Bollinger Bands Indicator Strategy - Forex Market Trading Method

56۔ بولنجر بینڈز انڈیکیٹر حکمت عملی

0 0 Vote
Instructor

56۔ بولنجر بینڈز انڈیکیٹر حکمت عملی

فاریکس تربیتی پروگرام کی چھپنویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم بولنجر بینڈ حکمت عملی کو زیربحث لائیں گے۔

بولنجر بینڈ

بولینجر بینڈ مارکیٹ کے حوالے سے ایک ایسی مناسب حکمت عملی ہے جس کی ایک سمت ہے۔ یہ ٹول موونگ ایوریج استعمال کرتا ہے جس میں صرف وسطی لائن، ای ایم اے 50، کو استعمال کیا جاتا ہے۔ جب کبھی رجحان وسطی لائن سے اوپر ہوتا ہے اور ایک نمایاں کینڈل سٹک وجود میں آتی ہے، تو ایک اہم سگنل پیدا ہوتا ہے۔

فروختی آرڈر سے متعلق بعض درست اور مضبوطکینڈل سٹکس میں ڈارک کلاؤڈ، اینگلفنگ اور شوٹنگ سٹار شامل ہیں۔

خریداری آرڈر کے حوالے سے بعض درست اور مضبوط کینڈل سٹکس میں پیئرسنگ لائن، اینگلفنگ اور ہیمر شامل ہیں۔

کینڈل سٹک اصولوں کی بنیاد پر انٹری پرائس کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ پس، فروختی آرڈر میں تاجر کو انٹری پرائس کو بیئرش کینڈل سے کم رکھنا پڑتا ہے، جب کہ خریداری آرڈر میں یہ بلش کینڈل سے اوپر ہو گی۔

Bollinger Bands Indicator Strategy - Exponential Moving Average 50 - Shooting Star Candlestick

بولنجر بینڈ سے تمام سمبلز کے حوالے سے مستفید ہوا جا سکتا ہے چاہے وہ اوپر جاتے رجحان کی ذیل میں ہوں یا نیچے جاتے رجحان کی ذیل میں ہوں۔ بالخصوص ای یو آر یو ایس ڈی، جی بی پی یو ایس ڈی، گولڈ، سلور اور آئل کے حوالے سے، تاہم اس طریقہ کار میں سب سے مناسب ترین سمبلز میں آئل اور گولڈ شامل ہیں۔

تاجر اس حکمت عملی کو تمام دورانیہ ہائے وقت کے حوالے سے استعمال کر سکتا ہے، لیکن سب سے بہتر نتیجہ ایچ 1، ایچ 4، روزانہ اور ہفتہ وار دورانیوں کے حوالے سے مستعمل ہوتا ہے۔

خریداری آرڈر اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے رکھوایا جا سکتا ہے، جب وسطی لائن (ای ایم اے 50) کے حوالے سے گراوٹ ہو اور ای ایم اے 50 کے حوالے سے ایک طاقت ور بلش کینڈل وجود میں آئے۔ اگر نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے، ایک عارضی اوپری رجحان بطرف ای ایم اے 50 کی طرف واقع ہوتا ہے، تو ایک فروختی آرڈر ای ایم اے 50 کے حوالے سے بیئرش کینڈل سٹک کے بعد رکھوایا جا سکتا ہے۔

Bollinger Bands Indicator Strategy - Engulfing and Hammer Candlestick Patterns

ایم ٹی 4 چارٹس کے حوالے سے بعض مثالوں کا تجزیہ کیا جا سکتا ہے۔ اس اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے، بعض پوائنٹس ہوتے ہیں جن میں ای ایم اے 50، وسطی لائن، مابعد ٹرینزیٹ ڈیسنٹس کے حوالے سے بلش کینڈلز وجود میں آئیں۔ پہلا خریداری سگنل تب پیدا ہوا جب ای ایم اے 50 کے قریب ہینگنگ مین کینڈل پیٹرن وجود میں آیا۔ پھر اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے جو نقل و حرکت ہوتی ہے تو پھر سے ای ایم اے 50 کی طرف گراوٹ کا عمل رکتا ہے جب ہیمر پیٹرن وجود میں آ چکا ہوتا ہے۔ یہ حکمت عملی اس رجحان کے ملٹیپل پوائنٹس کے حوالے سے استعمال کیا جا سکتا تھا۔ پس جب طاقت ور کینڈل پیٹرنز وجود میں آیا تو اوپر جاتا رجحان اپنا سفر جاری رکھے ہوئے رہا۔ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے ایک اور مثال میں، جب ای ایم اے 50 کے حوالے سے بلش کینڈل سٹک پیٹرن وجود میں ائی تو خریداری آرڈرز پیدا ہوئے نیچے جاتے رجحان کے حوالے سے، ایک مثال کچھ یوں ہے کہ کینڈل ای ایم اے 50 کےتحت وجود میں نہیں آئی بس یہ ایک مضبوط کینڈل سٹک پیٹرن نہیں تھی کہ جس کے حوالے سے فروختی آرڈر رکھوایا جائے۔ ایک اور پوائنٹ پر، ایک ٹویزرز پیٹرن وجود میں آیا پس ایک تاجر فروختی آرڈر رکھوا سکتا تھا۔

اس حکمت عملی کے حوالے سے خسارہ بندش پرائس یا قیمت فروختی آرڈرز پر بیئرش کینڈل کے15-5 پپس اوپر رکھوانی چاہیے اور خریداری آرڈرز پر بلش کینڈل سے نیچے رکھوانی چاہیے۔

حصول منافع پرائس کا تعین دو طریقوں سے تعین کیا جا سکتا ہے؛

1۔ اگر فروختی یا خریداری سگنلز پیدا ہوں، بعد اس کے کہ پپس میں کینڈل کی لمبائی شمار کی جائے، جسے ایکس کہا جاتا ہے تو ٹی پی پرائس بلش آرڈر میں کینڈل سے ایکس پپس اوپر ہوتی ہے یا بیئرش آرڈر میں دی گئی کینڈل سے نیچے ہوتی ہے۔

Bollinger Bands Indicator Strategy - Bollinger Bands on MT4, EMA50, Pending, Buy and Sell Orders

2۔ اگر اس پوائنٹ پر پیٹرن موجود ہو، تو ٹی پر پرائس کا تعین پیٹرن جیسا کہ ہیڈ اینڈ شولڈر، ڈبل ٹاپ یا باٹم کے حوالے سے کیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates