Dark Cloud-Piercing Line and Engulfing Candlestick Patterns

27۔ نمونہ جات برائے ڈارک کلاؤڈ پیئرسنگ لائن اور اینگلفنگ کینڈل سٹک

0 0 Vote
Instructor

27۔ نمونہ جات برائے ڈارک کلاؤڈ پیئرسنگ لائن اور اینگلفنگ کینڈل سٹک

فاریکس تربیتی پروگرام کی ستائیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ڈارک کلاؤڈ کینڈل، پائیرسنگ لائن کینڈل، بیئرش اینگلفنگ کینڈل اور بلش اینگلفنگ کینڈل سے متعلق معاملات اس نشست میں زیربحث لائے جائیں گے۔

ڈارک کلاؤڈ کینڈل

ڈارک کلاؤڈ کینڈل اہم ترین نمونوں میں سے ایک ہے جو کہ عام طور پر کسی اوپر جاتے رجحان کے پلٹاؤ والے نقطے کے وقت ظاہر ہوتی ہے۔ جب رجحان کی سمت اوپر کی طرف ہو تو کسی خبر کے پیش نظر یکلخت

رجحان کی سمت نیچے کی طرف ہو سکتی ہے جس کے بعد بیئرش کینڈل ظاہر ہوتی ہے۔ ڈارک کلاؤڈ کینڈلز کے حوالے سے تجزیہ آخری دو کینڈلز کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ اگر دوسری کینڈل سٹک کی کھلی اور زائد قیمتیں بالترتیب پہلی کینڈل کی بند اور زائد قیمتوں سے تجاوز کر جائیں تو ایک ڈارک کلاؤڈ پیٹرن یا نمونہ جنم لے گا۔

ڈارک کلاؤڈ کینڈل کی مثالی صورت تب سامنے آتی ہے جب دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی جسامت کے درمیانی نقطے سے کم ہو جائے۔ مزید یہ کہ دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی زائد قیمت سے زیادہ ہوتی ہے۔

پائیرسنگ لائن

پائیرسنگ لائن ڈارک کلاؤڈ پیٹرن کے مقابلے میں نیچے جاتے رجحان کو ظاہر کرتی ہے اور یہ نیچے جاتے ہوئے رخ میں پلٹاؤ کے رجحان کی نشان دہی کرتی ہے۔ ڈارک کلاؤڈ کی طرح پائیرسنگ لائن دو کینڈلز پر مشتمل ہوتی ہے۔

Dark Cloud-Piercing Line and Engulfing Candlestick Patterns - Reversal Trading Strategy Forex Market

پائیرسنگ لائن تب وجود میں آ سکتی ہے اگر کوئی اہم خبر یا واقعہ وقوع پذیر ہو جائے جو کہ نیچے جاتے رجحان کے اوپر جانے کی راہ ہموار کر دے۔ دوسری کینڈل کی اوپن اور کم یا لو پرائس بالترتیب پہلی کینڈل کی کلوز اور کم یا لو پرائس سے کم ہوتی ہے۔ مثالی پائیرسنگ لائن پیٹرن تب وجود میں آتی ہے جب کبھی دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی کم قیمت سے بھی کم ہو جائے۔ ایسا تب بھی ہو سکتا ہے کہ جب کبھی دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی پوری جسامت کے درمیانی نقطے سے تجاوز کر جائے۔ ڈارک کلاؤڈ اور پائیرسنگ لائن میں کوئی بھی مثالی حالت یہ ظاہر کرتی ہے کہ کوئی مناسب پرائس ٹریڈ کسی کامیاب ٹریڈ کے مقابلے میں آرڈر کی جا سکتی ہے۔ اس حوالے سے ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے کچھ مثالوں کو دیکھنا فائدہ بخش رہے گا۔ ایک پائیرسنگ لائن کینڈل کسی نیچے جاتے رجحان کے پیش نظر وجود میں آئی ہے۔چونکہ دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی کلوز پرائس سے کم نہیں ہے پس مثالی حالات میں سے ایک صورت وقوع پذیر نہیں ہوئی ہے۔ دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی جسامت کے درمیانی نقطے سے متجاوز ہو جائے تو نتیجے کے طور پر مثالی پائیرسنگ لائن کی ایک صورت کی تکمیل ہو جاتی ہے۔

Dark Cloud-Piercing Line and Engulfing Candlestick Patterns - Reversal Trend of Bullish and Bearish

فروختی آرڈر کی درج شدہ قیمت کو دوسری کینڈل کی زائد قیمت سے متجاوز ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ ایس ایل دوسری کینڈل کی کم قیمت کو یاور ٹی پی کو انٹری پرائس سے 122 پپس زیادہ ہونا چاہیے چونکہ دوسری کینڈل کی پوری لمبائی 122 پپس کے برابر ہے۔ مارکیٹ میں قیمت بڑھ جائے تو اس کے بعد رجحان نیچے کی طرف جاتا ہے حتی کہ مطلوبہ قیمت تک پہنچ جاتا ہے۔ ایک اور مثال ظاہر کرتی ہے کہ ڈارک کلاؤڈ پیٹرن اوپر جاتا رجحان ہے جس میں دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی کلوز پرائس سے زائد ہے جب کہ پہلی کینڈل کی زائد قیمت دوسری کینڈل کی زائد قیمت سے کم ہے۔ اگر تاجر مثالی حالات کی پڑتال کرے تو وہ وہ اس تنیجے تک پہنچ سکتا ہے کہ پہلی کینڈل کا طول تقریباً 38 پپس ہے۔ دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی جسامت

کے درمیانی مقام سے کم ہے پس ایک مثالی صورت کی تکمیل ہو گئی ہے۔ اگر کینڈل سے متعلقہ معلومات کو زیر غور لایا جائے تو دوسری کینڈل کی اوپن پرائس 98.80 ہے جب کہ پہلی کینڈل کی زائد قیمت بھی 98.80 ہے۔ دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی زائد قیمت کے برابر ہے پس تاجروں کے لیے بہترین موقع ہے کہ وہ فروختی آرڈر رکھوا دیں۔ تاجر چارٹ پر  زوم آؤٹ کر کے مزید پیٹرن تلاش کر سکتا ہے اور پھر وہ اس حوالے سے مزید سکروٹنی بھی کر سکتا ہے۔ ایک اور مثال میں ایک پیٹرن کو دیکھا جا سکتا ہے جو کہ ظاہر کرتا ہے کہ موجودہ مثال کی زومنگ سے انداز ہوتا ہے کہ یہ ڈارک کلاؤڈ پیٹرن نہیں ہے۔ اگلی مثال نشان دہی کرتی ہے کہ نیچے جاتے رجحان میں پائیرسنگ لائن کا سراغ ملتا ہے کہ جس کی ضرورت ہی پائیرسنگ لائن پیٹرن تھا۔ دوسری کینڈل کی زائد قیمت کے حوالے سے 100 پپس کی ٹی پی پرائس کے حوالے سے آرڈر رکھوایا جا سکتا ہے  جو کہ آرڈر کی انٹری پرائس سے زیادہ ہو گا۔ پائیرسنگ لائن اور ڈارک کلاؤڈ کینڈلز اہم اور موثر پیٹرن ہیں اور تاجروں کو انہیں مدنظر رکھنا چاہیے۔

بیئرش اینگلفنگ کینڈل

بیئرش اینگلفنگ ایک اہم کینڈل ہے جو کہ کسی اوپر جاتے رجحان کے پلٹاؤ کے نقطے سے وجود میں آئے گی۔ یہ دو کینڈلز پر مشتمل ہے جس میں دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی اوپن پرائس سے کم ہے۔ دوسری کینڈل کی لو یا کم قیمت پہلی کینڈل کی لو یا کم قیمت سے کم ہونا ضروری ہے۔

Dark Cloud-Piercing Line and Engulfing Candlestick Patterns - Close and Open Price

بیئرش اینگلفنگ کے لیے مثالی شرائط اس طرح ہیں:

1۔ دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی کلوز پرائس سے زیادہ ہے۔

2۔ دوسری کینڈل کی زیادہ قیمت پہلی کینڈل سے زیادہ ہے۔

3۔ دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی اوپن پرائس سے کم ہے۔

4۔ دوسری کینڈل کی کم قیمت پہلی کینڈل سے کم قیمت سے کم ہے۔

دوسری کینڈل پہلی کینڈل کے تمام پرائس نقطوں کو پار کرتی ہے اسی لیے اسے اینگلفنگ کہا جاتا ہے

بلش اینگلفنگ کینڈل

بلش اینگلفنگ پیٹرن نیچے جاتی سمت میں پلٹاؤ پوائنٹ کی نشان دہی کرتا ہے جس میں دو کینڈلز شامل ہوتی ہیں؛ اس کے تقاضے درج ذیل ہیں۔ دوسری کینڈل کی ہائی یا زیادہ قیمت پہلی کینڈل کی ہائی یا زیادہ قیمت سے اوپر ہوتی ہے مزید یہ کہ دوسری کینڈل کی کلوز پرائس کے لازم ہے کہ وہ پہلی کینڈل کی کلوز پرائس سے زائد ہو

اس پیٹرن کے لیے مثالی صورت احوال کچھ اس طرح سے ہے۔

1۔ دوسری کینڈل کی اوپن پرائس پہلی کینڈل کی کلوز پرائس سے کم ہے۔

Dark Cloud-Piercing Line and Engulfing Candlestick Patterns - MetaTrader MT4 Bullish and Bearish Trend

2۔ دوسری کینڈل کی زائد قیمت پہلی کینڈل کی زیادہ قیمت سے بلند ہوتی ہے۔

3۔ دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی اوپن پرائس سے زیادہ ہوتی ہے۔

4۔ دوسری کینڈل کی کم قیمت پہلی کینڈل کی کم تر قیمت سے کم ہوتی ہے۔

چارٹ پر اس حوالے سے کئی فائدہ بخش مثالیں موجود ہیں۔

ایک بلش اینگلفنگ کینڈل نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتی ہے کہ جس میں دوسری کینڈل کی زائد قیمت پہلی کینڈل کی زائد قیمت سے زیادہ ہوتی ہے۔ دوسری کینڈل کی کلوز پرائس پہلی کینڈل کی اوپن پرائس سے زیادہ وہوتی ہے۔ یہ توقع رکھی جاتی ہے کہ مارکیٹ 123 پپس زیادہ ہو گی۔ دوسری کینڈل بھی لانگ کینڈل ہے۔ یہ ایک بہتر موقع ہے کہ فروختی آرڈر رکھوا دیا جائے۔

Dark Cloud-Piercing Line and Engulfing Candlestick Patterns - Open and Close Price - higher and Lower Shadow

ایک اور مثال دکھاتی ہے کہ مثالی صورت احوال کے ساتھ بیئرش اینگلفنگ کینڈل وجود میں آتی ہے جس کے بعد رجحان نیچے کی طرف جاتا ہے۔ ایک اور اینگلفنگ پیٹرن وجود میں آتا ہے جس کے بعد نیچے جاتا رجحان دیکھنے میں آتا ہے۔ ایک اور بیئرش اینگلفنگ کینڈل وجود میں آتی ہے جس کے بعد تیزی سے تنزلی دیکھنے کو ملتی ہے۔

ایک اور بڑھوتری کی طرف مائل اینگلفنگ کینڈل بھی ہے جو کہ نیچے جاتے رجحان کے ساتھ سامنے آتی ہے اور اس کے بعد رجحان کی سمت اوپر کی طرف جاتی ہے۔ بلش اینگلفنگ کینڈل کی مثال مثالی صورت احوال کے لیے مع تمام شرائط یہ ہے کہ پلٹاؤ پوائنٹ نظر آتا ہے جس کا رجحان نیچے کی سمت میں ہوتا ہے۔ اس تناظر میں کئی ایسی مثالیں موجود ہیں خاص طور پر کموڈٹی مارکیٹ میں جیسا کہ آئل چارٹ ایک اور اینگلفنگ پیٹرن بھی چارٹ پر شناخت کیا جا سکتا ہے۔ تاجرکسی بھی پیٹرن یا نمونے کا اچھی طرح مطالعہ کر کے چارٹ میں موجود کئی پیٹرنز کو بآسانی شناخت کر سکتا ہے۔

ان نشست میں ہمارا ساتھ یہیں تک تھا۔ اگلی نشست میں پھر ملاقات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates