Bonuses and Promotions plus Competitions - Terms and Conditions

15۔ انعامات، ترغیبات مع مقابلہ جات

0 0 Vote
Instructor

15۔ انعامات، ترغیبات مع مقابلہ جات

فاریکس تربیتی پروگرام کی پندرہویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم بونس اور پروموشن پلس سکیموں اور مقابلوں کے حوالے سے بات چیت کریں گے۔

بروکر اپنی سودابازیوں کے حوالے سےاور اپنی ساکھ اور نام بہتر بنانے کی غرض سے بونس، ترقیوں، معاہدوں اور مقابلوں وغیرہ کی پیشکش کرتے ہیں۔

تاہم ہر بروکر کا اس حوالے سے اپنا طریقہ کار ہے اور یہ سکیمیں ہر وقت دستیاب نہیں ہوتیں۔

بونس دینے کی وجہ

اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ نوآموز تاجر مالیاتی مارکیٹ کا بہتر انداز میں جائزہ لے سکیں اور حقیقی اکاؤنٹس اور معاہدہ جات سے بہتر انداز میں شناسا ہو سکیں۔ یہ ان کے لیے اپنی تجارت کی شروعات کا احسن طریقہ ہے۔

عمومی حوالے سے بات کی جائے تو یہ نئے بروکر کی پڑتال اور اسے دوسرے بروکروں سے تقابل کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ بہت سے تاجر نئے بروکر کی کارکردگیوں اور پالیسیوں کا جائزہ لینے کے لیے مختلف پیشکشیں کرتے ہیں۔

اب ہم اس معاملے کا مزید گہرائی سے جائزہ لیں گے اور اس کی تمام اقسام کو واضح صورت میں پیش کریں گے۔

کم رقم کے ساتھ کم زر امانت

یہ کم و بیش 50 سے 100 ڈالرز کے درمیان ہوتا ہے جو کہ ڈپازٹ میں بطور بونس شامل کر دیا جاتا ہے۔ تاجر از خود اپنے اکاؤنٹ سے بونس کو نہیں نکلوا سکتا، تاہم ایک پارٹی اس بونس سے جس قدر منافع کماتی ہے اسے نکلویا جا سکتا ہے۔

Bonuses and Promotions plus Competitions - Low Deposit Limit - Minimum Trade Withdrawal Rule

زیادہ رقم کے ساتھ بونس کی جمع آوری

مثال کے طور پر، ایک بروکر کسی پارٹی کو 1000 ڈالر بطور بونس رقم دیتا ہے اور یاد رہے کہ یہ بونس اکاؤنٹ سے نکلوایا نہیں جا سکتا ہے، جب تک کوئی پارٹی اس بونس کو استعمال کرتے ہوئے نفع نہ کما لے، پس وہ منافع کی رقم نکلوائی جا سکتی ہے۔ پہلی قسم اور اس میں یہ فرق ہے کہ منافع بعض مخصوص قسم کی صورت حال میں نکلوایا جا سکتا ہے۔ انہیں یا تو منافع وصول کرنا پڑتا ہے یا پھر انہیں خصوصی طور پر سودے بازی کرنا پڑتی ہے یا یہ دونوں کا بیک وقت بھی ہو سکتے ہیں۔ مثلاً، کم ترین رقم جو کہ اکاؤنٹ سے نکلوائی جا سکتی ہے وہ 6000 ڈالرز ہیں اور کم از کم 50 کھیپ تک کی تجارت کی جا سکتی ہے پس ایک پارٹی کو ان اہداف کے حصول کے لیے تگ و دو کرنی چاہیے یا یہ کام بیک وقت بھی ہو سکتے ہیں۔

جمع کردہ بونس رقم کی شرح فیصد

یہ ان فریقین کے لیے ہوتا ہے جن کے اکاؤنٹس حقیقی ہوتے ہیں اور اور یہ اس لاگت کی بنیاد پر کام کرتا ہے جو کہ ایک فریق اپنے اکاؤنٹ میں جمع کروائے۔ اگر ایک تاجر اس طرح کا بونس وصول کرنا چاہے گا تو اس کو مخصوص قوانین کی پیروی کرنا ہو گی۔ مثلاً، اگر آپ یہ بونس وصول کرنا چاہین گے تو کم از کم رقم 200$ ہو گی جو کہ جمع کروانا ہو گی۔

Bonuses and Promotions plus Competitions - The Percentage of Deposited Bonus Amount

مثلاً، ایک معروف بروکر ہے جو کہ 30٪ فیصد بونس فراہم کرتا ہے، اور اگر آپ 1000$ جمع کرواتے ہیں تو پروموشن کی وجہ سے آپ کے بیلنس میں 1300 ڈآلر کی رقم جمع ہو جائے گی۔ مزید یہ کہ، وہ ایک اور شرط داخل کریں گے، کہ جس طرح ایک کم ترین رقم ہے، اسی طرح ایک زیادہ سے زیادہ حد تک کی رقم بھی ہو گی، مثال کے طور پر 5000$ کی حد تک۔ پس جب آپ 5000$سے زائد رقم جمع کروائیں گے تو آپ کو بونس موصول نہ ہو گا۔

بونس مع حد اختتام

ان میں سے بعض بونس ایسے ہوتے ہیں جو مع حد اختتام ہوتے ہیں تاکہ خساروں کی رقم اس حد تک پہنچ جائے جو کہ جمع کروائی گئی ہوتی ہے مع بونس رقم کے۔ مثلاً، فرض کریں ایک فریق نے 1000$ جمع کروائے ہیں۔ بونس رقم کو مدنظر رکھتے ہوئے، اس کا اکاؤنٹ بیلنس 1300 امریکی ڈالر ہو گا۔ اگر وہ 1200$کھو دیتا ہے، تو اس کا جمع شدہ سرمایہ (1000$)اور 200$ بونس چلا جائے گا۔

بعض بونس رقوم ایسی ہوتی ہیں جس میں حد اختتام شامل نہیں ہوتی ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ اگر آپ کا اکاؤنٹ کسی وقت خسارہ دکھا رہا ہو، تو آپ اتنی رقم کے لیے خطرہ مول لے سکتے ہیں جو کہ آپ نے جمع کروائی ہے اور بونس کو اس میں شامل نہیں کیا جاتا۔ اگر آپ اپنی جمع شدہ رقم کھو دیتے ہیں تو بروکر بونس رقم لے لے گا، جسے مالیاتی مارکیٹوں میں "بونس آؤٹ" بھی کہا جاتا ہے۔ مثلاً، اگر آپ 1000$ جمع کرواتے ہیں اور 300$ کا بونس سمیٹتے ہیں، تو آپ کا اکاؤنٹ 1300$ ہو گا۔ اگر آپ اپنا ابتدائی سرمایہ 1000 ڈالر کھو دیں گے تو بروکر 300 ڈالر کا بونس بھی نکلوا لے گا اور آپ کو مارجن کال موصول ہو جائے گی۔

Bonuses and Promotions plus Competitions - Minimum Deposit Limit - Margin Call with Bonus

نوٹس:

ایک اور اہم شے جو کہ آپ کے لیے جان لینا ضروری ہے وہ یہ ہے کہ بروکر آپ کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنے کی شروعات کے وقت ایک معاہدے پر دستخط کرتا ہے جس کے تحت وہ کسی بھی وقت اور بغیر کسی وجہ اور وضاحت کے آپ کے اکاؤنٹ سے ادا شدہ بونس رقم نکلوا سکتا ہے۔

ہتک بونس

اس کا استعمال تب کیا جاتا ہے جب فریقین بونس استعمال کرتے ہوئے دھوکا دہی کریں۔ اس کی وضاحت اس طرح کی جا سکتی ہے کہ جب ایک پارٹی دو مختلف ناموں سے ایک بروکر کے ساتھ دو اکاؤنٹس کھولتی ہے، یا دو پارٹیاں ایک بروکر کے ساتھ ایک اکاؤنٹ کھولتی ہیں یا یوں ہوتا ہے کہ دو پارٹیاں جو کہ مع بونس کے دو مختلف بروکرز کے ساتھ اکاؤنٹس کھولتی ہیں۔

مثلاً، پہلا بروکر FIBO ہے، جو کہ 50٪ بونس رقم کی پیشکش کرتے ہیں اور دوسریا بروکر IronFx ہے اور یہ بھی 50٪ بونس کی پیشکش کرتا ہے۔ مزید بہتر طور پر سمجھنے کے لیے، میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔

فرض کریں ہمارے پاس دو پارٹیاں ہیں اور وہ دونوں بروکرز کے ساتھ اکاؤنٹ کھولنا چاہتی ہیں۔ پہلے اکاؤنٹ میں 10,000 مع 50٪ بونس جمع کروایا جاتا ہے، یوں کُل جمع شدہ رقم 15,000 ببنتی ہے۔ دوسرے اکاؤنٹ کے ساتھ بھی یہی معاملہ کیا جاتا ہے۔

اب یہ پارٹیاں یوں کرتی ہیں کہ یہ ایک علامت کو لے کر کاروبار کرتی ہیں، بیک وقت تاہم مختلف سمتوں میں، مثال کے طور پر وہ EURUSD کا انتخاب کرتی ہیں، پہلے اکاؤنٹ میں تاجر 15 کھیپیں فروخت کرتا ہے جب کہ دوسرا تاجر 15 کھیپیں خریدتا ہے۔

Bonuses and Promotions plus Competitions - Bonus Abuse - Opposite Trades and Orders - Pip and Volume Traded Lot

درست سمت کی نشاندہی کی اب کوئی ضرورت نہ ہے۔ پس 100 pip کے بعد، ایک اکاؤنٹ صفر پر چلا جاتا ہے جب کہ دوسرا $30,000 تک پہنچ جاتا ہے۔ اب اگر ذرا شماریات کا سہارا لیا جائے تو نہایت آسانی سے معلوم ہو جائے گا کہ انہوں نے بڑی سہولت کے ساتھ دھوکہ دہی کی ہے۔

دونوں جمع شدہ ڈپازٹ رقوم کی مجموعی مالیت 20,000 امریکی ڈالر تھی۔ اب ان کے پاس 30,000 ڈالر ہیں، جمع شدہ رقوم یعنی کہ20,000 امریکی ڈالر اور ان کو حاصل شدہ منافع 10,000۔ پس کسی بھی وقت جب بروکر محسوس کرتا ہے کہ کوئی فریق یا بعض فریقین بونس استعمال کر کے دھوکہ دہی کر رہ ےہیں تو وہ اکاؤنٹ میں سے بونس نکلوا سکتا ہے۔

کریڈٹ بونس

آپ کے اکاؤنت میں بونس شامل کر دیا جائے گا اور آپ اسے بغرض تجارت استعمال کر سکتے ہیں۔ تاہم اس کے لیے بعض مخصوص شرائط پر آپ کو توجہ دینا ہو گی۔

مخصوص تعداد میں لین دین کرنے کے بعد آپ کو بونس فراہم کیے جائیں گے۔ مثال کے طور پر، آپ کے بونس کو 5 حصوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ہر 10 یا 20 کھیپوں پر جن کی آپ تجارت کرتے ہیں، ان کے لیے ان حصوں میں سے ایک کو جاری کر دیا جائے گا اور آپ کو فراہم کر دیا جائے گا۔

کسی بھی رقم کے لیے جس کو آپ تجارت کی غرض سے استعمال میں لاتے ہیں آپ اس کے بدل میں بونس پائیں گے اور اس کی مقدار 1 کھیپ سے لے کر کسی بھی رقم تک ہو سکتی ہے۔ اس کے علاوہ pip، وقت تجارت اور علامت کو استعمال کرتے ہوئے بعض مخصوص شرائط کے ساتھ بھی بونس فراہم کیا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر، ایک بروکر کی پالیسی یہ ہے کہ ایک تاجر کو پچھلے 5 منٹ تک موجود رہنا چاہیے اور لین دین 5 pip سے زیادہ ہونا چاہیے۔ اس کی بنیاد علامتوں پر بھی رکھی جا سکتی ہے، مثال کے طور پر ایک بروکر کی پالیسی یہ ہے کہ صرف ان تاجروں کو بونس دیے جائیں گے جو تیل کی تجارت سے وابستہ ہیں یا کسی مخصوص کرنسی EURUSD کے حوالے سے کاروبار کرتے ہیں۔

Bonuses and Promotions plus Competitions - Credit with Rules and Terms - Take Profit and Withdraw Capital

مسابقت و مقابلہ بازی

یہ مسابقت و مقابلہ بازی دو طریقوں سے ہوا کرتی ہے:

فرضی اکاؤنٹس کے حوالے سے، بروکر بونس رقم تاجروں کے اکاؤنٹس میں جمع کروا دیتا ہے، اور عام طور پر اس بونس کے حصول کے لیے شمولیت اختیار کرنے کا عمل مقابلہ کے دن سے 30 دن قبول شروع ہو جاتا ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد کو شرکت کا موقع مل سکے۔ مقابلہ بازی کی شروعات سے لے تکمیل تک 15 سے 30 دن لگ جاتے ہیں اور آخر میں نمایاں تاجروں میں انعامات تقسیم کیے جاتے ہیں۔

ان مقابلہ بازیوں میں، بروکر عام طور پر چند قوانین بنا دیتا ہے جیسا کہ: سودے بازیاں صرف تاجر کرے گا، یا ماہر فرد سے مشاورت کا اختیار دیا جاتا ہے۔ دوسروں کے لیے، تمام سودے بازیاں تاجر خود کریں گے، اور ماہرین سے استفادہ پر پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔ پس مقابلے میں شریک ہونے سے پہلے شرائط و ضوابط کا مطالعہ ضروری ہے۔

حقیقی اکاؤنٹس کے حوالے سے مقابلہ بازی

ایک تاجر مقابلے میں شریک ہونے کے لیے مخصوص مالیت کی رقم جمع کرواتا ہے اور چونکہ، یہ اس کی اپنی رقم ہوتی ہے، تو مقابلے کی خاص اہمیت بن جاتی ہے۔ مزید یہ کہ شرائط و ضوابط کافی حد تک منطقی اور قابل قبول ہوتے ہیں اور نمایاں کارکردگی دکھانے والے تاجروں کو پرکشش انعامات دیے جاتے ہیں۔

Bonuses and Promotions plus Competitions - Real Accounts - Minimum Deposit and Trading Volume Lot

تازہ معلومات سے آگہی اور پروموشنز، بونسوں اور مقابلہ بازیوں کے بارے میں مزید جاننے کے لیے، آپ درج ذیل ای میل پتے [email protected] کے ذریعے ہم سے رابطہ فرمائیں یا ہماری ویب سائیٹ ملاحظہ کریں اور خبروں کے سیکشن تک رسائی حاصل کریں یوں ہم اس حوالے سے آپ کو مستقبل میں بھی مطلع کرتے رہیں گے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے، اگلی نشست کے ساتھ جلد حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates