Different Types of Trading Account - Floating and Fix Spread

8۔ تجارتی اکاؤنٹ کی مختلف اقسام

0 0 Vote
Instructor

8۔ تجارتی اکاؤنٹ کی مختلف اقسام

فاریکس تربیتی پروگرام کی آٹھویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم تجارتی اکاؤنٹ کی مختلف اقسام کو زیر بحث لائیں گے اور دیکھیں گے ان میں سے کس کا انتخاب کیا جائے، مزید برآں مائیکرو مارکیٹ یا براہ راست اور ایس ٹی پی اکاؤنٹس میں مارکیٹ میکر کے حوالے سے جائزہ لیں گے۔

بہت سے افراد جو بروکر کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنا اور کاروبار کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے لاعلم ہیں کہ اکاؤنٹ کا انتخاب کیسے کرنا ہوتا ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اس نشست کے اختتام تک آپ اس حوالے سے بہتر انتخاب کے حوالے سے پراعتماد ہوں گے۔

فکس سپریڈ اکاؤنٹ

تجارتی اکاؤنٹ کی پہلی قسم فکسڈ سپریڈ اکاؤنٹ کہلاتی ہے۔ مثلاً، کم از کم سرپیڈ رقم بحوالہ EURUSD پر 2 پائیپس، ایک غیر ہموار مارکیٹ کے ذریعے جس میں بہت نشیب و فراز آتے ہیں، بدلتی نہیں ہے، بلکہ ایک جیسی رہتی ہے۔

سپریڈ، 4 ہندسوں پر مشتمل رقم ہوتی ہے۔ بروکر عام طور پر قدر میں ادل بدل کے بغیر صارفین کو سپریڈ کی پیشکش کرتے ہیں، یعنی کہ وہ مارکیٹ کے شدید اتار چڑھاؤ کے برخلاف صارفین کے مختلف آرڈز جیسے زیر التوا آرڈرز، اور خاص طور پر منافع وصولی اور خسارہ بچاؤ آرڈر کے حوالے سے مستحکم قدر یا ویلیو کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔

فلوٹنگ سپریڈ اکاؤنٹ

دوسری قسم کا تجارتی اکاؤنٹ فلوٹنگ سپریڈ اکاؤنٹ کہلاتا ہے۔ یہ اکاؤنٹ فکسڈ سپریڈ اکاؤنٹ کے مقابلے میں نسبتاً کم رقم سے شروع ہوتا ہے۔ مثلاً، EURUSD کے حوالے سے یہ 1.5 پائیپس سے شروع ہو جاتا ہے، تاہم، جب مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ ہو، سپریڈ کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہو جاتا ہے۔ اس کیس میں EURUSD کے لیے یہ اپنی کم از کم قدر کے 3 یا 4 گنا تک پہنچ جاتا ہے، جسے \\'سپریڈ وائڈننگ" کہتے ہیں۔

Different Types of Trading Account - Fix and Floating Spread - STP, NDD and ECN - Commission and Spread Fee

براہ راست اکاؤنٹس

تیسری قسم کا ٹریڈنگ اکاؤنٹ براہ راست اکاؤنٹ کہلاتا ہے۔

اس کی مزید تقسیم کچھ یوں ہے:

٭ ایس ٹی پی (STP ) یا سٹریٹ تھورو پروسیسنگ اکاؤنٹس

٭ ای سی این (ECN) یا الیکٹرانک کمیونیکیشن نیٹ ورک اکاؤنٹس

٭ این ڈی ڈی (NDD) یا نان ڈیلنگ ڈیسک اکاؤنٹس

ان اکاؤنٹس کی بنیاد پر، بروکرز دعوٰی کرتے ہیں کہ وہ سیدھے سبھاؤ اکاؤنٹس کی پیشکش کرتے ہیں اور اس میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوتی۔ اس کا مطلب بنیادی طور پر یہ ہوتا ہے کہ تمام خسارے اور منافع جات مارکیٹ میں ادل بدل کی عکاس ہیں اور بروکر کو اس عمل سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ اس قسم کے اکاؤنٹس بھی 5 ہندسوں پر مشتمل ہوتے ہیں اور ٹرانزیکشنز بھی فی الفور ہو جاتی ہیں کیوں کہ یہ بنکوں کے درمیان واقع ہوتی ہیں۔

Different Types of Trading Account - Different Trading Account of Exness - Cent, Mini, Classic and ECN

کمیشن کی اقسام اور پھیلاؤ

آپ کا ان اکاؤنٹس کے متعلق یہ جان لینا چاہیے کہ بعض بروکرز صرف سپریڈ کو جمع کرتے ہیں، جب کہ دیگر سپریڈ اور کمیشن کو اکھٹا کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جب کہ بعض صرف کمیشن جمع کرنے تک محدود ہوتے ہیں۔

اب اگر ہم یہاں کچھ ویب سائٹس کا جائزہ لیں، جیسا کہ ایکسنیس (Exness)، تو آپ دیکھیں گے کہ ابتدائی رقوم سٹینڈڈ میں ہیں، سینٹ اور منی اکاؤنٹس کی صورت میں ہیں، اور یہ ای سی این (ECN) اکاؤنٹس کے لیے صفر کی رقم ظاہر کرتا ہے جو عام طور پر بروکر کے کمیشن سے متعلق ہوتا ہے۔

اب ہم فائبو (FIBO)گروپ کی ویب سائیٹ دیکھتے ہیں، تو معلوم ہوتا ہے کہاں کئی اقسام کے اکاؤنٹس موجود ہیں، فکسڈ، فلوٹننگ، این ڈی ڈی اور ایس ٹی پی۔ فکسڈ اکاؤنٹ کا کم سے کم پھیلاؤ 2، فلوٹننگ کا 0.8، این ڈی ڈی اور ایس ٹی پی کا ابتدائی اکاؤنٹ صفر ہے۔ ہاں، کمیشن کی رقم ضرور وصول کی جاتی ہے جو کُل رقم کا 0.003% ہوتی ہے۔

Different Types of Trading Account - MT4 Fixed, Floating, NDD and Ctrader STP Fibo Group - Leverage and Commission

ایک اور بروکر، الپری فاریکس (Alpari-Forex) کی ویب سائیٹ دیکھتے ہیں، یہاں بھی بیلنس رقوم واضح طور پر ظاہر کی گئی ہیں۔ ایک اور ویب سائیٹ آئی سی ایم (ICM) ہے، جو صارفین کو مختلف اکاؤنٹس جیسا کہ مائیکرو، سٹینڈرڈ، پرائم اور پروفیشنل کی پیشکش کرتی ہیں۔ یہ مخصوص بروکر اپنے کلائنٹس کو ای سی این اکاؤنٹس کی پیشکش نہیں کرتا۔

براہ راست اکاؤنٹس کے نقصانات

اب ہم براہ راست اکاؤنٹس کے نقصانات کا جائزہ لیں گے۔ بروکرز عام طور پر اس طرح کے اکاونٹس پر کافی اشتہاربازی کرتے ہیں اور صارفین کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں کہ وہ ایسے اکاؤنٹس کھولیں، فلوٹننگ ہوں یا بالخصوص ای سی این۔ تاہم آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ یہ اکاؤنٹس عام طور پر ان مالیاتی اداروں کے لیے بہترین انتخاب ہوتے ہیں جن کے پاس بھاری سرمایہ ہو، نہ کہ عام فرد کے لیے۔

ایسا اس لیے ہے کہ ان اکاؤنٹس سپریڈ میں حیرت انگیز اضافہ عام طور پر دیکھا گیا ہے، فلوٹننگ اکاؤنٹس سے ہٹ کر، جس میں سپریڈ کو ایک مخصوص ویلیو تک ہی بڑھایا جا سکتا ہے۔

Different Types of Trading Account - Nano, STP and NDD Accounts in Alpari - MetaTrader MT 4

مثلاً، EURUSD میں یہ 29 پائپس جب کہ گولڈ مارکیٹ میں 120، 130، حتٰی کہ 150 پائپس تک بھی جا سکتا ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ لیوریج میں بھی تیزی سے کمی آ سکتی ہے جب مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ ہو اور یہ 1:25 (1 کے مقابلے میں 25)کی شرح تک گر سکتا ہے۔

مثال کے طور پر ای سی این اکاؤنٹس میں، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، لیوریج کی شرح ساکت نہیں ہے اور کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ یہ اکاؤنٹ اور حامل اکاؤنٹ کے لیے نہایت خطرناک ہے۔ اس لیے آپ کو اکاؤنٹ منتخب کرتے ہوئے 100٪ توجہ مرکوز رکھنی چاہیے۔

سب سے خطرناک وقت جب ایک پارٹی کو شدید نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے ان کا کوئی آرڈر زیر التوا ہو۔ ایسا اس لیے ہوتا ہے کہ آرڈز کا 100٪ تخمینہ ابھی نہیں لگایا گیا ہوتا، اور کسی بھی وقت ان پر کاروائی ہو سکتی ہے؛ اس دوران سپریڈ کے اوپر چلے جانے کا بڑا خدشہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ مزید یہ کہ، اکاؤنٹ بند کرتے ہوئے، لیوریج کے گرنے کا خدشہ رہتا ہے جو کہ سرمایہ کاروں کو شدید مسائل کا شکار کر سکتا ہے۔

مارکیٹ میکر (ڈیلنگ ڈیسک)

اب یہ مناسب وقت معلوم ہوتا ہے جب مارکیٹ میکر یا ڈیلنگ ڈیسک کے بارے میں آپ کو آگاہ کیا جائے۔ سرمایہ کاروں کے پاس اس متعلق بہت سے سوالات ہوتے ہیں اور یہ بھی کہ یہ کیسے کام کرتا ہے۔ بنیادی طور پر، ہم مارکیٹ میکر کا تقابل ایس ٹی پی سے کریں گے۔ مارکیٹ میکر کا مخفف MM یا پھر DD (ڈیلنگ ڈیسک) سے ظاہر کیا جاتا ہے۔ یہ وہ بروکرز ہوتے ہیں جو اس بات کا خطرہ مول لیتے ہیں کہ کسی مخصوص سیکورٹی سے متعلق مخصوص تعداد میں شیئرز پاس رکھیں، تاکہ متعلقہ سیکورٹی کے حوالے سے تجارتی سرگرمیاں بہ سہولت جاری رہ سکیں۔

Different Types of Trading Account - Minimum Deposit - Trading Platform - Prime and Professional - Leverage and Commission

اس کا مطلب یہ ہے کہ تمام معاہدہ جات بروکر کے خطرہ مول لینے کے انتظام پر مبنی ہوتے ہیں نہ کہ کسی مخصوص اکاؤنٹ کی قسم پر۔ یہ اکاؤنٹ کی اقسام سے کوئی واسطہ نہیں رکھتے جیسا کہ فلوٹننگ سپریڈ، فکسڈ سپریڈ یا ایس ٹی پی۔

اس حوالے سے بہت سی غلط باتیں رائج العام ہیں۔ بعضوں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میکرز کے ذریعے، آرڈرز موصول نہیں ہوتے اور ہر آرڈز اس سے قبل ایک کاروائی سے گزرتا ہے؛ اور یہ کہ صارف کا منافع بروکرز کے نقصانات کے برابر ہوتا ہے، اور ایس ٹی پی اکاؤنٹس میں، بروکرز صرف اپنا کمیشن لے سکتے ہیں؛ اور یہ کہ 4 ہندسوں پر مشتمل اکاؤنٹس مارکیٹ میں داخل نہیں ہو پاتے اور صرف 5 ہندسوں پر مشتمل اکاؤنٹ مارکیٹ میں میں شمولیت کے اہل قرار پاتے ہیں۔

جیسا کہ ذکر کیا جا چکا، یہ سب غلط مفروضے ہیں اور معاملات کو وضاحت سے دیکھنے کے لیے ہم مستقبل میں بروکرز کی سرگرمیوں کا بہ نظر غائر جائزہ لیں گے۔

حقیقت یہ ہے کہ فکسڈ سپریڈ اکاؤنٹ صارفین کے لیے بہترین اکاؤنٹ ہے، تاکہ وہ مارکیٹ میں آزادی اور بغیر تذبذب کے کام کر سکیں۔

وہ خدمت جو قابل اعتماد بروکرز اپنے صارفین کو فراہم کرتے ہیں وہ نہایت مناسب ہوتی ہے اور خرید و فروخت کے حوالے سے بہترین پیشکشیں کی جاتی ہیں۔ مزید برآں وہ اطلاعات کا تبادلہ بھی کرتے ہیں، جیسا کہ صارفین سے متعلق بنک کے نرخ وغیرہ۔

Different Types of Trading Account - Market Maker and Dealing Desk against STP NDD - Leverage

وہ اپنے صارفین کو بہترین ممکن پیشکشیں کرتے ہیں تاکہ وہ تجارت کے حوالے سے ہر ممکن فائدہ اٹھا سکیں۔

وہ اندرونی ٹرانزیکشنز کے ذریعے لیوریج اور کیش فلوٹ ویلیو پر بھی قابو رکھتے ہیں اور سپریڈ کی قیمت کو بدلنے نہیں دیتے۔ مارکیٹ میں موجود "نوائزز" Noises کو بے ضابطگی سے تعبیر کیا جاتا ہے، یعنی کہ دیگر کی نسبت قیمت کو زیادہ کر دکھانا بغیر سیاق و سباق کے؛ ان کو آپ کے لیے فلٹر کر دیا جاتا ہے۔

ہم ایک بار پھر تذکرہ کر دیں کہ قابل اعتماد بروکرز کے ساتھ، آپ کا منافع اور خسارہ آپ کے اکاؤنٹ کی قسم پر اثرانداز نہ ہو گا چاہے آپ نے مارکیٹ کے رجحان کا اندازہ بالکل درست یا غلط لگایا ہو۔ بروکر آپ کے آرڈز پر کاروائی کرے گا جیسے ہی آپ یہ آرڈر کریں گے، اور اس وقت مارکیٹ اور سرمائے کے بہاؤ کے حساب سے، آپ کو منافع بھی ہو سکتا ہے اور کسی قدر خسارہ بھی۔

Different Types of Trading Account - Cash Float and Market Chaos - Decimal digit of Symbol on MetaTrader

آپ کو یہ بھی جان لینا چاہیے کہ فلوٹننگ اور ای سی این اکاؤنٹس کے حوالے سے ہمیشہ بڑی تعداد میں اشتہار بازی کی جاتی ہے، جس کے متعلق، ہم پہلے ہی آگاہ کر چکے، کہ یہ صارفین کے لیے مناسب نہیں ہیں اگر ان کا تقابل فکسڈ سپریڈ اکاؤنٹ سے کیا جائے جو زیادہ قابل اعتبار اور فوائد لیے ہوئے ہے۔

یہ سب جان لینے کے بعد آپ کے لیے اپنے مقاصد کا حصول نسبتاََ زیادہ محفوظ اور آسان ہو جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے۔ اگلی نشست میں پھر ملاقات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates