Breakout Strategy and Pullback strategy - Forex Trading Signals

57۔ بریک آؤٹ حکمت عملی اور پل بیک حکمت عملی

0 0 Vote
Instructor

57۔ بریک آؤٹ حکمت عملی اور پل بیک حکمت عملی

فاریکس تربیتی پروگرام کی ستاونویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں بریک آؤٹ اور پل بیک حکمت عملیوں کا مطالعہ کیا جائے گا۔

بریک آؤٹ حکمت عملی

رینج مارکیٹ میں بریک آؤٹ حکمت عملی مناسب ہے جس میں رجحان خاصے قابل ذکر وقت کے گزر جانے کے بعد ظاہر ہو گا۔ تاجر کو رینج مارکیٹ پر چینل کو کھینچنا یا ڈرا کرنا چاہیے تاکہ یہ جانا جا سکے کہ آیا یہ عمودی یا گریڈینٹ ہے۔ اسی طرح معاونتی اور مزاحمتی لائنوں کو بھی واضح کرنا چاہیے۔ بریک آؤٹ ریجن رینج یا رجحان مارکیٹوں میں موجود ہو سکتے ہیں۔

انٹری پوائنٹ

تاجر کو رینج مارکیٹ کے قریب چینل کی نشان دہی کرنی چاہیے۔ جب رجحان کے ذریعے چینل توڑ دیا جائے تواس کے بعد چینل کی طرف پل بیک رجحان وقوع پذیر ہوتا ہے۔ تاجر چینل کے کنارے پر طاقت ور ریورسل کینڈل کے وجود میں آنے کے بعد آرڈر رکھوا سکتا ہے۔

قابل تجارت سمبلز

اس حکمت عملی سے تمام سمبلز کے حوالے سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔ رینج ریجنوں جیسا کہ ای یو آر یو ایس ڈی، جی بی پی یو ایس ڈی میں گولڈ، سلور اور آئل کے حوالے سے سب سے اس حکمت عملی کے تناظر میں بہترین سمبلز آئل اور گولڈ ہوتے ہیں۔

Introduction to Breakout and Pullback strategy - Support and Resistance Levels on Market Trend and Price

دورانیہ ہائے وقت

تاجر تمام دورانیہ ہائے وقت کا انتخاب کر سکتا ہے، تاہم اس حکمت عملی کے حوالے سے بہترین دورانیہ ہائے وقت ایچ 4 یا روزانہ کو تصور کیا جاتا ہے۔

خریداری اور فروختی پوزیشنیں

بائیں گراف میں، جب قیمت گریڈینٹ چینل میں اتار چڑھاؤ کا شکار ہوئی، تو اس نے چینل توڑ دیا جس کے بعد پل بیک رجحان دیکھنے میں آیا آخرکار، بل بیک پوائنٹ پر، چینل کے کنارے کے قریب ریورسل کینڈل سٹک وجود میں آیا ہے۔ اس طرح، پرائس یا قیمت اوپر کی طرف بڑھتی گئی۔ تاجر بلش کینڈل کے اوپر خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا جو کہ مکمل طور پر وجود میں آیا تھا۔ اس چینل میں ایک بلش فلیگ پیٹرن وجود میں آیا تھا پس تاجر پہلی ویو، ایچ کی اونچائی کو شمار کر کے ٹی پی کی قیمت کا تعین کر سکتا تھا۔ ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے ایچ پپس اوپر ہو سکتا تھا، جب کہ ایس ایل پرائس موجود بلش کینڈل سٹک کی کم قیمت سے بھی کم ہے۔ دائیں گراف پر، جب قیمت گریڈینٹ چینل میں اوپر نیچے ہوئی، تو اس نے چینل کو توڑ دیا اور اس کے بعد پل بیک رجحان سامنے آیا۔ آخرکار، ایک ریورسل بیئرش کینڈل سٹک چیلن کے کنارے کے قریب وجود میں آیا۔ بل بیک پوائنٹ پر ایسا ہوا، پس قیمت نیچے کی طرف کے رخ پر چلتی گئی۔

Introduction to Breakout and Pullback strategy - Trading Platform Timeframe and Symbols - Entry and Close Points

تاجر بیئرش کینڈل کے نیچے فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا جو کہ مکمل طور پر وجود میں آیا تھا۔ ایک ویج یا ڈبل ٹاپ پیٹرن چینل کے حوالے سے وجود میں آیا تھا۔ پس تاجر آخری ویو، ایچ کی اونچائی کو شمار کر کے ٹی پی کی قیمت کا تعین کر سکتا تھا۔ ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے ایچ پپس نیچے ہو سکتی تھی، جب کہ ایس ایل پرائس موجود بیئرش کینڈل سٹک کی زیادہ قیمت سے زیادہ ہے۔

رجحان کو بل بیک کے بعد چینل کو اس کے درون سے کبھی پار نہیں کرنا چاہیے، جب کہ کینڈل کو موجود چینل کے کنارے کو چھونا ہوتا ہے۔

ایم ٹی 4 پلیٹ فارم کے حوالے سے اوپر جاتے رینج رجحان کے حوالے سے یہ مثال دی جا سکتی ہے ایک ٹرائی اینگل بریک آؤٹ سے پہلے وجود میں آیا تھا۔ اس کے بعد رجحان پلٹا یہاں تک کہ ٹرائی اینگل پیٹرن کا کنارہ آن پہنچا۔ اس کے بعد ایک اینگلفنگ کینڈل وجود میں آئی پس تاجر اس کینڈل کے اوپر انٹری پرائس کے ساتھ ایک خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ ٹی پی انٹری پرائس سے 100 پپس زیادہ ہو گئی، جب کہ ایس ایل اس کینڈل سے نیچے ہو سکتی تھی۔ اسی پیٹرن کے ساتھ ایک اور مثال پیش کی جاتی ہے۔ پل بیک پوائنٹ پر ایک پیئرسنگ لائن وجود میں آئی، پس تاجر اس کینڈل کے اوپر انٹری پرائس کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔ ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے 160 پپس زیادہ تھی اور ایس ایل انٹری پرائس سے 37 پپس کم تھی۔

Introduction to Breakout and Pullback strategy - Bullish and Bearish Candlestick Pattern - Pips and Pippet

عمودی رینج مارکیٹ میں، ہیڈ اینڈ شولڈر پیٹرن وجود میں آیا ہے۔ پس تاجر نیک لائن کو کھینچ سکتا تھا تاکہ بریک آؤٹ پوائنٹ کا تعین کرے جس کے بعد پل بیک رجحان وجود میں آتا ہے۔ ایک شوٹنگ سٹار کینڈل پل بیک پوائنٹ پر وجود میں آ چکی ہے۔ پس تاجر اس انٹری پرائس کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا جو کہ موجود کینڈل کی کم قیمت سے بھی کم تھی اور ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے 605 پپس کم ہو گی۔ ہفتہ وار دورانیہ وقت میں، ایک ٹرائی اینگل پیٹرن وجود میں آیا تھا، تو رجحان پل بیک پوائنٹ کی طرف پلٹ آیا بعد اس کے کہ یہ چینل کو توڑ چکا تھا۔ پل بیک پوائنٹ پر، پیئرسنگ لائن کینڈل وجود میں آ چکی ہے اور رجحان اوپر کی طرف حرکت میں تھا۔

Introduction to Breakout and Pullback strategy - Stop Loss and Take Profit Prices on MetaTrader Chart

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates