عام طور پر ایکسپرٹ پروگرام استعمال کرتے ہیں؛ اس سافٹ وئیر میں وہ پروگرام کی منصوبہ بندی کرتے ہیں جو ان کے ذہن میں ہوتا ہے تاکہ سرمایہ کار ان کے پیچھے چلے آئیں۔

منیجروں کی اکثرییت دوسرے گروپ میں شامل ہے۔ ان کے اکاؤنٹس حقیقی ہوتے ہیں اور ان کی سرمایہ کاری عام طور پر 5,000 ڈالرز سے لے کر 50,000 ڈالرز کے درمیان ہوتی ہے۔ جب ان کے فالورز یا پیروکاروں کی تعداد، جو ان کے کاروباری پلان کے پیچھے چلنا چاہتے ہیں، بڑھ جاتی ہے، تو وہ دباؤ میں آ کر بہت سی غلطیاں کرنے لگ جاتے ہیں۔ اس باعث ان کے پیروکاروں کو بھاری خسارہ اٹھانا پڑ سکتا ہے۔

Different Types of Trading Method - High Profit and Capital of Traders - Performance Table

یہاں یہ تذکرہ غیر ضروری نہ ہو گا کہ ایکسپرٹس اور منیجمنٹ اکاؤنٹس استعمال کرنے کی سفارش کسی بھی صورت نہیں کی جاتی ہے کیوں کہ اس میں بہت زیادہ خطرہ پوشیدہ ہوتا ہے۔

مزید یہ کہ، ویب سائیٹ سے متعلق کئی منیجر اپنے کاروباری منصوبے کے حوالے سے زیادہ اختیار نہیں رکھتے اور مستقل مزاجی سے صورت حال کو بھانپنے کی صلاحیت سے عاری ہوتے ہیں۔

یوں یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے، اگلی نشست کے ساتھ جلد حاضر ہوں گے۔ اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates