Bullish and Bearish Three inside Bar Candlestick Patterns - Forex

65۔ تھری ان سائیڈ بار کینڈل سٹک پیٹرن

10 1 Vote
Instructor

65۔ تھری ان سائیڈ بار کینڈل سٹک پیٹرن

فاریکس تربیتی پروگرام کی پینسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں بلش اور بیئرش تھری ان سائیڈ کینڈل پیٹرنز کا مطالعہ کیا جائے گا۔

بیئرش تھری ان سائیڈ بار کینڈل اور بلش تھری ان سائیڈ بار کینڈل

اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے جب عام اور طویل بلش کینڈل ہوتا ہے تو پچھلے بلش کینڈل کے اندر کی طرف ایک مکمل بیئرش کینڈل وجود میں آ سکتی ہے۔ پس بیئرش کینڈل کی زیادہ اور کم قیمتوں کو بلش کینڈل کے اندرون ہونا چاہیے اور اس کے بعد بیئرش کینڈل آئے گی۔ اگر کم اور کلوز پرائسز کے ساتھ ایک اور بیئرش کینڈل وجود میں آتی ہے اور یہ پرائس بالترتیب بلش کینڈل کی کم اور اوپن پرائسز سے بھی کم ہوتی ہے تو تاجر دوسری بیئرش کینڈل کی کم قیمت سے بھی کم قیمت انٹری پرائس کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ ایس ایل پرائس پہلی بیئرش کینڈل کی زیادہ پرائس سے اوپر ہو سکتی ہے۔ ایک وہ فاصلہ ہے جو کہ پہلی بیئرش کینڈل کی زیادہ قیمت اور دوسری بیئرش کینڈل کی کم قیمت کے مابین ہوتا ہے۔ ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے ایکس پپس کم یو سکتی ہے۔

نیچے جاتے رجحان میں نارمل اور طویل بیئرش کینڈل کے بعد یوں ہوتا ہے کہ ایک پچھلی بیئرش کینڈل کی باڈی کے اندر مکمل طور پر ایک بلش کینڈل وجود میں آ سکتی ہے۔ پس بلش کینڈل کی زیادہ اور کم قیمتوں کو بیئرش کینڈل کی باڈی کے اندر ہونا چاہیے۔ اس کے بعد اگر ایک اور بلش کینڈل وجود میں آ جائے اور اس کی کیفیت یہ ہو کہ اس کی زیادہ اور کلوز پرائسز بالترتیب بیئرش کینڈل کی زیادہ اور اوپن قیمتوں سے زیادہ ہو۔ تاجر دوسری بلش کینڈل کی زیادہ قیمت سے زیادہ انٹری پرائس کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ ایس ایل پرائس پہلی بلش کینڈل کی کم قیمت سے نیچے ہو سکتی ہے۔ ایکس وہ فاصلہ ہے جو کہ پہلی بلش کینڈل کی کم قیمت اور دوسری بلش کینڈل کی زیادہ قیمت کے مابین ہوتی ہے۔ ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے ایکس پیس زیادہ ہو سکتی ہے۔

Bullish and Bearish Three inside Bar Candlestick Patterns - Take Profit Stop Loss Prices

ایم ٹی 4 کے حوالے سے بعض مثالیں مفید ثابت ہو سکتی ہیں۔ نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے بیئرش کینڈل کے بعد پچھلی بیئرش کینڈل کی باڈی کے اندر ایک بلش کینڈل وجود میں آتا ہے۔ اس کے بعد اگر زیادہ اور کلوز پرائسز کے ساتھ ایک اور بلش کینڈل وجود میں آتی ہے اور یہ پرائس بالترتیب بیئرش کینڈل کی زیادہ اور اوپن پرائسز سے بھی زیادہ ہوتی ہے۔ تاجر انٹری پرائس سے 218 پپس زیادہ ٹی پی کے ساتھ آخری بلش کینڈل کے اوپرخریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ ایس ایل پہلی بلش کینڈل کی کم قیمت سے کم تر ہوتی ہے۔ بیئرش کینڈل کے بعد ایک اور مثال میں ایک بلش کینڈل پچھلی بیئرش کینڈ کی باڈی کے اندر وجود میں آتی ہے۔ زیادہ اور کلوز قیمتوں کے ساتھ گلی بلش کینڈل جو کہ بیئرش کینڈل کی زیادہ اور اوپن پرائسز سے اوپر ہوتی ہے۔ یہ فرض کیا جاتا ہے کہ ٹی پی انٹری پرائس سے 199 یا 325 پپس زیادہ ہو گی۔

Bullish and Bearish Three inside Bar Candlestick Patterns - Reversal Trading Signals for Buy or Sell order

Bullish and Bearish Three inside Bar Candlestick Patterns - MetaTrader Trading Platform

بلش کینڈل کے بعد فروختی آرڈر کے حوالے سے ایک اور مثال یوں ہے۔ ایک بیئرش کینڈل وجود میں آتی ہے اور اگلی بیئرش کینڈل کی قیمت بلش کینڈل کی کم اور اوپن پرائسز کے مقابلے میں کم اور کلوز ہوتی ہے۔ جب قیمت دوسری بیئرش کینڈل کی کم قیمت کو کراس کر لیتی ہے تو تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ یہ پیڑن قابل ذکر طور پر فائدہ بخش ہو سکتا ہے۔ مثال کے طور پر اس پیٹرن کے وجود میں آنے کے بعد قیمت تیزی سے نیچے کی طرف چلی گئی۔

ایک اور مثال ظاہر کرتی ہے کہ پہلی بیئرش کینڈل شوٹنگ سٹار تھی پس اس پیٹرن کے ساتھ ایک اور تصدیقی عمل یوں ہوتا ہے۔ تاجر کو پیٹرنز اور حکمت عملیوں کی شناخت کے حوالے سے اپنی اہلیت کو پختہ کرنے کے لیے کئی بار مشق کرنی چاہیے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates