Option Trading - Educational Material -Contract Expiration

12۔ بائنری آپشن ٹریڈنگ

0 0 Vote
Instructor

12۔ بائنری آپشن ٹریڈنگ

فاریکس تربیتی پروگرام کی بارہویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم بائنری آپشن ٹریڈنگ، فاریکس ٹریڈنگ اور بائنری ٹریڈنگ کے فرق، اور بائنری آپشن کے فوائد اور ریگولیٹڈبائنری آپشنز کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائیں گے۔

جیسا کہ ہم نے پچھلی نشستوں میں تذکرہ کیا تھا کہ تجارت کی 4 مختلف اقسام ہیں:سپاٹ، فیوچر، آپشن اور فارورڈ۔

تعارف برائے آپشن

اب ہم آپشن کے حوالے سے تجارتی سرگرمیوں کا تذکرہ کریں گے؛ ان معاہدہ جات میں ایک پارٹی کسی ٹرانزیکشن کی علامت اور وقت کا چناؤ کر لیتی ہے۔ اس قسم کی سودے بازیوں اور فیوچر ٹریڈز میں یہ فرق ہے کہ ایک پارٹی اگر تجارت کے وقت کا چناؤ پہلے سے کر چکی ہے تو اب وہ ایسا نہیں کر پائے گی۔ تاہم، آپشن کنٹریکٹ میں یہ کوئی اہم مسئلہ نہیں ہے، کیونکہ فریقین باہمی مشاورت سے وقت بحوالہ تجارت بدل سکتے ہیں۔ تاہم، یاد رہے، اسی باعث یہ قسم فیوچر کنٹریکٹس کے مقابلے میں گراں ہے۔

ماضی میں محض معدودے چند بروکریجز ہوتے تھے جو اس قسم کی تجارتی سرگرمیوں کی پیشکش کرتے تھے تاہم پچھلے 2 سے 3 سال کے عرصے میں یہ ٹریڈ بڑے پیمانے پر قابل رسائی ہو چکی ہے، کیوںکہ بہت سے بروکرز نے اپنے صارفین کو اس قسم کی خدمات کی پیشکش کرنا شروع کر دی ہے۔ بعض بروکر ایسے بھی ہیں جو کہ خاص طور پر آپشن ٹریڈز میں مہارت رکھتے ہیں۔ یہ بات یاد رہے کہ فاریکس میں، آپشن کا مطلب جوابازی نہیں ہے۔

قابل اعتبار ویب سائیٹس

اس کاروبار میں 80 کے قریب ویب سائیٹس کام میں مصروف ہیں، اور جیسا کہ پہلے ذکر کیا گیا، ان میں سے بعض خاص طور پر آپشن ٹریڈز کے حوالے سے کام کر رہی ہیں، جن کے نام کچھ یوں ہیں، www.24option.com،www.topoption.com اور www.opteck.comشامل ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ کرنا ضروری ہے کہ بہت سے ایسے بروکریج ہں جو کہ آپشن کی پیشکش کرتے ہیں، جیسا کہ ایف ایکس گلوری۔

اگر آپ آپشن سیکشن کے تناظر میں ہماری ویب سائیٹ کا جائزہ لیں گے، تو آپ کو اس قسم کی تجارتی سرگرمیوں کے حوالے سے ہر قسم کی مطلوبہ معلومات میسر آئیں گی۔ آپ کو 24option کے حوالے سے اضافی معلومات بھی مل جائیں گی، جس کو ہم آنے والی کسی نشست میں زیر بحث لائیں گے۔

آپ ہمارے ساتھ ایک اکاؤنٹ کھول سکتے ہیں اور ہم آپ کو براہ راست ان ویب سائیٹس سے کاروبار کے حوالے سے معاونت فراہم کریں گے۔ یہ OPTECK کی ویب سائیٹ ہے، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہ پیروی کرنے میں آسان ہے۔ اس کے علاوہ 24OPTIONS کی ویب سائیٹ ہے، جو کاروبار کے حوالے سے قابل اعتبار ہے اور اس کا پلیٹ فارم کئی حوالوں سے مکمل ہے۔

Binary Option Trading - Binary Option Provider - Opteck Asset and Deposit Amount - Invest and Trade

آپ کے علم میں ہونا چاہے کہ تمام آپشن فراہم کرنے والی کمپنیوں کی نمائندگی ویب سائیٹس کے ذریعے ہی ہوتی ہے جہاں کاروباری حوالے سے پلیٹ فارم فراہم کیا جاتا ہے۔ اور یہ میٹا ٹریڈر پلیٹ فارموں سے مختلف ہے، پس آپ اپنے تجارتی اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے انٹرنیٹ سے کسی سافٹ وئیر کو ڈاؤنلوڈ کرنے کی زحمت سے محفوظ رہتے ہیں۔

جیسا کہ آپ ملاحظہ کر چکے 24option کو CySEC کے ضوابط کے تحت چلایا جاتا ہے، جو کہ قبرص اور یورپی یونین سے منسلک ہے۔ یہاں ہم ایک اور معروف ویب سائیٹ ٹاپ آپشن TOPOPTION کا تذکرہ بھی کر دیں، جو کہ ایک معروف کمپنی مارکیٹس ڈاٹ کوم کا ذیلی ادارہ ہے۔ یاد رہے مارکیٹس ڈاٹ کوم مالیاتی مارکیٹ میں قابل اعتبار بروکروں کی فہرست میں شامل ہے، جیسسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، اس کے پاس CySEC سے حاصل کردہ لائسنس بھی موجود ہے۔

Binary Option Trading - Reliable and Trustworthy Services and Support - 24Option Trading Platform

فاریکس آپشن کے فوائد

اب ہم فاریکس آپشن کے فوائد کا جائزہ لیں گے۔

1۔ آپ کو پائپس Pips پر انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ایک نارمل مارکیٹ میں، ایک پارٹی کو منافع کمانے کے لیے، مارکیٹ میں تحرک کی ضرورت ہوتی ہے، مگر آپشن میں، مارکیٹ کے رجحان میں ایک ذرا سی تبدیلی کی صورت آپ کے لیے منافع کا باعث بن سکتی ہے۔

2۔ اس میں سپریڈ شامل نہیں ہے، جس کا مطلب یہ ہے کہ طلب کردہ قیمت اور قیمت فروخت برابر ہیں اور آپ کو صرف کمیشن ادا کرنا ہوتا ہے۔ کئی تاجر عموماََ دوران خسارہ انتظار کی پالیسی اپناتے ہیں جب کہ منافع کمانے کے اوقات میں فروخت کے عنصر پر توجہ دیتے ہیں۔

3۔ جب آپ آپشن میں جا کر تجارت کریں گے، تو یہ یک دم بغیر تاخیر اس کو رجسٹر کر لے گا۔

Binary Option Trading - No Spread and Limited amount of Profit and Loss - Premium and Target Price

4۔ یہاں پر آپ کے منافع اور خسارے کی ایک حد مقرر ہے، اور تجارت کے وقت ہر پارٹی پر یہ حد واضح کر دی جاتی ہے۔

5۔ چونکہ آپشن ٹریڈز میں پائپ PIP کا کوئی کردار نہیں ہے، اس لیے جب مارکیٹ میں ڈرامائی اتھل پتھل ہو رہی ہو تو پارٹیاں اپنے معاہدے میں شامل پریمیم سے زیادہ کسی شے سے محروم نہیں ہوتیں۔

6۔ بریک آؤٹ کے استعمال کی اہلیت کو بھی مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ جب مارکیٹ بیٹھ جاتی ہے، تو تاجر آگاہ ہوتے ہیں کہ یہ ایک بار پھر اوپر جائے گی، تو اس بات کے پیش نظر وہ بریک آؤٹ کا استعمال کرتے ہیں کہ وہ منافع کا ہر ممکن حصہ وصول کر لیں جو کہ خسارے کی رقم سے کسی قدر زیادہ ہی ہو۔ اس کے علاوہ بھی کچھ ذرائع اور خاصیتیں ایسی ہیں جو کہ تاجر کو

7۔ آپ کو طریقہ ہائے کار جیسا کہ کینڈل سٹکس، امیزینگ یا نیوز کے استعمال کی اجازت ہوتی ہے۔ فاریکس مارکیٹ میں تاجر خبری اوقات کے دوران کہ جس میں بروکرز کی طرف سے لیوریج کو نمایاں حد تک کم اور آرڈرز کو نئے سرے سے پیش کیا جاتا ہے، تاجروں کو نئے تجارتی سودوں کھولنے کی اجازت نہیں دی جاتی، تاہم آپشن مارکیٹوں میں یہ معاملہ درپیش نہیں ہوتا۔ پس تاجر آرڈرز رکھوا سکتے ہیں حتیٰ کہ اہم خبروں کا اعلان ہونے ہی والا ہو۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام پذیر ہوئی، جلد اگلی نشست کے ساتھ حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates