Breakaway Rising and Falling Three Methods Candlesticks - Forex

تین طریقہ ہائے کار برائے رائزنگ اینڈ فالنگ

0 0 Vote
Instructor

تین طریقہ ہائے کار برائے رائزنگ اینڈ فالنگ

فاریکس تربیتی پروگرام کی چونسٹھویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم بریک اووے بلش رائزنگ اور بیئرش فالنگ تھری میتھڈز کینڈل سٹکس کا مطالعہ کریں گے۔

بیئرش بریک اووے

بیئرش بریک اووے کینڈل پیٹرن جو اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے بائیں گراف پر ظاہر ہوا اور جس میں چھوٹے اجسا م کے ساتھ 3 جڑی ہوئی بلش کینڈلز شامل ہوتی ہیں۔ پھر زیادہ اور کم کے بعد ایک طویل بیئرش کینڈل آیا کرتی ہے۔ بلش 3 سیٹ پیٹرن میں درمیانی کینڈل بیئرش بھی ہو سکتی ہے۔ آخری بیئرش کینڈل کی کلوز پرائس 3-سیٹ پیٹرن میں پہلی کینڈل کی اوپن پرائس سے کم ہونا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ بیئرش کینڈل کی کم پرائس کا بلش کینڈلز کی کم پرائس سے کم ہونا ضروری ہے۔ تاجر آخری بیئرش کینڈل کی کم پرائس سے بھی کم پرائس پر مشتمل انٹری پرائس کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اگر تاجر بیئرش کینڈل کی طوالت کو ایکس تصور کرتا ہے تو ٹی پی پرائس انٹری پرائس سے ایکس پپس کم ہو گی جب کہ ایس ایل بیئرش کینڈل کی زیادہ قیمت سے زیادہ ہو گی۔

Breakaway Rising and Falling Three Methods Candlesticks - Take Profit and Stop Loss Prices

بیئرش فالنگ تھری میتھڈز

بیئرش فالنگ تھری میتھڈز کینڈل پیٹرن نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتا ہے۔ جب ایک بیئرش کینڈل 3 کنکنٹڈ بلش سمال کینڈلز 3-سیٹ کینڈل پیٹرن وجود میں لاتی ہے جس کے بعد ایک طویل بیئرش کینڈل سامنے آتی ہے تو اس 3-سیٹ بلش پیٹرن ککی درمیانی کینڈل بیئرش بھی ہو سکتی ہے۔ آخری طویل بیئرش کینڈل کی کم پرائس پہلی بلش کینڈل کی کم پرائیس سے کم ہونی چاہیے۔ مزید یہ کہ آخری بیئرش کینڈل کی کلوز پرائس کا پہلی بلش کینڈل کی اوپن پرائس سے کم ہونا ضروری ہے۔ تاجر کو آخری بیئرش کینڈل سے نیچے فروختی آرڈر رکھوانا ضروری ہے۔ اگر تاجر بیئرش کینڈل کی طوالت کو ایکس تصور کرتا ہے تو ٹی پی پرائس انٹری پرائس کی بہ نسبت ایکس پپس کم ہو گی جب کہ ایس ایل بیئرش کینڈل کی زیادہ قیمت سے زیادہ ہو گی۔

بلش بریک اووے

بلش بریک اووے کینڈل پیٹرن نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آ سکتا ہے اور یہ ریورسل پوائنٹ کی شناخت کرتا ہے۔ بالکل ایسے جیسے کہ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے بیئرش بریک اووے ایسا کرتا ہے۔ اس پیٹرن میں 3-سیٹ کنیکٹڈ سمال کینڈلز ہوتی ہیں تاہم بیئرش فارمیٹ میں طویل بلش کینڈل کا وجود بھی سامنے آتا ہے۔ اس بیئرش 3-سیٹ پیٹرن میں درمیانی کینڈل بلش بھی ہو سکتی ہے۔ آخری بلش کینڈل کی کلوز پرائس کو 3-سیٹ پیٹرن میں پہلی بیئرش کینڈل کی اوپن پرائس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔ مزید یہ کہ بلش کینڈل کی زیادہ پرائس کا بیئرش کینڈلز کی زیادہ قیمت سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔ تاجر آخری بلش کینڈل کی زیادہ قیمت سے زائد انٹری پرائس کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اگر تاجر بلش کینڈل کی طوالت کو ایکس تصور کرتا ہے تو ٹی پی پرائس انٹری پرائس کی بہ نسبت ایکس پپس زیادہ ہو گی جب کہ ایس ایل بلش کینڈل کی کم قیمت سے کم ہو گی۔

Breakaway Rising and Falling Three Methods Candlesticks - Bullish and Bearish Trend - Reversal Signals

Breakaway Rising and Falling Three Methods Candlesticks - High and Low Prices of Bearish and Bullish Patterns

بلش رائزنگ تھری میتھڈز

بلش رائزنگ تھری میتھڈز کینڈل پیٹرن اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے وجود میں آتا ہے جب کہ بلش کینڈل 3 کنکٹڈ سمال بیئرش کینڈلز 3-سیٹ کینڈل پیٹرن کو وجود میں لاتی ہے جس کے بعد ایک طویل بلش کینڈل ظاہر ہوتی ہے۔ اس 3-سیٹ بیئرش پیٹرن کی درمیانی کینڈل بلش بھی ہو سکتی ہے۔ آخری بلش کینڈل کی زائد قیمت کو پہلی بیئرش کینڈل کی زائد قیمت سے زیادہ ہونا چاہیے۔ مزید یہ کہ آخری بلش کینڈل کی کلوز پرائس کا پہلی بیئرش کینڈل کی اوپن پرائس سے زیادہ ہونا ضروری ہے۔ تاجر آخری بلش کینڈل کے اوپر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ اگر تاجر بلش کینڈل کی طوالت کو ایکس سے تعبیر کرتا ہے تو ٹی پی پرائس انٹری پرائس کی بہ نسبت ایکس پپس زیادہ ہو گی جب کہ ایس ایل بلش کینڈل کی کم قیمت سے کم ہو گی۔

Breakaway Rising and Falling Three Methods Candlesticks - Buy and Sell Signals - Continuation Trades

بریک اووے پیٹرن تھری میتھڈز پیٹرن سے مماثل ہےتاہم بریک اووے ریورس یا پلٹاؤ ریجن میں ہوتا ہے جب کہ تھری میتھڈز ایک کنٹنویشن یا جاری پیٹرن ہوا کرتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates