Option Regulation - Leverage, Hedge and Margin Limitations

70۔ بائنری آپشن ریگولیشن

0 0 Vote
Instructor

70۔ بائنری آپشن ریگولیشن

فاریکس تربیتی پروگرام کی سترویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم بائنری آپشن کے ضوابط کے حوالے سے معاملات زیر بحث لائیں گے

ضوابط برائے بائنری آپشن

مالیاتی مارکیٹ کو ضوابط کے تحت چلانے والے اداروں کو ضمانت دی جاتی ہے کہ وہ کلائنٹ کی رقوم کو پورے پروٹوکولز کے ساتھ قابل اعتماد اکاؤنٹ میں رکھوا سکتے ہیں تاکہ وہ شفافیت، تحفظ اور مساوات کے ساتھ ساتھ تجارتی بدفعلی دھوکہ دہی اور ساز باز کو کم کر سکیں۔

حکومت کے فنانشنل بیورو ان کی کارگزاری اور خدمات کو ان کی مالیاتی قانون سازی کی بنیاد پر پڑتال کرتے ہیں اور ان کا جائزہ لیتے ہیں۔ مالیاتی مارکیٹ سے متعلق جو تاجر یا فراہم کنندگان ضوابط کے پابند رہنے کا اقرار کرتے ہیں ان کی خدمات ضوابط کے دائرے سے باہر رہنے والے تاجروں کی نسبت زیادہ بہتر معیار کی ہوتی ہیں۔ اگر اس بات کو مدنظر رکھا جائے کہ بعض ممالک میں مارکیٹ سروسز فراہم کرنے والے اداروں کی ہر علاقے میں منفرد روایت ہوتی ہے تو یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کو ضمنی دفعات اور شقوں کی ضرورت رہتی ہے۔

بعض (نجی اور حکومتی) ریگولیٹری اداروں کے نام یہ ہیں:

ایس ای سی: سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ـ یو ایس اے

ایف آئی این آر اے: فنانشنل انڈسٹری ریگولیٹری اتھارٹی - یو ایس اے

سی ایف ٹی سی: کموڈوٹی فیوچرز ٹریڈنگ کمیشن - یو ایس اے

این ایف اے: نیشنل فیوچرز ایوسی ایشن - یو ایس اے

سی وائی ایس ای سی: قبرص سیکوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن - قبرص

ایم ایف ایس اے: مالٹا فنانشنل سروسز اتھارٹی

جے ایف ایس اے: جاپان فنانشنل سروسز اتھارٹی - جاپان

ایف سی اے: فنانشنل کنڈکٹ اتھارٹی - یو کے

بافن: فیڈرل فنانشنل سپروائزری اتھارٹی - جرمنی

سی این ایم وی: کمیشن نیشنل ڈیل میرکیڈو ڈی ویلوریس - سپین

ایف ایم اے: فنانشنل منیجمنٹ ایسوسی ایشن - آسٹریلیا

اے ایف ایم: آٹوریٹائٹ فنانشیلے مارکٹین (اتھارٹی برائے مالیاتی مارکیٹس) - نیدرلینڈز

ایف آئی این ایم اے: سوئس فنانشنل مارکیٹ سپروائزری اتھارٹی - سوئٹزرلینڈ

ایم اے ایس: مونیٹری اتھارٹی آف سنگاپور - سنگاپور

اے ایم ایف: اتھارٹی ڈیس مارشیس فنانشرز - فرانس

یورپ اور ایشیا میں بائنری آپشن

بیرونی زرمبادلہ اور سٹاک مارکیٹ کے مقابلے میں بائنری آپشن ایک حالیہ عنصر ہے۔ فیسکل مارکیٹ میں نوآمیز ہونے کے باعث بائنری آپشن کو جے ایف ایس اے بھی ریگولیٹ کر سکتا ہے۔ اس کو ایم ایف ایس اے یا سی وائی ایس ای سی (یورپ کا پہلا ایم آئی ایف آئی ڈی ممبر جو کہ 2012 سے بائنری آپشن کے فراہم کنندگان کی ریگولیشن کا پابند ادارہ) بھی اسے ریگولیٹ کر سکتا ہے۔ امریکا کو چھوڑ کر تمام ممالک میں یہ ممکن ہے۔

Binary Option Regulation - Monetary Legislation, Financial Transparency and Market Manipulation

Binary Option Regulation - SEC FINRA CFTC, Securities and Exchange Commission - United States

Binary Option Regulation - NFA CySEC MIFSA - Cyprus Securities and Exchange Commission

Binary Option Regulation - JFSA FCA BaFIN - Financial Conduct Authority - United Kingdom

Binary Option Regulation - CNMV FMA AFM - Financial Management Association – Australia

Binary Option Regulation - FINMA MAS AMF - Swiss Financial Market Supervisory Authority – Switzerland

بائنری آپشن کو ریگولیشن میں لانے کے لیے جو کم از کم سرمایہ درکار ہے وہ 10000 یورو ہے جس میں سیکورٹی مسائل سے نپٹنے کے امور کے پیش نظر حالیہ دنوں میں اضافہ ہو گیا ہے اور یہ رقم فاریکس بروکر کی طرف سے کم از کم سرمائے کی رقم کے کم و بیش مساوی ہے۔

بائنری آپشن فراہم کنندگان کو ضوابط میں رکھنے اور حکومت کی طرف سے پڑتال کی ضرورت جو کہ کثرت سے پھیلتی ہے تیزی سے بڑھتی ہے۔ ایسی لگ بھگ 330 کمپنیاں ہیں جو کہ دنیا بھر میں اپنے کلائنٹص کو بائنری آپشن فراہم کرتی ہیں۔

امریکا میں بائنری آپشن

امریکا سخت ترین ضوابط رکھنے والے ممالک میں شامل ہے جس کا ایک مخصوص ایکسپائری وقت ہے۔ سٹرائک پرائس مختصر فروختی قوانین ہیجڈ پوزیشنوں کی تعداد کھیپوں کا حجم پوزیشن ہولڈنگ حدوں ٹریڈنگ یونٹ لیوریج یا مارجن حدوں کا تخمینہ لگایا جاتا ہے۔ تمام آپشن ٹریڈز کو دو ریگولیٹری تنظیمیوں جیسا کہ ایس ای سی فنٹرا سی ایف ٹی سی اور این اے اے کے ذریعے مانیٹر کیا جاتا ہے۔ مثلاً بنک ڈی بائنری جو قبرص نژاد کمپنی کے ذریعے چلائی جانے والی ایک سی وائی ایس ایس سی ہے اس پر سی ایف ٹی سی نے امریکی سرمایہ کاروں کو غیرقانونی طور پر بائنری آپشن فروخت کرنے کےالزامات لگائے تھے۔

Binary Option Regulation - MiFID Minimum Capital Requirement for Forex Brokers Binary Options

Binary Option Regulation - Lot Size, Margin, Hedged Trades and Leverage Limitations

حلال اور اسلامی دفعات (فتاوٰی)

مشرق وسطیٰ کے ممالک اپنے مذہبی رہنماؤں سے حلال کی بابت فتوٰی لیتے ہیں اور اسے ریگولیشن سمجھتے ہیں۔ حال ہی میں بائنری آپشن فراہم کنندگان کو مسلم خطوں اور ممالک میں حلال گردانا گیا ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جوا بازی اور بائنری آپشن ٹریڈنگ کے کام میں تنوع موجود تھا۔

جوابازی اور لاٹری کے فراہم کنندگان کو جوابازی کے ریگولیٹرز ریگولیٹ کرتے ہیں جیسا کہ آئی اے جی آر کے ساتھ جب کہ بائنری آپشن فراہم کنندگان کو سرمایہ کاری اور مالیاتی خدمات سے متعلقہ اداروں اور حکومتی فنانشنل بیورو کے ذریعے ریگولیٹ کیا جاتا ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates