Andrew’s Pitchfork Signals - Reversal Forex Trading Signals

47۔ اینڈریوز پچ فورک سگنلز

0 0 Vote
Instructor

47۔ اینڈریوز پچ فورک سگنلز

فاریکس تربیتی پروگرام کی سینتالیسویں نشست

فاریکس تربیتی نشست بحوالہ مالیاتی مارکیٹس میں پھر سے خوش آمدید۔ اس نشست میں ہم اینڈریوز پچ فورک سگنلز کے حوالے سے تفصیلی مطالعہ کریں گے۔

پہلا سگنل ماڈل

بلش فارمیٹ میں جب قیمت تیسرے مدار میں پہنچ جاتی ہے تو یہ پہلی مدار لائن کے آنے تک بڑھتی ہے۔ اس کے بعد قیمت تیسری مدار لائن کے آنے تک کم ہوتی جائے گی۔ ایک فروختی آرڈر مع ٹی پی اس بریک آؤٹ پوائنٹ پر رکھوایا جا سکتا ہے جو کہ تیسرے مدار کی قیمت کے مساوی ہو۔ ایس ایل بریک آؤٹ پوائنٹ سے اوپر ہو گی یہاں تک کہ آخری چوٹی کہ جس نے پہلی مدار لائن کو چھوا تھا۔ اوپر جاتے رجحان کے حوالے سے ایک مثال ظاہر کرتی ہے کہ قیمت اس ماڈل کی شرائط تک رسائی پا چکی ہو تو قیمت تیسرے مدار کی لائن تک پہنچتی ہے۔

بیئرش فارمیٹ میں جب قیمت تیسرے مدار تک پہنچتی ہے تو یہ پہلے مدار کی لائن تک گھٹتی رہتی ہے۔ تب قیمت تیسرے مدار کی لائن کے آنے تک زیادہ ہوتی جائے گی۔ اس بریک آؤٹ پوائنٹ پر خریداری آرڈر مع ٹی پی رکھوایا جا سکتا ہے جو کہ تیسرے مدار کی قیمت کے مساوی ہو۔ ایس ایل بریک آؤٹ پوائنٹ سے اوپر ہو سکتا ہے یہاں تک کہ آخری چوٹی جو کہ پہلے مدار کی لائن کو چھوئے۔

Andrew’s Pitchfork Signals - Pivot and Trigger Lines and Levels, Breakpoints, MetaTrader MT4 Price Chart

دوسرا سگنل ماڈل

بلش فارمیٹ میں جب قیمت تیسرے مدار تک پہنچتی ہے تو یہ پہلے مدار کی لائن تک بڑھتی جاتی ہے۔ اس کے بعد قیمت تیسرے مدار کی لائن کی سمت میں پھر سے کم ہوتی ہے تاہم لائن کو چھونے سے اک ذرا پہلے یہ اپنی سمت تبدیل کر لے گی۔ اس ریورسل پوائنٹ پر خریداری آرڈر مع ٹی پی رکھوایا جا سکتا ہے جو کہ پہلے مدار کی قیمت کے مساوی ہو۔ ایس ایل تیسرے مدار کی لائن سے کم ہو سکتا ہے۔

بیئرش فارمیٹ میں جب قیمت تیسرے مدار تک پہنچتی ہے تو یہ پہلے مدار کی لائن کے آنے تک گھٹتی رہے گی۔ اس کے بعد قیمت تیسرے مدار کی لائن تک پھر سے بڑھتی ہے تاہم اس لائن کو چھونے سے اک ذرا پہلے یہ اپنی سمت بدل لے گی۔ اس ریورسل پوائنٹ پر فروختی آرڈر مع ٹی پی رکھوایا جا سکتا ہے جو کہ پہلے مدار کی قیمت کے مساوی ہو۔ ایس ایل تیسرے مدار کی لائن سے زیادہ ہو سکتا ہے۔

ایم ٹی 4 پر بلش ٹائپ کو کھینچا جا سکتا ہے جب قیمت پہلے مدار کی لائن سے واپس آ جاتی ہے تو یہ تیسرے مدار کی لائن کو پار نہیں کرتی ہے یا چھوتی نہیں ہے۔ پس ایک خریداری آرڈر آخری ویلی پر مع ٹی پی پرائس رکھوائی جا سکتی ہے جو کہ تازہ ترین پہلی مدار لائن کراس کے مساوی ہو۔

تیسرا سگنل ماڈل

بلش فارمیٹ میں جب قیمت تیسرے مدار تک پہنچ جاتی ہے تو یہ بڑھتی ہے مگر یہ پہلے مدار کی لائن کو پار نہیں کرتی ہے پس یہ اپنی سمت ایک بار پھر نیچے کی طرف بدل لیتی ہے۔ جب قیمت ٹریگر لائن پار کر لیتی ہے تو تاجر فروختی آرڈر مع ٹی پی پرائس رکھوا لیتا ہے جو کہ پہلے مدار کی قیمت کے مساوی ہو۔ ایس ایل پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ اور آخری چوٹی کے مابین ہوتی ہے۔

Andrew’s Pitchfork Signals - Reversal Point on Awesome Oscillator - Pivot and Trigger Lines

بیئرش فارمیٹ میں جب قیمت تیسرے مدار تک پہنچتی ہے تو یہ گھٹ جائے گی تاہم یہ پہلے مدارکی لائن کو پار نہیں کرے یا پس یہ اپنی سمت سب سے اوپری یعنی ٹاپ کی طرف بدل لے گی۔ جب قیمت ٹریگر لائن کو پار کرتی ہے تو تاجر خریداری آرڈر مع ٹی پی پرائس رکھوا سکتا ہے جو کہ پہلے مدار کی قیمت کے مساوی ہو ایس ایل پرائس بریک آؤٹ پوائنٹ اور آخری ویلی کے درمیان ہوتی ہے۔

یو ایس ڈی جے پی وائی سمبل کی قیمت اس طرح کے اینڈریوز پچ فورک کو وجود میں لاتی ہے۔ قیمت نے پہلی مدار لائن کو نہیں چھوا جب کہ وہ تیسرے مدار سے گزری پس تاجر خریداری آرڈر رکھوا سکتا تھا جب کہ ٹریگر لائن پار کی جا چکی تھی۔ ٹی پی پرائس اس پیٹرن میں پہنچا اگر خریداری آرڈر رکھوایا جاتا۔ تاجر کو مستند اور درست پیٹرن یا نمونے کو سمجھنے کے حوالے سے اپنی اہلیت بڑھانے کے لیے کئی بار مشق کرنی چاہیے۔

Andrew’s Pitchfork Signals - Median Line, Support and Resistance Levels, Sell Stop, Stop Loss, Take Profit

اس کے ساتھ ہی یہ نشست اختتام کو پہنچی۔ اگلی نشست کے ساتھ پھر حاضر ہوں گے، اپنا خیال رکھیے گا۔

Comments

Copyright © 2011-2020 PFOREX.COM | Professional Forex School | Cashback and Rebates