Andrew’s Pitchfork Supplementary Lines and Signals - Forex Market

49۔ اینڈریوز پچ فورک سے متعلقہ ذیلی لائنیں اور سگنلز

0 0 Vote
Instructor

49۔ اینڈریوز پچ فورک سے متعلقہ ذیلی لائنیں اور سگنلز

فاریکس تربیتی پروگرام کی انچاسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید اس نشست میں اینڈریوز پچ فورک ضمنی یا سپلیمنٹری لائنز اور سگنلز کو زیر بحث لایا جائے گا۔

پہلی قسم -اضافی لائن

بلش پیٹرن میں اگر قیمت تیسرے مدار کی لائن کے اوپر اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے تو بالآخر یہ بیئرش کینڈل کے باعث اس لائن کو توڑ دیتی ہے یا بریک کر دیتی ہے۔ پھر ایک درست فروختی سگنل صرف تبھی پیدا ہو گا جب قیمت کا اتار چڑھاؤ پہلے اور تیسرے مدار کی لائنوں کے مابین لائن کو توڑنے میں ناکام رہے۔

بیئرش کینڈل کو تیسرے مدار کی لائن کے نیچے بند ہونا ضروری ہے۔ بیئرش پیٹرن میں اگر قیمت تیسرے مدار کی لائنوں کے نیچے اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتی ہے تو بالاکر یہ بلش کینڈل کے باعث اس لائن کو توڑی دیتی ہے یا بریک کر دیتی ہے۔ پھرایک درست خریداری سگنل صرف تبھی پیدا ہو گا جب قیمت کا اتار چڑھاؤ پہلے اور تیسرے مدار کی لائنوں کے مابین لائن کو توڑنے میں ناکام رہے۔ بلش کینڈل تیسرے مدار کی لائن کے اوپر بند ہونا ضروری ہے۔

ایم ٹی 4 پر بلش اینڈریوز پچ فورک کھنچا ہوا ملتا ہے۔ قیمت لائن اور تیسرے مدار کی لائن کے مابین جھولتی ہے۔ پھر یہ تیسرے مدار کی لائن کو توڑتی ہے اور سب سے نچلی طرف کو بڑھتی ہے۔

دوسری قسم -ضمنی یا سپلیمنٹری سگنل

بلش پیٹرن میں جب قیمت پہلے مدار کی لائن کو چھوتی ہے اور سب سے نچلی طرف کو بڑھتی ہے۔ اگر مارکیٹ پرائس میں گیپ یا جی اے پی ظاہر ہوتی ہے اور رجحان نیچے کی طرف اپنی نقل و حرکت جاری رکھتا ہے تو فروختی سگنل پیدا ہوتا ہے اور تاجر تیسرے مدار کی لائن پر ٹی پی پرائس کے ساتھ فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے اور پہلے مدار کی لائن پر ایس ایل پرائس رکھوا سکتا ہے۔

Andrew’s Pitchfork Supplementary Lines and Signals - Bullish and Bearish trend - Awesome Oscillator

بیئرش پیٹرن میں اگر قیمت پہلے مدار کی لائن کو پار کرتی ہے اور سب سے اوپری طرف بڑھتی ہے۔ اگر مارکیٹ پرائس میں گیپ یا جی اے پی ظاہر ہوتا ہے اور رجحان اوپر کی طرف نقل و حرکت جاری رکھتا ہے تو ایک خریداری سگنل پیدا ہوتا ہے اور تاجر تیسرے مدار کی لائن پر ٹی پی پرائس کے ساتھ خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے اور پہلے مدار کی لائن پر ایس ایل پرائس رکھوا سکتا ہے۔

تیسری قسم -ضمنی یا سپلیمنٹری سگنل

بلش پیٹرن میں اگر قیمت پہلے مدار کی لائن کی طرف اوپر کی جانب اٹھتی ہے۔ اگر یہ اس لائن تک نہیں پہنچتی اور صرف کینڈل کی زیادہ یا ہائی ہی اس کے قریب جاتی ہے یا اسے چھوتی ہے اور کم تر قیمت کی طرف پلٹ آتی ہے۔ پھر تاجر اس کینڈل کے تلے فروختی آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ ایسی کینڈل جیسا کہ شوٹنگ سٹار نیچے کی طرف جاتے ہوئے مارکیٹ رجحان کو ظاہر کرتی ہے۔ ٹی پی پرائس تیسری مدار لائن پر ہوتی ہے جب کہ ایس ایل پرائس پہلی مدار لائن پر ہوتی ہے۔

Andrew’s Pitchfork Supplementary Lines and Signals - Fibonacci Levels Confirmations

بیئرش پیٹرن میں جب قیمت پہلے مدار کی لائن کی طرف گرتی ہے۔ اگر یہ اس لائن سے نہیں مل پاتی اور کینڈل کے لو کی طرف رہتی ہے۔ جیسا کہ ہیمر اس کے قریب جاتی اور اسے چھوتی ہے اور قیمت یا پرائس کی طرف پلٹ آتی ہے تو تاجر اس کینڈل کے اوپر خریداری آرڈر رکھوا سکتا ہے۔ ایسی کینڈل مارکیٹ پرائس میں ریورسل پوائنٹ ظاہر کرتی ہے۔ ٹی پی پرائس تیسری مدار لائن پر ہوتی ہے جب کہ ایس ایل پرائس پہلی مدار لائن پر ہوتی ہے۔ آئل چارٹ میں ہفتہ وار دورانیہ وقت میں اینڈریوز پیٹرن کی سمت نیچے کی طرف ہوتی ہے۔ کینڈل سٹک کی ہائی پرائس پہلے مدار کی لائن کے قریب جاتی ہے جس کے بعد طاقت ور بلش کینڈل کا زور چلتا ہے۔ قیمت بڑھ جائے اور تیسرے مدار کی لائن کو پا کر جائے تو تاجر کسی مخصوص کینڈل کے اوپر خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا۔

Andrew’s Pitchfork Supplementary Lines and Signals - Pivot Levels, Trading Analysis, Candlesticks Pattern

تاجر کو اضافی لائنوں اور سگنلز کو شناخت کرنے کا اہل بننے کے لیے اکثر و بیشتر مشق کرتے رہنا چاہیے۔ اور معاونتی اور مزاحمتی لائنوں کو سمجھنا چاہیے جو کہ اینڈریوز پچ فورک پیٹرون سے کشید کردہ سگنلز کو متاثر کرتی ہیں۔ اینڈریوز پچ فورک پیٹرنز اکثر و بیشتر ڈبل ٹاپ اور ڈبل باٹم پیٹرنز کے ساتھ ساتھ وجود میں آتی ہے۔ پس تاجر کو اینڈریوز پیٹرن سے ایس ایل پرائس یا قیمت کشید کرنی چاہیے جب کہ ٹی پی ڈبل ٹاپ/ باٹم پیٹرن سے حاصل کی جا سکتی ہے۔

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates