Commodity Channel Index-CCI Indicator - Forex Market Analysis

سی سی آئی انڈیکیٹر

0 0 Vote
Instructor

سی سی آئی انڈیکیٹر

فاریکس تربیتی پروگرام کی چالیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم سی سی آئی کموڈٹی چینل انڈیکس خرید و فروخت کی انتہائی یا ایکسٹریم کنڈیشنز کو زیر بحث لائیں گے۔

سی سی آئی یا کموڈٹی چینل انڈیکس

سی سی آئی کموڈٹی چینل انڈیکس کو پہلی بار ان کموڈٹی مارکیٹس میں استعمال کیا گیا جن کی نقل و حرکت اور رجحانات تیزی سے بدلنے والے تھے۔ ان دنوں تاجر تمام مالیاتی مارکیٹوں کے حوالے سے اس اوسیلیٹر سے مستفید ہوتے ہیں بالخصوص متحرک سمبلز کے حوالے سے تاکہ ایکسٹریم مقامات یا جگہوں کی شناخت کی جا سکے۔ سی سی آئی مومینٹم اوسیلیٹر پر بنیاد رکھتا ہے۔

بائی ایکسٹریم کنڈیشنز خریداری کے حوالے سے ایک بڑے میلان کی نشان دہی کرتا ہے اور تاجروں کے لیے ایک بہترین موقع تخلیق کرتا ہے تاکہ وہ خریداری آرڈر رکھوا سکیں۔ جب کبھی سی سی آئی رجحان لیول 100+ کو چھو لیتا ہے تو تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔

Commodity Channel Index-CCI Indicator - Momentum Oscillator Confirmations - Trading Signals - Technical Analysis

سیل ایکسٹریم کنڈیشنز فروخت کے حوالے سے ایک بڑے میلان کی نشان دہی کرتا ہے اور تاجروں کے لیے ایک بہترین موقع تخلیق کرتا ہے تاکہ وہ فروختی آرڈر رکھوا سکیں۔ جب کبھی سی سی آئی رجحان 100- کے لیول کو چھو جاتا ہے تو تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔

اس حوالے سے USDJPY کی بابت مثالیں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہیں۔ تاجر انڈیکیٹر مینو سے ٹرینڈ آپشن میں داخل ہو سکتا ہے۔ سی سی آئی چارٹ آر ایس آئی کی بہ نسبت کئی تیز رفتار حرکات اور رجحانات کی نشان دہی کرتا ہے۔ ایک مثال سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سی سی آئی رجحان جیسے ہی لیول 100+ کو چھوتا ہے تو مارکیٹ پرائس نمایاں طور پر بڑھ جاتی ہے۔ ایک طویل یا لانگ کینڈل اوپر جاتے رجحان کی تصدیق بھی کرتی ہے۔ سی سی آئی رجحان یا ٹرینڈ جب لیول 100+ کو پھر چھوئے تو تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ جب سی سی آئی ٹرینڈ 100- کو چھو جائے تو رجحان نیچے جاتا ہے اور تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ ایک اور فروختی آرڈر بھی تب رکھوایا جا سکتا ہے جب سی سی آئی رجحان پھر سے 100- لیول کو چھو جائے۔ اس مثال میں اوپر جاتی نیک لائن کے حوالے سے بیئرش ہیڈ اینڈ شولڈرز کا رجحان نظر آتا ہے۔ ایک طاقت ور بیئرش کینڈل پر بریک آؤٹ پوائنٹ نیچے جاتے رجحان کی تصدیق کرتا ہے۔ تاجر سی سی آئی کو تصدیقی اشارے کے طور پر استعمال میں لا سکتا ہے۔

Commodity Channel Index-CCI Indicator - Overbought and Oversold Levels - Extreme Buy Sell Orders

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates