Brokerage and Currency Types - Floating and Non-floating

6۔ بروکریج اور اقسام کرنسی

0 0 Vote
Instructor

6۔ بروکریج اور اقسام کرنسی

فاریکس تربیتی پروگرام کی چھٹی نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم فاریکس میں بروکریج اور اقسام کرنسی کے علاوہ تجارتی حجم پر بات چیت کریں گے۔

بنک، مالیاتی ادارے اور بانی بروکرز

اول، بنکوں پر بات کر لیتے ہیں۔ بنک، متعلقہ لائسنس اور کریڈٹ حاصل کر کے، اپنے کلائنٹس کو مختلف النوع خدمات پیش کرتے ہیں۔ اپنے معتبر کلائنٹس اور تمام دیگر بروکرز کے لیے وہ اپنی خرید و فروخت کی خدمات پیش کرتے ہیں۔ بنکوں کا پھیلاؤ اور وسعت کم ہوتی ہے تاہم وہ اپنے صارفین کو مختلف پیشکشیں کرنے کے حوالے سے بہترین اہلیت رکھتے ہیں۔ ایک بروکر بنک یا ادارہ ہوتا ہے جو مالیاتی اداروں کو اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ بیرون ملک سے متعلق بروکر، جیسا کہ فاریکس بیک وقت تمام اقسام کی مالیاتی خدمات فراہم کرتا ہے، جیسا کہ دیگر کرتے ہیں، مثال کے طور پر، سٹی بنک اور دویچہ بنک۔ یہ بنک دنیا کے پانچ بڑے بنکوں میں شامل ہیں۔

نجی بروکریج

دوم، نجی بروکریج ہیں، جو مالیاتی مارکیٹوں میں خدمات پیش کرتے ہیں۔ ان میں مقامی بروکرز کے علاوہ، جو کہ دراصل فارن ایکسچینجر ہوتے ہیں یا بنک جو زرمبادلہ کی خدمات فراہم کرتے ہیں۔

Brokerage and Currency Types - Financial Service Institute - Brokerage Firm Definition

ان کے علاوہ سٹاک بروکر بھی ہوتے ہیں، جیسا کہ Forex.com، فاریکس ڈاٹ کام، جو کہ تمام اقسام کی مالیاتی خدمات بیک وقت پیش کرتے ہیں بشمول سٹاک مارکیٹ۔ اس خطے میں مقبول بروکرز میں ایف ایکس پرو (FXPro)، فائبو گروپ (Fibo Group)اور ہاٹ فوریکس (HotForex)شامل ہیں۔

اب ہم مالیاتی مارکیٹوں میں ٹرانزیکشن حجم کے حوالے سے بات کریں گے، بالخصوص فاریکس سے متعلق۔ یہ مارکیٹ بنکوں کے درمیان قائم نیٹ ورک سے بنی ہے جس میں 2008 سے روزانہ 1.7 بلین ڈالرز کے سودے ہوئے ہیں۔ جیسے جیسے عامۃ الناس میں مالیات کے حوالے سے شعور اجاگر ہو رہا ہے اور ٹیکنالوجی کا پھیلاؤ جاری ہے، ان مارکیٹوں سے منافع کمانے کے رجحان میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ اب جب کہ انٹرنیٹ کو فروغ مل چکا ہے، چین کے بنک اور نو آموز تاجروں کی آمد سے، مارکیٹ میں روزانہ کی سودے بازیاں بڑھ رہی ہیں اور 2013 میں قریب قریب 3.2 بلین ڈالرز روزانہ کے سودے ہوئے۔ اس کا مطلب ہے کہ 5 سال میں روزانہ کی تجارت میں 1.5 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔

Brokerage and Currency Types - Monetary Institutions and Forex Broker Policy

اب، مارکیٹ ویلیو معلوم کرنے کے لیے، بعض نکات ایسے ہیں جن پر غور کرنا ضروری ہے۔

اول یہ کہ مارکیٹ کی قیمتیں ہمیشہ آزادانہ حرکت میں رہتی ہیں۔ اس کا معاملہ مارکیٹ میں موجود خریداروں اور فروخت کنندگان کے مابین طلب و رسد سے جڑا ہے۔

اور دوم یہ کہ، قیمتوں کے اوپر یا نیچے ہونے پر کوئی قدغن نہیں ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹوں میں مارکیٹ کی قیمتوں کا جائزہ لینا ایک ادارے کے بس کی بات نہیں، دراصل اس کا تعلق بنکوں اور مالیاتی اداروں کے مابین اور طلب و رسد پر ہے۔ اس کا تقابل ہم گھروں کی قیمتوں سے کر سکتے ہیں، جس میں کوئی ایک ادارہ اس حوالے سے قیمتوں کو طے کرنے میں شریک نہیں ہے۔

Brokerage and Currency Types - Types of Foreign Currencies - Floating and Non-floating Currency

پھر جان لیں، قیمتوں میں ادل بدل مارکیٹ میں موجود خریداروں اور فروخت کنندگان کی وجہ سے ہوتا ہے۔

ہاں، مختلف تنظیمیں اور ادارے اپنی پالیسیوں کے باعث مارکیٹ کو کوئی رخ دے سکتے ہیں۔ مارکیٹ کی ویلیو ٹیکسوں، قومی اور بین الاقوامی مالیاتی خبروں سے اثر قبول کرتی ہے۔

زرمبادلہ کی اقسام

زرمبادلہ کو دو گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے:سیال اور غیر سیال کرنسیاں۔

سیال کرنسیاں وہ ہوتی ہیں جن کی قیمت طلب اور رسد پر بنیاد رکھتی ہے، جیسا کہ GBP، USD اور JPY۔ غیر

سیال کرنسیاں وہ ہوتی ہیں جن کی قیمت حکومتیں اور مرکزی بنک متعین کرتے ہیں۔

Brokerage and Currency Types - Major, Floating and Non-Floating Currencies in Financial Markets

صرف سیال کرنسیاں فاریکس کے ذریعے تجارت کے لیے دستیابہ ہوتی ہیں۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوئی، اگلی نشست میں پھر ملیں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates