Option Provider and Contract Types - Short Term Contract

13۔ بائنری آپشن کنندہ اور اقسام معاہدہ

0 0 Vote
Instructor

13۔ بائنری آپشن کنندہ اور اقسام معاہدہ

فاریکس تربیتی پروگرام کی تیرہویں نشست

مالیاتی مارکیٹوں سے متعلقہ فاریکس کے پیشہ وارانہ تربیتی پروگرام میں پھر سے خوش آمدید

اس نشست میں ہم بائنری آپشن کے فراہم کنندہ اور اقسام معاہدہ جات کے متعلق معاملات زیر بحث لائیں گے اور 24option.com کا مزید تفصیل سے جائزہ لیں گے۔

24Option

ویب سائیٹ 24option پر ایک بار آپ کو اپنا نام صارف اور پاس ورڈ درج کرنا ہو گا، اس طرح آپ آپشن ٹریڈز استعمال کرتے ہوئے خرید و فروخت کی سہولت حاصل کر لیں گے۔ اوائل میں، اگر آپ سب سے اوپر دائیں جانب دیکھیں گے تو آپ کو ڈپازٹ کا آئکن، نام صارف اور اکاؤنٹ بیلنس نظر آئے گا۔

وہ افراد جن کے حقیقی اکاؤنٹس موجود ہیں، ان کے لیے اپنے اکاؤنٹ کو کنٹرول کرنے کے لیے بنکنگ اور مائی اکاؤنٹس بٹن موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹریڈ بٹن بھی موجود ہوتا ہے جس کے بارے میں ہم اس نشست کے آخر میں آپ کو آگاہ کریں گے۔

یہاں سرور کا وقت ایسے ظاہر کیا گیا ہے 15:44:08، اور تاریخ 30 مئی 2014 ہے۔ خاتمہ معیاد کا وقت، جیسا کہ آپ دیکھ سکتے ہیں، 15:50، 15:55 ہے۔

منافع کی شرح اور منتخب کردہ علامت بھی یہاں دکھائی گئی ہے۔

اثاثہ جات کی خرید و فروخت کی شرح بھی ظاہر کی گئی ہے جس کو ایک نظر دیکھ کر اندازہ ہو جاتا ہے کہ تاجر جلد از جلد فروخت کی خواہش رکھتے ہیں۔

اگر آپ مارکیٹ کا جائزہ لینا چاہیں تو آپ کو درج ذیل بٹن کو کلک کرنا ہو گا اور یہ ونڈو آپ کو جس صفحہ پر لے کر جائے گی وہاں آپ کسی بھی ملک سے متعلقہ چارٹ کو ملاحظہ کر سکیں گے۔

نظارے کی ترتیبات

ویب سائیٹ کو پوری سکرین یا نارمل سائز میں بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ افقی اور عمودی طرح دیکھنا بھی ممکن ہے اور مختلف حصوں کو وقت کی حدنسبت سے بھی دیکھا جا سکتا ہے، جیسا کہ 1 منٹ، 5 منٹ، 30 منٹس اور 1 گھنٹہ۔ آپ میٹا ٹریڈر میں چارٹ کھول سکتے ہیں تاکہ مارکیٹ کے رجحان کا جائزہ لے سکیں اور مناسب مواقع سے فائدہ اٹھائیں، اس کے علاوہ آپ ویب پر قائم پلیٹ فارم پر آرڈر بھی رکھوا سکتے ہیں۔ آپ کو درکار تمام معلومات یہاں بھی ظاہر کی جاتی ہیں جیسا کہ بذات خود چارٹ اور بند ہونے کا وقت۔

Binary option Provider and Contract Types - 24Option Expiration Contract - High Low Live Account

زیادہ یا کم

ہمیں آپشنز میں جا کر خرید و فروخت کے عمل میں شریک نہیں ہونا پڑتا ہے، ہاں آپ کو اس آرڈر (بحوالہ پریمیم) میں سرمائے کی مقدار اور اس کے کم یا زیادہ ہونے کے بارے میں انتخاب کرنا پڑتا ہے اور خریداری کے بٹن کو دبانا پڑتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوتاہ ے کہ آپ ایک ایسا معاہدہ کر رہے ہیں جس میں موجودہ قیمت کی بجائے زیادہ یا کم ہدفی قیمت متعین کی جاتی ہے۔ اگر آپ صفحہ کے نچلے حصے میں جھانکیں تو وہ آپشن ٹریڈز جو اب بھی کھلی ہوں گی، یہاں ظاہر ہو جایئں گی، تاہم اس کیس میں ایسا کچھ نہ بچا تھا۔

ان بند ہو جانے والی تجارتی سودے بازیوں کے بعد، یہ آپ کو ماضی میں ہونے والی ہر تجارتی سرگرمی کا خلاصہ پیش کرے گا۔

آپ اپنی سودے بازیوں کی نوعیت جیسا کہ زیادہ، کم یا قلیل المدت ہونے کی بابت یہاں دیکھ سکتے ہیں۔ اگلا کالم یہ ظاہر کرتا ہے کہ کیا ہدفی قیمت (سٹرائک پرائس)ابتدائی قیمت سے زیادہ یا کم تھی۔ اس کے بعد اثاثوں اور آپ کی منتخب کردہ علامت کی باری آتی ہے، اور اس کے بعد تاریخ اور سودابازی کے وقت، پریمیم، ہدفی قیمت، حد معیاد کے حاتمے کی شرح اور بالآخر سودے بازی کے خاتمے کے وقت (حدمعیاد کا وقت) کی باری آتی ہے، آخری کال کسی دیے گئے آرڈر کے حوالے سے ملنے والے منافع کو ظاہر کرتا ہے۔

Binary option Provider and Contract Types - Higher Lower Contract - Premium Buy and Sell Order

مثال

مثلاً، اگر آپ پہلی سودابازی (زیادہ اور کم)کو ملاحظہ کریں تو تجارتی سرگرمی بہتری کی طرف مائل تھی، ہماری پیشگوئی یہ تھی کہ قیمت 1.37030 سے زائد پر جا کر بند ہو گی، درحقیقت یہ 1.37037 پر جا کر بند ہوئی۔ یہ 7 pipet کے ساتھ بند ہوئی اور ہم نے اس معاہدے سے منافع کمایا۔

اگر ہم نے 100$سرمایہ لگایا ہوتا اور موصولہ منافع 83$ ہوتا، تو ہمیں 183$ ملتے۔ ایسا اس لی ہے کہ، اس طرح کی تجارتی سودے بازیوں میں، حاصل شدہ منافع آپ کے سرمائے میں شامل کر دیا جاتا ہے۔ تاہم، فرض کرتے ہیں ہم نے 50$ لگائے ہوتے اور ہمیں منافع حاصل نہ ہوت، تو ہم 50$ سے محروم ہو جائیں گے۔

سگنل

اب ہم سگنل یا اشارہ سے متعلق بات کریں گے۔ اس لفظ سے ان بڑی سرمایہ کار پارٹیوں کی طرف اشارہ کیا جاتا ہے جو کہ اپنی تجارتی سرگرمیوں اور مارکیٹ کا جائزہ لینے کے لیے اس سیکشن کو فعال کر سکتے ہیں۔ اس سیکشن میں آپ سودے بازیوں کی تمام مختلف اقسام ملاحظہ کر سکتے ہیں جیسا کہ زیادہ اور کم، ایک ٹچ، حد اور قلیل المدت۔

Binary option Provider and Contract Types - High Low Contract with Certain Payout - Premium Expiry

اگر آپ زیادہ اور کم کا انتخاب کریں گے تو، پہلا آپشن زیادہ تر یا کم تر کا ہو گا، جس کا مطلب ہے کہ قیمت کے انڈیکس پر مخصوص ویلیو بیسڈ سے زیادہ یا کم۔ مثلاً، EURUSD کے لیے لمحہء موجود میں 1.36097 کی قیمت جو یہاں ظاہر کی گئی ہے۔

آپشن کی خریداری

آپ یا تو مارکیٹ کے قیمت انڈیکس سے زیادہ یا اس سے کم کا انتخاب کر سکتے ہیں اور یہ اکاؤنٹ بند ہو جائے گا؛ جیسا کہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں، بند ہونے کا وقت 16:00 ہے۔ بعدازاں آپ اپنی پیشگوئی کی بنیاد پر کم یا زیادہ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ اب آپ رقم کا انتخاب کر سکتے ہیں، مثلاً، 50$، اور یہ آپ کو آگہی دے گ کہ آپ کس قدر منافع حاصل کر پائیں گے۔ یہاں یہ 83٪ ظاہر کر رہا ہے، پس، اگر آپ کی پیشگوئی درست ثات ہوئی، تو آپ اپنے معاہدے کے باعث اس معاہدے کے نتیجے میں 91.50$نکلوا پائیں گے یعنی 50$ بطور ابتدائی سرمایہ (پریمیم)اور 41.50 بطور منافع۔ اب اگر آپ اس آپشن کی خریداری کرتے ہیں، تو آپ کو معلوم ہو گا کہ یہ اوپن ٹریڈز سیکشن میں رجسٹر شدہ ہے اور اس ٹریڈ سے متعلقہ ہر قسم کی معلومات جیسا کہ ٹرانزیکشن آئی ڈی، خریداری کا وقت اور اپ کا انتخاب آپ کے ملاحظہ کرنے کے لیے دستیاب ہو گا۔

دوسرا حصہ اوپر/نیچے کے سیکشن میں ہے جو کہ فی الوقت تاجروں کے لیے دستیاب نہیں ہے۔ یہاں ادا کردہ رقم (منافع) اوپر اور نیچے کے سیکشن کے مقابلے میں زیادہ ہے۔

Binary option Provider and Contract Types - Above and Below Contract - Payout Percentage of Contract

اب یہ دستیاب ہے، پس آپ ایک بار پھر علامت، قسم ادائیگی، 220٪ سے 360٪ تک، ہدفی قیمت اور خاتمہ وقت حد معیاد منتخب کر سکتے ہیں۔ مثلاً، اس معاہدے (EURUSD) کے مطابق 1.36179 سے زائد ہدفی قیمت آپ کو 220٪ منافع دلوائے گی۔ اگر ہدفی قیمت 1.36186 ہو گی تو آپ کو 360٪، جب کہ 1.36111 کی ہدفی قیمت آپ کو 220٪ منافع دلائے گی۔

ٹریڈز

جیسا کہ آپ ملاحظہ کر سکتے ہیں، چونکہ اوپر یا نیچے کی سودے بازیاں اوپر/نیچے سسٹم کے مقابلے میں زیادہ دشوار ہیں، اس لیے یہاں منافع کی شرح بلند ہے۔ مثلاً، ہم نیچے کی کوئی رقم لے لیتے ہیں اور 50 ڈالر کا سرمایہ لگاتے ہیں اور یہ رجسٹرشدہ ہے، تاہم یاد رکھیں یہ فرضی اکاؤنٹ ہے اور آپ کو کسی قسم کی سودے بازی سے قبل مارکیٹ کے رجحان کا مکمل جائزہ لینا ہو گا۔

اگلا سیکشن ٹچ کنٹریکٹ ٹائپ ہے۔ پہلا حصہ ٹچ یا نو ٹچ پر مشتمل ہے۔ مارکیٹ انڈیکس قیمت 1.36114 ہے اور ہماری ہدفی قیمت 1.36144 ہے، قریب قریب 3 pip زیادہ۔ اگر ہم یہ یقین رکھتے ہیں کہ مارکیٹ قیمت وقت معیاد ختم ہونے سے قبل ہماری ہدفی قیمت تک پہنچ جائے گی تو ہمیں ٹچ کا انتخاب کرنا چاہیے؛ جب کہ اگر ہمیں یقین ہو کہ وقت معیاد کے خاتمے سے قبل مارکیٹ قیمت ہدفی قیمت تک پہنچ نہ پائے گی تو ہمیں \\'نو ٹچ\\' کا انتخاب کرنا چاہیے۔ مثلاً یہاں ہم یہ سوچیں کہ یہ وقت معیاد کے خاتمے سے قبل ہدفی قیمت تک پہنچ جائے گی اور ہم سودے بازی کر لیتے ہیں، اور اگر یہ یہاں رجسٹر شدہ ہے۔ زیادہ پیداواری ٹچ سیکشن میں، ہماری تخمینہ قیمت اور مارکیٹ انڈیکس قیمت میں فرق کافی زیادہ ہو گا۔ مثلاً، ا معاملے میں 14 pip کا فاصلہ موجود ہے۔ وقت معیاد کے خاتمے کا وقت بھی طے کیا جا سکتا ہے۔ اور ایک بار پھر آپ اس کے اوپر یا نیچے جانے کے حوالے سے انتخاب کے معاملے میں آزاد ہیں، اگر ہم اس تناظر میں 100 ڈالرز سرمایہ لگاتے ہیں اور کم قیمت کا انتخاب کرتے ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ ہم تیل کی مارکیٹ میں بھی سودے بازیاں کریں۔

باؤنڈری

اس آپشن ٹائپ میں، ایک چینل کی اگر دو قیمتیں ہوں، اور ایک موجودہ قیمت سے زیادہ ہو اور دوسری موجودہ قیمت سے کم ہو، تو اس کو واضح کر دیا جاتا ہے۔ وقت معیاد کے خاتمے کے حوالے سے بھی آگاہ کر دیا جاتا ہے۔ اگر ہم یہ اندازہ لگا لیں کہ قیمت چینل کے دائرے میں ہوں گی، تو ہم اِن کا انتخاب کر سکتے ہیں جب کہ اگر قیمت چینل سے باہر معلوم ہوتی نظر آئیں تو آؤٹ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح کا بائنری آپشن نمایاں خبروں کے اعلان کے وقت ہی استعمال ہو تو مناسب ہے۔ مثال کے طور پر تیل کی تجارتی سودے بازیوں کے دوران، چونکہ ہم یہ پیشگوئی کرتے ہیں کہ وقت معیاد ختم ہونے پر قیمتیں اس چینل کے دائرے سے باہر نکلیں گی، ہم بحوالہ پریمیم اکاؤنٹ 100$ کے ساتھ آؤٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں۔ زائد پیدواری باؤنڈری زیادہ پے آؤٹ فراہم کرتی ہے کیوں کہ تاجر کو واضح کرنا پڑتا ہے کہ وقت معیاد کے خاتمے پر مخصوص مقداروں کے مقابل قیمتیں کم ہوں یا زیادہ۔

Binary option Provider and Contract Types - Pip gap - Contract Expiry Expiration time - Above and Below

شارٹ ٹرم/ قلیل المدت

یہ سیکشن ان پارٹیوں سے متعلقہ ہے جو نسبتاََ مختصر دورانیہء وقت میں سودے بازیاں کرنا چاہتی ہیں، اس حوالے سے دستیاب دورانیہ اوقات 30 سیکنڈز، 60 سیکنڈز، 2 منٹس اور 5 منٹس شامل ہیں۔

Binary option Provider and Contract Types - Boundary and Short-term - One and No Touch Target Price

ہم اپنا 50$کا سرمایہ لگاتے ہیں، اور اس کو رجسٹر کرواتے ہیں۔ یہ قسم خاص طور پر نیوز ٹائم یا خبری وقت میں فائدہ مند ہو گی۔ بہت سے افراد بہت سے افراد کے لیے تمام ظاہر کردہ علامات کی وجہ سے توجہ کو مرکوز رکھنے کو مشکل پائیں گے، تاہم خوش قسمتی سے ایک ایسا طریقہ دستیابہ ے کہ جس کے ذریعے صرف وہی علامات ظاہر ہوں گی جن میں آپ دلچسپی رکھتے ہیں اگر آپ ترتیبات میں جا کر اس تک رسائی پائیں۔ آپ اپنے اطمینان کے مطابق کوئی بڑی کرنسی یا کموڈٹی منتخب کر سکتے ہیں۔ چونکہ یہ پلیٹ فارم ویب پر بنیاد رکھتا ہے اس لیے یہ اس پلیٹ فارم کی کارکردگی میں نکھار کا باعث بنے گا۔ ایک حد میں موجود علامات اور سٹریم لائنز اس پلیٹ فارم کی رفتار میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔ یقینی طور پر اور بھی بہت یس مماثل ویب سائیٹس موجود ہیں جن کا تذکرہ ہم آنے والے وقت میں کریں گے، تاہم قابل اعتماد ویب سائیتس میں سے ایک 24option.com ہے۔ مزید معلومات کے لے آپ کسی بھی وقت ہماری ویب سائیٹ ملاحظہ کر سکتے ہییں۔

یاد رہے کہ آپ اپنے لیے آپشن اکاؤنٹ کھلوانے کے لیے ہم سے رابطہ کر سکتے ہیں اور ہم آپ کو زیادہ توجہ اور باعزت انداز میں معاونت فراہم کریں گے۔

یوں یہ نشست اختتام پذیر ہوتی ہے، اگلی نشست میں پھر ملاقات ہو گی، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates